رسول کریمﷺ کی عبادت کی برکات

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
156
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی عبادت کی برکات
کی
رسول
حضرت مصلح موعود نے 14 دسمبر 1934 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا:۔ہم اس وقت رمضان کے مہینے میں داخل ہو رہے ہیں۔یہ پہلا جمعہ ہے جو
اس مہینہ میں آیا ہے اور ان دنوں کی یاد دلاتا ہے، وہ مبارک دن ، وہ دنیا کی سعادت
کی ابتدا کے دن ، وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی برکت کے دروازے کھولنے والے
دن جب دنیا کی گھناؤنی شکل اس کے بدصورت چہرے اور اس کے اذیت پہنچانے
والے اعمال سے تنگ آکر محمد مصطفی علیہ غار حرا میں جا کر اور دنیا سے منہ موڑ کر اور
اپنے عزیز و اقارب کو چھوڑ کر صرف اپنے خدا کی یاد میں مصروف رہا کرتے تھے اور
خیال کرتے تھے کہ دنیا سے اس طرح بھاگ کر وہ اپنے فرض کو ادا کریں گے جسے ادا
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا کیا ہے۔انہی تنہائی کی گھڑیوں میں ، انہی
جدائی کے اوقات میں اور انہی غور و فکر کی ساعات میں رمضان کا مہینہ آپ پر آ گیا۔اور جہاں تک معتبر روایات سے معلوم ہوتا ہے چوبیسویں رمضان کو وہ جو دنیا کو
چھوڑ کر علیحدگی میں چلا گیا تھا اسے اس کے پیدا کرنے والے، اس کی تربیت کرنے
والے، اس کو تعلیم دینے والے اور اس سے محبت کرنے والے خدا نے حکم دیا کہ جاؤ اور
جا کر دنیا کو ہدایت کا رستہ دکھاؤ اور بتایا کہ تم مجھے تنہائی میں اور غار حرا میں ڈھونڈتے ہو
مگر میں تمہیں مکہ والوں کی گالیوں اور ان کے شور وشغب میں ملوں گا۔جاؤ اور اپنی قوم
کو پیغام پہنچا دو کہ میں نے تم کو ادنیٰ حالت میں پیدا کر کے اور پھر ترقی دے کر اس لئے
دنیا میں نہیں بھیجا کہ تم کھاؤ پیو اور مر جاؤ اور کوئی سوال تم سے نہ کیا جائے۔

سيرة النبي عمال
157
جلد 4
وہ لوگ جو اپنی زندگی کا مقصد ہی عیش و طرب سمجھتے تھے، جن کے نزدیک
د نیاطلبی ہی خدا طلبی کا نام تھا، جو ہر ایک عیش و آرام کو اپنا حق سمجھتے تھے ان کو جا کر یہ کہنا
کہ اپنے اوقات نمازیں پڑھنے اور دعائیں کرنے میں صرف کرو۔اپنے اموال
بجائے شراب میں اڑانے اور جوئے میں ہارنے کے خدا کے رستے میں اور غریبوں کی
پرورش میں خرچ کرو بظاہر وہی بات تھی جیسے بھینس کے سامنے بین بجانا۔کون امید کر سکتا
تھا کہ اس آواز کے مقابلہ میں ان کے قلوب سے بھی ایک آواز اٹھے گی ، اس سریلی تان
کے مقابلہ میں ان کے قلوب کوئی شعور محسوس کریں گے خود محمد رسول اللہ علیہ بھی حیران
رہ گئے۔جب آپ کو یہ حکم دیا گیا تو آپ نے جبرائیل کو حیرت سے دیکھ کر کہا کہ ما
انَا بِقَارِ 1 کہ میں تو پڑھنا نہیں جانتا۔یعنی اس قسم کا پیغام مجھے عجیب معلوم ہوتا ہے۔کیا یہ الفاظ میرے منہ سے مکہ والوں کے سامنے زیب دیں گے، کیا میری قوم ان کو
قبول کرے گی اور سنے گی مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو متواتر حکم دیا گیا کہ جاؤ اور
پڑھو، جاؤ اور پڑھو، جاؤ اور پڑھو۔تب آپ نے اس آواز پر اور اس ارشاد کی تعمیل
میں تنہائی کو چھوڑا اور جلوت اختیار کی مگر وہ کیسی مجلس تھی ؟ وہ ایسی مجلس نہ تھی کہ جس میں
ایک دوست بیٹھ کر دوسرے دوست کے سامنے اپنے شکوے بیان کرتا ہے۔وہ ایسی
مجلس نہ تھی جس میں دوست اپنے دوست کے خوش کرنے والے حالات سنتا اور لطف
اٹھاتا ہے۔وہ ایسی مجلس نہ تھی جس میں انسان اپنی ذہنی کوفت اور تکان کو دور کرتا ہے۔وہ قصوں کہانیوں والی مجلس نہ تھی ، شعر و شاعری کی مجلس نہ تھی ، وہ ایسی مجلس نہ تھی جس
میں مباحثات اور مناظرات ہوتے ہیں بلکہ وہ مجلس ایسی تھی جس میں ایک طرف متواتر
اور پیہم اخلاص کا اظہار ہوتا تھا تو دوسری طرف متواتر اور پیہم گالیاں، دشنام،
ڈراوے اور دھمکیاں ہوتی تھیں۔وہ ایسی مجلس تھی جس میں ایک دفعہ جانے کے بعد
دوسرے دن جانے کی خواہش باقی نہیں رہتی۔وہ ایسی گالیاں، ایسے ڈراوے اور ایسی
دھمکیاں ہوتی تھیں کہ ایک طرف ان کے دینے والے سمجھتے تھے کہ اگر اس شخص میں

سيرة النبي عليه
158
جلد 4
کوئی حس باقی ہے تو کل اس کے منہ سے ایسی بات ہرگز نہ نکلے گی۔وہ خوش ہوتے
تھے کہ آج ہم نے محمد (ﷺ) کی زبان بند کر دی اور دوسری طرف جب خدا کا سورج
چڑھتا تھا تو خدا کا یہ عاشق خدا کا پیغام مکہ والوں کو پہنچانے کے لئے نکل کھڑا ہوتا۔پھر
تمام دن وہی گالیاں، وہی دھمکیاں اور وہی ڈراوے ہوتے تھے اور اسی میں شام
ہو جاتی۔مگر جب رات کا پردہ حائل ہوتا تو وہ سمجھتے کہ شاید آج یہ خاموش ہو گیا ہوگا مگر
وہ جس کے کانوں میں خدا کی آواز گونج رہی تھی وہ مکہ والوں سے کیسے خاموش ہو
جاتا۔اگر تو اس کی رات سوتے گزرتی تو وہ بیشک اس پیغام کو بھول جاتا مگر جب اس
کے سونے کی حالت جاگنے کی ہی ہوتی تو وہ کیسے بھول سکتا تھا۔وہ سبق جو دہرایا نہ
جائے بیشک بھول سکتا ہے مگر جب آپ کی یہ حالت تھی کہ جو نہی سر ہانے پر سر رکھا وہی
اقْرَأْ کی آواز آنی شروع ہو جاتی تو آپ کس طرح اس پیغام کو بھول جاتے“۔اس موقع پر بارش کے چھینٹے پڑنے شروع ہو گئے۔اور لوگوں میں کچھ حرکت پیدا ہوئی۔اس پر
حضور نے فرمایا:۔صلى الله
گھبراؤ نہیں یہ بارش تمہاری مہینوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔حدیثوں میں آتا
ہے کہ جب تازہ بارش ہوتی تو رسول کریم ﷺ باہر نکل کر منہ کھول دیتے اور جب
چھینٹا منہ میں گرتا تو فرماتے کہ یہ میرے رب کا تازہ انعام ہے پس محمد مصطفی مے کو
رمضان میں ہی یہ آواز آئی اور رمضان میں ہی آپ نے غار حرا سے باہر نکل کر لوگوں
کو یہ تعلیم سنانی شروع کی۔“
(الفضل 20 دسمبر 1934 ء)
1 بخارى كتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحى إلى رسول الله ص
حدیث نمبر 3 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی