رسول کریمﷺ کی عظمت و احترام اور مقام
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
176
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی عظمت و احترام اور مقام
وو
صلى الله
حضرت مصلح موعود 30 اگست 1935ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔ہمارے متعلق کہتے ہیں کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرنے
والے ہیں یا کہتے ہیں کہ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین کرتے ہیں۔میں سمجھتا
ہوں اگر کسی کے اندر ایک ذرہ بھر بھی تخم دیانت ہو تو وہ ہمارے لٹریچر کو پڑھ کر یہ
خیال بھی نہیں کر سکتا کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا حضرت عیسی علیہ السلام کی
ہتک کرنے والے ہیں۔ہمارے عقائد بالکل واضح ہیں اور ہماری کتابیں بھی چھپی
ہوئی موجود ہیں۔ان کو پڑھ کر کون ہے جو یہ کہہ سکے کہ ہم نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ
رسول
کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں۔ہاں دشمن یہ کہ سکتا ہے کہ گو الفاظ میں یہ لوگ
رسول کریم ﷺ کی عزت کرتے ہیں مگر ان کے دلوں میں آپ کا ادب نہیں مگر اس
صورت میں ہمارا یہ پوچھنے کا حق ہوگا کہ وہ کون سے ذرائع ہیں جن سے کام لے کر
انہوں نے ہمارے دلوں کو پھاڑ کر دیکھ لیا اور معلوم کر لیا کہ ان میں حقیقتا رسول کریم علی
اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بہتک کے جذبات ہیں۔رسول کریم ﷺ کا ادب اور احترام
جو ہمارے دلوں میں ہے میں سمجھتا ہوں مخالفوں کے لئے اس کے پہچاننے کے دو طریق
ہو سکتے ہیں ان دو طریق میں سے کسی ایک کو دشمن اختیار کر کے دیکھ لے اسے معلوم
الله
ہو جائے گا کہ ہمارے دلوں میں رسول کریم ﷺ کی محبت ہے یا نہیں۔مثلاً ایک تو یہ ہے
کہ ہندوؤں ،سکھوں اور عیسائیوں میں سے ایسے لوگ جو ہمارے ساتھ ملنے جلنے
والے ہوں سو، دوسو، چارسو، پانچ سو یا ہزار تلاش کر لئے جائیں اور ان ہزار سے کہا
صلى الله
سيرة النبي عمال
177
جلد 4
جائے کہ وہ اپنے اپنے مذہب کی مقدس مذہبی کتاب ہاتھ میں لے کر اُس خدا کی جس
کے ہاتھ میں اُن کی جان ہے قسم کھائیں اور یہ قسم کھا کر کہ اگر وہ جھوٹ بولیں تو اُن پر
اور ان کے بیوی بچوں پر خدا تعالیٰ کا عذاب نازل ہو بتائیں کہ جب کبھی احمدیوں سے
انہیں بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے انہوں نے احمدیوں کے دلوں کو کیسا پایا ہے؟ کیا
رسول کریم ﷺ کا عشق اور آپ کی محبت انہوں نے محسوس کی یا رسول کریم ﷺ کی
ہتک کا انہیں شبہ ہوا ؟ اگر احمدی بالفرض عام مسلمانوں کے سامنے رسول کریم نے کی
ہتک کرنے سے اس خیال سے بچتے ہیں کہ اس طرح مسلمان ناراض ہو جائیں گے تو
ہندوؤں ،سکھوں اور عیسائیوں کے سامنے تو وہ نڈر ہو کر رسول کریم ﷺ کی نَعُوذُ بِاللهِ
ہتک کرتے ہوں گے پس غیر احمدیوں کے متعلق تو کہا جا سکتا ہے کہ احمدی منافقت سے
کام لے کر انہیں خوش کرنے کے لئے ان کے سامنے رسول
کریم ﷺ کی تعریف کر
ہیں مگر ہندوؤں ، سکھوں اور عیسائیوں کے متعلق یہ بات نہیں کہی جاسکتی۔پس
میں کہتا ہوں تصفیہ کا آسان طریق یہ ہے کہ ہندوؤں ،سکھوں اور عیسائیوں میں سے
ایک ہزار آدمی چنا جائے اور وہ مؤکد بعذاب حلف اٹھا کر بتائیں کہ احمدی عام
مسلمانوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و عظمت کے متعلق زیادہ جوش
رکھتے ہیں یا کم؟ اگر ایک ہزار سارے کا سارا یا اس کا بیشتر حصہ کیونکہ ایک دو جھوٹ
بھی بول سکتے ہیں یہ گواہی دے کہ اس نے احمدیوں کو رسول کریم ﷺ کی عزت
کرنے والا اور آپ کے نام کو دنیا میں بلند کرنے والا پایا تو اس قسم کا اعتراض کرنے
والوں کو اپنے فعل پر شرمانا چاہئے۔میں سمجھتا ہوں وہ لوگ جو ہمارے متعلق یہ کہتے ہیں
کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے ہیں وہ بار بار ہمارے متعلق اس
صلى
اتہام کو دہرا کر خود رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں کیونکہ کسی کو گالی دینے کا ایک
طریق یہ بھی ہوا کرتا ہے کہ دوسرے کی طرف گالی منسوب کر کے اس کا ذکر کیا جائے۔جیسے کوئی شخص کسی کو اپنے منہ سے تو حرام زادہ نہ کہے مگر یہ کہہ دے کہ فلاں شخص آپ کو
سيرة النبي عمال
178
جلد 4
حرام زادہ کہتا تھا۔یہ بھی گالی ہو گی جو اس نے دوسرے کو دی گو دوسرے کی زبان سے
دلائی۔پس اگر یہ تصفیہ کا طریق جو میں نے بیان کیا ہے اس پر مخالف عمل نہ کریں تو
میں کہوں گا ایسے اعتراض کرنے والے در حقیقت رسول
کریم علیہ کی خود ہتک کرتے
ہیں گواپنے منہ سے نہیں بلکہ ہماری طرف ایک غلط بات منسوب کر کے۔دوسرا طریق یہ ہے کہ ان مخالفین میں سے وہ علماء جنہوں نے سلسلہ احمدیہ کی کتب
کا مطالعہ کیا ہوا ہو، پانچ سو یا ہزار میدان میں نکلیں۔ہم میں سے بھی پانچ سو یا ہزار
میدان میں نکل آئیں گے۔دونوں مباہلہ کریں اور دعا کریں کہ وہ فریق جو حق پر نہیں
خدا تعالیٰ اسے اپنے عذاب سے ہلاک کرے۔ہم دعا کریں گے کہ اے خدا !تُو جو
ہمارے سینوں کے رازوں سے واقف ہے اگر تو جانتا ہے کہ ہمارے دلوں میں واقعی
الله
رسول کریم ﷺ کی عظمت و محبت نہیں اور ہم آپ کو سارے انبیاء سے افضل و برتر یقین
نہیں کرتے اور نہ آپ کی غلامی میں نجات سمجھتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
آپ کا ایک خادم اور غلام نہیں جانتے بلکہ درجہ میں آپ کو رسول کریم ﷺ سے بلند
سمجھتے ہیں تو اے خدا ! ہمیں اور ہمارے بیوی بچوں کو اس جہان میں ذلیل و رسوا کر اور
ہمیں اپنے عذاب سے ہلاک کر۔اس کے مقابلہ میں وہ دعا کریں کہ اے خدا! ہم
کامل یقین رکھتے ہیں کہ احمدی رسول کریم ع کی ہتک کرتے ، آپ کی تحقیر و تذلیل
پر خوش ہوتے اور آپ کے درجہ کو گرانے اور کم کرنے کی ہر وقت کوشش کرتے رہتے
ہیں۔اے خدا! اگر ہمارا یہ یقین غلط ہے تو تو اس دنیا میں ہمیں اور ہمارے بیوی بچوں
کو ذلیل ورسوا کر اور اپنے عذاب سے ہمیں ہلاک کر۔یہ مباہلہ ہے جو وہ ہمارے ساتھ کر لیں اور خدا پر معاملہ چھوڑ دیں۔پانچ سو یا
ہزار کی تعداد میں ایسے علماء کا اکٹھا کرنا جو ہمارے سلسلہ کی کتب سے واقفیت رکھتے
ہوں آٹھ کروڑ مسلمانانِ ہند کے نمائندہ کہلانے والوں کے لئے کوئی مشکل نہیں بلکہ
معمولی بات ہے۔اور ہم تو ان سے بہت تھوڑے ہیں مگر پھر بھی ہم تیار ہیں کہ پانچ سو
سيرة النبي عمال
179
جلد 4
یا ہزار کی تعداد میں اپنے آدمی پیش کریں۔شرط صرف یہ ہے کہ جن لوگوں کو وہ اپنی
طرف سے پیش کریں وہ ایسے ہوں جو حقیقت میں ان کے نمائندہ ہوں۔اگر وہ جاہل
اور بیہودہ اخلاق والوں کو اپنی طرف سے پیش کریں تو ہمیں اس پر بھی کوئی اعتراض
نہیں ہو گا بشرطیکہ وہ یہ تسلیم کر لیں کہ وہ ان کی طرف سے نمائندہ ہیں۔ہاں احرار کے
سرداروں کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اس میں شامل ہوں مثلاً مولوی عطاء اللہ شاہ
صاحب شامل ہوں ، مولوی حبیب الرحمن صاحب شامل ہوں ،مسٹر مظہر علی صاحب
اظہر شامل ہوں ، چودھری افضل حق صاحب شامل ہوں، مولوی داؤ د غزنوی صاحب
شامل ہوں اور ان کے علاوہ اور لوگ جن کو وہ منتخب کریں شامل ہوں۔پھر کسی ایسے شہر
میں جس پر فریقین کا اتفاق ہو یہ مباہلہ ہو جائے۔مثلاً گورداسپور میں ہی یہ مباہلہ ہوسکتا
ہے جس مقام پر انہیں خاص طور پر ناز ہے یا لا ہور میں اس قسم کا اجتماع ہوسکتا ہے۔ہم
قسم کھا کر کہیں گے کہ ہم پر اور ہمارے بیوی بچوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا گر ہم
رسول کریم ﷺ پر کامل یقین نہ رکھتے ہوں ، آپ کو خاتم النبیین نہ سمجھتے ہوں،
آپ کو افضل الرسل یقین نہ کرتے ہوں اور قرآن کریم کو تمام دنیا کی ہدایت و راہنمائی
کے لئے آخری شریعت نہ سمجھتے ہوں۔اس کے مقابلہ میں وہ قسم کھا کر کہیں کہ ہم یقین
اور وثوق سے کہتے ہیں کہ احمدی رسول کریم ﷺ پر ایمان نہیں رکھتے نہ آپ کو دل سے
خاتم النبیین سمجھتے ہیں اور آپ کی فضیلت اور بزرگی کے قائل نہیں بلکہ آپ کی تو ہین
کرنے والے ہیں۔اے خدا! اگر ہمارا یہ یقین غلط ہے تو ہم پر اور ہمارے بیوی بچوں
پر عذاب نازل کر۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے خود بخود فیصلہ ہو جائے گا کہ
کون سا فریق اپنے دعوی میں سچا ہے، کون رسول کریم ماہ سے حقیقی عشق رکھتا ہے اور
کون دوسرے پر جھوٹا الزام لگاتا ہے مگر یہ شرط ہو گی کہ عذاب انسانی ہاتھوں سے نہ ہو
بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو اور ایسے سامانوں سے ہو جو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب
کئے جاسکیں۔صلى الله
سيرة النبي علي
180
جلد 4
دوسرا اتہام جو میں نے چند دن ہوئے سنا ہے وہ یہ ہے کہ منصوری میں
احراریوں کا ایک جلسہ مولوی عطا اللہ شاہ صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں
مسٹر حسام الدین صاحب ایک احراری نے جماعت احمدیہ کے خلاف لوگوں کو اشتعال
دلاتے ہوئے کہا کہ اگر خانہ کعبہ کی اینٹ سے اینٹ بھی بجا دی جائے تو مرزائی لوگ اس
کی کوئی پرواہ نہ کریں گے بلکہ خوش ہوں گے۔اس کے جواب میں بھی میں کہتا ہوں لَعْنَةُ
اللهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ۔خانہ کعبہ کی اینٹ سے اینٹ بجانا تو الگ رہی ہم تو یہ بھی پسند
نہیں کر سکتے کہ خانہ کعبہ کی کسی اینٹ کو کوئی شخص بدنیتی سے اپنی انگلی بھی لگائے اور
ہمارے مکانات کھڑے رہیں۔جس طرح رسول
کریم ﷺ کے زمانہ میں ایک صحابی کو
جب کفار مکہ قتل کرنے لگے تو انہوں نے اُن صحابی سے پوچھا کہ کیا تمہارا دل نہیں چاہتا
کہ تم اس وقت مدینہ میں آرام سے بیٹھے ہوتے اور محمد (ﷺ) کو تمہاری جگہ سزا دی
جاتی۔اُس صحابی نے جواب دیا کہ تم تو یہ کہتے ہو کہ محمد ﷺ یہاں میری جگہ ہوں اور
میں مدینہ میں آرام سے بیٹھا ہوں میں تو یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ میں اپنے گھر
میں آرام سے بیٹھا ہوں اور محمد ی ﷺ کو مدینہ کی گلیوں میں چلتے ہوئے کوئی کانٹا چھ
جائے 1۔اسی طرح ہم کہتے ہیں کہ ہمیں تو یہ بھی پسند نہیں کہ خانہ کعبہ کی طرف کوئی
بدنیت انگلی بھی اٹھائے اور ہمارے مکان کھڑے رہیں۔گجا یہ کہ ہم خانہ کعبہ کی اینٹ
سے اینٹ بجتی دیکھیں اور خوش ہوں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم قادیان کا احترام
کرتے ہیں مگر کیا ایک چیز کے احترام کرنے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ ہم دوسری چیز کا
احترام نہیں کرتے۔کیا وہ شخص جو اپنے ماں باپ کا احترام کرتا ہے اُس کے احترام
کے یہ معنی ہوں گے کہ وہ رسول کریم ﷺ کا احترام نہیں کرتا۔یا جو شخص رسول کریم
ﷺ کا احترام کرتا ہو اُس کے احترام کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کا احترام
نہیں کرتا۔الله
صلى الله
ہزار ہا چیزیں دنیا میں ایسی ہیں جن کا ہم احترام کرتے ہیں ، ہم حضرت ابرا
سيرة النبي علي
181
جلد 4
صلى الله
صلى الله
علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں ، حضرت موسی علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں ،حضرت
عیسی علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں ، حضرت صالح علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں،
حضرت ہود علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں، حضرت شعیب علیہ السلام کا احترام کرتے
ہیں اور پھر رسول کریم ﷺ کا بھی احترام کرتے ہیں۔کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کا
احترام کرنے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ ہم دوسرے انبیاء کی ہتک کرتے ہیں ؟ یا
حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیھما السلام کا احترام کرنے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ
ہم رسول کریم ﷺ کی توہین کرتے ہیں ؟ فرض کرو اگر کوئی شخص سوال کرے کہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام تمہارے زمانہ میں ہوں اور ان پر کوئی شخص حملہ کر دے تو
کیا تم اپنی جان اور مال ان پر قربان کرو گے یا نہیں ؟ تو کیا غیر احمدی اس سوال کا یہ
جواب دیں گے کہ ہم تو رسول کریم ﷺ پر اپنی جان قربان کرنے والے ہیں کسی اور
کے لئے اگر جان قربان کر دیں گے تو رسول کریم ﷺ کی بہتک ہو جائے گی یا ہر
مسلمان مجبور ہے یہ جواب دینے کے لئے کہ اگر بالفرض حضرت ابراہیم علیہ السلام دنیا
میں ظاہر ہوں اور کوئی شخص اُن پر حملہ کرے تو وہ اپنی جان اور اپنا مال آپ پر قربان
کر دے گا مگر کیا اس کے یہ معنی ہوں گے کہ وہ رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتا ہے؟ کیا
وہ جو کہا کرتے ہیں کہ حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيمَانِ 2 وطن کی محبت ایمان کا ایک حجز و
ہے ، جو کہا کرتے ہیں کہ ہندوستان کی آزادی کے لئے ہمیں اپنا سب کچھ قربان کر دینا
چاہئے اُن کے اس قول کے یہ معنی ہوا کرتے ہیں کہ مکہ مکرمہ پر اگر کوئی حملہ کرے تو وہ
اس کے بچانے کے لئے کوئی حرکت نہیں کریں گے؟ پھر کیا یہی بات ان کے متعلق نہیں
کہی جاسکتی ؟ اگر ہندوستان سے اتنی محبت کرنے کے باوجود کہ وہ لوگ کہا کرتے ہیں
جب تک انگریزوں کو ہندوستان سے نکال نہ دیا جائے تو ایمان قائم نہیں رہ سکتا ان کی
مکہ معظمہ سے محبت رہ سکتی ہے ؟ تو قادیان سے محبت کا یہ نتیجہ کیونکر نکالا جا سکتا ہے کہ
ہمیں مکہ معظمہ محبوب نہیں۔بے شک ہمیں قادیان محبوب ہے اور بے شک ہم قادیان
سيرة النبي علي
182
جلد 4
کی حفاظت کے لئے ہر ممکن قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں مگر خدا شاہد ہے خانہ کعبہ
قادیان سے بدرجہا زیادہ محبوب ہے۔ہم اللہ تعالیٰ سے اس کی پناہ چاہتے ہیں اور ہم
سمجھتے ہیں کہ خدا وہ دن نہیں لاسکتا لیکن اگر خدانخواستہ کبھی وہ دن آئے کہ خانہ کعبہ بھی
خطرہ میں ہو اور قادیان بھی خطرہ میں ہو اور دونوں میں سے ایک کو بچایا جاسکتا ہو تو ہم
ایک منٹ بھی اس مسئلہ پر غور نہیں کریں گے کہ کس کو بچایا جائے بلکہ بغیر سوچے کہہ دیں
گے کہ خانہ کعبہ کو بچانا ہمارا اولین فرض ہے پس قادیان کو ہمیں خدا تعالیٰ کے حوالے کر
دینا چاہئے۔خود رسول کریم علیہ نے خانہ کعبہ کے بعد مدینہ کے لئے دعا کی اور کہا
اے میرے رب! جیسے حضرت ابرا ہیم نے مکہ کے لئے برکت چاہی تھی میں تجھ سے
مدینہ کے ناپوں اور پیمانوں میں برکت چاہتا ہوں اور جیسے وہاں ایک حصہ کو حرم قرار
دیا گیا اسی طرح میں بھی مدینہ کے ایک حصہ کو حرم بنا تا ہوں اور جس طرح
وہاں شکار اور فساد اور قتل و خون ریزی کی ممانعت ہے اسی طرح میں بھی مدینہ کے ایک
علاقہ میں شکار ، فساد اور قتل و خون ریزی منع کرتا ہوں۔مگر کیا کوئی نادان کہہ سکتا ہے کہ
یہ دعا مانگ کر رسول کریم ﷺ مکہ معظمہ کی ہتک کرنا چاہتے تھے ؟ مدینہ کو مکرم بنانے
کے ہرگز یہ معنی نہیں کہ مکہ معظمہ کی عزت کم ہے۔اسی طرح قادیان کو عزت دینے کے
بھی ہر گز یہ معنی نہیں کہ ہمارے دلوں میں خانہ کعبہ یا مدینہ منورہ کی عزت نہیں۔ہم سمجھتے
ہیں کہ مکہ وہ مقدس مقام ہے جس میں وہ گھر ہے جسے خدا نے اپنا گھر قرار دیا اور مدینہ
وہ بابرکت مقام ہے جس میں محمد ﷺ کا آخری گھر بنا ، جس کی گلیوں میں آپ چلے
پھرے اور جس کی مسجد میں اس مقدس نبی نے جو سب نبیوں سے کامل نبی تھا اور سب
نبیوں سے زیادہ خدا کا محبوب تھا نمازیں پڑھیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں
کیں۔اور قادیان وہ مقدس مقام ہے جس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات مقدسہ کا
خدا تعالیٰ نے دوبارہ حضرت مرزا صاحب کی صورت میں نزول کیا۔یہ مقدس ہے باقی
سب دنیا سے مگر تابع ہے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے۔پس وہ شخص جو یہ کہتا ہے کہ اگر
صلى الله
سيرة النبي علي
183
جلد 4
خانہ کعبہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے تو احمدی خوش ہوں گے وہ جھوٹ بولتا ہے،
وہ افتر ا کرتا ہے اور وہ ظلم و تعدی سے کام لے کر ہماری طرف وہ بات منسوب کرتا ہے
جو ہمارے عقائد میں داخل نہیں اور ہم اس شخص سے کہتے ہیں لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى
الْكَاذِبِينَ
قادیان کو خدا تعالیٰ نے دنیا میں اس لئے قائم کیا ہے کہ تا مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ
کی عظمت کو اس کے ذریعہ دوبارہ قائم کیا جائے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو خدا تعالیٰ نے اس لئے بھیجا کہ تا آپ رسول کریم ﷺ کی اس عزت کو جو
لوگوں کے قلوب سے محو ہو چکی تھی دوبارہ قائم کریں اور آپ کے نام کی بڑائی ظاہر
صلى الله
کریں۔ہم رسول کریم ﷺ پر ایمان لا کر خدا تعالیٰ کے منکر نہیں ہو جاتے اسی طرح
رسول
صلى الله
ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام پر ایمان لا کر رسول کریم ﷺ کے باغی
نہیں ہو جاتے۔پھر ہم مدینہ منورہ کی عزت کر کے خانہ کعبہ کی ہتک کرنے والے نہیں
ہو جاتے۔اسی طرح ہم قادیان کی عزت کر کے مکہ معظمہ یا مدینہ منورہ کی تو ہین
کرنے والے نہیں ہو سکتے۔خدا تعالیٰ نے ان تینوں مقامات کو مقدس کیا اور ان
تینوں مقامات کو اپنی تجلیات کے اظہار کے لئے چنا۔بیت اللہ کو خدا تعالیٰ نے حج
کے لئے چنا جس کے سوا اس دنیا میں قیامت تک اور کوئی حج کی جگہ نہیں۔مدینہ
منورہ کو خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کی ذات کے لئے چنا۔اور اب خدا تعالیٰ
نے رسول کریم ﷺ کے دوسرے روحانی ظہور کے لئے اور اپنے مسیح و مہدی کے مقام
صلى الله
نزول کے لئے قادیان کو چنا۔نہ حج کسی اور جگہ پر کیا جا سکتا ہے نہ رسول کریم علی
دوبارہ دنیا میں آسکتے ہیں اور نہ کسی اور شہر کو آپ کی جائے سکونت ہونے کا فخر حاصل
ہو سکتا ہے اور نہ مسیح و مہدی اب دوبارہ آسکتے ہیں۔پس ان دو بستیوں کو چھوڑ کر
قادیان کے برابر دنیا کی اور کوئی بستی نہیں۔لیکن مکہ و مدینہ قادیان سے بھی بلند شان
رکھنے والے ہیں۔جس خدا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے غیرت دکھائی تھی اُسی خدا
سيرة النبي علي
184
جلد 4
صلى الله
نے اپنی طاقتوں سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دشمنوں کو نیچا دکھایا اور اُسی خدا نے
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مخالفین کو غرق کیا لیکن رسول کریم ﷺ کی مدد کرنے کے
ہرگز یہ معنی نہیں تھے کہ حضرت موسیٰ ، حضرت عیسی اور دیگر انبیاء علیھم السلام کی خدا تعالیٰ
نے مدد نہیں کی تھی۔اسی طرح مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت اور انہیں اپنے جلال
کے اظہار کے لئے مخصوص کر لینے کے ہرگز یہ معنی نہیں ہو سکتے کہ کوئی اور مقام خدا تعالیٰ
کا فضل جذب نہیں کر سکتا۔ہمارا خدا وسیع طاقتوں اور قدرتوں والا خدا ہے اُس کے
خزانے کبھی خالی نہیں ہوتے اور اُس کی فوجیں انسانی شمار سے باہر ہیں۔وہ جس طرح
ایک مقام کی حفاظت کر سکتا ہے اسی طرح دوسرے مقام کی بھی اپنی فوجوں سے محافظت
کرسکتا ہے۔میں چھوٹا تھا کہ میں نے رؤیا دیکھا کہ ایک مصلی ہے جس پر میں نماز پڑھ کے
بیٹھا ہوں اور میرے ہاتھ میں ایک کتاب ہے جس کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ وہ شیخ
عبدالقادر صاحب جیلانی کی ہے اور اس کا نام منہاج الطالبین ہے یعنی خدا تعالیٰ تک
پہنچنے والوں کا رستہ۔میں نے اس کتاب کو پڑھ کر رکھ دیا۔پھر یکدم خیال آیا کہ
کتاب حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کو دینی ہے اس لئے میں اسے ڈھونڈنے لگا مگر وہ ملتی
نہیں۔ہاں اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک اور کتاب مل گئی۔اُس وقت میری زبان
پر یہ الفاظ جاری ہو گئے کہ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ یعنی تیرے ربّ کے
لشکروں کو سوائے اُس کے اور کوئی نہیں جانتا۔تو اللہ تعالیٰ کی فوجوں میں کوئی کمی
نہیں۔اگر کم فوجیں ہوتیں تب تو کہا جا سکتا تھا کہ قادیان کو خدا تعالیٰ نے کیوں مکرم بنا
دیا۔اگر تینوں مقدس مقامات پر نَعُوذُ باللہ بیک وقت حملہ ہو گیا تو وہ فوجیں
کہاں سے آئیں گی جو ان سب کی حفاظت کریں گی۔پس اگر خدا تعالیٰ کی فوجیں
محدود ہوتیں تب تو احرار کو فکر ہو سکتا تھا کہ اگر مدینہ پر حملہ ہو گیا تو اس کی حفاظت کی
کیا صورت ہو گی ، مکہ معظمہ پر حملہ ہو گیا تو اُس کی حفاظت کی کیا صورت ہو گی اور
سيرة النبي عمال
185
جلد 4
قادیان پر حملہ ہو گیا تو اُس کی حفاظت کی کیا صورت ہو گی لیکن جس کے ایک محنُ
کہنے سے زمین و آسمان بن جاتے اور ایک حسن کہنے سے بنے بنائے کام تباہ ہو جاتے
ہیں اُس کو اس بخل اور کنجوسی کی کیا ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ تین کیا تین ہزار بلکہ تین
لاکھ شہر بھی اگر مکرم بنا دے تو ان کی حفاظت کے لئے کیا اُس نے کسی سے کچھ مانگنے
جانا ہے کہ مخالفین کو اس کا فکر لگا ہوا ہے! اگر تو ملکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت
خدا تعالیٰ نے اپنے ذمہ نہ لی ہوئی ہوتی اور اس کی حفاظت مولوی عطا اللہ شاہ صاحب
کے سپرد ہوتی تب وہ کہہ سکتے تھے کہ ہم کہاں کہاں کی حفاظت کریں لیکن جب کہ
خدا تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کی حفاظت ہمارے سپرد نہیں کی بلکہ اپنے ذمہ لی ہے تو ان
مولویوں کو اس قسم کے الفاظ اپنی زبان سے نکالنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ان
مولویوں کا تو خدا پر اتنا بھی ایمان نہیں جتنا رسول کریم ﷺ کے دادا حضرت عبدالمطلب
کا تھا جو اسلام سے پہلے ہوئے ہیں۔اگر حضرت عبدالمطلب جتنا ایمان بھی ان کے
دلوں میں ہوتا تو یہ سمجھ لیتے کہ مکہ معظمہ کی حفاظت خدا تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہوئی ہے
انسان کے سپردنہیں کی۔تاریخوں سے ثابت ہے کہ رسول کریم علی کی پیدائش سے کچھ مدت پہلے
سینیا کی حکومت کی طرف سے یمن کے علاقہ پر ابرہہ نامی ایک گورنر مقرر تھا اُس
نے چاہا کہ عربوں کو عیسائیت کی طرف کھینچنے کے لئے ان کی توجہ بیت اللہ کی طرف سے
ہٹا دی جائے۔اس غرض کے لئے اس نے اپنی طرف سے بعض کوششیں کیں مگر جب
ناکام ہوا تو اُسے خیال پیدا ہوا کہ اگر میں کعبہ کو گرا دوں تو شاید اس طرح لوگوں کی
توجہ اس سے پھر جائے۔اس خیال کے آنے پر وہ اپنی فوجیں لے کر بیت اللہ کی
طرف چل پڑا۔اُس وقت حبشہ کی طاقت بہت بڑھی ہوئی تھی۔موجودہ ایسے سینیا سے
اس کا ملک بہت وسیع تھا اور حبشہ کی دولت بھی اُس وقت بہت زیادہ تھی کیونکہ یمن
بہترین سرسبز مقامات میں سے ہے جو اس کے قبضہ میں تھا۔پس ابر ہہ اور اُس کی
سيرة النبي م
186
جلد 4
فوجیں مالدار، دولت مند اور ساز وسامان رکھنے والی تھیں۔جب فوجیں مکہ کے قریب
پہنچیں تو اس لاؤ لشکر کو دیکھ کر مکہ والوں کو کچھ بھی نہ سوجھا اور وہ چپ ہو کر بیٹھ
گئے۔ابرہہ نے ایک چھوٹا سا دستہ آگے بھیجا جو مکہ والوں کے بہت سے جانور جو باہر چر
رہے تھے سمیٹ کر لے آیا۔ان جانوروں میں دوسو اونٹ حضرت عبدالمطلب کے بھی
تھے۔اس کے بعد ابرہہ کے لشکر میں بیماری پھیل گئی اور اُس کی فوج کے لوگ لیے
پے در پے
مرنے لگے تو اسے یہ خیال آیا کہ مکہ والے اگر مجھ سے آکر کہیں کہ میں واپس چلا جاؤں
تو میں واپس لوٹ جاؤں گا۔تاریخوں سے ثابت ہے کہ وہ بیماری چیچک تھی۔بہر حال
کوئی نہ کوئی موت ایسی تھی جس نے ابرہہ کے لشکر کو تباہ کر دیا۔قرآن کریم میں بھی
سورۃ الفیل میں اس کا ذکر آتا ہے۔ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آتی تھیں
جانوران کی بوٹیاں نوچ نوچ کر پتھروں پر مارتے اور کھاتے تھے جس طرح چیلیں
اور گدھیں کھاتی ہیں۔جب بیماری نے اس کے لشکر کے اکثر حصہ کو نا کارہ کر دیا تو اُس
نے اپنی عزت رکھنے کے لئے اہل مکہ کو کہلا بھیجا کہ بعض سردار میرے پاس بھیجے
جائیں میں اُن سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے ایک وفد بھیجا جس کے سردار
عبدالمطلب تھے جب وفد اُس کے پاس پہنچا اور حضرت عبدالمطلب نے ان سے
باتیں کیں تو ان کی باتوں کا ابرہہ پر نہایت گہرا اثر پڑا اور سیاسیات میں ان کی رائے
کو اُس نے نہایت ہی صائب اور معقول پایا۔اور اس امید میں رہا کہ ابھی یہ مجھ سے
کہیں گے کہ خانہ کعبہ پر حملہ نہ کیا جائے اور لشکر واپس لے جائیں اور میں ان کے
سراحسان رکھ کر واپس چلا جاؤں گا مگر حضرت عبدالمطلب نے اس کا ذکر تک نہ
کیا۔آخر کچھ دن انتظار کرنے کے بعد ابرہہ خود ہی کہنے لگا میرا دل چاہتا ہے آپ
لوگ مجھ سے کچھ مانگیں تو میں دوں۔اسے پھر بھی یہی خیال رہا کہ یہ کہیں گے آپ
خانہ کعبہ کو گرانے کا ارادہ ترک کر دیں اور واپس چلے جائیں۔وہ چونکہ اب لشکر ڈالے
تنگ آچکا تھا اس لئے گفتگو کو ہیر پھیر کر اسی طرف لانا چاہتا تھا مگر حضرت عبدالمطلب
سيرة النبي عمال
187
جلد 4
نے اس کا جواب صرف یہ دیا کہ میرے دوسو اونٹ آپ کے سپاہی پکڑ کر لے آئے
ہیں وہ مجھے واپس کر دئیے جائیں۔یہ سن کر جیسے انسان دنگ رہ جاتا ہے اُس کا رنگ
فق ہو گیا اور کہنے لگا آپ کی باتوں کا مجھ پر بڑا اثر تھا اور میں سمجھتا تھا کہ آپ بڑے
ہی سمجھدار ہیں مگر آپ کی اس بات سے وہ سارا اثر جاتا رہا ہے۔انہوں نے پوچھا
کس طرح؟ اُس نے کہا تمہارے سامنے اس وقت اتنی خوفناک مصیبت ہے کہ میں
تمہارے کعبہ کو گرانے آیا ہوں اور کہتا ہوں کہ مجھ سے جو مانگنا ہو مانگو مگر تم بجائے یہ
کہنے کے کہ ہمارا کعبہ مت گراؤ یہ کہتے ہو کہ میرے دوسو اونٹ واپس کر دیے
جائیں۔بھلا ایسے خطرے کی حالت میں اونٹوں کا خیال کرنا بھی کوئی عقلمندی ہے؟
حضرت عبدالمطلب نے جواب دیا اصل بات یہ ہے کہ تم نے میری بات پر غور نہیں کیا
ور نہ اسی سے جواب سمجھ جاتے۔عبدالمطلب صرف دوسو اونٹوں کا مالک ہے جب اسے
اپنے اونٹوں کی فکر پڑ گئی تو کیا تم سمجھتے ہو کہ خانہ کعبہ کے مالک خدا کو اپنے گھر کی کوئی فکر
نہیں؟ میں جانتا ہوں کہ اگر یہ کعبہ خدا کا گھر ہے تو اس گھر کا مالک اس کی آپ حفاظت
کرے گا مجھے اس کی فکر کی کیا ضرورت ہے 3۔اس میں شبہ نہیں کہ انسانوں کا کام بھی ہوتا ہے کہ وہ شعائر اللہ کی حفاظت میں
حصہ لیں مگر یہ محض ثواب کے لئے ہوتا ہے اصل حفاظت وہی ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ خود
کرتا ہے۔رسول کریم ﷺ کے ساتھ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ تھا کہ میں آپ کو دشمنوں کے
حملوں سے بچاؤں گا مگر باوجود اس کے صحابہؓ نے رسول کریم ﷺ کے گرد پہرے
دیئے۔مگر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ صحابہؓ کے پہروں کی وجہ سے رسول کریم ﷺ کی جان
محفوظ رہی۔کیا ہزاروں بادشاہ مضبوط پہروں کے ہوتے ہوئے قتل نہیں ہو گئے ؟ پھر
کون کہہ سکتا ہے کہ صحابہؓ کے پہروں کی وجہ سے رسول کریم ﷺ کی حفاظت ہوئی۔رسول کریم ﷺ کی حفاظت محض خدا تعالیٰ نے کی۔ہاں ثواب کے لئے صحابہ نے بھی
اس میں حصہ لے لیا۔اسی طرح اگر خدانخواستہ خانہ کعبہ پر کوئی دشمن حملہ کر دے تو گو
الله