رسول کریمﷺ کے بارہ میں الزامات کا جواب

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
199
جلد 4
رسول کریم ہے
کے بارہ میں الزامات کا جواب
66
حضرت مصلح موعود نے مجلس احرار کا مباہلہ کے متعلق نا پسندیدہ رویہ کے
عنوان سے 30 اکتوبر 1935 ء کو مضمون تحریر فرمایا جو 2 نومبر 1935ء کی الفضل میں
شائع ہوا اس مضمون میں آپ احراریوں کے جھوٹے الزامات کا جواب دیتے ہوئے
فرماتے ہیں :۔میں امید کرتا ہوں کہ سب حق پسند احباب اب معاملہ کو سمجھ گئے ہوں گے اور
وہ احرار پر زور دیں گے کہ مباہلہ کی تفصیلی شرائط جماعت احمدیہ کے نمائندوں سے طے
کر کے تاریخ کا تعین کریں اور اس طرح خالی اخباری گھوڑے دوڑا کر اس نہایت
اہم امر کو ہنسی مذاق میں نہ ٹلا ئیں۔الله
اے بھائیو! احرار کے مذکورہ بالا جواب کی حقیقت سے آپ کو آگاہ کرنے کے لئے
مباہلہ کا انتظار کئے بغیر میں اُس خدائے قہار و جبار، مالک ومختار، مُعِزّ و مُذِل، مُحْي
اور ممیت کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کے ہاتھ میں میری
جان ہے کہ میرا اور سب جماعت احمدیہ کا بحیثیت جماعت یہ عقیدہ ہے ( اور اگر کوئی دوسرا
شخص اس کے خلاف کہتا ہے تو وہ مردود ہے اور ہم میں سے نہیں ) کہ رسول کریم علی
افضل الرسل اور سید ولد آدم تھے۔یہی تعلیم ہمیں بانی سلسلہ احمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام
نے دی ہے اور اسی پر ہم قائم ہیں۔رسول کریم ﷺ کی امت اپنے آپ کو جانتے ہیں
اور سب عزتوں سے زیادہ اس عزت کو سمجھتے ہیں۔بے شک ہم بانی سلسلہ احمدیہ کو خدا
کا مامور اور مرسل اور دنیا کے لئے ہادی سمجھتے ہیں لیکن ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ آپ کو جو

سيرة النبي علي
200
جلد 4
کچھ ملا وہ رسول کریم ﷺ کے طفیل اور آپ کی شاگردی سے ملا تھا۔اور آپ کی بعثت
کا مقصد صرف اسلام کی اشاعت اور قرآن کریم کی عظمت کا قیام اور رسول کریم علی
کے فیضان کو جاری کرنا تھا اور جیسا کہ آپ نے خود فرمایا ہے
ایں چشمہ رواں کہ خلق خدا دہم
یک قطره از بحر کمال محمد است
این آتشم ز آتش
ز آتش مهر محمد یست
ویں آب من ز آب زلال محمد است 1
الله
آپ جونور دنیا میں پھیلاتے تھے وہ رسول کریم ﷺ کے نور کا ایک شعلہ تھا اور
بس۔آپ رسول کریم ع سے جدا نہ تھے اور نہ ان کے مدمقابل۔اور اسی طرح یہ
کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دنیا کے دوسرے سب مقامات سے جن میں قادیان بھی
شامل ہے افضل اور اعلی ہیں اور ہم احمدی بحیثیت جماعت ان دونوں مقامات کی
گہری عزت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں اور ان کی عزت پر اپنی عزت کو قربان کرتے
ہیں اور آئندہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔اور میں خدائے واحد و قہار کی قسم کھا کر کہتا
ہوں کہ میں اس اعلان میں کوئی جھوٹ نہیں بول رہا۔میرا دل سے یہی ایمان ہے اور
اگر میں جھوٹ سے یا اخفا یا دھوکا سے کام لے رہا ہوں تو میں اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ
دعا کرتا ہوں کہ:۔اے خدا! ایک جماعت کا امام ہونے کے لحاظ سے اس قسم کا دھوکا دینا نہایت
خطر ناک فساد پیدا کر سکتا ہے۔پس اگر میں نے اوپر کا اعلان کرنے میں جھوٹ ، دھو کے
یا چالبازی سے کام لیا ہے تو مجھ پر اور میرے بیوی بچوں پر لعنت کر۔لیکن اگر اے خدا!
میں نے یہ اعلان سچے دل سے اور نیک نیتی سے کیا ہے تو پھر اے میرے رب ! یہ جھوٹ
جو بانی سلسلہ احمدیہ کی نسبت، میری نسبت اور سب جماعت احمدیہ کی نسبت بولا جاتا
ہے تو اس کے ازالہ کی خود ہی کوئی تدبیر کر اور اس ذلیل دشمن کو جو ایسا گندہ الزام ہم پر

سيرة النبي علي
201
جلد 4
لگاتا ہے یا تو ہدایت دے یا پھر اسے ایسی سزا دے کہ وہ دوسروں کے لئے عبرت کا
موجب ہو۔اور جماعت احمدیہ کو اس تکلیف کے بدلہ میں جو صرف سچائی کو قبول کرنے
کی وجہ سے دی جاتی ہے عزت، کامیابی اور غیر معمولی نصرت عطا کر کہ تو اَرحَمُ
الرَّاحِمِینَ ہے اور مظلوموں کی فریاد کو سننے والا ہے۔اللَّهُمَّ آمِینَ۔اے سننے والوسنو! کہ میں نے اپنی طرف سے قسم کھا لی ہے اور قسم کھا کر اس
عقیدہ کا اعلان کر دیا جس پر میں اول دن سے قائم ہوں۔اب احرار یہ نہیں کہہ سکتے
کہ میں مباہلہ سے گریز کرتا ہوں۔میں اللہ تعالیٰ سے امید کرتا ہوں کہ مباہلہ ہو یا نہ ہواللہ تعالیٰ کی نصرت اس میری
قسم کی وجہ سے جماعت احمدیہ کو نصیب ہوگی اور پیش آمدہ ابتلاؤں یا آئندہ آنے
والے ابتلاؤں سے ان کو نقصان نہ پہنچے گا بلکہ انہیں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل
ہوگی۔بے شک ابتلا خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعتوں کے لئے ضروری ہیں مگر اصل
شے نتیجہ ہے جو ہمیشہ ان کے حق میں اچھا اور ان کے دشمن کے حق میں برا ہوتا ہے اور
اب بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سے یہی سلوک ہوگا۔وَ آخِرُ دَعُونَا
ان
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
والسلام
خاکسار
میرزا محمود احمد
امام جماعت احمد یہ قادیان
30 اکتوبر 1935ء
1: آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 1645 یڈیشن 2008ء
( الفضل 2 نومبر 1935ء)

آج 10 میں سے 10 باقی