رسول کریمﷺ کی خطرناک مخالفت اور نصرتِ الہٰی

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
171
جلد 4
رسول کریم علیہ کی خطرناک مخالفت اور نصرت الہی
وو
صلى الله
حضرت مصلح موعود 23 اگست 1935ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔رسول کریم یہ تیرہ سال تک ایسے علاقہ میں رہے جہاں کا ہر شخص مسلمان کا
قتل واجب اور ضروری سمجھتا تھا اور اسے ثواب کا فعل قرار دیتا تھا اور مسلمانوں کی
تعداد اس قدر قلیل تھی کہ گویا قریباً ایک ہزار کے مقابل پر ایک مسلمان تھا۔معتبر
روایات سے ثابت ہے کہ مکہ میں ہجرت کے وقت تک 82 ،83 صحابہ ہی تھے اور مکہ
سے جولشکر مسلمانوں کے ساتھ لڑائیاں کرنے کے لئے نکلتے رہے ہیں اس سے کفار کی
طاقت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔مہذب قوموں کے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ ان میں سے
سو میں سے چھ سپاہی مل سکتے ہیں اور اگر بڑا زور دیا جائے تو دس۔اور جو اقوام مہذب
نہیں وہ عام حالات میں سولہ اور خاص حالات میں 20 ،22 فیصدی سپاہی دے سکتی
الله
ہیں۔رسول کریم ﷺ کے مقابل پر جو لشکر آتے رہے ہیں ان میں مکہ کے سپاہی ہزار
باره سو تک ہوتے تھے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مکہ اور گردونواح کی آبادی دس بارہ
ہزار ضرور تھی اور ان کے مقابل پر مسلمان ابتدا میں تو دو تین ہی اور آخر پر 83،82
تھے۔رسول کریم ﷺ کی مخالفت ابتدا سے ہی تھی۔جب آپ نے دعویٰ کیا اُسی وقت
کفار نے فیصلہ کر لیا تھا کہ آپ زندہ رکھے جانے کے قابل نہیں۔جو عذاب صحابہؓ کو
دیئے جاتے تھے ان سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ابتدا ہی سے دئیے جاتے تھے، جب آپ
کے ساتھیوں کی تعداد 23، 24 سے زیادہ نہ تھی اُس وقت بھی بعض عورتوں کی
شرمگاہوں میں نیزے مار کر ہلاک کیا گیا تھا اور ایک مرد کی ایک ٹانگ ایک اونٹ
الله

سيرة النبي عمال
172
جلد 4
کے ساتھ اور دوسری دوسرے سے باندھ کر اور اونٹوں کو مختلف سمتوں میں چلا کر چیر دیا
گیا تھا۔یہ وہ وقت تھا کہ جب مسلمانوں کو قطعاً کوئی طاقت حاصل نہ تھی کہ سمجھ لیا جائے
مکہ والے مسلمانوں کی طاقت سے گھبرا گئے تھے بلکہ اس وقت مسلمان ایسے کمزور تھے
کہ کفار یکدم حملہ کر کے ان سب کو مار سکتے تھے مگر باوجو دسب تدابیر کے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے کوئی نہ کوئی سامان ایسا ضرور ہو جاتا تھا کہ وہ ایسا نہ کر سکتے اور ڈر جاتے
تھے۔بسا اوقات ایسا ہوا کہ وہ مجالس میں بیٹھے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو
مار دیا جائے مگر ان میں سے کوئی شدید دشمن کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ مار دینے
کے متعلق تو مجھے اتفاق ہے مگر یہ طریق جو تجویز کیا گیا ہے میں اس کی حمایت نہیں کرتا
اور بس اسی میں بات رہ گئی۔غرض اللہ تعالیٰ کوئی غیر معمولی سامان ایسے کر دیتا کہ انہیں
حملہ کا موقع ہی نہ مل سکا اور اگر کسی نے کیا بھی تو اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر
دیئے کہ وہ خود ہی ڈر گیا اور خوفزدہ ہو کر رہ گیا۔رسول کریم ﷺ ایک معاہدہ میں
شریک ہوئے تھے جس کا مقصد یہ تھا کہ مظلوموں کی مدد کی جائے۔ایک شخص نے
ابو جہل سے روپیہ لینا تھا وہ کسی گاؤں کا رہنے والا تھا بار بار آتا مگر ابو جہل انکار کر دیتا
اور وہ پھر واپس چلا جاتا۔وہ باری باری ان سب لوگوں کے پاس گیا جو اس معاہدہ
میں شریک تھے مگر کسی نے اس کی حمایت کا دم نہ بھرا بلکہ سب نے یہی کہہ دیا کہ ابو جہل
اتنا بڑا رئیس ہے اسے کون کچھ کہہ سکتا ہے۔آخر وہ شخص رسول کریم ﷺ کے پاس
آیا۔آپ نے فرمایا چلو میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں اور اُس مخالفت کے زمانہ میں
جب کفار نے آپ کو مارنے کے لئے قسمیں کھائی ہوئی تھیں آپ اس کے ساتھ
ابوجہل کے مکان پر تشریف لے گئے۔دروازہ پر پہنچ کر دستک دی ابو جہل باہر آیا اور
آپ کو اپنے دروازہ پر دیکھ کر اس کا رنگ فق ہو گیا۔اس نے گھبرا کر پو چھا کہ آپ
کیسے آئے ہیں؟ آپ نے اس شخص کو آگے کیا اور پوچھا کہ کیا آپ نے اس کا روپیہ
دینا ہے؟ اس نے کہا ہاں۔آپ نے فرمایا پھر دے دو۔وہ فوراً اندر گیا اور لا کر روپیہ

سيرة النبي عمال
173
جلد 4
دے دیا۔بعد میں اس کے ساتھیوں نے اسے شرمندہ کیا کہ تم تو دوسروں کو تلقین کیا
کرتے تھے کہ مسلمانوں کا روپیہ کسی نے دینا ہو تو نہ دے مگر خود محمد ﷺ کے آنے پر
فوراً لا کر ادا کر دیا۔ابو جہل نے کہا میں کیا کرتا میں نے جب دروازہ کھولا تو یوں معلوم
ہوا کہ دو بڑے بڑے مست اونٹ آپ کے دائیں بائیں کھڑے ہیں اور اگر میں نے
ذرا بھی گستاخی کی تو مجھے کھا جائیں گے 1۔اب یہ سامان خدا کی طرف سے ہی تھا ورنہ
وہاں وحشی اونٹ کہاں سے آنے تھے۔اللہ تعالیٰ نے کشفی رنگ میں اسے فرشتے دکھا
دیئے کہ دیکھ لو یہ ہمارے سپاہی ہیں تم ذرا بولے تو یہ تمہارا ٹینٹوا2 دبا دیں گے۔پس ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ نے آپ کی مدد کی۔پھر آپ کو مدینہ میں لایا اور
تھوڑے تھوڑے لشکروں کے ساتھ آپ کو فتوحات دیں۔پھر آپ کی زندگی میں ایسے
واقعات بھی بہت سے ہیں کہ بالکل غیر معمولی حالات میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو محفوظ
رکھا۔جب آپ غار ثور میں تھے تو دشمن بالکل سر پر پہنچ گیا اور حضرت ابو بکر گھبرا گئے
صلى الله
کہ رسول کریم ﷺے اس کی نظر سے بچ نہیں سکیں گے اُس وقت اللہ تعالیٰ نے آپ کو
م کیا کہ گھبراہٹ کی ضرورت نہیں اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے اور دشمن سر پر پہنچ کر
نا کام واپس لوٹ گیا 3۔ایک یہودن نے آپ کو کھانے میں زہر دے دیا اور آپ نے ایک لقمہ اٹھا
کر منہ میں بھی ڈال لیا لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا اور آپ نے اسے
پھینک دیا 4 اب یہ بالکل غیر معمولی بات ہے عام بادشاہوں کو اس کا کسی طرح علم نہیں
وسکتا۔یہ تو ممکن ہے کہ زہر تھوڑا کھا ئیں اور بچ جائیں لیکن یہ نہیں کہ لقمہ منہ میں
ڈالتے ہی علم ہو جائے۔پھر ایک دفعہ یہود نے آپ کو ایک فیصلہ کرنے کے بہانہ سے بلایا اور ایسا انتظام
کر دیا کہ اوپر سے بڑا سا پھر گرا کر آپ کو بلاک کر دیا جائے لیکن اللہ تعالی نے آپ کو
الہاما بتا دیا اور آپ بات کرتے کرتے اٹھ کر آگئے 5۔بعض روایات میں ہے کہ کسی

سيرة النبي علي
174
جلد 4
آدمی نے آپ کو اطلاع دے دی۔اگر یہ ہو تو بھی دشمن کے ذریعہ سے پتہ لگنا ایک
نشانِ الہی ہے۔غرض آپ نے واپس آ کر صحابہ سے فرمایا کہ اس مکان کی چھت کو
جا کر دیکھو اور جب وہ گئے تو وہاں چکی کا پاٹ پڑا ہوا پایا۔پھر آپ ایک غزوہ سے واپس آرہے تھے ایک دشمن نے قسم کھائی کہ میں
ضرور راستہ میں آپ کو مار دوں گا۔راستہ میں ایک جنگل میں آپ ٹھہرے اور صحابہ
اس خیال سے کہ یہاں کسی دشمن کا گزر کس طرح ہوسکتا ہے اِدھر اُدھر چلے گئے۔آپ
اکیلے ایک درخت کے نیچے سورہے تھے کہ اُس دشمن نے آپ کی تلوار جو درخت سے
لٹک رہی تھی اتار لی اور کہا اب تمہیں میرے ہاتھ سے کون بچا سکتا ہے؟ آپ نے
فرمایا خدا 6۔اتنا کہنا تھا کہ اس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی اور آپ نے اُسے اٹھا کر اس
سے پوچھا کہ اب بتا تمہیں کون بچا سکتا ہے؟ آپ کا خیال تھا کہ اس نے مجھ سے سن کر
سبق حاصل کر لیا ہو گا اور یہی جواب دے گا مگر اس کی حالت اُس وقت ایسی گندی تھی
کہ پھر بھی اسے سمجھ نہ آئی اور اس نے یہی کہا کہ آپ ہی رحم کریں تو کریں۔آپ
نے فرمایا ابھی میں نے تمہیں سبق دیا تھا مگر پھر بھی تم نے اللہ کا نام نہیں لیا۔جاؤ میں تم
کو چھوڑتا ہوں۔۔پھر احد کی جنگ میں دشمنوں نے آپ کو گھیر لیا مگر اللہ تعالی نے آپ کو بچا لیا۔اس قسم کے بہت سے واقعات آپ کی زندگی میں پائے جاتے ہیں۔آپ غزوہ تبوک
سے واپس آرہے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاما بتایا کہ بعض منافق رستہ میں
جھاڑیوں میں چھپے بیٹھے ہیں۔انہوں نے خیال کیا تھا کہ جنگل ہے اور رات کے
اندھیرے میں ہم آپ کو مار دیں گے کسی کو علم بھی نہ ہو سکے گا اور اسی لئے وہ علیحدہ ہو
کر وہاں جا چھپے تھے۔آپ نے صحابہ سے فرمایا کہ وہاں ان کی تلاش کرو چنانچہ وہ
پکڑے گئے اور ان کو اقرار کرنا پڑا 8۔اور یہ مخالفت کا طوفان ابتدا سے ہی موجود تھا
لیکن ادھر مخالفوں کی اس قدر کثرت اور آپ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرنا اور

سيرة النبي علي
175
جلد 4
ادھر صحابہ کا کمزور ہونا اور پھر مقابلہ کا کوئی سامان نہ رکھنا مگر باوجود ان سب باتوں
کے آپ کا محفوظ رہنا اور نہ صرف سارے عرب کا بادشاہ ہو جانا بلکہ آپ کے
لگائے ہوئے پودے کا اس طرح پھیلنا کہ آپ کی امت کا ساری دنیا کو فتح کرنا اتنی
حیرت انگیز ترقی تھی کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔“ ( الفضل 27 اگست 1935ء)
1:السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول امر الاراشي الذي باع اباجهل ابله صفحه 441،
442 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الأولى
2 : ٹینٹوا: گلا۔ٹینٹوا دبانا: گلا گھونٹنا۔عاجز کرنا۔سخت تقاضا کرنا (فرہنگ آصفیہ جلد اول صفحہ 635
مطبوعہ لاہور 2015ء)
3: التوبة: 40
4: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى امر الشاة المسمومة صفحه 1128 مطبوعہ دمشق
2005ء الطبعة الاولى
5: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى امر اجلاء بني النضير في سنة الرابع
صفحه 975 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
: بخاری کتاب المغازی باب غزوة ذات الرقاع صفحه 700 حدیث نمبر 4135 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
7 السيرة الحلبية الجزء الثانى غزوة ذات الرقاع صفحه 558 مطبوعہ بیروت 2012ء
الطبعة الأولى
8 السيرة الحلبية الجزء الثالث غزوة تبوک صفحه 276 مطبوعہ بیروت 2012ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی