عشقِ رسول اور رسول کریمﷺ کا ایک معجزہ
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
202
جلد 4
عشق رسول اور رسول کریم علی کا ایک معجزہ
حضرت مصلح موعود نے یکم نومبر 1935ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔”ہمارے آقا و سردار محمد مصطفے اللہ کو تو عَلَى الْإِغلان گالیاں دی جاتی ہیں
مگر مسلمانوں میں طاقت نہیں کہ اس کا ازالہ کر سکیں۔اس حالت کا علاج ایک ہی
صورت میں ممکن تھا کہ خدا تعالیٰ پھر ایک آواز آسمان سے اٹھائے جو پھر اسلام کی
عزت قائم کرے۔پس جب اللہ تعالیٰ نے دیکھا کہ امت محمدیہ کے دل اور ہاتھ مفلوج
ہو چکے ہیں اور ان کے اندر عشق کی آگ نہیں رہی تو اُس نے اپنا مامور بھیج دیا تا دائمی
غیرت مسلمانوں کے اندر پیدا کرے۔عارضی غیرت بھی دنیا میں بڑے بڑے کام کرا لیتی ہے جیسے بغداد کے برائے نام
بادشاہ سے کرا دیا مگر یہ غیرت ایمان کی علامت نہیں۔اگر ایمانی غیرت ہوتی تو اسلام
کے دن اُسی وقت پھر جاتے مگر انہوں نے عورت کو چھڑایا اور پھر سو گئے۔ایسی عارضی
غیرت سے اسلام زندہ نہیں ہو سکتا۔اسلام اُس غیرت سے زندہ ہوتا ہے جو کبھی مٹ
نہ سکے۔اُس آگ سے زندہ ہو سکتا ہے جو کبھی سرد نہ ہو سکے جب تک کہ سارے
جہاں کو جلا کر راکھ نہ کر دے۔اُس زخمی دل سے ہوسکتا ہے جو کبھی اند مال نہ پائے،
اُسے وہ دیوانہ زندہ کر سکتا ہے جس کی دیوانگی پر ہزار فرزانگیاں قربان کی جاسکیں۔یہی دیوانگی پیدا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا میں تشریف لائے اور
اسی روح کو آپ کی زندگی میں ہم نے مشاہدہ کیا۔آپ کے اندر سوتے جاگتے ، اٹھتے
بیٹھتے ، کھاتے پیتے ، چلتے پھرتے ہم نے دیکھا کہ ایک آگ تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ
سيرة النبي الله
صلى اللهم
203
جلد 4
محمد رسول اللہ علیہ کی عزت کو دنیا میں دوبارہ قائم کیا جا سکے۔آج نادان اعتراض
صلى الله
کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رسول کریم ﷺ کی پتنگ کی۔مگر ہمیں
تو معلوم ہے کہ آپ کو کس طرح ہر وقت آنحضرت علیہ کی عزت قائم کرنے کی دھن
لگی رہتی تھی۔مجھے ایک بات یاد ہے جو گو اس وقت تو مجھے بری ہی لگی تھی مگر آج اس میں
بھی ایک لذت محسوس کرتا ہوں۔ہمارے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم
ایک دفعہ باہر سے یہاں آئے۔ابھی تک اُنہوں نے بیعت کا اعلان نہیں کیا تھا۔میں اُن سے ملنے گیا میرے بیٹھے بیٹھے ہی ڈاک آئی۔اُس زمانہ میں توہین مذاہب
کے قانون کا مسودہ تیار ہو رہا تھا۔اس سے بات چل پڑی تو مرزا سلطان احمد صاحب
کہنے لگے اچھا ہوا بڑے مرزا صاحب فوت ہو گئے۔(وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
بڑے مرزا صاحب کہا کرتے تھے ) ورنہ سب سے پہلے وہ جیل جاتے کیونکہ اُنہوں
نے حضرت رسول کریم ﷺ کی توہین کو برداشت نہیں کرنا تھا۔اُس وقت تو یہ بات
مجھے بری لگی کیونکہ اس میں بے ادبی کا پہلو تھا مگر اس سے اُس محبت کا اظہار ضرور
ہوتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت ﷺ سے تھی۔تو ہم نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کو دیکھا۔آپ ایک آگ میں کھڑے تھے وہی آگ
آپ نے ورثہ میں ہمیں دی ہے اور جس احمدی میں وہ آگ نہیں وہ آپ کا صحیح
روحانی بیٹا نہیں۔میں کہہ رہا تھا کہ ایک سال کا عرصہ یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں
دی گئیں اور کہا گیا کہ فرعونی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔گالیاں تو آپ کو ہمیشہ
ہی دی جاتی ہیں مگر یہ آواز قادیان میں سخت گستاخی اور دل آزار طریق پر اٹھائی گئی۔ہمارے کانوں نے اسے سنا اور ہمارے دلوں کو اس نے زخمی کر دیا اور جماعت میں
ایک عام جوش اور اس کے نتیجہ میں کام کرنے کا ایک عام ولولہ پیدا ہو گیا مگر میں آپ
لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ زخم ابھی تک ہرا ہے یا مندمل ہو رہا ہے ؟ جس کا زخم
سيرة النبي عمال
204
جلد 4
مندمل ہو رہا ہے وہ سمجھ لے کہ وہ اُس ایمان کو نہیں پا سکا جو کامیابی کے لئے ضروری
ہے۔لیکن اگر آج بھی ہرا ہے ، آج بھی تم قربانی کے لئے اُسی طرح تیار ہو ، آج بھی
اپنی گردن آستانہ الہی پر اُسی طرح کٹوانے پر آمادہ ہو تو سمجھو کہ تمہارے اندر ایمان
موجود ہے۔اچھی طرح یاد رکھو کہ ایمان ، جنون اور موت ایک ہی چیز ہے سوائے اس
کے کہ دنیوی جنون میں عقل ماری جاتی ہے اور صحیح مذہبی جنون میں عقل تیز ہو جاتی ہے
پس اپنے دلوں کو ٹو لو اور دیکھو کہ تمہارے دل کی آگ کی وہ حالت تو نہیں جولو ہے کی
ہوتی ہے جب اُسے آگ میں ڈالا جاتا ہے۔جب اُسے آگ سے نکالا جائے تو سرد
ہو جاتا ہے۔خدا کی محبت کی آگ ایسی نہیں کہ اس کے بغیر ایمان قائم رہ سکے۔اس
آگ میں مومن کا دل ہر وقت پگھلا رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کر کے بہت
سی باتیں دور کر دی ہیں۔اسی مقام قادیان میں گو حقیقتاً اس کی زمین میں نہیں ایک
سال ہوا کہ احرار اصحاب فیل کی طرح آئے اور ان کے صدر نے اعلان کیا کہ فرعونی
تخت الٹ دیا جائے گا لیکن تمہاری کوشش اور محنت کے بغیر۔آج کہاں ہے وہ تخت
جس پر بیٹھ کر جماعت کے متعلق یہ الفاظ کہے گئے تھے۔میں نے کئی دفعہ سنایا ہے اور آپ لوگوں کو اچھی طرح یاد ہو گا کہ ایک دفعہ یہود
الله
نے ایران کے بادشاہ کو حضرت رسول کریم ﷺ کے خلاف خوب بھڑ کا یا اور کہا کہ یہ
شخص اپنی حکومت قائم کر رہا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ عرب میں ایرانی مقبوضات آپ
کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔بادشاہ ظالم تھا اس نے بغیر تحقیقات کے یمن کے گورنر کو
خط لکھا کہ عرب کے جس شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے اُسے گرفتار کر کے ہمارے پاس
بھیج دو۔گورنر یمن نے اپنے چند آدمی آنحضرت ﷺ کی خدمت میں بھیج دیئے اور کہلا
بھیجا کہ بے شک یہ حکم ظالمانہ ہے اور آپ نے کوئی ایسی حرکت نہیں کی کہ جس سے
شاہ ایران کو غصہ پیدا ہو لیکن چونکہ وہ طاقتور بادشاہ ہے اس لئے آپ کی طرف سے
انکار کی صورت میں وہ عرب کو تاخت و تاراج کر دے گا آپ آجائیں اور میں
سيرة النبي عمال
205
جلد 4
سفارش کر دوں گا کہ آپ سے کوئی بدسلوکی نہ ہو۔جب یہ قاصد آنحضرت ﷺ کی
خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ پیغام دیا تو آپ نے فرمایا کہ اچھا ہم کل جواب دیں
گے۔دوسرے دن وہ پھر جواب کے لئے گئے مگر آپ نے پھر اگلے روز جواب دینے
کو فر مایا اور اگلے روز پھر فرمایا کہ کل جواب دیں گے۔اس طرح جب تین راتیں گزر
گئیں تو ان قاصدوں نے کہا کہ ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ اس طرح ٹال مٹول نہ
کریں گورنر یمن نے آپ کی سفارش کا وعدہ کر لیا ہے ورنہ اگر شاہ ایران کو غصہ آگیا
تو عرب کی حیثیت ہی کیا ہے وہ اسے بالکل تباہ کر دے گا۔اس پر آپ نے فرمایا سنو !
اپنے گورنر سے جا کر کہہ دو کہ میرے خدا نے تمہارے خدا کو آج رات مار دیا ہے۔انہوں نے اسے نَعُوذُ بِاللهِ مجذوب کی بڑ سمجھا اور خیر خواہی کے طور پر پھر نصیحت
شروع کی مگر آپ نے فرمایا کہ تم جا کر یہ بات کہہ دو۔گورنر یمن سے جا کر اُس کے
نمائندوں نے جب یہ بات کہی تو اُس نے کہا کہ یہ شخص یا تو مجنون ہے یا نبی ہے
بہر حال میں انتظار کروں گا۔چند روز کے بعد ایران کا ایک جہاز بندرگاہ پر آیا جس
میں سے ایک شاہی پیغامبر اترا اور بادشاہ کا خط گورنر کو دیا جس کی مہر دیکھتے ہی اُس
نے کہا کہ مدینہ والے شخص کی بات سچی معلوم ہوتی ہے کیونکہ اُس پر مہر ایک دوسرے
با دشاہ کی تھی۔خط کو کھولا تو اُس میں لکھا تھا کہ اپنے باپ کی ظالمانہ حرکات کو دیکھ کر اور
یہ دیکھ کر کہ وہ ملک کی حالت کو خراب کر رہا ہے فلاں رات ہم نے اُسے قتل کر دیا ہے
اب ہم بادشاہ ہیں اس لئے ہماری اطاعت کرو۔اور ہمارے باپ نے عرب کے ایک
مدعی نبوت کے متعلق ایسا ظالمانہ حکم دیا تھا اُسے بھی ہم منسوخ کرتے ہیں 1۔“
( الفضل 7 نومبر 1935ء)
1 تاريخ الطبرى المجلد الثانى ذكر الاحداث التي كانت في سنة ست من الهجرة
صفحہ 133 ، 134 مطبوعہ بیروت 2012ء الطبعة الخامسة