جنگوں میں رسول کریمﷺ کا خلق عظیم

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
17
جلد 4
وو
جنگوں میں رسول کریم علیہ کا خلق عظیم
الله
حضرت مصلح موعود 31 مارچ 1933ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔رسول کریم ﷺ کے زمانے میں ہم دیکھتے ہیں کہ جنگ کے میدان میں جنگ
میں شامل ہونے والی ایک عورت کی لاش ملتی ہے۔جنگ بھی ایسی جس کی فتح پر اسلام
کی فتوحات کا انحصار تھا اور دشمن بھی ایسا جس نے اپنی ساری عمر اسلام کے مٹانے کے
لئے خرچ کر دی تھی۔ایسا دشمن مارا جاتا ہے، ایسی لڑائی فتح ہوتی ہے۔لیکن ایک عورت
کی لاش دیکھ کر محمد ﷺ کی ساری خوشی غم میں بدل جاتی ہے۔آپ کے چہرہ پر ایک
رنگ آتا اور ایک جاتا۔صحابہ کہتے ہیں ہم نے کبھی رسول کریم ﷺ کو اتنا غضب میں
الله نہیں دیکھا جتنا اُس روز 1۔اس میں رسول کریم ﷺ کا کوئی دخل نہ تھا، اسلامی لشکر کا
کوئی دخل نہ تھا۔ایک ایسے موقع پر جبکہ اپنے پرائے میں تمیز کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور
بسا اوقات ایک اپنا اپنے ہاتھ سے قتل ہو جاتا ہے اتفاقاً حادثہ کے طور پر وہ عورت
ماری جاتی ہے۔لیکن چونکہ اس سے اسلامی فتح مشتبہ ہو جاتی اور دشمن کو انگشت نمائی
کا موقع ملتا تھا وہ کہہ سکتے تھے محمد (ﷺ) کے متبعین نے عورت کو قتل کر دیا اس لئے
رسول کریم ﷺ کو یہ حملہ بہت ہی سخت نظر آیا اور آپ کی ساری خوشی غم سے بدل گئی۔جو دراصل سبق ہے اس بات کا کہ آپ کے نزدیک فتح کوئی چیز نہ تھی بلکہ نیک اور جائز
ذرائع سے حاصل کردہ فتح کی قیمت آپ کے دل میں تھی۔الله
ایک اور موقع پر کچھ صحابہؓ بعض لوگوں پر حملہ کر کے ان کا مال لے آئے۔جس
وقت حملہ کیا گیا حج کے ایام آچکے تھے اور ان دنوں لڑائی جائز نہ تھی۔اس موقع پر بھی

سيرة النبي عليه
18
جلد 4
رسول کریم ﷺ کا چہرہ غمگین ہو گیا اور آپ نے فرمایا تم نے یہ کیا کیا؟ پھر جو مارے
گئے ان کا خون بہا دیا گیا۔اس لئے نہیں کہ عام جنگی قوانین کے لحاظ سے یہ کوئی بری
بات تھی۔ہمیشہ لوگ ایسا کرتے اور خود عرب کے لوگ کرتے بلکہ محض اس لئے کہ
رسول کریم ﷺ کا نقطہ نگاہ دوسروں سے بالا تھا۔پس یا د رکھو ہماری جماعت کا مقصد
فتح حاصل کرنا نہیں بلکہ دین اور اخلاق کے ذریعے فتح حاصل کرنا ہے۔“
صلى الله
66
(الفضل 16 اپریل 1933 ء )
1:ترمذی ابواب السير باب ماجاء فى النهى عن قتل النساء والصبيان صفحه 382 حدیث نمبر
1569 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی