رسول کریمﷺ کی عظمت کے قیام کے لئے جماعت احمدیہ کی مساعی
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
160
جلد 4
رسول کریم علیہ کی عظمت کے قیام کے لئے
جماعت احمدیہ کی مساعی
27 دسمبر 1934ء کو جلسہ سالانہ قادیان سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود
نے فرمایا:۔پھر کہا جاتا ہے کہ احمدی رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں۔ادھر اخباروں
میں شائع کرتے ہیں کہ جو رسول کریم ﷺ کی جنگ کرے اُس کا قتل کرنا جائز ہے۔مطلب یہ کہ احمدیوں کو قتل کرنا جائز ہے اور عوام کو چاہئے کہ احمدیوں
کو قتل کریں حالانکہ
رسول کریم ﷺ کی ہتک ہم نہیں کرتے بلکہ وہ خود کرتے ہیں۔وہ کسی منصف کو بٹھا کر
فیصلہ کرا لیں کہ رسول کریم ﷺ کی ہتک وہ کرتے ہیں یا ہم ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام تو کہتے ہیں:
بعد از خدا بعشق محمد محمرم
گر کفر این بود بخدا سخت کافرم 1
صلى الله
یعنی خدا تعالیٰ کے بعد رسول کریم علیہ کے عشق سے میں مخمور ہوں اس کا نام
اگر کفر ہے تو خدا کی قسم میں سخت کافر ہوں۔یہ ہمارا عقیدہ ہے مگر کہا یہ جاتا ہے کہ ہم
رسول کریم ع کی ہتک کرتے ہیں۔پھر باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز تھے اور آپ کے حلیہ میں
آئے۔آپ کا ادب آپ کے دل میں اس قدر تھا کہ آپ کی آل و اولاد کے متعلق
سيرة النبي عمال
161
جلد 4
کہتے ہیں کہ ان کے لئے جان قربان کرنے کے لئے تیار ہوں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ
رسول کریم ﷺ کی شاگردی کے تعلق سے آپ کی اولاد کا اس درجہ پاس کرتے تھے۔غرض رسول کریم ﷺ کی جو عزت ہمارے دل میں ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے
ہم تسلیم ہی نہیں کر سکتے کہ کسی اور کے دل میں اس سے بڑھ کر رسول کریم ﷺ کی
عزت ہو سکتی ہے۔پھر دیکھو رسول کریم ﷺ کی عزت بچانے اور آپ کی تو قیر قائم
کرنے کے لئے آگے ہم آتے ہیں یا وہ؟ جب رسول کریم ﷺ کو دوسرے مذاہب
کے بد زبان لوگ گالیاں دیتے ہیں تو کون ان گالیوں کو رد کرنے کے لئے اٹھتا ہے اور
اس کے مقابلہ میں رسول کریم ﷺ کی خوبیاں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔پھر
انگلستان، افریقہ، امریکہ اور دوسرے ممالک میں ہم جاتے ہیں تا کہ وہاں کے لوگوں
کو رسول
کریم ﷺ کی غلامی میں داخل کریں یا وہ۔عجیب بات ہے کہ رسول کریم ہے
سے محبت تو اُن کو ہو لیکن آپ کی شان میں بدزبانی کرنے والوں کی حرکات سے
ہمارے دلوں میں پیدا ہو۔صلى الله
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے نمونہ سے بتا دیا ہے کہ آپ رسول کریم
ے کے متعلق کتنی غیرت رکھتے تھے۔آپ ایک دفعہ لا ہور تشریف لے گئے۔لیکھرام
جو مشہور آریہ تھا آپ سے ملنے کے لئے آیا اور اُس نے آ کر سلام کہا۔آپ نے کوئی
جواب نہ دیا۔پھر اُس نے سلام کیا ، پھر بھی آپ نے جواب نہ دیا۔تیسری دفعہ اُس
نے سلام کیا پھر بھی آپ نے توجہ نہ کی۔اس پر کسی نے آپ سے کہا پنڈت لیکھرام
سلام کہتے ہیں۔اس پر آپ نے نہایت غصہ سے کہا اسے شرم نہیں آتی میرے آقا کو تو
گالیاں دیتا ہے اور مجھے سلام کرتا ہے۔ہم پر رسول کریم ﷺ کی ہتک کرنے کا الزام لگانے والوں میں سے کتنے ہیں
جو ایسا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ان میں سے کئی ایسے ہیں جو رسول کریم عملے کے
شدید مخالفوں کی دعوتیں کھا لیتے اور انہیں اپنے گھروں میں عزت سے بٹھاتے ہیں اور
سيرة النبي عمر
162
جلد 4
اس وقت بھی وہ ہماری دشمنی کی وجہ سے ان کی خوشامد میں کر رہے ہیں۔غرض ہم اپنی جانیں دے کر اور اپنے مال قربان کر کے رسول کریم عملے کی
عزت بچا رہے ہیں۔مگر انہوں نے کیا کیا ہے؟ یہی نا کہ کچھ ہندو مار ڈالے اور اس
طرح اسلام کو بدنام کر دیا۔یہ اسلام کو دنیا کی نظروں میں بدنام کرنے والے اور
رسول کریم ﷺ سے دنیا کو تنفر کرنے والے آپ کے خیر خواہ لیکن لاکھوں روپیہ اسلام
کی اشاعت کے لئے خرچ کرنے والی اور ہزاروں آدمیوں کے ذریعہ رسول کریم
ے کی خوبیاں دنیا میں پیش کرنے والی جماعت آپ کی دشمن ہو گئی۔ہم نہ صرف
ہندوستان میں بلکہ یورپ، افریقہ اور امریکہ میں رسول کریم علیہ کو گالیاں دینے
والوں کو مسلمان بنا رہے ہیں۔کچھ عرصہ ہوا ایک نو مسلم نے مجھے لکھا کہ میں پہلے محمد
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو گالیاں دیا کرتا تھا مگر اب آپ کے مبلغ۔غ کے ذریعہ مجھ پر یہ
اثر ہوا ہے کہ میں اُس وقت تک نہیں سوتا جب تک رسول کریم ﷺ پر درود نہ بھیج
لوں۔کیا یہی وہ ہتک ہے جو ہم رسول کریم ﷺ کی کر رہے ہیں؟
عاوسم
پھر ہم پر یہ بھی الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کی دادیوں اور
نانیوں کی ہتک کرتے ہیں مگر اس الزام کے لگانے والوں کو یہ بھول جاتا ہے کہ وہ ایک
حدیث پیش کیا کرتے ہیں کہ کوئی مولود نہیں خواہ مرد ہو خواہ عورت جسے شیطان نے نہ
چھوا ہو سوائے حضرت عیسی اور ان کی ماں کے۔کیا ان کے اس حدیث کو پیش کرنے
کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ وہ رسول کریم ﷺ کی والدہ اور والد اور خود رسول کریم
پر اس طرح حملہ کرتے ہیں؟ اسی طرح وہ حضرت ابراہیم ، حضرت یعقوب ،
حضرت اسحاق اور دوسرے انبیاء کو بھی انہی میں شامل کر رہے ہیں جن کو شیطان نے
چُھوا۔یہ لوگ منبروں پر چڑھ کر یہ کہتے ہوئے تو ذرا نہیں شرماتے کہ رسول کریم ہے
کے باپ دادے اور آپ کی دادیاں نانیاں سب کو شیطان نے چھوا۔مگر جب مسیحی
لوگ ان کی ان باتوں سے فائدہ اٹھا کر حضرت مسیح کی نبی کریم ﷺ پر فضیلت ثابت
صلى الله
صلى
الله
سيرة النبي علي
163
جلد 4
کرتے ہیں ( ہم اس کے خلاف کہتے اور ان باتوں کا انکار کرتے ہیں ) تو ہم پر یہ
الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کی دادیوں اور نانیوں کو برا بھلا کہتے
ہیں۔یہ ہے ان کی غیرت کا حال۔پھر وہ امہات المؤمنین کو گالیاں دیتے ہیں اور
آیت اِنْ تَتُوبَا إِلَى اللهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا 1 کے یہ معنی کرتے ہیں کہ رسول کریم
کی بیویوں سے کہا گیا ہے تمہیں تو بہ کرنی چاہئے ، تمہارے دل گندے ہو چکے
ہیں۔ان کی تفسیروں میں لکھا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی بیویوں کے دل گندے ہو گئے
تھے 2 لیکن ہم لوگ ان معنوں کے منکر ہیں۔ہمارے نزدیک اُمہات المؤمنین پاکباز ،
پاک شعار اور تقویٰ کی اعلیٰ راہوں پر چلنے والی ہماری مقدس مائیں تھیں اور اس آیت
کا یہ مطلب ہے کہ اے ہمارے پیغمبر کی بیویو! اگر تم اللہ تعالیٰ کی طرف جھکو تو یہ فعل
تمہارے مقام کے عین شایانِ شان ہے کیونکہ تمہارے دل تو پہلے سے ہی اللہ تعالیٰ کی
طرف جھک رہے ہیں۔مگر باوجود اس کے یہ لوگ ہمارے متعلق کہتے ہیں کہ ہم
رسول کریم ع کی ہتک کرتے ہیں۔“
1: التحريم: 5
الفضل 20 جنوری 1935ء)
2: جامع البيان تالیف ابی جعفر محمد بن جرير الطبرى الجزء الثامن والعشرون
صفحہ 161 مطبع مصطفى البابي الحلبى مصر 1954ء