رسول کریمﷺ کی ہمدردئ خلق کا ایک اہم واقعہ
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
123
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی ہمدردی خلق کا ایک اہم واقعہ
حضرت مصلح موعود 16 مارچ 1934ء کے خطبہ جمعہ میں آنحضرت ع
ہمدردی خلق اور صفت احسان کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔' آپ ایک دفعہ مجلس میں تشریف فرما تھے کہ ایک اعرابی آیا اور آکر کہنے لگا مجھے
کچھ دو۔آپ نے اسے کوئی چیز دی۔راوی کا خیال ہے کہ وہ چیز اونٹنی وغیرہ تھی۔پھر
یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آیا اس کی تسلی ہوگئی ہے یا نہیں آپ نے اس سے پوچھا کہ کیا
میں نے تمہارے ساتھ حسن سلوک کر دیا ہے یعنی تمہاری ضرورت پوری ہو گئی ؟ اس
نے جواب دیا کہ حسن سلوک اور ضرورت کا پورا ہونا تو دور کی بات ہے آپ نے تو
میرے ساتھ معمولی رواداری کا برتاؤ بھی نہیں کیا۔اس پر صحابہ کو غصہ آیا اور وہ اسے
مارنے لگے کہ اس نے کیوں رسول کریم ﷺ کی ہتک کی ہے۔مگر آپ نے ان کو
صلى الله
روک دیا اور اس اعرابی سے کہا کہ میرے پیچھے آؤ۔آپ اسے الگ لے گئے اور کہا
کہ تم سائل کی حیثیت سے میرے پاس آئے تھے اور میں نے تمہارے ساتھ سلوک
کر دیا اور پوچھا کہ میں نے تمہارے ساتھ حسن سلوک کر دیا ہے؟ مگر تم نے جواب دیا
که معمولی رواداری بھی نہیں کی۔پھر آپ نے اسے کچھ اور دیا جو راوی کو یاد نہیں رہا
کیا تھا اور پھر پوچھا کیا اب تمہارے ساتھ حسن سلوک کر دیا ہے؟ اس نے کہا ہاں اب
واقعی کر دیا ہے۔میری طرف سے اور میرے اہل وعیال کی طرف سے اللہ تعالیٰ آپ کو
جزائے خیر دے۔آپ نے فرمایا تمہارے پہلے جواب سے سننے والوں کو غصہ آیا تھا
جس سے ان کے دلوں میں تمہارے متعلق نفرت رہے گی اس لئے بہتر ہے کہ جب پھر
سيرة النبي مله
124
جلد 4
مجلس بیٹھی ہو تو میں تم سے یہی سوال کروں گا اور تم اگر چاہو تو اپنے جواب سے ان کے
جذبات میں تبدیلی کر سکتے ہو۔چنانچہ پھر مجلس کے موقع پر وہ آیا۔آپ نے اس سے
وہی سوال کیا اور اس نے کہا ہاں آپ نے میرے ساتھ حسن سلوک کر دیا اب میں
راضی ہوں اللہ تعالیٰ میری طرف سے اور میرے اہل وعیال کی طرف سے آپ کو
جزائے خیر دے۔پھر آپ نے صحابہ کو مخاطب کر کے
فرمایا کہ یہ شخص میرے پاس آیا،
ناواقف تھا اور مجھ سے حسن سلوک کی امید رکھتا تھا۔اس کی امید کے مطابق اس کے
ساتھ حسن سلوک نہ ہوا اور تم اسے مارنے کے لئے دوڑے لیکن میں نے روکا اور اسے
خوش کیا۔اور میری تمہاری مثال ایسی ہی ہے کہ کسی شخص کی اونٹنی بھاگ گئی ، اس کے
رشتہ دار اور دوست سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو گئے اور اس کے پیچھے بھاگنے لگے مگر وہ
ان کے شور سے بدک کر اور بھی تیز بھاگنے لگی۔اس نے جب یہ حالت دیکھی تو کہا کہ
بھائیو! میری حالت پر رحم کرو اور یہ احسان مجھ پر نہ کرو مجھے اور میری اونٹنی کو چھوڑ دو۔اور جب وہ لوگ ہٹ گئے اور شور کم ہوا تو اونٹنی بھی ذرا آہستہ ہوئی۔اس نے سبز
گھاس اکھاڑ کر اس کے سامنے کیا اور اس طرح چپکا ر کر اسے پکڑ لیا۔اسی طرح یہ شخص
میرے پاس آیا تو تم لوگوں نے یہ کوشش کی کہ یہ بدک کر بھاگ جائے۔اگر وہ چلا
جاتا تو ضرور جہنم میں جا گرتا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ کامیابی دی اور میں نے اسے بچا
لیا۔آپ نے اُس وقت وہ محبت شفقت اور مہربانی ظاہر کی جو بنی نوع انسان کے لئے
آپ کے دل میں تھی اور اس طرح بتا دیا کہ انسان کی اصلاح کس طرح ہوسکتی ہے۔“
( الفضل 22 مارچ 1934 ء )