جنگ حنین میں رسول کریمﷺ کی بہادری اور قوت قدسیہ کا مظاہرہ

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
144
جلد 4
جنگ حنین میں رسول کریم کی بہادری اور
قوت قدسیہ کا مظاہرہ
حضرت مصلح موعود نے یکم جون 1934 ء کے خطبہ جمعہ میں بیان فرمایا :۔غزوہ حنین کے موقع پر کچھ ایسے لوگ مسلمانوں میں شامل ہوگئے تھے جو
در حقیقت مسلمان نہیں تھے یا ابھی نئے نئے اسلام میں داخل ہوئے تھے۔فتح مکہ کے
بعد جبکہ ثقیف اور ہوازن وغیرہ سے طائف کے قریب مقابلہ ہوا تو اُس وقت مکہ کے
ان لوگوں نے جو نئے نئے مسلمان ہوئے تھے خواہش ظاہر کی کہ انہیں بھی جنگ کرنے
والوں میں شامل کیا جائے۔بعض غیر مسلم بھی مسلمانوں کے زیر اثر ان کے ساتھ
شریک ہو گئے۔چونکہ نئے مسلمان وہ اخلاص نہیں رکھتے تھے جو خدا تعالیٰ کی تائید اور
اس کی نصرت کو جذب کر سکتا ہے اور کافر تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مؤید ہونے کے
مقام سے بہت دور ہوتا ہے۔نتیجہ یہ ہوا کہ باوجود اس کے کہ وہ یہ کہتے ہوئے گئے کہ
آج ہم میدان جنگ میں اپنی بہادری دکھائیں گے اور بتلائیں گے کہ جرأت کسے کہتے
ہیں ان بہادروں نے یہ کیا کہ جب ثقیف اور ہوازن کے تیراندازوں نے مسلمانوں
کے لشکر پر تیروں کی بوچھاڑ ڈالی تو ان کے گھوڑے اور اونٹ وغیرہ بدکنے لگے اور
ڈرکر پیچھے کی طرف بھاگے۔لازمی طور پر اس کا یہ نتیجہ تھا کہ مسلمانوں کی صفیں ٹوٹ
جائیں چنانچہ تمام صفیں ٹوٹ گئیں۔صحابہ کے اونٹ اور گھوڑے بھی ڈر کے مارے
میدان جنگ سے بھاگ نکلے اور میدان خالی ہونا شروع ہو گیا یہاں تک کہ صرف بارہ

سيرة النبي علي
145
جلد 4
صحابہ رسول کریم ﷺ کے پاس رہ گئے۔اُس وقت دشمن کی تعداد چار ہزار کے قریب
تھی اور وہ برابر تیراندازی میں مصروف تھا۔صحابہ نے جب یہ حالت دیکھی تو انہوں
صلى
الله
نے رسول کریم میلے سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اب ٹھہرنے کا موقع نہیں اور
صلى الله
بعضوں نے تو رسول کریم ع کے گھوڑے کی باگ پکڑ لی اور عرض کیا اب حضور کو
آگے نہیں بڑھنا چاہئے۔مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا مجھے چھوڑ دو۔پھر آپ نے
گھوڑے کو ایڑ لگاتے ہوئے دشمن کی طرف بڑھایا اور فرمایا:۔أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب 1
میں خدا کا سچا نبی ہوں جس میں جھوٹ نہیں۔مگر چونکہ یہ خیال پیدا ہوسکتا تھا کہ
چار ہزار کی تعداد میں دشمن سامنے ہے اور وہ برابر تیراندازی میں مصروف ہے۔صرف
باره آدمی رسول کریم عملے کے ارد گرد رہ جاتے ہیں اور وہ آپ سے عرض کرتے ہیں
کہ اب آگے بڑھنا مناسب نہیں مگر باوجود اس کے آپ بڑھتے چلے جارہے ہیں تو ممکن
ہے آپ میں انسانیت سے بالا کوئی بات ہو اس لئے فرمایا اَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب -
میرے اندر کوئی خدائی طاقتیں نہیں میں تو صرف عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔اُس وقت
جب صرف بارہ آدمی رسول کریم ﷺ کے پاس رہ گئے آپ نے حضرت عباس کو
بلایا۔ان کی آواز بہت بلند تھی۔جب وہ آگئے تو آپ نے فرمایا اے عباس! بلند آواز
سے پکارو کہ اے انصار ! خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے۔یہ وقت تھا جس میں صحابہؓ کو
عبودیت کے اظہار کا موقع ملا کیونکہ لشکر منتشر ہو چکا تھا اور افراد پراگندہ ہو چکے تھے۔اونٹ اور گھوڑے اور دوسرے جانور بھاگے چلے جارہے تھے اور اس قسم کا ان پر خوف
طاری تھا کہ وہ واپس لوٹنے کے لئے تیار نہ تھے۔ایسے نازک موقع پر جبکہ منتشر شدہ
لشکر کا دوبارہ جمع ہونا بظاہر ناممکن اور محال نظر آتا تھا جب حضرت عباس نے آواز دی
کہ اے انصار! خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے تو خدا کے رسول کی آواز سنتے ہی صحابہ
کھڑے ہو گئے۔ایک صحابی کی روایت ہے کہ اُس وقت لشکر میں اس قسم کا تہلکہ مچا ہوا

سيرة النبي علي
146
جلد 4
تھا کہ ہم اپنے گھوڑوں کو لوٹاتے مگر وہ پیچھے نہ لوٹتے۔ہم باگیں کھینچتے اور پورے زور
سے کھینچتے یہاں تک کہ جانور کا سر ان کی دم سے جاملتا مگر باوجود اس کے جب لگام ذرا
ڈھیلی ہوتی وہ آگے کو بھاگ پڑتے۔اس صحابی کا بیان ہے جب ہمیں یہ آواز سنائی دی
کہ اے انصار! خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے تو ہمیں یوں معلوم ہوا کہ ہم دنیا میں نہیں
بلکہ مرچکے ہیں اور میدان حشر میں کھڑے ہیں اور صور اسرافیل پھونکا جارہا ہے اور کہا
جا رہا ہے کہ اے مُردو! ہمارے پاس آجاؤ۔یہ آواز سنتے ہی ہم میں ایک نیا جذ بہ اور
نیا رنگ پیدا ہو گیا۔جو لوگ اپنے اونٹوں اور گھوڑں کو واپس لوٹا سکے انہوں نے واپس
لوٹا کر اور جنہوں نے یہ دیکھا کہ ان کی سواریاں مڑنے کے لئے تیار نہیں تو سواریوں
کی گردنیں اڑا کر لبیک کہتے ہوئے اس آواز پر جمع ہو گئے اور چند منٹ کے اندر اندر
ہی میدان جنگ صحابہ سے بھر گیا 2۔“
( الفضل 7 جون 1934 ء )
1:بخارى كتاب الجهاد و السير باب من صف اصحابه عند الهزيمة صفحه 484 حدیث نمبر
2930 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
:2 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 1240 مطبوعہ دمشق 2005 ء

آج 10 میں سے 10 باقی