رسول کریمﷺ کی تکالیف اور نصرت الہٰی
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
165
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی تکالیف اور نصرت الہی
حضرت مصلح موعود رسول کریم ﷺ کی تکالیف کا تذکرہ کرتے ہوئے 19 جولائی
1935ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔وو
پھر ایک ایسی قوم کے متعلق جسے رسول کریم ﷺ کی تعلیم پہنچی ہو، جو اپنے
آپ کو قرآن کریم کی طرف منسوب کرتی ہو اور جس کے کانوں میں خدا کی آواز
پڑتی ہو کس طرح خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ نیک اور شریف لوگوں سے خالی ہے۔بعض اوقات ظلم اپنی کثرت کی وجہ سے خود بخود توجہ کو کھینچنے کا موجب ہو جاتا ہے۔لوگ
ایک وقت تک ظلم کو دیکھتے ہیں بلکہ اس میں شریک بھی ہو جاتے ہیں اور بعض شریک تو
نہیں ہوتے مگر بے پرواہ ہو کر ایک طرف بیٹھے رہتے ہیں۔مگر ظلم جب حد کو پہنچ جائے
تو ان کی فطرت جوش میں آ جاتی ہے اور کہتی ہے کہ اس سے زیادہ ظلم برداشت نہیں
کیا جا سکتا اور وہ لوگ ظالموں سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے تمہیں شریف اور جائز
کارروائیاں کرنے والا سمجھا تھا مگر اب معلوم ہوا کہ تم برے لوگ ہو۔غالب نے
کہا ہے کہ :۔سے درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
جب درد حد سے بڑھ جاتا ہے تو وہ بھی ایک علاج ہو جاتا ہے۔کئی بیمار اس
طرح تباہ ہو جاتے ہیں کہ ان کو بیماری کی ابتدا میں تکلیف زیادہ نہیں ہوتی اس لئے وہ
علاج کی طرف توجہ نہیں کرتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ مرض لا علاج صورت اختیار کر لیتا
ہے۔پھر کئی بیمار اس طرح اچھے ہو جاتے ہیں کہ انہیں ابتدا میں ہی زیادہ تکلیف ہونے
سيرة النبي مله
166
جلد 4
صلى الله
صلى الله
لگتی ہے اور وہ فوراً کسی لائق طبیب سے مشورہ لے لیتے ہیں۔پھر بسا اوقات مرض کا
بڑھنا انسان کے اندر شفا کا مادہ پیدا کر دیتا ہے اسی طرح ظلم بھی جب حد سے گزرتا
ہے تو وہ علاج کا موجب ہو جاتا ہے۔رسول کریم ﷺ کو مکہ والے ایک وقت تک دکھ
دیتے رہے اور دوسرے لوگ دیکھتے ہوئے خاموش رہے۔ان میں بھی ایسے شرفاء
موجود تھے جو مکہ والوں کے رویہ کو نا پسند کرتے تھے مگر سمجھتے تھے کہ مسلمانوں نے خود ہی
ایک نیا مذہب نکالا ہے اور پھوٹ ڈال دی ہے جس کے وہ خود ذمہ دار ہیں ہم کیا
کریں اس طرح وہ اپنے دلوں کو تسلی دے لیتے۔یہاں تک کہ ظلم بڑھتے بڑھتے ایک
وقت ایسا آیا کہ پورے طور پر رسول کریم ﷺ ، آپ کے رشتہ داروں اور صحابہ کا
بائیکاٹ کر دیا گیا اور آپ ان کو ساتھ لے کر ایک وادی میں چلے گئے۔وہاں ان کی
نظر بندوں کی سی حالت تھی اور یہ کوئی ایک دن، دو دن ، ہفتہ دو ہفتہ، مہینہ دو مہینہ کی
بات نہ تھی بلکہ سالہا سال تک یہ حالت چلی گئی۔کفار نے فیصلہ کیا کہ کوئی شخص ان کے
ہاتھ نہ کوئی چیز فروخت کرے اور نہ ان سے خریدے۔نہ خرید نے تک تو برداشت کیا
جاسکتا تھا مگر فروخت نہ کرنے کا نتیجہ یہ تھا کہ انہیں کھانے کے لئے بھی کچھ نہ مل سکتا۔مکہ میں زمینداری تو ہوتی نہیں قافلہ والوں کو ممانعت تھی کہ مسلمانوں کے پاس کوئی چیز
فروخت نہ کریں اس طرح انہیں نہ آٹا مل سکتا اور نہ کوئی اور چیز گویا ان کے لئے زندگی
کے سب سامان بند کر دیئے گئے۔اس طرح مسلمانوں پر یہ مصائب بڑھتے گئے حتی کہ
ایک صحابی کہتے ہیں آخر وہ دن آ گئے کہ چونکہ کھانے پینے کو کچھ نہ ملتا تھا ہمیں آٹھ
آٹھ دس دس روز پاخانہ نہ آتا تھا اور چونکہ پتے وغیرہ کھا کر گزارہ کرتے تھے اس لئے
جب آتا تو مینگنیاں سی ہوتی تھیں 1۔انہی تکالیف کے صدمہ سے حضرت خدیجہ
رضی اللہ عنہا فوت ہو گئیں اور دوسرے صحابہ کو بھی اس قسم کے بہت سے صدمات
برداشت کرنے پڑے لیکن آخر یہ ظلم ہی ظالم کی طاقت کو توڑنے کا موجب بن
گیا کیونکہ جب بات یہاں تک پہنچی تو وہ طبائع جو مختلف باتوں سے اپنے دلوں کو تسلی
سيرة النبي علي
167
جلد 4
دے لیتی تھیں ان کو یہ احساس ہوا کہ اب بات حد سے بڑھتی جا رہی ہے۔ایک ان
میں سے اٹھا اور اپنے ایک گہرے دوست کے پاس گیا اور اسے کہا کہ میں تم پر اعتبار کر
کے ایک خاص مشورہ کے لئے آیا ہوں۔تم کو معلوم ہے کہ مکہ والوں نے ایک معاہدہ
کر کے اسے کعبہ میں لٹکا رکھا ہے کہ مسلمانوں کے پاس نہ کوئی چیز فروخت کی جائے
اور نہ ان سے خریدی جائے۔اس نے کہا ہاں۔پھر اس نے کہا غور کرو آخر ان کا کیا
قصور ہے کہ انہیں اس قدر ایذائیں دی جاتی ہیں۔جب ہم لوگ آرام سے اپنے
گھروں میں بیٹھے ہیں اور بیوی بچوں میں دن گزار رہے ہیں تو ان کو بھوکے پیاسے
مارنا بہت بڑا ظلم ہے جسے میں تو برداشت نہیں کر سکتا۔اس نے آدمی بھی ایسا ہی چنا تھا
جس کی طبیعت سے وہ واقف تھا۔اُس نے جواب میں کہا کہ میں بھی یہ برداشت نہیں
کرسکتا۔پھر اس نے پوچھا کوئی اور ایسے لوگ بتاؤ جو ہمارے ہم خیال ہوں۔اس نے
بعض نام بتائے چنانچہ وہ ان کے پاس گئے انہوں نے بھی اتفاق کیا اور ان سب نے
تلوار میں نکال لیں اور کہا کہ خواہ جان چلی جائے ہم اس معاہدے کو توڑتے ہیں اور
جب انہوں نے دلیری سے کعبہ میں جا کر اس معاہدے کو پھاڑ دیا 2۔تو سینکڑوں
ہزاروں شریف الطبع لوگ جو ظالموں کے رعب میں تھے سامنے آ گئے اور ان کے ہم
صلى الله
خیال ہو گئے اور اس طرح رسول کریم ﷺ ، آپ کے رشتہ دار اور سب صحابہ اس وادی
( الفضل 31 جولائی 1935ء)
66
سے باہر آگئے۔“
1: بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب مناقب سعد بن ابی وقاص
صفحہ 628 حدیث نمبر 3728 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول حديث نقض الصحيفة صفحه 428،427
مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى