اللّٰہ تعالیٰ کی چار صفات اور رسول کریمﷺ کے چار کام
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
113
جلد 4
اللہ تعالیٰ کی چار صفات اور رسول کریم علی
کے چار کام
25 جنوری 1934 ء کو قصور میں حضرت مصلح موعود نے خطاب کرتے ہوئے
فرمایا:۔” میں نے قرآن کریم کی تین آیات پڑھی ہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی تعلیم اور آپ کی بعثت کا مقصد بیان کیا گیا ہے۔اس کی تشریح کرنے
کے بعد میں بتاؤں گا کہ سلسلہ احمدیہ نے اسے پورا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ 1 اے بندے! تو اس کلام کے پڑھنے سے پہلے
کہہ میں اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں جو بے انتہا کرم کرنے والا اور بار بار رحم
کرنے والا ہے۔اس کے بعد فرمایا سبحُ لِلهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ 2 -
دنیا میں جدھر نگاہ ڈالو آسمانی طاقتیں بھی اور زمینی بھی یہ امر ثابت کر رہی ہیں کہ ان کا پیدا
کرنے والا ہر عیب سے پاک اور مبرا ہے۔الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ 3 -
وه الْمَلِكِ یعنی بادشاہ ہے۔القدوس تمام پاکیزگیوں کا جامع ہے۔یعنی صرف
عیوب سے ہی مبرا نہیں بلکہ ہر قسم کی خوبیاں بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔الْعَزِيزِ غالب
ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔الْحَکیم اس کی تمام باتیں حکمت پر
مبنی ہیں۔تو انہی چار صفات کو تم دنیا میں جلوہ گر دیکھو گے۔ایک خدا کی ملکیت ، ایک
قدوسیت یعنی پاکیزگی، ایک غلبہ یعنی ہر چیز اس کے حکم کے نیچے چل رہی ہے اور ایک
سيرة النبي عمال
114
جلد 4
حکمت۔یہ چار باتیں ہیں جو ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن ہر آنکھ بینا نہیں ہوتی اور ہر عقل
رسا نہیں ہوتی ، ہر ذہن حقیقت کو سمجھنے والا نہیں ہوتا اس لئے ضروری ہے کہ سمجھانے
کے لئے کوئی استاد بھی ہو اس لئے فرما یا هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ 4
وہی خدا ہے جس نے اُمّی لوگوں میں یعنی ان لوگوں میں جو صداقتوں سے بالکل
بے بہرہ تھے اپنا ایک رسول بھیجا۔وہ باہر سے نہیں آیا کہ تم کہہ سکو کہیں سے سیکھ کر آیا
ہے بلکہ وہ انہی میں سے تھا۔جیسے یہ اُمی تھے ویسا ہی وہ تھا۔اس نے کسی اور جگہ زندگی
بسر نہیں کی کہ کہا جا سکے وہ کہیں سے علوم وفنون سیکھ کر آیا ہے۔یہ لوگ اس کی زندگی کے
ہرلمحہ سے واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ اس نے کسی سے سبق نہیں پڑھا، باہر سے کوئی تعلیم
حاصل نہیں کی بلکہ وہ انہی میں سے ایک ہے۔وہ کیا کرتا ہے فرمایا يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتِه
وہاں پہلے الْمَلِكِ فرمایا تھا اور یہاں اس کے مقابل میں يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ
فرمایا۔یعنی وہ اللہ تعالیٰ کی بادشاہت ثابت کرتا ہے۔بادشاہ اسے کہتے ہیں جس کی
با قاعدہ حکومت ہو، فوج انتظام کرنے کے لئے اور پولیس مجرموں کو پکڑنے کے لئے
موجود ہو، بدمعاشوں کی سزا یابی اور مقدمات کے تصفیہ کے لئے عدالتیں ہوں، جس کا
سکہ رواں ہو۔یا پرانے زمانے میں بادشاہ کی یہ نشانی سمجھی جاتی تھی کہ جس کی مہر دنیا
میں رائج ہو، جس کا تاج و تخت ہو۔غرضیکہ بادشاہت کے لئے کسی دلیل کی ضرورت
ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اپنی چار صفات بیان کی ہیں اور ان کے ثبوت
کے لئے ہم نے یہ ذریعہ مہیا کیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج دیا ہے جو
ان چاروں صفات کو دنیا میں ظاہر کرتا ہے۔پہلی صفت الملک بیان کی تھی۔اس
کے متعلق فرمایا رسول کا کام یہ ہے کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ یہ وہ دلائل سناتا ہے جن
سے پتہ لگتا ہے کہ دنیا کا کوئی بادشاہ ہے۔دوسری صفت القُدوس پیش کی تھی اس کے
مقابل رسول کا کام یہ بتایا ویزکیھم کہ دنیا کو پاک کرتا ہے۔عالم کی علامت کیا
ہوتی ہے؟ یہی کہ وہ دوسروں کو پڑھاتا ہے اور دوسرے لوگ اس کے ذریعہ عالم ہو
سيرة النبي متر
115
جلد 4
جاتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کی قدوسیت کا ثبوت یہ ہے کہ اس کی طرف سے آنے والے
دنیا کو پاک کرتے ہیں۔محمد رسول اللہ یہ گندے لوگوں کو لیتا ہے اور اس کے ہاتھ
میں آ کر وہ پاک ہو جاتے ہیں۔تیسری صفت عزیز یعنی غالب ہے ہر چیز اس کے
قبضہ میں ہے۔وہ صرف نام کا ملک نہیں بلکہ اس کی ملوکیت ہمیشہ جاری ہے اور اس
کا ثبوت یہ دیا کہ وَيُعَلِّمُهُمُ الكِتب وہ دنیا میں خدا کے قانون اور شریعت کو رائج
کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے قانون کو دنیا میں نافذ کر کے اس کی عزیزیت ثابت کرتا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر دنیا میں الہی قانون کو رائج کیا اور اس طرح
بتا دیا کہ خدا عزیز ہے۔چوتھی چیز الْحَکیم ہے۔اس کی کوئی بات حکمت سے خالی
نہیں۔اس کے مقابل رسول کا کام یہ بتایا کہ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ - بر
بات جو وہ کہتا ہے اس کی حکمت بھی ساتھ ہی بیان کر دیتا ہے۔دنیوی بادشاہ ایسا نہیں
کرتے وہ کہہ دیتے ہیں کہ بس ہمارا حکم ہے ایسا ہو وجہ کوئی نہیں بیان کرتے لیکن
اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرتا حالانکہ دنیا کے بادشاہوں کی اس کے مقابل میں کوئی ہستی ہی
نہیں۔لیکن وہ کہتے ہیں ہمارے سامنے کون بول سکتا ہے مگر اللہ تعالیٰ یہ نہیں کہتا بلکہ یہ
کہتا ہے کہ اس میں تمہارا فائدہ ہے۔وہ انسان کی عقل پر حکومت کرتا ہے زبر دستی نہیں
کرتا۔اور خدا کے حکیم ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ محمد ہر شعبہ زندگی کے متعلق تعلیم دیتا
ہے مگر اس کا مقصد ، اس کی غرض ، خوبیاں اور فوائد ساتھ بیان کرتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ
نے اپنی چار صفات کے مقابل چار کام بیان فرمائے۔مگر یہ کام رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے ہی آکر بیان نہیں فرمائے بلکہ قرآن مجید اور دیگر کتب سماویہ سے
معلوم ہوتا ہے کہ یہ کام پہلے سے چلے آتے ہیں۔مکہ کی تجدید کے موقع پر ابراہیم
علیہ السلام نے دعا کی تھی کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ
أيتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ یعنی اے میرے رب !
میں نے اپنی اولاد یہاں لا کر بسائی ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ جس وقت اس قوم
سيرة النبي عمال
116
جلد 4
میں جہالت پیدا ہو جائے اور یہ نور کے محتاج ہوں تو ان میں سے ہی ان کے لئے ایک
رسول بھیجیو جو ان کو تیری آیات اور نشانات سنائے ، تیری شریعت سکھائے،
احکامِ شریعت کی حکمت بتائے اور انہیں پاک کرے۔گویا یہی چار باتیں ہیں جو مانگی گئی
تھیں جو ان چار صفات یعنی ملکیت، قدوسیت، عزیزیت اور حکیمیت کا اظہار ہے اور یہ چار
کام تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آ کر کئے۔پہلا کام يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ
ہے۔اس کے کیا معنی ہیں؟ جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ صفت ملکیت کے اظہار کے
لئے ہے۔کوئی بادشاہ ہونا چاہئے اور اس میں کہ بادشاہ ہے بہت بڑا فرق ہے۔اگر
کسی ملک کا کوئی باقاعدہ نظام نہ ہو، آئین نہ ہو ، تنازعات کے فیصلہ کے لئے عدالتیں
نہ ہوں ، فوج نہ ہو، پولیس نہ ہو اور ایک شخص دلائل دیتا جائے کہ بادشاہ ضرور ہونا
ا
چاہئے تو سننے والا یہی کہے گا کہ جب کوئی نظر تو آتا نہیں ، نہ ملک کی بہبودی اور بہتری
کے لئے کوئی کوشش ہو رہی ہے، نہ بدمعاشوں کے لئے پولیس یا فوج ہے تو صرف
چاہئے سے اس کے وجود کو کس طرح تسلیم کر لیا جائے۔عقلی دلائل سکھانے کے لئے کسی
نبی کے آنے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی کیونکہ یہ تو ہر شخص جان سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی
ہستی کے متعلق بھی عقلی دلائل ہر انسان کی فطرت میں پائے جاتے ہیں ان کے لئے بھی
کسی نبی کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ایک فلاسفر کے متعلق مشہور ہے کہ اس نے کسی
جاہل سے پوچھا خدا کی ہستی کا ثبوت کیا ہے؟ اس نے کہا ہم جنگل میں مینگنیاں پڑی
دیکھتے ہیں تو سمجھ لیتے ہیں کہ کوئی بکری اِدھر سے گزری ہے پھر اتنی بڑی کائنات کو
دیکھنے سے یہ کیوں نہیں سمجھ سکتے کہ کوئی خدا ہے۔تو خدا تعالیٰ کے متعلق ہر انسان کی
فطرت بول پڑتی ہے اور اس قسم کے دلائل کے لئے کسی نبی کی ضرورت نہیں ہوا کرتی۔یہاں اللہ تعالیٰ بتاتا ہے کہ ایسے دلائل تو مکہ والوں کو بھی معلوم تھے۔ان میں بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے پہلے ایسے لوگ تھے جو شرک کے خلاف
تھے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ایک چچا ہمیشہ شرک کے خلاف تعلیم دیا کرتے تھے۔۔
سيرة النبي علي
117
جلد 4
ان سے سوال کیا گیا آپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان کیوں نہیں
لاتے ؟ تو جواب دیا کہ میں نے شرک کے خلاف اتنی کوشش کی ہے کہ میں سمجھتا ہوں
کہ اگر کوئی نبی آنا ہوتا تو وہ میں ہوتا۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل بھی
ایسے لوگ تھے جو شرک کے خلاف تھے اور وہ بغیر کسی دلیل کے اس بات کے مدعی تھے
کہ خدا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیوں مبعوث کیا؟ یہ
صاف بات ہے کہ انسان کی عقلی ایمان پر تسلی نہیں ہو سکتی۔دلائل صرف ’ چاہئے‘ تک
پہنچاتے ہیں” ہے تک نہیں۔مگر نبی خدا کی صفات کو ظاہر کر کے بتا دیتے ہیں کہ خدا
ہے۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر دنیا کو یہ نہیں بتایا کہ خدا چاہئے بلکہ
یہ دکھا دیا کہ خدا ہے اور آپ نے اپنی زندگی کے ہر عمل سے دکھا دیا کہ ایک زندہ خدا
موجود ہے۔تاریخ اسلام میں اس کی کئی مثالیں ملتی ہیں۔میں ان سب کو بیان نہیں کر
سکتا اس وقت صرف ایک بیان کرتا ہوں جسے بچے بھی جانتے ہیں۔یہ ایک تاریخی
واقعہ ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ سے ہجرت کر کے گئے تو غار ثور
میں جا کر ٹھہرے۔قریش نے تلاش شروع کی اور کھوجی کی مدد سے عین غار کے منہ تک
پہنچ گئے۔کھوجی نے وہاں پہنچ کر پورے وثوق سے کہا کہ یہاں تک آئے ہیں۔اب
یہ تو ہو سکتا ہے کہ یہاں سے آسمان پر چڑھ گئے ہوں مگر اس سے آگے ہر گز نہیں گئے۔مگر اللہ تعالیٰ نے ایسے حالات پیدا کر دئیے اور مکڑی نے غار کے منہ پر جالا تن دیا
اسے دیکھ کر ان میں سے ایک نے کہا میں تو ہمیشہ یہاں آتا ہوں۔یہ غار تو ویسی کی
ویسی ہی ہے اور ہمیشہ ایسی ہی حالت میں ہوتی ہے۔کھوجیوں پر اہلِ عرب بہت اعتماد
رکھتے تھے۔کھوجی پورے یقین سے کہتا ہے کہ اس جگہ سے آگے نہیں گئے۔وہ لوگ
غار کے منہ پر کھڑے ہیں اُس وقت حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دل میں خیال
اور خوف پیدا ہوتا ہے اور بعد کے واقعات بتاتے ہیں کہ ان کا یہ خوف اپنی جان کے
لئے نہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تھا۔آپ کچھ گھبراہٹ کا اظہار
سيرة النبي علي
118
جلد 4
کرتے ہیں۔اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ڈرتے کیوں ہو،
اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے 6۔اور یہ ایک ایسا جملہ ہے جو خدا ہونا چاہئے کہنے والے
کے منہ سے نہیں نکل سکتا۔جنہوں نے خدا کو دیکھا نہیں ہوتا وہ ایسی حالت میں نہیں
کہتے کہ خدا ہے وہ ہمیں بچائے گا بلکہ وہ ایسے موقع پر جان بچانے کے لئے کئی حیلے
ا
اختیار کرتے ہیں۔کبھی جھوٹ ، کبھی فریب اور کبھی خوشامد سے جان بچانے کی کوشش
کرتے ہیں۔ان کے اندر یہ احساس نہیں ہو سکتا کہ نڈر ہو کر کہیں خدا ہمارے ساتھ
ہے اور دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔چنانچہ کھوجی نے ان لوگوں سے کہا بھی کہ غار کے
اندر دیکھو مگر کسی نے نہ دیکھا اور اوپر ہی کھڑے ہو کر واپس چلے گئے۔یہ ایک ایسی
مثال ہے جسے مسلمان بچے بھی جانتے ہیں۔وگرنہ آپ کی زندگی کی ہر ساعت میں
آپ نے اپنے عمل سے بتایا ہے کہ ایک زندہ خدا موجود ہے اور آپ اسے پیش کرتے
تھے اور ایسی طرح کہ کسی کو انکار کی گنجائش نہ رہتی تھی۔مکہ میں بھی اور مدینہ میں بھی یہی
حالت تھی اور ہر جگہ آپ نے خدا کا جلال اور ارفع و اعلیٰ شان پیش کی بلکہ قبل از وقت
واقعات بتا دیئے حتی کہ بدر کی جنگ کے متعلق صحابہ کا بیان ہے کہ آپ نے ہمیں
یہاں تک بتا دیا تھا کہ فلاں فلاں کا فرفلاں فلاں جگہ مارا جائے گا۔اور اس سے خدا کا
ہونا ثابت ہوتا ہے۔یہی چیز ہے جس کے لئے نبی مبعوث ہوتے ہیں۔صلى الله
رسول کریم ﷺ کے نمونہ کے اثرات عقلی دلائل کے لئے کسی نبی کی
حاجت نہیں ہوا کرتی۔بوعلی سینا
کے متعلق لکھا ہے کہ ان کا ایک شاگرد ایک دفعہ ان کی قابلیت سے اس قدر متاثر ہوا کہ
کہنے لگا آپ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی بڑھ گئے ہیں۔بوعلی سینا یہ
بات سن کر خاموش رہے۔سردی کا موسم آیا تو ایک تالاب کا پانی منجمد ہورہا تھا اور اس
پر برف کی پیڑیاں جمی ہوئی تھیں آپ نے اس سے کہا اس میں چھلانگ لگاؤ۔اس نے
جواب دیا آپ پاگل تو نہیں ہو گئے کہ طبیب ہو کر مجھے ایسا حکم دیتے ہیں جس کا نتیجہ
سيرة النبي علي
119
جلد 4
ہلاکت ہے۔بوعلی سینا نے کہا تمہیں یاد ہے تم نے مجھے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے افضل بتایا تھا مگر نادان تو اتنا نہیں جانتا کہ آپ کے تو ایک ادنی اشارہ پر ہزاروں
لوگ جانیں فدا کر دیتے تھے مگر تو مجھے آپ سے برتر کہنے کے باوجود میرے کہنے پر
میری بات نہیں مانتا۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کو مشاہدات کے ساتھ
دنیا کے سامنے پیش کیا اور اس امر کے ایسے بین ثبوت دیئے کہ کوئی انکار نہیں کرسکتا۔یہی وجہ ہے کہ آپ کے ایک ادنی اشارے پر ہزاروں لوگ جانیں فدا کر دیتے تھے
اور عزیز سے عزیز چیز مسرت کے ساتھ قربان کر دیتے تھے۔اگر انہوں نے خدا کو اپنی
آنکھوں سے نہ دیکھا ہوتا تو کبھی ان میں یہ بات نہ پیدا ہوسکتی۔تاریخ سے ثابت ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی جنگ کے لئے جب تشریف لے گئے اس وقت
انصار کے ساتھ آپ کا معاہدہ یہ تھا کہ وہ مدینہ کے اندر آپ کی حفاظت کریں گے۔یعنی اگر کوئی دشمن مدینہ میں داخل ہو کر آپ پر حملہ کرے گا تو اس کا مقابلہ کریں گے
باہر جا کر نہیں لڑیں گے۔بدر کی طرف جاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت آپ
نے یہ نہیں بتایا تھا کہ لڑائی ہوگی موقع کے قریب آکر اس کی اطلاع دی اور مشورہ کیا
کہ ہمیں لڑنا چاہئے یا نہیں۔مہاجرین نے کہا ضرور لڑنا چاہئے مگر اس جواب کے بعد
آپ نے پھر فرمایا کہ لوگو! بولو کیا کرنا چاہئے؟ مہاجرین پھر جواب دیتے مگر اس
جواب کے بعد آپ نے پھر یہی فرمایا۔اس پر ایک انصاری بولے اور کہا کہ يَا رَسُولَ اللهِ !
آپ کا منشا شاید ہم سے ہے۔آپ سے بیشک ہمارا معاہدہ تھا مگر اُسی وقت تک کے
لئے تھا جب تک آپ کے ذریعہ ہم نے خدا کو نہ دیکھا تھا اور صرف سنی سنائی باتیں
تھیں۔اس کے بعد آپ کے ظہور سے ہم نے زندہ خدا کے زندہ نشانات دیکھے اب وہ
حالت نہیں۔اب تو اگر آپ سمندر میں کود پڑنے کا حکم دیں گے تو ہمیں اس میں ذرا
تأمل نہ ہوگا۔خدا کی قسم ! دشمن آپ تک نہ پہنچ سکے گا جب تک وہ ہماری لاشوں پر
سے گزر کر نہ آئے۔ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی ، دائیں بھی لڑیں۔
سيرة النبي علي
120
جلد 4
گے اور بائیں بھی۔ہم موٹی کی قوم کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ جاتو اور تیرا رب جا کر
لڑتے پھرو بلکہ دشمن آپ تک ہماری لاشوں پر سے گزر کر ہی پہنچ سکے گا۔ایک صحابی
کہتے ہیں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کئی جنگوں میں شریک ہوا مگر
مجھے ہمیشہ حسرت رہی کہ کاش! یہ سعادت مجھے نصیب ہوتی 9۔یعنی یہ فقرہ میرے منہ
سے نکلتا۔یہ بات بغیر اس کے ممکن نہ تھی کہ ان لوگوں نے زندہ خدا کو دیکھ لیا تھا اسی
لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ 10 اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم)
انہوں نے بیعت کرتے وقت اپنے ہاتھوں پر تیرا ہاتھ نہیں دیکھا بلکہ خدا کا ہاتھ دیکھا
ہے اور یہ ایسی بات ہے جو نبی کے بغیر نصیب نہیں ہو سکتی۔رسول کریم کے ذریعہ دوسری چیز پاکیزگی ہے۔رسول
کریم صلی اللہ
صلى
الله
علیہ وسلم کی بعثت سے قبل عرب کی حالت سب
صفت قدوسیت کا اظہار پر واضح ہے اس لئے مجھے تفصیل میں جانے
کی ضرورت نہیں لیکن اس کے بعد ان لوگوں کے اندر جو پاکیزگی آئی اس کی ایک
مثال بیان کر دیتا ہوں۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ حبشہ میں
ہجرت کر گئے تو مکہ والوں نے انہیں پکڑنے کے لئے ایک وفد بھیجا جس نے امراء کو
تحائف وغیرہ دے کر اپنے ساتھ ملا لیا لیکن جب وہ نجاشی بادشاہ کے دربار میں پیش
ہوئے اور کہا کہ ہمارے کچھ لوگ بھاگ کر یہاں آئے ہیں انہیں لے جانے کی
اجازت دی جائے تو اس نے کہا میں ان لوگوں سے باتیں کرنے کے بعد جواب دوں
گا۔جب مسلمانوں کو طلب کیا گیا تو ان کے امیر نے کہا اے بادشاہ! ہم دنیا میں
بدترین مخلوق تھے ، شرابی ، زانی، چور، ڈاکو، فریبی اور عورتوں کی بے عزتی کرنے والے
تھے مگر خدا نے ہم میں ایک نبی مبعوث کیا جس کے ذریعہ ہماری سب بد عادات چھوٹ
گئیں اور ہماری حالتیں بالکل بدل گئیں ، نہ ماننے والوں کی دنیا علیحدہ ہوگئی اور ہماری
علیحد 110 یہ وہ دعوی تھا جو انہوں نے مخالفوں اور جانی دشمنوں کے سامنے پیش کیا مگر
سيرة النبي عمال
121
جلد 4
قریش کے وفد کو یہ جرأت نہ ہوئی کہ یہ کہہ سکے کہ یہ جھوٹ بولتے ہیں، یہ تو اب بھی
ویسے ہی ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔اگر فی الواقعہ ان کے اندر پاکیز و تغییر
نہیں ہو چکا تھا تو کیا وجہ ہے کہ صحابہ وہاں دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم پاکباز ہو گئے ہیں مگر
مخالف یہ نہیں کہہ سکتے کہ غلط کہتے ہیں یہ اب بھی ویسے ہی گندے ہیں۔یہ تزکیہ تھا جو
بغیر رؤیتِ الہی کے نہیں ہوسکتا۔صفات عزیزیت و حکیمیت کا اظہار تیسری اور چوتھی چیز يُعَلِّمُهُمُ الكتب
وَالْحِكْمَةَ 12 ہے۔قرآن کریم
کی تفصیلات بیان کرنے کے لئے یہ لیکچر تو کیا اس جیسے دس ہزار لیکچر بھی کافی نہیں
ہو سکتے۔یہ وہ تعلیم ہے جس نے دنیا سے منوا لیا ہے کہ اس کا دنیا کی سب ضرورتوں پر
حاوی ہونا ایسی بات ہے جس کا مقابلہ اور کوئی مذہب نہیں کر سکتا۔حکمت سکھانا بھی
اسلام کی خصوصیت ہے۔نماز کیوں پڑھیں، روزہ کیوں رکھیں، حج کیوں کریں، زکوۃ
کیوں دیں، غرضیکہ کوئی حکم ایسا نہیں جس کی حکمت نہ بیان کی گئی ہو۔ہر بات کے
متعلق بتا دیا گیا ہے کہ اس میں تمہارا ہی فائدہ ہے اور تمہاری ہی ترقی کے لئے ہے۔یہ چار کام ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آ کر دنیا میں کئے اور گویا یہ
اسلام کا خلاصہ ہے۔یعنی اوّل خدا کی ذات مشاہدہ سے منوانا، دوسرے بنی نوع
انسان کو پاک کرنا، تیسرے ایسی تعلیم دینا جو سب ضرورتوں پر حاوی ہو اور چوتھے
انسان میں ایمانی بشاشت پیدا کرنا اور اسے بتانا کہ اس پر عمل کرنا تمہارے ہی فائدہ کا
موجب ہے اور ایسی حکمتیں بیان کرنا کہ اس مذہب کو ماننے والا دوسروں کے سامنے
اپنا سر اونچا کر سکے۔“
1: الجمعة : 1
2، 3: الجمعة : 2
4: الجمعة : 3
( مطبوعہ دسمبر 1934 ء قادیان)
سيرة النبي علي
5: البقرة : 130
122
جلد 4
6: السيرة الحلبية الجزء الثاني صفحه 206 مطبوعہ بیروت 2012 ء
سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 13 مطبوعہ مصر 1295ھ
8: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول صفحه 675 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الأولى
9: بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى اذ تستغيثون ربكم صفحہ 668 حديث نمبر
3952 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
10: الفتح : 11
11 : السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول صفحه 385 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
12: الجمعة : 3