رسول کریمﷺ کی عملی زندگی کے اثرات
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
196
جلد 4
رسول
کریم علیہ کی عملی زندگی کے اثرات
25 اکتوبر 1935ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت مصلح موعود نے فرمایا :۔صلى الله
احادیث میں آتا ہے رسول کریم ﷺ پر جب پہلی دفعہ وحی نازل ہوئی تو
آپ یہ دیکھ کر کہ مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے میں اسے کس طرح ادا کر
سکوں گا گھبرائے اور اپنی اس گھبراہٹ کا حضرت خدیجہ سے ذکر کیا کہ اتنا عظیم الشان
کام مجھے جیسا کمزور آدمی کہاں کر سکے گا۔حضرت خدیجہ نے جب آپ کی بات سنی تو
چونکہ وہ آپ کے طریق عمل کو جانتی تھیں اس لئے انہوں نے کہا آپ تو یونہی گھبرا
رہے ہیں۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو چھوڑ دے۔آپ تو وہ ہیں جو
اپنے رشتہ داروں کے ساتھ نہایت اعلیٰ برتاؤ کرتے ہیں ، ہمیشہ سچ بولتے ہیں ، لوگوں
کے بوجھ بٹاتے ہیں اور آپ نے ان نیک اخلاق کو اپنے اندر جمع کیا ہوا ہے جو زمانہ
سے مفقود ہیں۔پھر آپ مہمان کی عزت اور خاطر و تواضع کرتے اور حق کی راہ میں
لوگوں کے مددگار بنتے ہیں کس طرح ممکن ہے کہ خدا آپ کو چھوڑ دے۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان بتاتا ہے کہ عملی زندگی ایسی اہم چیز ہے کہ
اس سے ہر دوسرا شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔حضرت خدیجہ مکہ کی تھیں جہاں
کے رہنے والے الہام کے قائل نہ تھے۔غیر قوموں مثلاً یہود اور عیسائیوں سے انہیں
ملنے کا کہاں موقع تھا۔بے شک حضرت خدیجہ کے ایک رشتہ کے بھائی ورقہ بن نوفل
عیسائی تھے مگر وہ بھی ایک گوشہ نشین آدمی تھے تبلیغی آدمی نہ تھے۔غرض اسلام سے پہلے
الہام اور اس کی حقیقت سے انہیں کوئی آگا ہی نہ تھی مگر باوجود اس کے وہ اس نکتہ کو بجھتی
سيرة النبي علي
197
جلد 4
تھیں کہ اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کے لئے اپنی زندگی کو قربان کر دے، اپنی حیات کی تمام
ساعات کو خدا تعالیٰ کے دین اور اُس کے جلال کے لئے وقف کر دے تو اُسے خدا
ضائع نہیں کرتا۔كَلَّا وَاللَّهِ مَا يُخْزِيْكَ اللهُ ابدا خدا کی قسم ایسا ہر گز نہیں ہوسکتا یہ
خطرات سب خیالی ہیں خدا آپ کو رسوا نہیں کر سکتا کیونکہ إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَ
تَصْدَقُ الْحَدِيث وَ تَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِى الضَّيْفَ وَ
تُعِيْنُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ 1۔آپ رشتہ داروں سے حسن سلوک کرتے ،سچائی کو
اختیار کرتے اور ان اخلاق کو ظاہر کرتے ہیں جو سارے ملک میں مفقود ہیں۔پھر
مہمانوں کی عزت کرتے اور مصیبت زدوں کی امداد کرتے ہیں۔گویا یہ پانچ باتیں
ایسی تھیں جنہوں نے حضرت خدیجہ کے قلب پر اتنا گہرا اثر کیا ہوا تھا کہ وہ خیال بھی
نہیں کر سکتی تھیں کہ کبھی خدا آپ کو ضائع کر سکتا ہے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی نسبت بھی آتا ہے کہ جب رسول کریم ہو نے
دعوی نبوت کیا تو اُس وقت آپ مکہ میں نہیں تھے بلکہ باہر کسی گاؤں میں گئے ہوئے
تھے جیسے ہمارے ہاں گھی وغیرہ لینے کے لئے بعض دفعہ آدمی پاس کے گاؤں میں چلا
جاتا ہے۔جب آپ واپس آئے تو آپ ایک دوست کے گھر میں اُسے ملنے کے لئے
تشریف لے گئے۔وہاں باتوں باتوں میں اس کی لونڈی حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
سے کہنے لگی ہے! تیرا دوست تو آج کل پاگل ہو گیا۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے
فرمایا کون؟ اُس نے رسول کریم ﷺ کا نام لیا اور کہا وہ کہتا ہے آسمان سے فرشتے مجھے
پر نازل ہوتے ہیں اور خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے۔آپ نے جب یہ بات سنی تو اُسی
وقت کھڑے ہو گئے ، چادر جو تھوڑی دیر پہلے کندھے سے اتاری تھی پھر سنبھال لی اور
سیدھے رسول کریم ﷺ کے پاس پہنچے اور دروازہ پر دستک دی۔آپ باہر تشریف لائے
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا میں نے سنا ہے کہ آپ دعویٰ کرتے ہیں خدا کے
فرشتے آپ پر اترتے اور خدا کا پیغام دیتے ہیں کیا یہ درست ہے؟ رسول کریم ﷺ نے
سيرة النبي عمال
198
جلد 4
الله
اس خیال سے کہ یہ پرانے دوست ہیں انہیں ٹھوکر نہ لگے چاہا کہ اپنی صداقت کے پہلے
دلائل پیش کریں مگر رسول کریم ﷺ نے جونہی کوئی دلیل دینی چاہی حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ نے کہا میں آپ کو خدا کی قسم دیتا ہوں کہ آپ کوئی اور بات نہ کریں آپ
صرف یہ بتائیں کہ کیا آپ کا ایسا دعویٰ ہے؟ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہاں۔حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا پیشتر اس کے کہ آپ اپنی صداقت کی کوئی دلیل دیں
آپ گواہ رہیں کہ میں آپ پر ایمان لاتا ہوں 2۔پھر انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللَّهِ!
میں دلیلیں سننا نہیں چاہتا تھا تا کہ میرا ایمان ناقص نہ ہو۔میں نے آپ کی زندگی دیکھی
ہوئی ہے اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ جس شخص نے چالیس سال تک پاکیزہ زندگی بسر کی ہو
اور انسانوں پر جھوٹ نہ بولا ہو وہ خدا کے متعلق کس طرح جھوٹ بول سکتا ہے۔تو
استقلال، ہمت، جرات، قربانی ، ایثار، عدل اور انصاف ایسی چیزیں ہیں کہ جس انسان
میں یہ پائی جائیں اُس کے متعلق انسان شکوک وشبہات میں مبتلا نہیں رہتا بلکہ اس کی
(الفضل 31اکتوبر 1935ء)
66
عملی زندگی کا خود مداح بن جاتا ہے۔“
1 بخاری کتاب التفسير تفسير سورة اقرا باسم ربك الذى خلق صفحہ 886 حدیث نمبر
4953 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
صل الله
2 السيرة الحلبية الجزء الاول باب ذکر اول الناس ایمانا به ما را به صفحه 446 مطبوعہ بیروت۔2012 ، الطبعة الاولى