رسول کریمﷺ کی شجاعت اور آپؐ کی حفاظت
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
168
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی شجاعت اور آپ کی حفاظت
حضرت مصلح موعود 9 اگست 1935ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔ہمیشہ یاد رکھو کہ کچھ لیڈر ہوتے ہیں اور باقی متبع۔اور زندہ قومیں جانتی ہیں کہ
لیڈروں کی قیمت کیا ہوتی ہے۔جب کسی قوم کے متعلق یہ معلوم کرنا چا ہو کہ وہ زندہ
ہے یا مردہ تو یہ دیکھ لو کہ وہ اپنے لیڈروں کی عزت کرتی ہے یا نہیں۔جو شخص اپنے سر کو
نہیں بچاتا وہ زندہ نہیں رہ سکتا۔اگر سر سلامت ہو تو ٹانگیں خواہ ٹوٹی ہوئی ہوں پیٹ
میں گولی لگی ہوئی ہو پھر بھی انسان کچھ کام کر سکتا ہے مگر جب سر نہ ہو تو باقی سب کچھ
سلامت ہونے کے باوجود انسان کچھ نہیں کر سکتا۔جاہل لوگ کوشش کرتے ہیں کہ
اپنے لیڈروں کو پہلے قربان کریں وہ اس کا نام نیک نمونہ رکھتے ہیں مگر یہ بے وقوفی کی
علامت ہے۔اگر کوئی بزدل ہے تو وہ لیڈری کا مستحق ہی نہیں لیکن جب کسی کو لیڈر بنا لیا
جائے تو پھر اسے پہلے قربان کرنے کی کوشش کرنا حماقت ہے۔پس تمہاری پہلی کوشش تو
یہ ہونی چاہئے کہ ایسے لوگوں کو لیڈر بناؤ جو مخلص ، قربانی کرنے والے اور فرض کی خاطر
جان دینے سے ڈرنے والے نہ ہوں، لیڈری کے لئے ایسے ہی لوگ تلاش کرو۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْآمَنَتِ إِلَى
أَهْلِهَا 1۔جو اہل ہوں اُن کو لیڈر بناؤ اور جب بنا لو تو پھر اس بات کو کبھی فراموش نہ
کرو کہ لیڈر بمنزلہ دماغ کے ہے اور دوسرے لوگ ہاتھ پاؤں ہیں اس لئے اُس کی
صلى الله
بہادری کا امتحان نہ کرو۔رسول کریم ماہ سے زیادہ بہادر کون ہوسکتا تھا۔جنگ حنین
کے موقع پر غفلت کی وجہ سے جب اسلامی لشکر پراگندہ ہو گیا اور صرف بارہ آدمی آپ
سيرة النبي عمال
169
جلد 4
کے ساتھ رہ گئے اُس وقت چار ہزار تجربہ کار تیر انداز جھاڑیوں میں بیٹھے تیروں کی
بارش برسا رہے تھے ، سپاہی سب بھاگ چکے تھے اور یہی وقت لیڈر کی بہادری ظاہر
ہونے کا تھا۔صحابہ نے آپ سے عرض کیا کہ يَارَسُولَ اللَّهِ! یہ آگے بڑھنے کا وقت
نہیں جب تک لشکر دوبارہ جمع نہ ہو آپ بھی واپس چلیں حتی کہ ایک مخلص نے آگے
بڑھ کر آپ کی سواری کی باگ پکڑ لی کہ خطرہ کی حالت ہے آگے جانا درست نہیں مگر
آپ نے سواری کو ایڑھ لگائی اور
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب 2
کہتے ہوئے آگے بڑھے۔اس کا مطلب یہ تھا کہ میں سچا نبی ہوں جھوٹا نہیں
ہوں ، ایسے موقع پر بھاگ نہیں سکتا اور پھر تم یہ بھی خیال نہ کرنا کہ میں اپنے اندر خدائی
طاقتیں رکھتا ہوں میں انسان ہوں اور عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔آخر اللہ تعالیٰ نے ایسے
سامان کر دیئے کہ لشکر پھر جمع ہو گیا اور مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی لیکن رسول کریم علی
نے اپنے عمل سے بتا دیا کہ آپ کسی خطرہ سے نہیں ڈرتے تھے مگر باوجود اس کے بدر
کے موقع پر صحابہ نے بڑے اصرار سے آپ کے لئے پیچھے جگہ بنائی اور ایک تیز رو
اونٹنی پاس باندھ دی اور عرض کیا يَا رَسُولَ اللہ ! مدینہ میں بعض ہمارے بھائی ہیں
جنہیں علم نہ تھا کہ ایسی خطرناک جنگ ہونے والی ہے ورنہ وہ لوگ ہم سے کم اخلاص
رکھنے والے نہ تھے ، وہ سب یہاں آتے ، اب کفار کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ہم
تھوڑے ہیں ، ان کے پاس سامان بہت ہے اور ہمارے پاس کم ممکن ہے ہم مارے
جائیں اس لئے ہم نے تیز ترین اونٹنی آپ کے پاس باندھ دی اور گارد مقرر کر دی
ہے جو آخری دم تک آپ کی حفاظت کرے گی۔لیکن اگر گارد کے آدمی بھی مارے
جائیں تو آپ اس اونٹنی پر سوار ہو کر مدینہ میں پہنچ جائیں وہاں ایک ایسی جماعت ہے
جو اسلام کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بہا دے گی 3۔صحابہ نے اُس وقت یہ نہیں
کہا کہ آپ تو خدا کے رسول ہیں ، خدا کی خاص حفاظت میں ہیں، آپ کو نمونہ دکھانا
سيرة النبي متر
170
جلد 4
66
چاہئے ، آپ پہلے میدان میں نکلیں اور بعد میں ہم نکلیں گے۔“
1: النساء: 59
(الفضل 16 اگست 1935ء)
:2 مسلم كتاب الجهاد والسير باب غزوة حنين صفحه 790 حدیث نمبر 4615 مطبوعہ ریاض
2000 الطبعة الثانية
3: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول بناء العريش لرسول الله الله صفحه 681
مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى