رسول کریمﷺ کے مخالفوں کی ناکامی

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
130
جلد 4
فرمایا:۔رسول کریم علیہ کے مخالفوں کی ناکامی
حضرت مصلح موعود نے 8 اپریل 1934 ء کو فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے
تیسری چیز عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَّبِّهِ 1 کے سلسلہ میں وہ معجزات اور پیشگوئیاں ہیں
جو رسول کریم علیہ نے بیان کی ہیں۔آپ نہایت خطرناک دشمنوں میں گھرے ہوئے
تھے مگر آپ نے دعویٰ کیا کہ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ 2 مکہ والوں نے سارا
زور لگایا کہ آپ کو قتل کریں، آخر کار تجویز کی کہ سب مل کر آپ کو ماریں مگر اللہ تعالیٰ
نے ہمیشہ آپ کو قبل از وقت ان کے منصوبوں کا علم دے دیا اور آپ بچ گئے۔آپ
جب غار ثور میں گئے تو دشمن بھی غار کے منہ تک پہنچ گئے ان کے ساتھ ایک بہت بڑا
ماہر کھوجی تھا، ہمارے علاقہ کے لوگ تو کھوجیوں کی حقیقت سے واقف نہیں ہوتے البتہ
اس علاقہ میں رواج ہے، اس کھوجی نے کہا کہ یا تو اس غار میں ہیں یا پھر آسمان
پر چڑھ گئے ہیں اس سے آگے نہیں گئے 3۔لیکن ان لوگوں پر اس قدر تصرف الہی تھا
کہ کسی نے جھک کر نیچے نہ دیکھا کہ شاید اس کے اندر ہی ہوں۔پھر ایک سردار نے
اعلان کیا کہ جو آپ کو پکڑ کر لائے گا اسے سو اونٹ انعام دیا جائے گا4۔چنانچہ ایک
شخص آپ کے تعاقب میں گیا اور بالکل قریب جا پہنچا مگر جب وہ حملہ کرنے لگتا تو
گھوڑا ٹھوکر کھا کر گر پڑتا۔تین دفعہ ایسا ہی ہوا آخر وہ سمجھ گیا اور اُسی وقت ایمان لے
آیا 5۔تو رسول کریم ﷺ کی زندگی میں کثرت سے ایسے واقعات ہیں جن سے معلوم
ہوتا ہے کہ فرشتے آپ کی حفاظت کرتے تھے۔ایک عورت نے آپ کو کھانے میں زہر

سيرة النبي عمال
صلى
الله
131
جلد 4
دینا چاہا ایک صحابی نے وہ کھانا کھا لیا اور وہ فوت ہو گئے لیکن آپ نے لقمہ اٹھایا اور
پھر رکھ دیا 6۔اسی طرح آپ پر پیچھے سے پتھر گرا کر ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔مگر
اللہ تعالیٰ نے آپ کو بچا لیا۔۔آپ بالکل اکیلے باہر چلے جاتے تھے صحابہ کا بیان ہے
کہ ایک دفعہ رات کو مدینہ سے باہر کچھ شور ہوا وہ جب اٹھ کر دیکھنے کے لئے جا رہے
تھے تو رسول کریم ﷺ گھوڑے پر واپس آتے ہوئے ان کو ملے اور فرمایا میں دیکھ آیا
ہوں کوئی خطرہ کی بات نہیں 8۔تو آپ راتوں کو اکیلے پھرتے مگر آپ کو کوئی گزند نہ
پہنچا سکا حالانکہ سب آپ کو قتل کرنا چاہتے تھے ، ان کی سب تدابیر نا کام ہوئیں۔۔۔رسول کریم ﷺ کو نقصان پہنچانے کی تمام تدابیر ناکام ہوئیں اور دشمنوں کی شکست کی
تمام پیشگوئیاں جو رسول کریم ﷺ نے کیں مثلاً فتح مکہ کی خبر ، فتح خیبر کی خبر اور ابو جہل
کی موت کہ کہاں اور کس طرح واقع ہوگی وغیرہ وہ سب پوری ہوئیں۔اسی طرح کی
مثالیں حضرت مرزا صاحب کی زندگی میں بھی ملتی ہیں۔رسول کریم ﷺ کو سخت مخالف
حالات میں جو کامیابی ہوئی دشمن بھی اس کے معترف ہیں۔ایک انگریز مصنف لکھتا
ہے کہ اسلام پر جو چاہو اعتراض کرو لیکن ایک بات سخت حیران کن ہے اور وہ یہ کہ ایک
کچا مکان جس پر کھجور کی ٹہنیوں کی چھت پڑی ہے اور بارش میں پانی چھت سے
ٹپک ٹپک کر فرش پر کیچڑ ہو جاتا ہے ، اس کے اندر چند لوگ بیٹھے ہیں ، جن میں سے اگر
کسی کا تہبند ہے تو گرتا نہیں اور گرتا ہے تو پگڑی نہیں غرضیکہ کسی کے بدن پر بھی
پورے کپڑے نہیں ہیں وہ نہایت سنجیدگی سے اس امر پر غور کر رہے ہیں کہ فلاں ملک کو
کس طرح فتح کیا جائے اور فلاں کو کس طرح اور پھر وہ کر کے دکھا بھی دیتے ہیں۔وہ
کہتا ہے تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جو چاہو اعتراض کرو لیکن اس کا کیا جواب
تحقیق حق کا صحیح طریق مطبوعہ 30 ستمبر 1934 ء)
ہے اور یہ کیا راز تھا۔“
1:هود: 18
2: المائدة : 68

سيرة النبي علي
132
3 تاريخ الخميس الجزء الاوّل صفحہ 370 مطبوعہ 1302ھ
4: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاوّل صفحہ 543 مطبوعہ دمشق 2005 ء
5: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاوّل صفحہ 547 مطبوعہ دمشق 2005 ء
6 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 1128 ، 1129 مطبوعہ دمشق 2005 ء
7: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 975 مطبوعہ دمشق 2005 ء
جلد 4
8: بخارى كتاب الجهاد و السير باب السرعة والركض في الفزع صفحه 491 حدیث نمبر
2969 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی