رسول کریمﷺ کے توکل کا واقعہ
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
20
20
رسول کریم علیہ کے تو کل کا واقعہ
حضرت مصلح موعود 31 مارچ 1933 ء کے خطبہ جمعہ میں رسول کریم ﷺ کے
تو کل کا واقعہ یوں بیان فرماتے ہیں:۔” جب آپ حضرت ابو بکر کے ساتھ غارثور میں گئے تو دشمن اس قدر سر پر آ گیا
کہ ذرا سر جھکا تا تو دیکھ سکتا تھا۔غار ثور ایک اچھی کھلی جگہ ہے اور باہر کھڑے ہو کر اگر
دیکھا جائے تو اندر بیٹھا ہوا آدمی صاف نظر آ سکتا ہے۔دشمن اس غار کے بالکل منہ پر
کھڑا تھا اور اتنا قریب کہ اگر ذرا بھی سر جھکائے تو دیکھ لے۔اُس وقت حضرت ابو بکر
کے دل میں گھبراہٹ محسوس ہوئی لیکن اپنی جان کے لئے نہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کی
جان کے لئے۔آپ نے سوچا کہ دشمن سر پر ہے، بظاہر اب پکڑے جانے میں کسی قسم
کے شبہ کی گنجائش نہیں ہوسکتی۔غار کا منہ کھلا ہے اور ہم بالکل سامنے ہیں۔لیکن رسول
کریم علیہ جانتے تھے کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے تصرف کے ماتحت ہیں اس لئے آپ نے
كما لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا 1 چونکہ رسول کریم ﷺ کی نظر حضرت ابو بکر سے
بہت زیادہ دور رس اور تیز تھی اس لئے وہ ان باتوں کو بھی دیکھ رہے تھے جو حضرت ابو
بکر کو نظر نہ آتی تھیں۔یوں حضرت ابو بکر کی نظر بھی بہت تیز تھی۔ایک دفعہ رسول کریم
نے ایک خطبہ بیان کیا کہ اب مسلمانوں کے لئے فتوحات کا زمانہ قریب آ گیا
ہے۔یہ سن کر آپ رونے لگ گئے۔یہ دیکھ کر کسی نے کہا کہ دیکھو! بڈھے کی مت ماری
گئی۔رسول کریم علیہ فتوحات کی بشارت دیتے ہیں اور یہ رو رہا ہے لیکن آپ نے
بتایا کہ جب امت کو فتح حاصل ہو جائے تو نبی کا کام ختم ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ !
جلد 4
سيرة النبي علي
21
جلد 4
ا
صلى الله
اپنے پاس بلا لیتا ہے۔تم لوگ فتح پر خوش ہو لیکن مجھے آنحضرت ﷺ کی صحبت میں خوشی
ہوتی ہے 2 اور آپ کا یہ قیافہ صحیح نکلا کیونکہ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی رسول کریم ﷺ
وفات پا گئے۔حضرت ابو بکر نے جو کچھ بیان کیا یہ سنت اللہ ہے۔حضرت مسیح موعود
عليه الصلوۃ والسلام کے پاس بھی ایک شخص نے بیان کیا کہ یہ بات بہت گھبراہٹ کی
ہے کہ احمدیت کی فتح جلد جلد نہیں ہوتی اور بعض لوگوں نے بھی اس کی ہاں میں ہاں ملا
دی۔لیکن آپ کے چہرہ پر افسردگی کے آثار ظاہر ہو گئے اور فرمایا جب صبح آ جاتی ہے تو
پھر نبی کی ضرورت نہیں رہتی۔ابھی جماعت کی تربیت کا کام باقی ہے۔جب یہ ختم ہو
جائے گا تو اللہ تعالیٰ فتوحات کے دروازے بھی کھول دے گا۔تو حضرت ابو بکر کی نگاہ
بے شک بہت صحیح تھی اس نے وہ کچھ دیکھا جو اور نہ دیکھ سکتے تھے۔مگر رسول کریم علی
کی نظرسی تیزی اس میں بھی نہ تھی اس لئے غار ثور میں آپ کو گھبراہٹ کا ہونا لازمی
( الفضل 6 اپریل 1933 ء )
تھا۔“
1: التوبة: 40
2 بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي الله الله باب قول النبي الله سدوا الابواب الا باب
أبي بكر صفحہ 613 حدیث نمبر 3654 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية