دعوت الی اللّٰہ میں رسول کریمﷺ کے مناسب حال فیصلے
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
29
جلد 4
-
دعوت الی اللہ میں رسول کریم علیہ
کے
مناسب حال فیصلے
حضرت مصلح موعود 13 اکتوبر 1933 ء کے خطبہ جمعہ میں بیان فرماتے ہیں:۔مومن کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ جب تک یہ سمجھتا ہے کہ ابھی پیغام نہیں پہنچا اپنے
مقام سے نہیں ہٹتا اور جب دیکھتا ہے کہ پیغام پہنچ گیا تو چلا آتا ہے کیونکہ واپس تو آخر
آنا ہی ہوتا ہے۔رسول کریم ﷺ کا نمونہ یہی ہے۔آپ جب طائف تشریف لے
گئے تو جتنی باتیں آپ سنا سکے سنا دیں۔اور جب لوگوں نے کہا کہ ہم باتیں سننے کے
لئے تیار نہیں تو آپ واپس تشریف لے آئے۔مگر واپسی کے وقت کفار نے آپ کے
پیچھے بچے اور کتے لگا دیئے۔بچے آپ پر پتھر پھینکتے اور کتے کاٹتے۔مگر باوجود اس کے
صلى الله
رسول کریم یہ رستہ میں یہی دعا کرتے رہے کہ الہی ! ان پر رحم کر میری قوم نے مجھے
پہچانا نہیں۔جو شخص بھی آپ کو اس حالت میں دیکھتا وہ خیال ہی نہیں کر سکتا تھا کہ آپ
بزدل ہیں بلکہ ہر شخص یہی کہتا کہ کیا کوہ وقار ہے۔لیکن ایسی ہی صورت میں اگر کوئی
شخص دوڑتا جائے پیچھے بچے اور کتے لگے ہوئے ہوں اور وہ شور ڈالتا جائے کہ مرگیا،
مرگیا، مر گیا ، تو ہر شخص کہے گا کہ یہ بزدل ہے۔پس دونوں حالتوں میں فرق ہے اور ہر
شخص کی حالت بتا سکتی ہے کہ وہ بزدلی دکھا رہا ہے یا بہادری۔میں یہ نہیں کہتا کہ ہر
ایسے مقام پر کھڑے رہنا چاہئے جہاں تشدد ہو۔اگر چہ بعض جگہ کھڑا رہنا بھی ضروری
صلى الله
ہوتا ہے۔مثلاً طائف سے تو رسول کریم یہ واپس آگئے مگر حنین کے موقع پر آپ نے۔
سيرة النبي عمال
30
جلد 4
کہا چھوڑ دو میرے گھوڑے کی باگ کو اور گھوڑے کو ایڑ لگا کر دشمن کی طرف بڑھے 1۔گویا آپ نے دونوں نظارے دکھلا دیئے۔ایک جگہ کچھ بچے اور کہتے آپ کے پیچھے
ڈالے گئے اور آپ واپس آگئے۔کیونکہ آپ نے سمجھا کہ آپ جو پیغام پہنچانا چاہتے تھے وہ
پہنچا چکے۔مگر دوسری جگہ جب کہ چار ہزار تیر انداز سامنے تھے اور صرف بارہ صحابہ آپ
کے پاس رہ گئے تھے آپ نڈر ہو کر میدان جنگ میں کھڑے رہے۔صحابہ جوشِ اخلاص
میں آپ کے گھوڑے کی باگ پکڑ کر روکنا چاہتے مگر آپ فرماتے چھوڑ دو میں پیچھے نہیں
ہٹوں گا۔وہی پیغام ہے، وہی پہنچانے والا ہے مگر ایک جگہ سے واپس آگئے اور دوسری
جگہ کھڑے رہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ موقع اور محل کو دیکھ کر کام کرنا چاہئے۔ایک
موقع ایسا بھی آسکتا ہے جب کہ واپس آنا منع ہو۔مثلاً سیالکوٹ میں جب میں نے ایک
دفعہ لیکچر دیا اور مخالفوں نے روکنا چاہا تو اُس وقت میں نے سمجھا تھا میرا لیکچر بند کر دینا اور
واپس چلے جانا سلسلہ کی ہتک ہے جسے کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔پس
میں نے اُس وقت یہی سمجھا کہ چاہے پتھر پڑیں ، زخمی ہوں ہم میدان سے نہیں ہٹیں گے۔لیکن ایسے مواقع بھی آسکتے ہیں جب کہ واپس چلے آنا مناسب ہو۔پس موقع اور محل کے مطابق کام کرو اور بزدلی نہ دکھاؤ۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا
ہے کہ دشمن کے دل میں بھی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔مثلاً طائف سے ہی جب
رسول
کریم ﷺے واپس آرہے تھے تو ایک نہایت ہی اشد ترین دشمن نے جو ہمیشہ آپ
کا مخالف رہا کرتا تھا جب آپ کی یہ حالت دیکھی تو وہ خود سامنے نہ جا سکا مگر اس نے
اپنے غلام کو بلا کر کہا انگور توڑ کر انہیں کھلاؤ۔“
( الفضل 19 اکتوبر 1933ء )
1 مسلم كتاب الجهاد والسير باب غزوة حنين صفحه 789 حدیث نمبر 4612 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية