رسول کریمﷺ کی صداقت کے تین دلائل
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
140
جلد 4
رسول کریم علیہ کی صداقت کے تین دلائل
حضرت مصلح موعود نے 8 اپریل 1934 ء کو فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے
فرمایا:۔قرآن کریم میں اَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ 1
میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مخاطبین کو مخاطب کر کے فرماتا ہے
کہ غور کرو! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دعویٰ تمہارے سامنے ہے جسے سن کر قدرتی
طور پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم اسے کیوں مانیں۔ہم اس سوال کو تسلیم کرتے ہیں مگر
تم سوچو تو سہی کہ ان دلائل کی موجودگی میں کیا یہ رد کر نے کے قابل ہے۔اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کے تین دلائل بیان کئے
گئے ہیں۔پہلی بات أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةِ ہے۔یعنی کیا وہ شخص بھی جو یہ دلائل
رکھتا ہو اور یہ دلائل خدا کی طرف سے ہوں، انکار کے قابل ہو سکتا ہے؟ اس کی
صداقت کی پہلی دلیل تو یہ ہے کہ اسے وہ دلائل حاصل ہیں جنہیں بندہ بنا ہی نہیں سکتا۔ایسے دلائل قرآن کریم میں بیسیوں ہیں مگر میں اس وقت صرف چند ایک کو لوں گا۔سورۃ یونس میں آتا ہے فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُوْنَ 2 اور یہ
ایک ایسی بات ہے جو انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہے۔اگر کوئی شخص ڈھونگ
رچائے تو وہ زیادہ سے زیادہ دو چار ماہ پہلے نمازوں کی پابندی کرے گا اور اپنے آپ
کو نیک پاک ظاہر کرنے لگے گا۔وہ اُسی دن سے اس کا اہتمام شروع کرے گا جس
دن سے کہ اس نے لوگوں کو لوٹنے اور ٹھگنے کا ارادہ کیا ہوگا پہلے نہیں کیونکہ پہلے تو اسے
سيرة النبي علي
141
جلد 4
پتہ ہی نہ تھا کہ اس نے آگے چل کر کیا کرنا ہے۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان لوگوں سے کہو کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ میں نے
جھوٹ بنایا ہے تو اتنا تو خیال کرو کہ میں نے اپنی ساری عمر تم لوگوں میں بسر کی ہے، تم
ہی میں میں پیدا ہوا، تم ہی میں مجھ پر جوانی کا عالم آیا اور تم ہی میں اُدھیڑ عمر آئی ، اتنے
ا
عرصہ میں کبھی تم نے مجھے جھوٹ بولتے دیکھا ؟ اگر نہیں تو پھر کیوں عقل نہیں کرتے۔بچپن کی نیکی کسی انسان کے اختیار میں نہیں ہوتی اور یہ زمانہ گلیۂ خدا کے قبضہ
میں ہوتا ہے۔آپ کفار کے سامنے یہ بات پیش فرماتے ہیں کہ تم لوگوں میں ہی میں
نے اپنا بچپن گزارا۔کیا تم سمجھتے ہو کہ جب میں چھ سات سال کا تھا اُس وقت مجھے علم
تھا کہ میں بڑا ہو کر ایسا دعوی کروں گا کہ میں اُسی وقت سے پاکیزہ رہنے کی کوشش
کرتا ؟ آپ کے اس سوال کے جواب میں آپ کے تمام رشتہ دار، بھائی، دوست بلکہ
دشمن بھی ساکت ہو گئے۔پھر جوانی کا زمانہ آیا کون ہے جو 17 ، 18 سال کی بھر پور
جوانی کے ایام اس وجہ سے نیک رہ کر گزارے کہ 40 سال کی عمر کو پہنچ کر کوئی دعویٰ
کروں گا۔ظاہر ہے کہ یہ دن بھی خدا کے قبضہ میں ہوتے ہیں۔خصوصاً ایسے لوگوں کی
جوانی کے دن جن کے سامنے لالچ آتے ہوں۔بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے
سامنے لالچ آتے ہی نہیں مگر آپ کے سامنے لالچ آئے۔دنیا نے طرح طرح کے
لالچوں کے ذریعہ آپ کو اپنی طرف کھینچنا چاہا مگر آپ اس سے جدا رہے۔پھر ادھیڑ عمر
آئی اس میں بھی آپ نے وہ نمونہ دکھایا کہ کوئی حرف نہ رکھ سکا۔حضرت ابو بکر جو آپ
کے خاص دوست تھے جب آپ نے دعویٰ کیا اُس وقت وہ باہر گئے ہوئے تھے واپس
آئے تو ایک دوست سے ملنے گئے۔اس کے مکان پر بیٹھے تھے کہ اس کی لونڈی آئی
اور آ کر کہا ابو بکر ! تمہیں معلوم ہے تمہارا دوست تو سودائی ہو گیا۔آپ نے پوچھا کون
سا دوست؟ اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لیا۔آپ نے دریافت کیا
وہ کیا کہتا ہے؟ لونڈی نے بتایا وہ کہتا ہے خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے۔آپ نے کہا اگر
سيرة النبي علي
142
جلد 4
وہ ایسا کہتا ہے تو ٹھیک کہتا ہے۔اگر آپ کا پہلا کیریکٹر خدا تعالیٰ کے خاص تصرف کے
ماتحت بے عیب نہ ہوتا تو کیوں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو ایک منٹ کے لئے شبہ پیدا
نہ ہوا۔آپ اسی وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکان پر گئے اور دستک
دی۔آپ باہر تشریف لائے تو حضرت ابو بکر نے کہا میں ایک بات پوچھنے آیا ہوں۔آپ نے کوئی ایسا دعویٰ کیا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیال کیا معلوم
نہیں میرے دعوی کو سن کر اس پر کیا اثر ہوا ہے اس لئے کچھ دلائل بیان کرنے لگے لیکن
حضرت ابو بکر نے کہا مجھے دلائل کی ضرورت نہیں صرف یہ فرما ئیں کہ آپ نے دعوی کیا
ہے یا نہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں کیا ہے۔حضرت ابوبکر نے فوراً کہہ دیا میں اس
تحقیق حق کا صحیح طریق مطبوعہ 30 ستمبر 1934ء)
پر ایمان لاتا ہوں۔1:هود: 18
2:يونس: 17
66