موجودہ زمانہ کی خرابیوں کا علاج رسول کریمﷺ کے ارشادات کی روشنی میں
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
31
جلد 4
موجودہ زمانہ کی خرابیوں کا علاج رسول کریم علیہ
کے ارشادات کی روشنی میں
حضرت مصلح موعود نے ایک مضمون یوم التبلیغ کے حوالہ سے تحریر فرمایا جو کہ
الفضل 22 اکتوبر 1933ء میں شائع ہوا۔آپ تحریر فرماتے ہیں:۔صلى الله
اسلام کے بیرونی دشمن ہی کم نہیں لیکن افسوس کہ اس کے اندرونی دشمن بھی
بہت سے پیدا ہو گئے ہیں۔وہ لوگ جو مسلمان کہلاتے ہیں دشمنانِ اسلام کی پیٹھ ٹھونک
رہے ہیں اور اپنوں کو غفلت کی نیند سلانے کے درپے رہتے ہیں۔رسول کریم ﷺ نے
فرمایا تھا کہ آخری زمانہ میں امت محمدیہ میں بگاڑ پیدا ہو جائے گا اور لوگ رسماً مسلمان
رہ جائیں گے۔اسلام اور قرآن کریم کے آثار مٹ جائیں گے اور قرآن کریم کے
صرف لفظ باقی رہ جائیں گے۔اُس وقت اللہ تعالیٰ آپ کی روحانی ذریت میں سے
ایک شخص کو کھڑا کرے گا جو اسلام کی عظمت کو از سرِ نو قائم کرے گا اور ایمان اور قرآن
کو دوبارہ واپس لا کر تجدید دین کی بنیاد رکھے گا۔اُس وقت علماء دنیا میں سب۔بد تر مخلوق ہوں گے اور سب سے زیادہ روحانیت سے محروم 1۔اسلام جب شروع ہوا اُس وقت بھی اس کی مسافرانہ حیثیت تھی کہ نہ اس کا کوئی
مکان تھا نہ گھر نہ وطن نہ ملک اور آخری زمانہ میں بھی اس کا یہی حال ہو گا کہ وہ بے وطن
اور بے دیار ہو جائے گا اور مسافرانہ حیثیت سے ادھر ادھر پھرے گا کوئی اسے اپنے گھر
رکھنے پر تیار نہ ہو گا 2۔ان حدیثوں سے صاف ظاہر ہے کہ ایک زمانہ مسلمانوں پر ایسا
سيرة النبي عمال
32
جلد 4
آنے والا ہے کہ ان کے ظاہر تو مسلمانوں والے ہوں گے اور باطن کا فروں والے۔ان کی زبانیں اسلام کی مقر ہوں گی لیکن اندرو نے اسلام و قرآن کو دھکے دے رہے
ہوں گے۔ان کے علماء ان کو اسلام کی طرف واپس لانے کی جگہ خود اسلام کو عملاً چھوڑ
رہے ہوں گے اور دنیا کے پردہ پر بدترین مخلوق ہوں گے۔ظاہر ہے کہ ایسے وقت میں
علماء سے اس قسم کی امید رکھنی کہ وہ صداقت اور حق کی تائید کریں گے خلاف عقل
ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو تباہی سے بچانے کے لئے اہل فارس میں سے
ایک شخص کو اُس وقت کھڑا کرے گا جو لوگوں کو اسلام کی طرف واپس لائے گا اور ایمان
کو قائم کرے گا3۔یہ بھی احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کے مستقبل میں سب سے بڑا فتنہ
مسیحیت کا فتنہ ہے۔حتی کہ احادیث میں بتایا گیا ہے کہ مسیحی لوگ اپنی طاقت اور قوت
سے سب دنیا پر چھا جائیں گے۔بلکہ اس فتنہ کا ذکر خود قرآن کریم میں موجود ہے جب
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَهُم مِّنْ كُلِّ حَدَبِ يَنْسِلُونَ 4 یعنی یا جوج ماجوج سب
بلند و بالا مقاموں سے اتر کر دنیا پر چھا جائیں گے اور یا جوج ماجوج کے متعلق بائبل
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مسیحی لوگ ہیں۔چنانچہ لکھا ہے کہ یا جوج سے مراد روس
اور ماجوج سے مراد ایک زبر دست طاقت ہے جو امن سے جزیروں میں بیٹھ کر حکومت
کرتی ہے 5۔یعنی حکومت برطانیہ اور ان دونوں ملکوں کا شاہی مذہب مسیحیت ہے۔پس یہ امر بالبداہت ظاہر ہے کہ مسلمانوں کی جو خراب حالت رسول کریم علی نے
بیان فرمائی ہے وہ اسی فتنہ یعنی مسیحیت کی ترقی کے زمانہ میں ہی ہوئی تھی اور چونکہ مسیحی
فتنہ ظاہر ہو چکا ہے بلکہ اب تو اس میں کمزوری کے آثار پیدا ہونے لگ گئے ہیں جیسا
صلى الله
کہ روس کی حالت سے ظاہر ہوتا ہے تو یہ امر ناممکن ہے کہ رسول کریم ﷺ کے فرمودہ
کے مطابق مسلمانوں میں خرابی پیدا نہ ہو چکی ہو۔وہ لوگ جو دین اسلام کے دشمن ہیں اور اس کی سچائی دیکھنا نہیں چاہتے اس
سيرة النبي عمال
33
جلد 4
صداقت کو چھپانا چاہتے ہیں اور مسلمانوں کو تسلی دے رہے ہیں کہ تمہاری حالت بالکل
ٹھیک ہے۔تم نمازیں پڑھتے ہو، روزے رکھتے ہو، حج کرتے ہو پس تمہاری حالت
بالکل درست ہے اور اگر کوئی خرابی ہو تو تمہارے علماء تمہاری اصلاح کے لئے کافی ہیں
حالانکہ اس سے زیادہ کوئی ظلم نہیں ہو سکتا کہ ایک بیمار کو اس کی بیماری سے ناواقف رکھا
جائے یا یہ کہ علاج کا کام دشمن جان کے سپرد کیا جائے۔رسول کریم یہ تو فرماتے
ہیں کہ مسیحیت کی ترقی کے وقت مسلمانوں کی حالت خراب ہو گی اور ان میں صرف
ظاہری اسلام باقی رہ جائے گا لیکن مسلمانوں کے لیڈر کہلانے والے کہتے ہیں کہ نہیں
نہیں اطمینان سے بیٹھے رہو تم میں کوئی نقص پیدا نہیں ہوا۔رسول کریم ﷺ تو فرماتے
ہیں اس وقت مسلمانوں کے علماء دنیا میں سب سے بدترین مخلوق ہوں گے لیکن یہ لوگ
کہتے ہیں کہ اول تو مسلمانوں میں کوئی نقص نہیں اور اگر ہے تو اس کا علاج یہ علماء کر لیں
گے۔گویا اول تو رسول کریم ﷺ کی تشخیص مرض کو جھٹلایا جاتا ہے اور پھر فرض کر کے کہ
مرض ہے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ جسے رسول کریم ﷺ نے دشمن جان قرار دیا ہے اسی
صلى الله
سے علاج کراؤ اور جو تھوڑا بہت دین یا ایمان باقی ہے اسے بھی بربادکرالو۔اے بھائیو! خوب سمجھ لو کہ رسول کریم علیہ سے زیادہ کوئی آپ لوگوں کا خیر خواہ
نہیں ہو سکتا۔وہ تو ہم سب کے روحانی باپ ہیں اور اس وجہ سے جسمانی ماں باپ
سے بہت زیادہ خیر خواہ۔کون سا باپ ہے جو اپنے بچہ کی بد گوئی کرے گا اور جب وہ
نہایت نیک ہے اسے بد قرار دے گا اور جب وہ تندرست ہے اسے بیمار قرار دے گا
سوائے اس باپ کے جو کسی وجہ سے اپنے بچہ کا دشمن ہو گیا ہو یا جو فاتر العقل ہو۔مگر کیا
آپ میں سے کوئی یہ سمجھ سکتا ہے کہ رسول کریم ﷺ جیسا باپ ایسی غلطی کا مرتکب ہو
سکتا ہے۔یقیناً اگر مسلمانوں پر ایسا زمانہ نہیں آنے والا تھا تو آپ
کبھی ایسے فقرے نہ
کہتے کہ ان کے اندر صرف رسماً اسلام رہ جائے گا۔اسی طرح یہ بھی ظاہر ہے کہ
رسول کریم ﷺ جو علماء کی عزت قائم کرنے میں سب سے بڑھ کر تھے اور جنہوں نے
صلى الله
سيرة النبي عليه
34
جلد 4
عُلَمَاءُ أُمَّتِى كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ 6 فرما کر علمائے اسلام کو وہ عزت بخشی ہے جو
کبھی کسی نبی نے اپنی امت کو نہیں بخشی وہ بلا وجہ ہرگز یہ نہ کہہ سکتے تھے کہ اُس زمانہ میں
مسلمانوں کے علماء آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہوں گے۔یقیناً آپ کو اللہ تعالیٰ نے
اس زمانہ کے علماء کی بہت ہی بری حالت دکھائی ہو گی تبھی آپ نے ایسا فرمایا ورنہ آپ
کے رحم سے یہ امید کی جاتی ہے کہ تھوڑی بہت خرابی کا تو آپ ذکر بھی نہ کرتے اور
اپنے حلم کی عادت اور پردہ پوشی کی خصلت سے کام لے کر معمولی سے نقص پر پردہ ہی
ڈالتے تا علماء کی بدنامی نہ ہو لیکن جب آپ نے ایسا نہیں کیا بلکہ علماء کی حالت کو نہایت
سخت الفاظ میں بیان فرمایا ہے تو صاف ظاہر ہے کہ آپ نے یہ کام امت کی ہمدردی
سے مجبور ہو کر کیا ہے اور اس خوف سے کیا ہے تا مسلمان ایسی گھبراہٹ کے وقت میں
ان سے اپنا علاج کرا کے اپنے آپ کو تباہ اور برباد نہ کر لیں اور رہی سہی روحانیت
سے بھی انہیں ہاتھ نہ دھونے پڑیں۔پس اے بھائیو ! رسول کریم ﷺ ہی کی بات کو یا درکھو کہ آپ سے بڑھ کر آپ
لوگوں کا کوئی خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔اور ان دوست نما دشمنوں سے بچو جو تم کو بیمار دیکھ کر
علاج کا مشورہ دینے کی بجائے الٹا غافل کرنا چاہتے ہیں اور آپ سے بھی دشمنی کرتے
ہیں اور رسول کریم ﷺ کی بھی تکذیب کرتے ہیں۔مسلمانوں کی خراب حالت اظهر
مِنَ الشَّمس ہے۔ان کی حکومتیں جاتی رہیں، ان کی تجارتیں برباد ہو گئیں، ان کے
دلوں سے علم اٹھ گیا ہے، تقویٰ مٹ گیا ہے، ان کے قلوب سے خدا تعالیٰ کی یاد جاتی
رہی ہے ، رسول کریم ﷺ کی اتباع کا جوش سرد ہو گیا ہے، ہمدردی عام کا خیال جا تا
رہا ہے، قربانی اور ایثار کی روح مردہ ہو گئی ہے، غرض بقول أَصْدَقُ النَّاس صرف
رسم اسلام باقی رہ گئی ہے روح اسلام مٹ چکی ہے۔الله
ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ اگر مسلمانوں کی خبر نہ لیتا اور حسب وعدہ فارسی الاصل
انسان کو یعنی حضرت مرزا غلام احمد صاحب بانی سلسلہ احمدیہ کو مبعوث نہ فرما تا تو یقیناً
سيرة النبي علي
35
جلد 4
صل الله
اس پر وعدہ خلافی کا الزام آتا مگر اللہ تعالیٰ سے زیادہ وعدوں کا پورا کرنے والا کون
ہوسکتا ہے۔اس نے وقت پر اپنا وعدہ پورا کر دیا اور مرض کے پیدا ہوتے ہی طبیب بھی
بھیج دیا۔اب یہ آپ لوگوں کا کام ہے کہ رسول کریم ﷺ کے تجویز کردہ اور اللہ تعالیٰ
کے بھیجے ہوئے طبیب سے علاج کرائیں اور اس کی اتباع میں داخل ہو کر اسلام کی
شوکت بڑھائیں یا ان لوگوں سے علاج کرائیں کہ جن کو رسول کریم ﷺ نے آسمان
کے نیچے سب سے بدتر وجود قرار دیا ہے اور آپ لوگوں کے ایمان کا دشمن۔مگر یہ
یا درکھیں کہ دوست سے بھاگ کر دشمن کی پناہ میں جانے والا کبھی فلاح نہیں پاتا اور
اللہ تعالیٰ کے تجویز کردہ نسخہ کو رد کر کے بندوں کے ٹوٹکوں پر نگاہ رکھنے والا کبھی صحت کا
منہ نہیں دیکھتا۔وقت نازک ہے اور مصیبت بہت بڑی۔پس اللہ تعالی کی نصیحت کی قدر کرو اور
اس کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہ اس نے عین مرض کے وقت طبیب روحانی بھیج دیا
ہے۔اس کے مامور حضرت مرزا غلام احمد صاحب کے دعووں پر ایمان لاتے ہوئے
احمدیت کو قبول کرو تا کہ یہ مصیبت کے دن ٹل جائیں اور اسلام ایک دفعہ پھر فتح و کامرانی
کے دن دیکھے۔محمد رسول اللہ ﷺ کا باغ خشک ہو رہا ہے اگر وفادار ہو تو دیر نہ لگاؤ۔اٹھو اور اپنے خونوں سے اس باغ کے درخت کو سیراب کرو۔آسمانی باغ کنوؤں کے
پانیوں سے نہیں بلکہ مومنوں کے خون سے سینچے جاتے ہیں۔اس دن کا انتظار نہ کرو کہ
خدا تعالیٰ کے فرشتے تم کو غداروں کی فہرست میں شامل کر کے ابدی موت کے گھاٹ
اتار دیں بلکہ آگے بڑھ کر خود اپنے لئے قربانی کی موت قبول کرو تا کہ ابدی زندگی پاؤ۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔وَاخِرُ دَعُونَا أَن الحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِين “
خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمدیہ
سيرة النبي علي
36
قادیان۔ضلع گوداسپور۔پنجاب
جلد 4
الفضل 22 اکتوبر 1933 ء )
1 کنزل العمال جلد نمبر 11 صفحه 181 حدیث نمبر 31136 مطبوعہ دمشق 2012ء الطبعة الاولى
2:مسلم کتاب الایمان باب بیان ان الاسلام بدأ غريباً صفحه 74 حدیث نمبر 372 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية
3:بخاری کتاب التفسیر زیر آیت واخرين منهم لما يلحقوا بهم صفحه 869 حدیث نمبر 4897
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
4: الانبياء: 97
5 حز قیل باب 38 آیت 3 صفحہ 836 جز قیل باب 39 آیت 6 صفحہ 837 مطبوعہ پاکستان بائبل سوسائٹی
لاہور 2011ء
:6 مکتوبات امام ربانی جلد اول صفحہ 336 مطبوعہ اودھ اکتوبر 1889ء