رسول کریمﷺ سے صحابہ کا عشق اور فدائیت

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
133
جلد 4
رسول کریم ﷺ سے صحابہ کا عشق اور فدائیت
کے
فرمایا:۔حضرت مصلح موعود نے 18اپریل 1934ء کو فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے
-
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر ایک ایسا واقعہ ہوا جو صاف طور
پر ثابت کر رہا ہے کہ صحابہ کرام آسمان سے کسی کے آنے کے منتظر نہ تھے اور اس واقعہ
کو اگر کوئی مسلمان ان جذبات محبت کے ماتحت پڑھے گا جو ایک مسلمان کو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے ہونے چاہئیں تو اسے مجھ سے متفق ہونا پڑے گا۔احادیث میں آتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو صحابہ میں یہ
خیال پیدا ہوا کہ ابھی منافق موجود ہیں اس لئے ابھی آپ کی وفات بے موقع ہے۔اصل بات یہ ہے کہ آپ کی ذات سے ان لوگوں کو اتنی محبت تھی کہ آپ کی زندگی کے
مقابلہ میں دنیا کی کوئی چیز انہیں پیاری نہ لگتی تھی اور اپنے عشق کے نشہ میں وہ یہ خیال
بھی نہ کر سکتے تھے کہ آپ ان سے جدا ہو جائیں گے۔ان کے عشق کا ایک واقعہ مجھے
یاد آ گیا جس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کس طرح عورتیں تک آپ سے اخلاص کے نشہ میں
مخمور تھیں۔جنگ احد میں غلط طور پر یہ مشہور ہو گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
شہید ہو گئے ہیں مگر بات صرف یہ تھی کہ آپ سخت زخمی ہونے کی وجہ سے بے ہوش
ہو گئے تھے۔جو لوگ اُس وقت آپ کی حفاظت کر رہے تھے ان میں سے بعض شہید
ہوئے اور ان کی لاشیں آپ کے اوپر گر گئیں۔اس سے یہ خبر پھیل گئی کہ آپ شہید
ہو گئے ہیں لیکن جب صحابہ کرام نے باہر نکالا تو معلوم ہوا کہ آپ زندہ ہیں۔آپ کی

سيرة النبي عمال۔134
جلد 4
شہادت کی خبر مدینہ میں بھی پہنچ گئی۔اس واقعہ کے چند گھنٹے بعد آپ مدینہ واپس آگئے
لیکن آپ کی آمد سے قبل عورتیں اور بچے سب روتے اور ہلکتے ہوئے شہر سے باہر نکل
آئے۔ایک صحابی گھوڑا دوڑاتے ہوئے سب سے آگے جا رہے تھے۔وہ جب ان
عورتوں کے پاس پہنچے تو ان میں سے ایک نے سوال کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے چونکہ آپ کو اپنی آنکھوں سے زندہ دیکھا تھا اور اس
کے دل سے بوجھ ہٹ چکا تھا اس لئے اس نے سوال کا جواب تو نہ دیا بلکہ یہ کہا کہ تیرا
باپ مارا گیا ہے۔مگر اس عورت نے کہا میں نے باپ کا تم سے کب پوچھا ہے مجھے تو یہ
بتاؤ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ صحابی کا دل چونکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زندہ ہونے کی خوشی سے بھرا ہوا تھا اس لئے پھر اس نے اس کے
سوال کی طرف توجہ نہ کی اور کہا تیرا بھائی بھی مارا گیا۔مگر اس عورت نے پھر کہا کہ میں
نے تجھ سے یہ سوال کیا کب ہے؟ میں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حال پوچھ رہی
ہوں۔اس نے پھر بھی اس سوال کی اہمیت کو نہ سمجھا اور کہا کہ تیرا خاوند بھی شہید ہو گیا
ہے۔مگر اس عورت نے کہا میں نے تم سے خاوند کے متعلق کب پوچھا ہے؟ تم یہ بتاؤ
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا آپ تو خدا کے فضل
سے زندہ سلامت ہیں۔اس پر اس عورت نے کہا پھر کوئی پرواہ نہیں خواہ کوئی مارا
جائے 1۔تو یہ ان لوگوں کے عشق کا حال تھا۔ایک فدائیت کی روح تھی جو ان کے اندر
کام کر رہی تھی اور وہ یہ سننا بھی گوارا نہیں کر سکتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم وفات پاگئے ہیں۔جب آپ کی وفات ہوئی تو اس خبر کو سن کر حضرت عمرؓ ا تنے جوش میں آئے کہ
آپ نے کہا جو یہ کہے گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فوت ہوگئے ہیں میں اُس
کی گردن اڑا دوں گا۔آپ تو موسی کی طرح آسمان پر گئے ہیں اللہ تعالیٰ سے
باتیں کر کے واپس آئیں گے اور منافقوں کی اچھی طرح خبر لیں گے۔حضرت ابو بکر

سيرة النبي عمال
135
جلد 4
اُس وقت مدینہ میں نہ تھے بلکہ کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔بعض صحابہ نے آپ
کے پیچھے آدمی دوڑائے کہ جلدی آئیے اسلام میں ایک فتنہ پیدا ہونے لگا ہے۔چنانچہ
آپ آئے اور سیدھے اندر چلے گئے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک
تھا۔حضرت ابو بکر نے آپ کے منہ سے چادر اٹھائی ، جھکے، پیشانی پر بوسہ دیا اور کہا کہ
میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں اللہ تعالیٰ آپ پر دو موتیں وارد نہیں کرے گا۔پھر آپ
باہر آ کر کھڑے ہوئے اور آیت کریمہ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ 2 تلاوت
کر کے فرمایا اے مسلمانو! محمد اللہ تعالیٰ کے رسول تھے خدا نہیں تھے آپ سے پہلے جتنے
بھی رسول ہوئے وہ سب فوت ہو چکے ہیں اگر آپ فوت یا قتل ہو جائیں تو کیا تم
ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ پھر فرمایا مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّداً فَإِنَّ مُحَمَّداً
قَدْ مَاتَ وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللهَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ : یعنی جو شخص محمد صلى الله
علیہ و آلہ وسلم کو پوجتا تھا وہ کجھ لے کہ آپ فوت ہو چکے ہیں اور جو خدا کی پرستش کرتا
تھا وہ مطمئن رہے کہ خدا ہمیشہ زندہ ہے۔حضرت عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ جب میں نے
یہ بات سنی تو مجھے یقین ہو گیا کہ میری غلطی تھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واقعی
فوت ہو گئے ہیں۔اس پر میرے پاؤں کے نیچے سے زمین نکلنے لگی اور میں گر پڑا 4۔دوسرے صحابہؓ بھی بیان کرتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا تھا جیسے ہمارے پاؤں تلے سے
زمین نکلی جارہی ہے۔وہ بے تحاشا مدینہ کی گلیوں میں دیوانہ وار بھاگے پھرتے اور
حضرت حستان کے یہ شعر پڑھتے تھے۔جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات
کی خبر سن کر انہوں نے بے اختیار کہے تھے۔كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أُحَاذِرُةِ
یعنی تو میری آنکھ کی پتلی تھا۔تیری موت سے میری آنکھیں اندھی ہو گئیں اب تیرے

سيرة النبي عمار
136
جلد 4
بعد کوئی مرے یا جئے ہمیں کیا ، ہمیں تو تیری زندگی کی پرواہ تھی۔یہ واقعہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے معا بعد ہوا جسے کوئی مسلمان سوائے اس کے کہ اس
کی آنکھیں پُر نم ہو جائیں اور آواز کانپنے لگے، پڑھ یا سن نہیں سکتا۔اگر صحابہ کا عقیدہ
یہ ہوتا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں اور پھر آئیں گے تو حضرت
عمر رضی اللہ عنہ یہ کیوں کہتے کہ آپ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرح آسمان پر گئے
ہیں۔انہیں تو یہ کہنا چاہئے تھا کہ جس طرح حضرت عیسی آسمان پر گئے تھے آپ بھی
گئے ہیں۔پھر حضرت ابو بکر اس آیت سے استنباط کرتے ہیں جس میں یہ ذکر ہے کہ
سب رسول فوت ہو چکے ہیں اگر صحابہ میں کوئی شخص حضرت عیسی کے آسمان پر جانے کا
عقیدہ رکھنے والا ہوتا تو وہ کھڑا ہو کر اُس وقت یہ نہ کہتا کہ اگر حضرت عیسی علیہ السلام کا
زندہ آسمان پر رہنا شرک نہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آسمان پر جانے
سے شرک کیونکر لازم آ سکتا ہے؟ مگر اُس وقت سب خاموش رہتے ہیں اور کوئی کچھ نہیں
کہتا جو ثبوت ہے اس بات کا کہ اس عقیدہ کا کوئی بھی شخص ان میں نہ تھا۔صل الله
رسول کریم ﷺ منبع ہدایت ہیں
دوسری چیز جو اس ضمن میں میں پیش کرتا
ہوں یہ ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے لَقَدْ مَنَ الله عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيْهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ
كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِينٍ یعنی اللہ تعالیٰ نے مومنوں پر احسان کیا۔ہر شخص
جو مومن کہلانا چاہتا ہے غور کرے کہ اللہ تعالیٰ نے انہی میں سے ایک رسول بھیجا، وہ
اس کی آیات پڑھ کر سناتا ہے، پاک کرتا ہے، کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اگر چہ
سب کے سب پہلے گمراہ تھے۔پہلی بات جو اس آیت میں بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے
که محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں اور اس کے بعد ہر شخص ایمان
آپ سے حاصل کرے گا۔دوسری یہ کہ آپ سے ایمان حاصل کرنے سے پہلے وہ

سيرة النبي عمال
137
جلد 4
گمراہ ہوگا گویا تمام وہ لوگ جو آپ کے زمانہ میں ہوئے یا آپ کے بعد وہ آپ کا
کلمہ پڑھنے سے قبل گمراہ ہیں۔اب غور کرنا چاہئے کہ اگر حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ
آئیں تو اس آیت کے ماتحت وہ کیا ہوں گے۔اس آیت سے تو معلوم ہوتا ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے بعد کوئی ایک لمحہ بھی دنیا پر ایسا نہیں آیا
اور نہ آئے گا کہ جب آپ کے بغیر بھی کوئی شخص ہدایت یافتہ کہلا سکے گا ، جو بھی ہدایت
لے گا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لے گا۔تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عیسی
علیہ السلام نَعُوذُ بِاللهِ ضلال میں سے آئیں گے؟ غور کرو! اگر حضرت عیسیٰ علیہ
السلام کی آمد کا عقیدہ رکھ کر اس امر سے انکار کیا جائے تو قرآن کریم کی آیت غلط
ٹھہرتی ہے اور اگر یہ مانا جائے تو اس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کی ہتک ہے۔تو اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کام یہ ہے کہ
يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِ گویا غیر اللہ کی آیات نہیں سنا سکتے۔یہ تو عام بات ہے کہ شاگرد کا
کام استاد کی طرف تو منسوب ہو سکتا ہے اور اس وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے ذریعہ ہدایت حاصل کرنے والے مصلحین کا کام اور ان کا آیات پڑھنا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہوسکتا ہے لیکن جو آپ کی بعثت سے قبل
کا پڑھا ہوا ہو اس کا کام آپ کی طرف کیونکر منسوب ہوسکتا ہے۔مثلاً میں نے جو کچھ
پڑھا ہے یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پڑھا ہے کیونکہ اگر آپ نہ پڑھتے تو
میں کس طرح پڑھ سکتا لیکن حضرت عیسی دوبارہ آ کر جو تلاوت آیات کریں گے وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ تو آپ کی بعثت
سے پہلے کے ہی پڑھے ہوئے ہیں۔پھر فرماتا ہے وَ يُزَكِّيهِمْ یعنی آپ سب کا
تزکیہ کریں گے۔اس پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا حضرت عیسی نَعُوذُ بِاللهِ گندے
ہو کر آئیں گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کا تزکیہ کریں گے؟ اس آیت
سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے بعد آپ کے بغیر کوئی

سيرة النبي مله
138
جلد 4۔شخص پاک نہیں ہوسکتا۔انبیاء ہمیشہ یا تو تکمیل کے لئے آتے ہیں جیسے موسوی سلسلہ
کے نبی تھے یا پھر اُس وقت آتے ہیں جب ساری قوم خراب ہو جائے۔اس لئے یا تو
تسلیم کرو کہ قرآن کریم نامکمل ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام اسے
مکمل کرنے کے لئے
آئیں گے یا یہ مانو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد جب حضرت عیسی
آئیں گے تو نَعُوذُ باللهِ غیر مزکی اور گندے ہوں گے اور یہ کتنا بڑا حملہ ہے۔پھر
غور کرو حضرت عیسی آکر جن لوگوں کو پاک کریں گے وہ کس کے کھاتے میں لکھے
جائیں گے۔حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی کے ہدایت پانے کا ثواب منبع ہدایت
تک پہنچتا ہے اس لئے سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت عیسی کے ذریعہ جو لوگ ہدایت
پائیں گے ان کا ثواب کس کو پہنچے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تو پہنچ نہیں سکتا
کیونکہ حضرت عیسی نے جو کچھ سیکھا اللہ تعالیٰ سے براہ راست سیکھا ہے۔پس کیا اس
سے مسلمانوں کے دل خوش ہوتے ہیں کہ حضرت عیسی ضرور آ جائیں اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ترقیات بے شک قیامت تک کے لئے رک جائیں؟
ہم تو ایسے کھاتہ کو پھاڑ ڈالیں گے جس میں محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہ ہو۔صحابہ
کا تو یہ حال تھا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے علیحدہ ہو کر کسی نیکی کا ثواب
بھی حاصل نہ کرنا چاہتے تھے۔بخاری اور احادیث کی دوسری کتب میں آتا ہے کہ
حضرت عثمان نے ایک دفعہ جب کہ حج کے لئے مکہ میں گئے ہوئے تھے منی کے مقام پر
نماز کی دورکعتوں کی بجائے چار رکعتیں پڑھ لیں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
وہاں صرف دو پڑھا کرتے تھے۔اس پر صحابہ میں ایک ہیجان تو ضرور پیدا ہوا مگر
انہوں نے خلیفہ کی اقتدا میں چار ہی پڑھ لیں۔حضرت عبدالرحمن بن عوف نے
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے کہا میں تو دو رکعت ہی پڑھاؤں گا لیکن حضرت عبداللہ بن مسعودؓ
نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعت ہی
پڑھاتے تھے۔میں نے خلیفہ وقت کی پیروی کرتے ہوئے پڑھی تو چا رہی ہیں مگر دعا یہ

سيرة النبي علي
139
جلد 4
کی ہے کہ خدایا! میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے دو پڑھی تھیں اس لئے مجھے دو کا ہی
ثواب عطا ہو۔۔میں سمجھتا ہوں حضرت عثمان نے چونکہ مکہ میں شادی کی ہوئی تھی اس
لئے اپنے آپ کو وہاں مسافر نہ سمجھتے تھے۔مگر عبد اللہ بن مسعودؓ کو گوارا نہ ہوا کہ جہاں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا میں انہوں نے دو رکعت کا ثواب حاصل کیا
تھا وہاں آپ کے بغیر چار کا ثواب حاصل کریں۔مگر آج مسلمان اپنے عقیدہ کے لحاظ
سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ قیامت تک کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
چھوڑ کر ساری نیکیاں حضرت عیسی کے نام لکھ دی جائیں۔کیا کسی مومن کی غیرت اسے
برداشت کر سکتی ہے؟“
تحقیق حق کا صحیح طریق مطبوعہ 30 ستمبر 1934ء)
1: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 880 مطبوعہ دمشق 2005 ء
2: آل عمران: 145
صلى الله
3: بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب قول النبي
لوكنت متخذا خليلا صفحه 616،615 حدیث نمبر 3668،3667 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الثانية
4: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 1460 مطبوعہ دمشق 2005 ء
5 دیوان حسان بن ثابت صفحہ 103 مطبوعہ بیروت 1994ء الطبعة الثانية
6: آل عمران: 165
بخارى ابواب التقصير باب الصلوة بمنى صفحہ 175 حدیث نمبر 1084 مطبوعہ ریاض 1999 ء
الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی