رسول کریمﷺ کی غیرتِ ایمانی

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
192
جلد 4
رسول کریم علیہ کی غیرت ایمانی
رسول
حضرت مصلح موعود 18 اکتوبر 1935 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔" رسول کریم ﷺ کی غیرت کو دیکھو کہ آپ کا طریق ہمارے لئے اسوہ حسنہ
ہے۔آپ کو اللہ تعالیٰ کے نام کے لئے جو غیرت تھی وہ اس واقعہ سے آسانی سے سمجھ
میں آسکتی ہے۔احد کی جنگ جو ایک مشہور جنگ ہے اور ہر مسلمان جسے تاریخ اسلام
سے ذرہ بھر بھی اُنس ہے اس کے حالات جانتا ہے۔اس جنگ میں ایک موقع پر ایسی
حالت ہو گئی کہ صحابہ کے قدم اکھڑ گئے اور بہت تھوڑے صحابہ میدانِ جنگ میں
ย
ره
گئے۔بلکہ ایک وقت ایسا آیا جب کہ صرف چھ سات صحابہ رسول کریم ﷺ کے گرد رہ
گئے۔دشمن انہیں بھی ریلتے ہوئے پیچھے دھکیل کر لے گیا اور اُس نے پتھروں کی بوچھاڑ
رسول کریم ہے اور آپ کے صحابہ پر کر دی۔رسول کریم علیہ کو اس سے سخت تکلیف
ہوئی ، آپ کے بعض دندان مبارک ٹوٹ گئے اور آپ تکلیف کی وجہ سے بیہوش ہو کر
گر گئے۔اس کے بعد بعض صحابہ شہید ہو کر گرے اور اُن کے جسم رسول کریم ﷺ کے
جسم کے اوپر گر گئے۔اور باقی صحابہ نے خیال کیا کہ شاید رسول کریم ع شہید ہو گئے
ہیں۔تھوڑی دیر کے بعد اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو پھر طاقت دی اور اُنہوں نے باوجود
کمزوری کے اس ایمان اور اخلاص سے کام لے کر جواُن میں ودیعت تھا پھر اکٹھا ہونا
شروع کیا اور بہت سے صحابہ جمع ہو گئے۔صحابہ کا اخلاص اس حد تک پہنچا ہوا تھا کہ
ایک صحابی کے متعلق تواریخ میں آتا ہے کہ وہ جنگِ بدر میں شامل نہ ہو سکے تھے۔بعد میں جب کبھی وہ بدر کے واقعات سنتے تو انہیں بڑا درد پیدا ہوتا اور جوں جوں صحابہ

سيرة النبي عمال
193
جلد 4
کفار کی شکست کا ذکر کرتے انہیں اور زیادہ جوش آتا۔اور وہ کہتے میں اگر ہوتا تو آپ
لوگ دیکھتے کہ کیا کرتا۔بظاہر یہ متکبرانہ دعویٰ ہے مگر کبھی عشق میں چور ہو کر اس قسم کے
الفاظ انسان کے منہ سے نکل جاتے ہیں۔عام طور پر یہ فقرات منافقوں کے منہ سے
نکلا کرتے ہیں مگر کبھی کبھی نہایت جو شیلے مومن بھی جب سنتے ہیں کہ وہ کسی خدمت دین
کے خاص موقع سے محروم رہ گئے ہیں تو اُس وقت وہ اپنا جوش اس قسم کے الفاظ سے
نکالتے ہیں کہ اگر ہم ہوتے تو یوں کرتے۔اسی جذبہ کے ماتحت یہ صحابی جب دوسرے
صحابہ کی جرات کا کوئی واقعہ سنتے تو کہا کرتے کہ تم نے کچھ بھی نہ کیا میں اگر ہوتا تو
دکھا تا کہ کس طرح جنگ کیا کرتے ہیں۔احد کی جنگ میں یہ بھی شامل تھے چونکہ اس
جنگ میں مسلمانوں کو پہلے ہی فتح ہوئی تھی وہ مطمئن ہو کر ایک طرف کھڑے ہو گئے تھے
اور کھجوریں کھا رہے تھے۔کھجور میں کھاتے ہوئے انہوں نے کیا دیکھا کہ حضرت عمر
رضی اللہ عنہ ایک پتھر کے اوپر بیٹھے ہیں اور اُن کی آنکھوں سے آنسو رواں ہیں۔انہوں نے پوچھا عمر ! کیا ہوا روتے کیوں ہو؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا
رسول کریم اللہ شہید ہو گئے ہیں۔وہ اُس وقت آخری کھجور کھانے لگے تھے اور منہ کی
طرف لے جارہے تھے کہ جو نہی انہوں نے یہ بات سنی کھجور اپنے ہاتھ سے پھینک دی اور
کہا میرے اور جنت کے درمیان کیا صرف یہی ایک کھجور حائل نہیں ؟ پھر وہ حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا مجھے آپ پر تعجب ہے رسول کریم ﷺ اگر شہید
ہو گئے ہیں تو آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں جہاں وہ گئے ہم بھی وہیں جائیں گے۔یہ کہتے
ہوئے انہوں نے اپنی تلوار ہاتھ میں لی اور میدانِ جنگ میں کود پڑے۔اور اتنی
بہادری سے لڑے کہ جب وہ لڑتے لڑتے شہید ہوئے تو بعد میں ان کے جسم پر تلوار
کے ستر زخم دیکھے گئے 1۔غرض صحابہ جوشِ ایمان سے باوجود ظاہری کمزوری کے اور پاؤں اکھڑ جانے
صلى الله
کے پھر ا کٹھے ہو گئے اور جب انہوں نے نعشوں کو ہٹایا تو دیکھا کہ رسول کریم علی

سيرة النبي عمال
194
جلد 4
زندہ ہیں۔صحابہ نے آپ کو اٹھایا اور جب آپ کو ہوش آیا تو آپ تمام مسلمانوں کو
ایک پہاڑ کی طرف لے گئے اُس وقت چونکہ تمام صحابہ زخموں سے چور تھے اور بہت کم
ایسے تھے جو تندرست ہوں اس لئے رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو ہدایت فرمائی کہ
خاموش رہو دشمن کو خواہ مخواہ برانگیختہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ابوسفیان جو
کفار کا کمانڈر تھا مسلمانوں کی یہ حالت دیکھ کر بولا دیکھا! ہم نے بدر کا بدلہ لیا یا نہیں؟
الله
پھر کہا دیکھو ہم نے تمہارے محمد (ﷺ) کو مار دیا۔بعض صحابہ اس پر بولنے لگے مگر
رسول کریم ﷺ نے فرمایا چپ رہو بولنے کی کیا ضرورت ہے۔جب مسلمانوں نے
اس کا کوئی جواب نہ دیا تو وہ کہنے لگا کیا تم میں ابوبکر زندہ ہے ؟ ( میں اس جگہ ضمناً یہ بات
صلى الله
بتا دیتا ہوں کہ ابوسفیان کے ان سوالات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم علیہ کی
زندگی میں کفار تک بھی یہ سمجھتے تھے کہ رسول کریم ﷺ کے بعد حضرت ابو بکر ہی مسلمانوں
صلى
میں اعلیٰ حیثیت رکھتے ہیں اور آپ کی وفات کے بعد انہی کا وجود مسلمانوں کے لئے
نقطۂ اجتماع ہوسکتا ہے ) رسول کریم ﷺ نے پھر صحابہ سے فرمایا خاموش رہو جواب
دینے کی ضرورت نہیں۔جب ابو سفیان کو اس بات کا بھی جواب نہ ملا تو کہنے لگا ہم
نے ابو بکر کو بھی مار دیا۔پھر اُس نے پوچھا کیا تم میں عمر زندہ ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ
عنہ جواب دینے لگے تو رسول کریم ﷺ نے پھر فرمایا چپ رہو۔جب اس بات کا
بھی ابوسفیان کو کوئی جواب نہ ملا تو وہ کہنے لگا ہم نے عمر کو بھی مار دیا۔پھر اُس نے تکبر
سے نہایت بلند آواز سے نعرہ لگایا اور کہا اُعْلُ هُبَل۔اُعْلُ هُبَل۔ٹمبل ان کا دیوتا تھا
جس کی وہ پرستش کیا کرتے تھے مطلب یہ تھا کہ آج واحد خدا کے پرستار مبل کی پرستش
کرنے والوں کے سامنے تباہ ہو گئے اور ٹمبل جیت گیا۔صحابہ اس پر خاموش رہے
الله
کیونکہ رسول کریم ﷺ انہیں بار بار یہ ہدایت دے چکے تھے کہ چپ رہو۔مگر جب
ابوسفیان نے اُعُلُ هُبل کا نعرہ لگایا اور فخریہ کہا کہ ایک خدا کے مقابلہ میں ہبل جیت
گیا تو رسول کریم علیہ نے بڑے جوش سے صحابہ کی طرف دیکھا اور فرمایا تم جواب

سيرة النبي عمال
195
جلد 4
کیوں نہیں دیتے ؟ صحابہ نے عرض کیا يَا رَسُولَ اللَّهِ ! کیا کہیں؟ آپ نے فرمایا کہو
اللهُ عَزَّ وَجَلَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ۔تم ہیل کو لئے پھرتے ہو مبل تو کوئی چیز نہیں اللہ
ہی ہے جو عزت و جلال والا اور اسی کا نام دنیا میں بلند ہے 2۔تو دیکھو کتنے نازک
الله
مقام پر رسول کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے لئے غیرت کا مظاہرہ فرمایا۔دشمن مسلمانوں
کی کمزوری کو دیکھ کر انہیں چیلنج کرتا ہے اور کہتا ہے ہم نے محمد ﷺ کو مار دیا ، ابو بکر اور عمر
کو مار دیا مگر رسول کریم ﷺ صحابہ کی کمزور حالت کو دیکھ کر فرماتے ہیں خاموش رہو اور
جواب مت دو۔مگر جونہی خدا کا نام آتا ہے اور مہبل کی فتح جتائی جاتی ہے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ سے فرماتے ہیں خاموش کیوں ہو ، بولو اللهُ عَزَّ وَجَلَّ اللَّهُ
عَزَّوَجَلَّ۔تو اللہ تعالیٰ کی ذات سے مومن کو جو محبت ہوتی ہے اس کے مقابلہ میں کوئی
چیز نہیں ٹھہر سکتی۔“
(الفضل 24 اکتوبر 1935ء)
1: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى شأن أنس بن النضر صفحه 862 مطبوعہ دمشق
2005 ، الطبعة الاولى
2 بخاری کتاب المغازی باب غزوة احدصفحہ 685،684 حدیث نمبر 4043 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی