پیاروں کی وفات پر رسول کریمﷺ کا طرز عمل اور نمونہ
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
24
جلد 4
دو
رسول
صلى الله
پیاروں کی وفات پر رسول کریم مے کا
طرز عمل اور نمونہ
حضرت مصلح موعود نے 19 مئی 1933 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔صلى الله
رسول کریم ﷺے ایک دفعہ ایک مجلس میں بیٹھے تھے کہ کوئی شخص آپ کو بلانے آیا
کہ آپ کی صاحبزادی بلاتی ہیں کیونکہ آپ کا نواسہ بیمار ہے۔آپ تشریف لے گئے
اور ساتھ دوسرے صحابہ بھی تھے۔بچہ اُس وقت نزع کی حالت میں اور بہت تکلیف
میں تھا۔آپ نے اسے گود میں اٹھا لیا اور اس کی حالت کو دیکھ کر آپ کی آنکھوں سے
آنسو نکل آئے۔وہ بچہ وہیں فوت ہو گیا۔تب ایک صحابی نے جو حقیقت سے آگاہ نہ تھا
اور جسے عرفان کا مقام حاصل نہیں تھا کہا کیا اللہ تعالیٰ کا رسول بھی روتا ہے؟ آپ نے
صلى الله فرمایا تمہیں اللہ تعالیٰ نے سنگ دل بنایا ہوگا مجھے رحم دل بنایا ہے 1۔تو رسول کریم علی کے
جو سب سے زیادہ قرب الہی کے مقام پر تھے انہوں نے بھی اس بچہ کی جدائی پر تکلیف
محسوس کی بلکہ جب اس پر اعتراض کیا گیا تو اسے سنگدلی قرار دیا۔ایک اور واقعہ مجھے یاد پڑتا ہے۔اور میرا حافظہ ایک سے زیادہ واقعات کو ملاتا
نہیں تو وہ اس طرح ہے کہ آپ نے اپنے چچا زاد بھائی کو ایک لشکر کا نائب سالار بنا کر
بھیجا۔آپ نے فرمایا کہ اس لشکر کے سردار زید بن حارثہؓ ہوں گے۔لیکن اگر وہ شہید ہو
جائیں تو جعفر ہوں گے۔اور اگر وہ شہید ہوں تو پھر عبداللہ ان کی جگہ ہوں گے۔خدا تعالیٰ کی قدرت جنگ ہوئی اور زید مارے گئے۔جنہیں لوگ رسول کریم ﷺ کا بیٹا
سيرة النبي علي
25
جلد 4
کہا کرتے تھے۔جعفر نے کمان ہاتھ میں لی لیکن وہ بھی مارے گئے۔اور پھر عبداللہ
کمانڈر ہوئے لیکن وہ بھی کام آئے۔اس پر لشکر میں بہت گھبراہٹ پیدا ہوئی۔بعض
مسلمان اپنے مقاموں سے پیچھے ہٹنا شروع ہوئے۔اُس وقت حضرت خالد بن ولیڈ نے
آگے بڑھ کر اسلام کا جھنڈا تھام لیا اور کہا مسلمانو! یہ بھاگنے کا وقت نہیں بلکہ دلیری
دکھانے کا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی ایسی نصرت کی کہ باوجود یکہ دشمن کی فوج بہت
زیادہ تھی وہ مرعوب ہو گیا۔رات ہو گئی اور حضرت خالد نے مسلمانوں کو اندھیرے میں
پیچھے ہٹا لیا۔اور اس طرح مسلمان تباہی سے بچ گئے۔قبل اس کے کہ کوئی انسان آپ
تک یہ خبر پہنچا تا رسول کریم ﷺ کو بذریعہ وحی اس کی اطلاع ہو گئی۔آپ منبر پر
تشریف لائے ، مسلمانوں کو جمع کیا اور فرمایا مجھے اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ زید مارے
گئے اور پھر جعفر اور عبد اللہ بھی جنگ میں کام آئے۔پھر ایک سَيْفَ مِّنْ سُيُوفِ اللَّهِ
اس جگہ کھڑی ہوئی اور اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو تباہی سے بچا لیا 2۔جب یہ لشکر واپس آیا تو جن جن لوگوں کے رشتہ دار مارے گئے تھے انہیں تفصیلی حالات
معلوم ہوئے تو کسی کی ماں نے کسی کی بہن نے کسی کی بیوی اور کسی کے اور رشتہ داروں
نے رونا شروع کیا۔تاریخ میں آتا ہے کہ جب رونے کی آوازیں آنا شروع ہوئیں تو
رسول کریم ﷺ بھی رو پڑے اور فرمایا کہ سب گھروں سے رونے کی آوازیں آتی ہیں
مگر جعفر کے گھر سے کوئی آواز نہیں آتی۔اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ مدینہ میں مسافر تھے اور
یہاں ان کا کوئی قریبی رشتہ دار نہ تھا۔یہ ایک درد کا اظہار تھا۔اس کے یہ معنی ہرگز نہ
تھے کہ یہ کوئی اچھی چیز تھی۔جعفر چونکہ رسول کریم ﷺ کے چچیرے بھائی تھے اور سب
رشتہ داروں کو چھوڑ کر رسول کریم ﷺ کے ساتھ ہجرت کر آئے تھے۔دوسروں کو
روتے دیکھ کر آپ کو خیال ہوا کہ اگر ان کے بھی عزیز یہاں ہوتے تو وہ بھی روتے۔صحابہ کرام جو رسول کریم ﷺ کی ہر خواہش کو پورا کرنا ضروری سمجھتے تھے انہوں نے
الله
آکر اپنی مستورات کو گھروں سے کھینچ کھینچ کر نکالا کہ حضرت جعفر کے گھر جاؤ۔اور۔
سيرة النبي عمال
26
جلد 4
تھوڑے ہی عرصہ میں ان کے گھر کہرام مچ گیا۔رسول کریم ﷺ نے دریافت فرمایا
کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا کہ مدینہ کی عورتیں جعفر کے گھر روتی ہیں۔چونکہ آپ کا یہ اصل منشا نہ تھا اس لئے آپ نے فرمایا ان کو روکو۔آپ نے یہ الفاظ محض
اظہارِ درد کے لئے فرمائے تھے کہ جعفر وطن سے دور تھا اس پر رونے والا کوئی نہیں۔یہ
گویا اس کی مسکینی کی موت کا احساس تھا۔مگر وہ تھوڑے سے عزیز جو مدینہ میں تھے اور
باقی صحابیہ عورتوں کے دلوں میں بھی وہ درد پیدا ہو چکا تھا جو آپ پیدا کرنا چاہتے تھے
اس لئے لوگوں نے جا کر رو کا مگر وہ نہ رکیں۔اس پر کسی نے آکر رسول کریم ﷺ سے
عرض کیا کہ وہ بند نہیں ہوتیں۔آپ نے فرمایا کہ ان کے منہ پر مٹی ڈالو یعنی ان کو ان
کے حال پر چھوڑ دو3۔لیکن بعض لوگوں نے اس کا مفہوم صحیح نہ سمجھا اور فی الواقعہ مٹی اٹھا
لی۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو جب علم ہوا تو آپ نے ان کو ڈانٹا اور بتایا کہ
آپ کا یہ مطلب نہیں 4۔“
( الفضل یکم جون 1933 ء )
66
1:مسلم كتاب الجنائز باب البكاء على الميت صفحه 371 حدیث نمبر 2135 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية
2 بخاری کتاب المغازى باب غزوة موتة من أرض الشام صفحہ 632 حدیث نمبر 3757
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
4،3:بخاری کتاب الجنائز باب من جلس عند المصيبة يعرف فيه الحزن صفحه 208 حدیث نمبر
1299 مطبوعہ ریاض 1999ءالطبعة الثانية