رسول کریمﷺ پر خدا تعالیٰ کا احسان

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
189
جلد 4
رسول کریم ﷺ پر خدا تعالیٰ کا احسان
حضرت مصلح موعود 11 اکتوبر 1935ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔” جب دنیوی عہدوں پر فائز ہونے یا اعلیٰ عہدہ داروں اور افسروں کے پاس بیٹھنے
کی وجہ سے لوگ عزت محسوس کرنے لگتے ہیں تو کتنے تعجب کی بات ہو گی اس قوم کے
متعلق جسے خدا تعالیٰ کی آواز سننے کا موقع ملے خواہ براہ راست سنے کا یا بالواسطہ سننے کا مگر
وہ اس آواز کی قدر نہ کرے۔اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے
الَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ
اے ہمارے رسول ! کیا ہم نے تیرے ساتھ یہ معاملہ نہیں کیا کہ تیرے دل میں اپنی
اطاعت اور فرما نبرداری کا ایک جوش پیدا کر دیا اور پھر قرب کے حصول کے لئے
بجائے اس کے کہ تجھ پر سب کوشش چھوڑ دی جاتی ہم نے خود الہام کے ذریعہ اپنی رضا
کی راہیں تجھے بتادیں اور اس طرح تیرا بوجھ تجھ سے دور کر دیا۔کیا یہ احسان جو ہم نے
تجھ پر کیا کچھ کم ہے ؟ یہ احسان جو رسول کریم ﷺ کے ساتھ کیا گیا صرف آپ کے
ساتھ ہی احسان نہ تھا بلکہ ساری دنیا پر احسان ہے۔کون سا انسان ایسا ہے جسے
خدا تعالیٰ نے اس احسان سے محروم رکھا یا کون سا ایسا مذہب یا ملک یا جماعت ہے
جسے یہ کہہ دیا گیا ہو کہ محمد ﷺ کے اس انعام میں تم حصہ دار نہیں۔جب حضرت مسیح ناصری
علیہ السلام کے پاس ایک کنعانی عورت آئی اور اُس نے کہا اے استاد! مجھ پر رحم کر، جو
تعلیم تو دوسرے لوگوں کو دیتا ہے اُس سے مجھے بھی فائدہ اٹھانے دے تو اُسے یہ جواب
دیا گیا کہ لڑکوں کی روٹی لے کر کتوں کو ڈال دینی اچھی نہیں 2 اور جیسا کہ عیسائی کتب سے

سيرة النبي عمال
190
جلد 4
معلوم ہوتا ہے وہ عورت دل شکستہ ہو کر واپس چلی گئی۔مگر رسول کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے جو تعلیم ملی اس کے لئے کوئی حد بندی نہیں۔اللہ تعالیٰ آنحضرت ﷺ کوفر ما تا
ہے جا اور ساری دنیا کو یہ پیغام سنا دے کہ اِنِّی رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعَا م میں
تم سب کی طرف اللہ تعالیٰ کا رسول بن کر آیا ہوں۔کوئی قوم ایسی نہیں جو میرے
دائرہ ہدایت سے باہر ہو۔میرا دستر خوان ہر شخص کے لئے کھلا ہے جو چاہے اپنی روحانی
غذا کا سامان اس سے حاصل کرے۔پس ہم میں سے کون ہے جو یہ کہے کہ خدا کی یہ
آواز میرے کانوں نے نہیں سنی یا خدا تعالیٰ کا محبت بھرا ہاتھ میری طرف بڑھا یا نہیں
گیا۔اور اگر خدا تعالیٰ اپنی شیریں آواز سنائے اور انسان اپنے کانوں میں روئی ڈال
لے یا خدا تعالیٰ اپنا محبت بھرا ہاتھ بڑھائے اور انسان اپنے ہاتھ کو کھینچ لے تو ایسے
انسان کا علاج کیا ہوسکتا ہے اور کیونکر یہ شکوہ کر سکتا ہے کہ اسے ہدایت نہیں ملی۔غیروں کو جانے دو ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ نے اس وقت اپنے تازہ کلام کے
سننے کا موقع دیا ہے۔وہ خدا جس نے حرا میں رسول کریم ﷺ سے کہا کہ جا اور دنیا کو
ہدایت دے، وہ خدا جس نے جبریل کی معرفت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پیغام
پہنچایا کہ اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ 4 وہ خدا جس
نے غار ثور میں آنحضرت ﷺ سے یہ فرمایا کہ اپنے ساتھی سے کہہ دے ڈر کی کوئی
بات نہیں اِنَّ اللهَ مَعَنَا اللہ ہمارے ساتھ ہے ، وہ خدا جس کی وحی مدینہ میں بھی
جا کر نازل ہوئی اور اس نے خبر دی کہ ساری دنیا ایک دن اسلام کے جھنڈے کے
نیچے جمع ہونے والی ہے اور قیصر و کسریٰ کی حکومتیں پاش پاش ہو جائیں گی کیا اسی خدا
نے دوبارہ ہمیں آواز نہیں دی ؟ اور کیا وہی شیریں آواز ایک بار پھر ہمارے لئے بلند
نہیں کی گئی ؟ وہ پیاری آواز جس کی ایک ایک سُر کے اندر ہزاروں محبتیں بھری ہوئی
تھیں ایسی اعلی محبتیں کہ جو انسان کے دل کو عشق کے جذبات سے لبریز کر دیتی ہیں
ہمارے لئے پھر بلند کی گئی اور اُسی شان کے ساتھ بلند کی گئی جس شان کے ساتھ وہ

سيرة النبي عمال
191
جلد 4
پہلے بلند ہوئی۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت ﷺ کے بروز اور آپ
کے اعلیٰ درجہ کے شاگردوں میں سے ہیں اور آپ خود نہیں بولتے تھے بلکہ آپ کی
وساطت سے خود رسول کریم وہ بو لتے تھے۔پس ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ہم نے اس
صلى الله
آواز کی کیا قدر کی اور کیا اس آواز کے معاملہ میں ہمارے دلوں میں بھی وہی
ادب اور احترام کے جذبات ہیں اور وہی قربانیوں کے ولولے اور جوش ہیں جس قسم
کا ادب و احترام اور جس قسم کی قربانیاں یہ آواز چاہتی ہے؟“
1: الانشراح : 42
2 متی باب 15 آیت 26 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
3: الاعراف: 159
4: العلق : 2 ،3
5: التوبة : 40
( الفضل 19 اکتوبر 1935 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی