صحابئہ رسولؐ کی فدائیت اور قربانیاں

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
153
جلد 4
صحابہ رسول کی فدائیت اور قربانیاں
حضرت مصلح موعود نے 23 نومبر 1934 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔”جب رسول کریم علی اللہ محفوظ ہو گئے اور کفار بھاگ گئے تو مسلمانوں نے
لاشوں کا معائنہ کیا کہ دیکھیں کون کون شہید ہوا ہے۔ایک انصاری اپنے کسی رشتہ دار
کی تلاش میں تھے کہ انہوں نے دیکھا ایک صحابی 1 زخمی پڑے ہیں اور ان کی ٹانگیں کٹی
ہوئی ہیں وہ اس کے پاس پہنچے اور کہا بھائی ! تمہاری حالت خطر ناک ہے اپنے متعلقین
کو کوئی پیغام دینا ہو تو دے دو۔انہوں نے کہا ہاں میں منتظر ہی تھا کہ کوئی اس طرف
آئے تو میں اسے پیغام دوں۔میرا رشتہ داروں کو یہ پیغام ہے کہ اے عزیزو! ہم نے
جب تک زندہ تھے رسول کریم ﷺ کی جو ہمارے پاس خدا تعالیٰ کی ایک امانت ہیں
اپنی جانوں سے حفاظت کی۔اب ہم جاتے ہیں اور یہ امانت تمہارے سپرد ہے تمہارا
فرض ہے کہ اپنے مال و جان سے اس کی حفاظت کرو۔اس کے سوا نہ کسی کو سلام دیا نہ
کوئی پیغام بلکہ یہی کہا کہ میرے رشتہ داروں سے کہنا کہ جس رستہ سے میں آیا ہوں
اسی سے تم بھی آؤ۔تو یہ قربانیاں ہیں جو صحابہ کرام نے کیں۔مگر ان کے باوجود
الله
رسول
کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ اے دوستو ! ان قربانیوں کو کچھ نہ سمجھو تم سے پہلے کچھ
لوگ گزرے ہیں جن کو آروں سے چیرا گیا اور جن کو آگ میں جلایا گیا محض اس وجہ
سے کہ وہ خدا پر کیوں ایمان لائے 2 تمہاری قربانیاں ان کے مقابلہ میں کچھ حقیقت
نہیں رکھتیں۔اصل بات یہ ہے کہ قربانی کرنا مشکل نہیں ایمان لانا مشکل ہے۔“
( الفضل 25 نومبر 1934ء )
66

سيرة النبي علي
154
جلد 4
1: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 875 مطبوعہ دمشق 2005 ء
2: بخارى كتاب المناقب باب علامات النبوة فى الاسلام صفحہ 606 حدیث نمبر 3612
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی