رسول کریمﷺ کے ابتلا اور نصرت الہٰی
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
13
جلد 4
وو
رسول کریم ﷺ کے ابتلا اور نصرت الہی
ابتلا اور
حضرت مصلح موعود نے 17 مارچ 1933 ء کو بمقام لا ہور خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔حقیقی امداد اور نصرت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے آتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ
رسول کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے تمام حکومتوں سے آزاد جگہ پیدا کیا۔اگر رسول کریم
کسی منظم حکومت کے ماتحت ہوتے تو چاہے وہ حکومت دشمن بھی ہوتی پھر بھی دشمن
کی حکومت ایک رنگ حفاظت کا اپنی رعایا کو ضرور دیتی ہے۔مثلاً یہی کہ ایسی حکومت
میں بھی ہر شخص ایذا پہنچانے کا مجاز نہیں ہوسکتا۔بلکہ اگر حکومت دشمن ہو تو وہ یہی چاہے
گی کہ میں خود سزا دوں، یہ نہیں کہ خالد بکر جو اٹھے فساد برپا کرنا شروع کر دے۔اس
طرح حکومت کی تنظیم میں فرق پیدا ہوتا ہے اور وہ اس کی اجازت نہیں دے سکتی۔مثلاً
افغانستان میں ہی ہمارے بعض احمدی بھائی سنگسار کئے گئے مگر حکومت نے یہ فعل خود کیا
دوسروں نے نہیں۔پس باجود اس کے کہ اُس وقت کی حکومت افغانستان کا فعل نہایت
ہی ظالمانہ اور عدل و انصاف کے خلاف تھا پھر بھی اس نے اس حد تک کیا کہ ظلم بھی
اپنے ہاتھ سے کیا دوسروں کے ذریعہ نہیں۔لیکن رسول کریم ﷺ کو جو آخری ہدایت نامہ
دے کر بھیجا گیا اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ وہ کامل طور پر اسی کی تائید و نصرت سے پھیلے
انسانی ہاتھ کا اس میں دخل نہ ہو۔تب اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک ایسے ملک میں پیدا کیا
جس میں کوئی بھی حکومت نہ تھی۔اس میں شبہ نہیں کہ عرب کے لوگ آپس میں بعض
موقعوں پر مشورہ کر لیا کرتے تھے مگر کوئی ایسا قانون نہ تھا جس میں افراد، افراد کو
نقصان پہنچا سکتے ہوں۔بے شک ان میں یہ قانون تھا کہ لڑائی سے پہلے فلاں شخص کے
سيرة النبي علي
14
جلد 4
پاس روپیہ جمع کرا دیا جائے یا مثلاً یہ قانون تھا کہ جھنڈا فلاں شخص اٹھائے مگر ایسا کوئی
قانون نہ تھا کہ اگر کوئی کسی کو قتل کرنا چاہے تو وہ نہ کر سکے۔پس گوان میں تنظیم کا ایک
رنگ تھا مگر افراد کی آزادی پر حد بندی کے لئے نہیں بلکہ اپنے شہر یا قبائل کی حفاظت
کے لئے۔ایسے ملک میں رسول کریم میلے کے دعویٰ نبوت کرنے کے یہ معنے تھے کہ
آپ کی جان کی اُس وقت کوئی بھی قیمت نہ تھی۔اور اگر کوئی شخص نقصان پہنچانا چاہتا تو
اُسے اُس کے ارادہ سے کوئی شخص نہ روک سکتا تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ بتلانا چاہتا تھا کہ مجھے
اپنے دین کی اشاعت کے لئے کسی انسانی مدد کی ضرورت نہیں۔اور چونکہ رسول کریم
افضل الانبیاء اور سید الرسل ہیں اس لئے ضروری تھا کہ آپ کے زمانہ میں ایسے
حالات پیدا ہوتے جو باقی انبیاء کے حالات زمانہ سے ممتاز ہوتے۔لوگ کہتے ہیں کہ
باقی انبیاء کو بھی ابتلاؤں سے گزرنا پڑا۔یہ ٹھیک ہے مگر ان کے زمانہ کے ابتلا اس
حد تک نہیں پہنچے جس حد تک رسول
کریم ﷺ کے زمانہ میں ابتلا تھے۔“
( الفضل 23 مارچ 1933 ء )