رسول کریمﷺ کی دعاؤں اور اخلاق کے اثرات

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
9
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی دعاؤں اور اخلاق کے اثرات
حضرت مصلح موعود 24 فروری 1933 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔”دیکھو قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم ہمیں برا تو کہتے ہو لیکن اَوَلَمْ يَرَوْا
انَّا نَاتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا 1 کچھ پتہ بھی ہے تمہارے بیٹے اور بیٹیاں،
بھانجے اور بھانجیاں، عزیز اور رشتے دار سب کو ایک ایک کر کے محمد ماہ کی گود میں
لا رہے ہیں۔اسلام کے زمانہ میں ہمیں یہ نظارے نظر آتے ہیں۔ایک شخص شدید دشمن
ہوتا ، رات اور دن رسول کریم ﷺ کی مخالفت میں لگارہتا مگر وہ خود یا اس کا کوئی عزیز
بیٹا یا بیٹی، بیوی یا بہن داخل اسلام ہو جاتی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ہی واقعہ ہے۔وہ
اپنی جوانی کے دنوں میں اسلام کی مخالفت میں بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے۔حتی
کہ ان کے گھر کی ایک خادمہ مسلمان ہو گئی تھی وہ اسے سخت پیٹا کرتے۔اور جب خود
مسلمان ہو گئے تو وہ یہ کہہ کر چڑایا کرتی کہ تم تو مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے پیٹا
کرتے تھے اب خود مسلمان ہو گئے ہو۔انہوں نے ایک دفعہ عزم کیا کہ رسول کریم
کو قتل کر دیں۔تلوار سنبھالے جارہے تھے کہ راستہ میں انہیں ایک دوست ملا۔اس
نے پوچھا خیر تو ہے کدھر کا ارادہ ہے؟ کہنے لگے محمد (ﷺ) کو قتل کرنے جارہا ہوں۔اس نے کہا واہ واہ ! بڑے باغیرت ہو محمد ﷺ کو تو قتل کرنے چلے ہو مگر اپنے دل کا حال
معلوم نہیں کہ بہن اور بہنوئی مسلمان ہو چکے ہیں۔کہنے لگے ہیں! یہ بات ہے اچھا میں
پہلے ان کا ہی صفایا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے رسول کریم ﷺ ہمیشہ دعا فرمایا
کرتے تھے کہ یا اللہ ! ابو جہل یا عمر بن الخطاب ان دونوں میں سے کسی کو مسلمان

سيرة النبي عالي
10
جلد 4
کر دے کیونکہ یہ دونوں پُر جوش اور اعزاز رکھنے والے تھے۔جب بہن کے گھر پہنچے تو
دروازہ اندر سے بند تھا اور اندر ایک صحابی قرآن شریف پڑھا رہے تھے۔انہوں نے
دستک دی تو اندر سے پوچھا گیا کون ہے؟ انہوں نے کہا میں ہوں جلدی کھولو۔انہوں
نے حضرت عمر کی آواز سن کر اس صحابی کو تو کہیں چھپا دیا اور قرآن کے اوراق بھی
پوشیدہ کر دیئے پھر دروازہ کھولا۔حضرت عمر نے غصہ سے پوچھا دروازہ کھولنے میں
دیر کیوں لگی ہے؟ کہا گیا یونہی دیر ہوگئی ہے۔کہنے لگے بتاؤ کیا وجہ تھی ؟ انہوں نے
کچھ عذر وغیرہ کئے مگر ان کی تسلی نہ ہوئی اور چونکہ طبیعت میں سخت جوش تھا اس لئے
بہنوئی کو مارنا شروع کر دیا۔ان کی بہن اپنے خاوند کو بچانے کے لئے آگے بڑھیں تو
چونکہ حضرت عمر جوش میں ہاتھ اٹھا چکے تھے اس لئے بہن کے بھی ایک مکا لگا اور خون
بہنے لگا۔حضرت عمر جہاں نہایت سخت مزاج تھے وہاں رقیق القلب بھی بہت تھے۔بہادر آدی جب عورت پر وار ہوتے دیکھتا ہے تو سخت ندامت اور پشیمانی محسوس کرتا
ہے۔اسی بنا پر حضرت عمر بھی نادم ہوئے اور کہنے لگے اچھا مجھے دکھاؤ تو تم کیا پڑھ
رہے تھے؟ اس طرح انہوں نے اپنی شرمندگی کا اظہار کرنا چاہا۔میں نے ابھی بتایا
ہے کہ بہادر آدمی عورت پر ہاتھ نہیں اٹھایا کرتا۔پھر میں نے یہ بھی کہا ہے کہ حضرت
عمر اپنی لونڈی کو پیٹا کرتے تھے۔دراصل اُس زمانہ کے اخلاق کے لحاظ سے لونڈی
اور غلام انسان نہیں سمجھے جاتے تھے اس لئے انہیں مارنا پیٹنا کوئی بات نہ تھی۔لیکن
ایک کر اور آزاد عورت پر ہاتھ اٹھا نا سخت عیب متصور ہوتا تھا۔انہوں نے جب قرآن
کے اوراق مانگے تو بہن نے کہا ہم نہیں دیں گے، تم ان کی بے حرمتی کرو گے۔انہوں
نے قسم کھائی کہ میں بے حرمتی نہیں کروں گا۔اس پر قرآن کی آیات دکھائی گئیں۔چونکہ دل پہلے ہی رقت حاصل کر چکا تھا اور روحانیت کا دروازہ کھل چکا تھا اس
لئے جوں جوں پڑھتے جاتے آنکھوں سے آنسو رواں ہوتے جاتے۔پھر سیدھے
رسول کریم ﷺ کے پاس پہنچے۔وہاں بھی صحابہ دروازے بند کئے بیٹھے تھے۔جب

سيرة النبي عمال
11
جلد 4
انہوں نے دروازہ کھولنے کے لئے کہا تو چونکہ بڑے تیز مزاج تھے بعض صحابہ کو خدشہ
پیدا ہوا کہ ایسا نہ ہو یہ بختی کریں۔حضرت حمزہ نے کہا کوئی بات نہیں دروازہ کھول دو۔اگر اس نے ہاتھ اٹھایا تو اس کا سر توڑ دوں گا۔دروازہ کھولا گیا اور حضرت عمر اندر
آئے۔رسول کریم علیہ نے ان کے دامن کو جھٹکا دے کر فرمایا عمر ! کس نیت سے
آئے ہو؟ انہوں نے گردن جھکائی اور عرض کیا یا رَسُولَ اللہ ! آپ کی بیعت کرنے
کیلئے آیا ہوں 2۔غرض یہ سزا تھی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مخالفین کو مل رہی تھی۔اور
یہی سزا ہے جو نیکی اور تقویٰ پیدا کرتی ہے۔اگر ہم کسی کو مار دیتے ہیں تو اسے ہمیشہ
کے لئے نیکی سے محروم کر دیتے ہیں اور اگر کسی کو گالی دیتے ہیں تو بھی اس کے دل میں
بغض پیدا کر کے اسے نیکی سے محروم کرتے ہیں۔صحیح اور مفید طریق یہ ہے کہ ظالم کی
بجائے ہم مظلوم بنیں۔اور اگر دشمن غصے اور کینہ کا اظہار کرے تو ہم نرمی، محبت اور
ملائمت میں ترقی کرتے جائیں۔اگر وہ دنیا کی اصلاح سے ہمیں رو کے تو ہم اور زیادہ
اس اصلاح پر کمر بستہ ہو جائیں۔اس زمانہ میں بھی میں دیکھتا ہوں کہ پھر احمدیت کے خلاف جوش پیدا ہو رہا
ہے۔اس کے مقابلہ میں میں دیکھتا ہوں کہ بعض احمد یوں کے دلوں میں بھی ویسا ہی
جوش ہے جیسے حضرت حمزہ کے دل میں تھا کہ انہوں نے کہا آنے تو دو اگر اس نے
کوئی خلاف حرکت کی تو اس کا سر توڑ دوں گا۔یہ حضرت حمزہ کے الفاظ تھے۔مگر
رسول کریم ﷺ نے یہ نہیں کہا کہ میں سر توڑ دوں گا بلکہ آپ نے کہا عمر ! تم کب تک
ہمارے پیچھے پڑے رہو گے۔انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میں تو تو بہ کرنے آیا
ہوں 3۔رسول کریم علیہ کے کیا درد کے الفاظ ہیں اور کس طرح محبت ان میں کوٹ
صلى الله
کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔گویا ایک طرف تو رسول کریم ﷺ انہیں یہ بتا رہے ہیں کہ تم
ہمیشہ ظلم کرتے ہو اور پھر یہ بھی اظہار فرمارہے ہیں کہ ہم کبھی اس ظلم کا جواب نہیں
دیتے۔اور تیسری طرف یہ پوچھ رہے ہیں کہ عمر ا تم نیکی کا کب تک انکار کرو گے۔یہی

سيرة النبي عمال
12
جلد 4
66
چیز ہے جس سے آج بھی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔“ (الفضل 9 مارچ 1933 ء )
1: الرعد: 42
2، 3: الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحہ 267 تا 269 مطبوعہ بیروت 1985ء

آج 10 میں سے 10 باقی