رسول کریمﷺ پر اعتراض کا بھیانک نتیجہ
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
150
جلد 4
رسول کریم علیہ پر اعتراض کا بھیانک نتیجہ
حضرت مصلح موعود نے 16 نومبر 1934 ء کے خطبہ جمعہ میں بیان فرمایا:۔” جب رسول کریم ﷺ نے ہوازن پر فتح پائی تو مال غنیمت میں ان کے بہت
صلى الله
سے گلے اور ریوڑ بھی آئے۔مکہ کے نومسلموں کے متعلق رسول کریم ع چاہتے تھے
کہ ان کے دلوں کو محبت اور پیار سے اسلام کی طرف مائل رکھیں۔دوسرے اس لئے
کہ مکہ والے سمجھتے تھے کہ شاید مسلمان ہماری پرانی مخالفت کی وجہ سے دل میں ہم سے
بغض رکھتے ہیں رسول
کریم ﷺ نے یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ ہم پرانی مخالفتوں کو یاد
نہیں رکھتے بلکہ بھلا دیا کرتے ہیں ریوڑوں کے ریوڑ ان میں تقسیم کر دیئے۔اس پر
انصار میں سے ایک نوجوان جو اس حکمت کو نہیں سمجھتا تھا کھڑا ہوا اور اس نے کہا
تلواروں سے تو ہماری خون ٹپکتا ہے مگر جب ہم نے جانیں قربان کر کے فتح حاصل کی
تو مال مکہ والے لے گئے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہوازن کے معرکہ میں سب سے
زیادہ قربانی انصار نے ہی کی تھی۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ جنگ حنین میں کفار کے
مقابلہ میں ان نو مسلموں کی وجہ سے جو صحابہؓ کے ساتھ جنگ میں شامل ہو گئے تھے اور
کچھ ان کفار کی وجہ سے جو مسلمانوں کی طرف سے ہو کر لڑے ان میں بھا گڑ پڑ گئی اور وہ
میدان جنگ سے بھاگ نکلے یہاں تک کہ صرف بارہ آدمی رسول کریم ﷺ کے پاس
رہ گئے۔اُس وقت ہوازن کے چار ہزار تجربہ کار تیرانداز مسلمانوں پر تیروں کی بارش
برسا رہے تھے اور مسلمانوں کے گھوڑے اور ان کے اونٹ بے تحاشا بھاگے جار ہے
تھے۔رسول کریم ﷺ نے جب یہ حالت دیکھی تو آپ نے حضرت عباس سے جن کی۔
سيرة النبي عليه
151
جلد 4
آواز بہت بلند تھی کہا عباس! زور سے آواز دو کہ اے انصار! خدا کا رسول تمہیں بلاتا
ہے۔آپ نے اس موقع پر مہاجرین کو نہیں پکا را بلکہ انصار کو پکارا۔انصار خود کہتے ہیں
جب ان کے کانوں میں یہ آواز پہنچی کہ اے انصار ! خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے تو انہیں
یوں معلوم ہوا کہ صور اسرافیل پھونکا جارہا ہے اور قیامت کا دن آ گیا ہے۔جو شخص اپنی
سواری کو موڑ سکا وہ اپنی سواری کو دوڑاتے ہوئے اور جس کی سواری نہ مرسکی اس نے
تلوار سے اس کی گردن اڑاتے ہوئے تیزی سے رسول کریم ﷺ کی طرف بڑھنا
شروع کیا یہاں تک کہ چند منٹ میں ہی میدان صحابہ سے بھر گیا اور مسلمانوں کی
شکست فتح میں تبدیل ہوگئی 1۔یہ فتح جو ہوازن کے مقابلہ میں مسلمانوں کو حاصل ہوئی
خصوصیت سے انصار کی فتح تھی مگر جب ایک بیوقوف نوجوان نے یہ الفاظ کہے کہ خون
ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے مگر ریوڑ مکہ والے لے گئے تو رسول کریم ﷺ نے
انصار کو جمع کیا اور فرمایا اے انصار ! مجھے تمہاری طرف سے یہ بات پہنچی ہے۔انصار
رو پڑے اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں یہ ایک نادان
نوجوان کے منہ کے الفاظ ہیں۔رسول کریم ﷺ نے ان کی اس بات کی طرف کوئی
دھیان نہ دیا اور فرمایا تم کہہ سکتے تھے کہ محمد (ﷺ ) اکیلا تھا، اس کی قوم نے اسے رد
کر دیا، اس کے وطن والوں نے اسے اپنے گھر سے نکال دیا، اس کی تکذیب کی ، اس
کی تکفیر کی اور اس کے قتل کا ارادہ کیا مگر ہم گئے اور اسے اپنے وطن میں لائے ، اپنی
عزتیں اس پر قربان کیں ، اپنی جانیں اس پر فدا کیں اور جب لڑائی ہوئی تو اس کے
دائیں بھی لڑے اور بائیں بھی ، آگے بھی لڑے اور پیچھے بھی یہاں تک کہ اس کے
بھائیوں سے لڑ کر وہ شہر جس میں سے اسے نکالا گیا تھا فتح کیا اور اس کے لئے جانی اور
مالی ہر رنگ کی قربانی کی مگر جب مال دینے کا وقت آیا تو اس نے اپنے رشتہ داروں
اور وطن والوں کو تو مال دے دیا مگر ہمیں یاد نہ رکھا۔انصار ایسی مخلص جماعت بھلا اس
کو کب برداشت کر سکتی تھی۔ان کی روتے روتے ہچکی بندھ گئی اور انہوں نے کہا
سيرة النبي متر
152
جلد 4
الله
يَا رَسُولَ الله ! ہم تو کہہ چکے یہ ایک نادان نوجوان کا فعل ہے ہم اس سے بیزار
ہیں۔رسول کریم ﷺ نے پھر ان کی بات کی طرف کوئی دھیان نہ دیا اور فرمایا اے
الله
انصار ! تم ایک اور بات بھی کہہ سکتے تھے اور وہ یہ کہ خدا نے محمد (ﷺ) کو مکہ میں پیدا
کیا مگر مدینہ والوں کی قربانیاں خدا تعالیٰ کو کچھ ایسی پسند آئیں کہ وہ اپنے خاتم النبین
کو مکہ سے اٹھا کر مدینہ میں لے آیا۔پھر مدینہ والوں کی قربانیوں کو خدا تعالیٰ نے نوازا
اور انہیں تو فیق دی کہ وہ اس کے وعدوں کے پورا کرنے والوں میں شامل ہوئے اور
جب خدا تعالیٰ نے خاص اپنی طاقتوں اور بے انتہا قدرتوں کے نتیجہ میں ملک عرب کو
اس کے رسول کے تابع کر دیا اور مکہ جس میں سے اسے نکالا گیا تھا فتح ہو گیا تو مکہ
والے تو اونٹ اور بھیڑیں ہانک کر لے گئے مگر مدینہ کے لوگ خدا کے رسول کو اپنے
گھر لے آئے۔انصار نے پھر روتے ہوئے کہا یا رسول اللہ ! جو کچھ ہوا وہ ہمارے
ایک بیوقوف نوجوان کا قول تھا ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔آپ نے فرمایا جو کچھ ہونا
تھا ہو چکا۔اس ایک نادان کے قول کی وجہ سے اب تم دنیا کی بادشاہت سے ہمیشہ کے
لئے محروم رہو گے تم نے جو کچھ لینا ہے وہ مجھ سے حوض کوثر پر آکر لینا 2۔تیرہ سو برس
گزر گئے اس واقعہ کے بعد عرب حاکم ہوئے ، مصری حاکم ہوئے ، سپینش نسل کے لوگ
حاکم ہوئے ، مورش حاکم ہوئے ، پٹھان حاکم ہوئے ، مغل حاکم ہوئے مگر رسول کریم
ے کے گرد جانیں قربان کرنے والے انصار کسی چھوٹی سی ریاست کے مالک بھی نہ
( الفضل 22 نومبر 1934 ء )
بن سکے۔“
1 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 1240 مطبوعہ دمشق 2005 ء
صلى الله
2:بخاری کتاب فرض الخمس باب ما كان النبى الله يعطى المؤلفة قلوبهم صفحه 523
حدیث نمبر 3147 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية