رسول کریمﷺ کی قوت قدسیہ

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
127
جلد 4
رسول کریم ع کی قوت قدسیہ
حضرت مصلح موعود نے 18اپریل 1934 ء کو فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے
فرمایا:۔" آپ نے بدی کو چھوڑنے کی طاقت لوگوں کے دلوں میں پیدا کی۔امریکہ نے
شراب نوشی کی ممانعت کا قانون پاس کیا مگر وہ طاقت نہ پیدا کر سکا جو شراب ترک
کرنے کے لئے ضروری تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف شراب سے
نہ روکا بلکہ وہ طاقت پیدا کی جس سے اسے چھوڑا جا سکتا ہے اور یہی فرق ہے اسلام
میں اور دنیوی طاقتوں و حکومتوں میں۔کسی چیز کو حرام قرار دینے اور لوگوں سے اسے
چھڑانے کے لئے بھی ایک طاقت چاہئے کیونکہ یہ ایک قربانی ہے جو بغیر طاقت کے
نہیں ہو سکتی اور یہ طاقت دنیوی نہیں بلکہ وہ طاقت ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا
ہوتی ہے اور جسے قوتِ قدسیہ کہا جاتا ہے۔بوعلی سینا کے متعلق لکھا ہے کہ آپ ایک دفعہ کوئی مسئلہ بیان کر رہے تھے ان کی تقریر
سن کر ایک شاگرد لٹو ہو گیا اور مستی میں آ کر کہنے لگا خدا کی قسم ! آپ تو محمد رسول اللہ سے
بھی بڑھ کر ہیں۔وہ ایک فلسفی اور نیک آدمی تھے اُس وقت تو خاموش رہے جب
سردی کا موسم آیا، عراق میں سردی بہت پڑتی اور پانی جم جاتا ہے وہ ایک تالاب کے
پاس بیٹھے تھے جو بالکل یخ بستہ تھا اسی شاگرد کو انہوں نے کہا کہ اس تالاب میں کود
پڑو۔اس نے جواب دیا کہ آپ اتنے بڑے طبیب ہو کر ایسی جہالت کی بات کہتے
صلى الله
ہیں۔وہ کہنے لگے بے حیا! تجھے یاد نہیں تو نے ایک دفعہ کہا تھا کہ تم محمد رسول اللہ علی

سيرة النبي عمال
128
جلد 4۔سے بھی بڑھ کر ہو۔محمد رسول اللہ علیہ کے تو ایک اشارے پر ہزاروں لوگوں نے
جانیں فدا کر دیں مگر تو میرے کہنے پر اس تالاب میں بھی نہیں کو دسکتا۔تو اصل چیز
قوت قدسیہ ہے۔جب امریکہ نے شراب کی بندش کے احکام جاری کئے تو میں نے
اُس وقت بھی کہا تھا کہ اس میں دیکھنے والی بات یہی ہے کہ وہ اس پر عمل بھی کرا سکتا
ہے یا نہیں اور وہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا کو معلوم ہو جائے کہ اسلام اور دنیوی حکومتوں
کی طاقتیں کتنا بڑا فرق رکھتی ہیں۔اب امریکہ جہاں سے چلا تھا وہیں واپس آ گیا اور
اس نے ممانعت شراب کے قانون کو منسوخ کر دیا ہے۔لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا کیا عجیب واقعہ ہے۔آپ نے حکم دیا کہ شراب منع ہے اور سب جانتے ہیں
کہ نشہ والے شخص کو کوئی ہوش نہیں ہوتا۔مجھے تو اس کا تجربہ نہیں باہر رہنے والوں کو تو
ایسے لوگوں کو دیکھنے کے مواقع عام طور پر ملتے رہتے ہیں۔ہاں ایک دفعہ مجھے یاد ہے
کہ میں گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔اسی کمپارٹمنٹ میں ایک ریاست کے وزیر صاحب
بیٹھے تھے جنہیں میں نہیں پہچانتا تھا مگر وہ مجھے جانتے تھے۔کہنے لگے کیوں مرزا صاحب!
آپ کی کیا خاطر کروں؟ اور اسی فقرہ کو بار بار دہرانا شروع کیا۔پھر ایک اور صاحب
بیٹھے تھے انہیں کہنے لگے تمہیں شرم نہیں آتی، جگہ کیوں نہیں چھوڑ دیتے۔پھر ایک سکھ
ای۔اے۔سی آگئے ان سے بھی یہی کہنا شروع کر دیا کہ آپ کی کیا خاطر کروں؟ میں
نے سمجھا انہیں کوئی مرض ہے مگر کسی نے بتایا کہ نہیں ، نشہ کی حالت ہے۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب فرمایا کہ شراب منع ہے تو اُس وقت مدینہ میں ایک
دعوت ہو رہی تھی ، شراب کے مٹکوں کے ملکے بھرے رکھے تھے اور لوگ پی پی کر مست
ہو رہے تھے کہ گلی میں سے ایک شخص اعلان کرتا ہوا گز را کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم نے شراب منع کر دی ہے۔ایک شخص اٹھا کہ باہر جا کر معلوم کروں کہنے والا
کیا کہتا ہے مگر دوسرا اسی نشہ کی حالت میں اٹھا اور سونٹا مار کر مٹکوں کو توڑ دیا کہ پہلے
شراب کو زمین پر بہا کر پھر دریافت کریں گے 1۔اس کے مقابل میں امریکہ کی حالت

سيرة النبي عمل
129
جلد 4
دیکھو کہ جن کو حکم دیا گیا وہ ہوش میں تھے۔پھر اس قانون کا نفاذ کرانے کے لئے
کروڑوں روپیہ خواہ لینے والے سپاہی تھے مگر کامیابی نہ ہو سکی۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے پاس نہ کوئی فوج تھی نہ پولیس مضنور لوگوں کے کان میں آپ کی آواز
پڑتی ہے اور وہ یہ بھی برداشت نہیں کرتے کہ پوچھ لیں اعلان کا کیا مطلب ہے اور اسی
وقت شراب کے مٹکے توڑ دیتے ہیں اور پھر شراب کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں کرتے۔یہی وہ چیز ہے جس سے کام ہوتے ہیں۔“
تحقیق حق کا صحیح طریق مطبوعہ 30 ستمبر 1934 ء)
1:مسلم كتاب الاشربة باب تحريم الخمر صفحہ 885 حدیث نمبر 5131 مطبوعہ ریاض 2000ء
الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی