رسول کریمﷺ کی زندگی کے متفرق واقعات
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
206
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے متفرق واقعات
وو
صلى الله
حضرت مصلح موعود 8 نومبر 1935ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب صلح حدیبیہ کے لئے تشریف لے گئے تو مکہ کا
ایک رئیس کفار کی طرف سے آپ سے گفتگو کرنے کیلئے آیا۔وہ مکہ والوں کا اتنا بڑا
محسن تھا کہ اس کا دعوی تھا کہ مکہ کا کوئی آدمی ایسا نہیں جس پر میرا کوئی احسان نہ ہو۔یہ
اپنے آپ کو وادی مکہ کا باپ سمجھتا تھا اور یہی شان دکھانے کے لئے اُس نے
رسول کریم ﷺ کی داڑھی کو ہاتھ لگایا اور کہا میں تم سے کہتا ہوں کہ یہ لوگ جو تم نے
اپنے ارد گرد جمع کر لئے ہیں تمہارے کام نہیں آئیں گے آخر تمہاری قوم ہی ہے جو
تمہارے کام آئے گی پس تم اپنی قوم کی بات مان لو۔جونہی اس نے رسول کریم علی
کی ریش مبارک کو ہاتھ لگا یا ایک صحابی نے زور سے اپنی تلوار کا کندہ اُس کے ہاتھ پر
مارا اور کہا ہاتھ پرے کر ! کیوں تو اپنا نا پاک ہاتھ رسول کریم ﷺ کے مقدس جسم سے
چھوتا ہے۔اُس نے نظر اٹھائی اور کہا کیا تو وہ شخص نہیں جس کے خاندان پر فلاں موقع
پر میں نے احسان کیا تھا؟ یہ سخت نازک موقع تھا مگر احسان کا لفظ سن کر اُس صحابی کی
آنکھیں نیچی ہو گئیں اور وہ جھٹ پیچھے ہو گیا۔تب اُس نے سمجھا کہ اب میں نے
میدان صاف کر لیا۔تب اُس نے وہی بات کہہ کر رسول کریم ﷺ کی ریش مبارک کو
ہاتھ لگایا۔اس پر پھر ایک صحابی نے بڑے زور سے تلوار کا کندہ اُس کے ہاتھ پر مارا
اور کہا کیوں تو اپنے ناپاک ہاتھ رسول کریم ﷺ کے مقدس جسم سے چھوتا ہے ؟ اُس
نے نظر اٹھائی مگر دیکھ کر نگاہ نیچی کر لی اور کہا تمہارے خلاف میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ
الله
سيرة النبي عمال
207
جلد 4
تم پر میرا کوئی احسان نہیں۔یہ دوسرے شخص حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے 1۔تو مومن
اگر قید کیا جا سکتا ہے تو احسان سے۔ایک دفعہ کسی جنگ میں ایک شخص کفار کی طرف سے لڑائی میں شامل ہوا تو
رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو بلایا اور فرمایا دیکھنا لڑائی میں فلاں شخص بھی شامل ہے
یہ میرے ساتھ اچھا سلوک کیا کرتا تھا اور جب مکہ والے میری مخالفت کرتے اور
سخت ایذائیں دیا کرتے تھے تو یہ پوشیدہ طور پر میری مدد کیا کرتا ، اس کا خیال رکھنا۔اگر چہ مہاجر اس سے واقف تھے مگر چونکہ انصار واقف نہ تھے اور وہ بھی جنگ میں
شامل تھے اس لئے اُنہیں بتانے کے لئے رسول کریم علیہ نے یہ فرمایا۔اسی طرح
حنین کی جنگ جس میں مسلمانوں کو بوجہ اس کے کہ مکہ کے نو مسلم بھی اس میں شامل
ہو گئے تھے بہت بڑا نقصان پہنچا تھا یہاں تک کہ ایک موقع پر رسول کریم ﷺ کی
ذات مبارک بھی خطرے میں پڑ گئی تھی اور چار ہزار تجربہ کار تیراندازوں کے نرغہ میں
رسول کریم ﷺ آگئے تھے اور صرف چند صحابہ آپ کے ساتھ رہ گئے تھے ایسی
خطرناک جنگ کے ختم ہونے کے بعد جس میں بہت سے مسلمان مارے گئے تھے آخر
دشمن قید کر لئے گئے اور ان کے اموال پر قبضہ کر لیا گیا۔یہ قید ہونے والے اُس قوم
میں سے تھے جس میں رسول کریم ﷺ بچپن میں رہے اور جس قوم کی ایک عورت کا
آپ نے دودھ پیا تھا۔کفار نے آپس میں مشورہ کرنے کے بعد رسول
کریم ﷺ کی
صلى الله
رضاعی بہن سے کہا کہ تو جا اور رسول کریم ﷺ سے ہماری سفارش کر۔ان میں سے
خود کوئی رحم کی درخواست کی بھی جرات نہیں کرتا تھا کیونکہ انہوں نے مسلمانوں کو بہت
نقصان پہنچایا تھا۔جب رسول کریم ﷺ کی رضاعی بہن آپ کے پاس آئی اور اُس
نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! میں آپ کے پاس ایک کام سے آئی ہوں تو رسول کریم علی
نے فرمایا بہن! میں تو تیرا ایک مہینہ تک انتظار کرتا رہا تا تو سفارش کے لئے آئے تو
مجھے تیری سفارش رد نہ کرنی پڑے مگر ایک مہینہ کے انتظار کے بعد میں نے غنیمت کا
سيرة النبي علي
208
جلد 4
مال مسلمانوں میں تقسیم کر دیا ہے۔اب صرف یہ ہوسکتا ہے کہ تم لوگ ایک چیز چن لو یا
مال یا قیدی۔اگر مال کہو تو میں واپس دلوا دیتا ہوں اور اگر قیدی کہو تو انہیں چھڑوا دیتا
ہوں۔دونوں میں سے جو بھی صورت پسند ہو بتا دو۔انہوں نے اپنے قبیلہ سے مشورہ
کیا تو فیصلہ کیا ہمیں مال نہیں چاہئے قیدی دے دیئے جائیں۔رسول کریم ﷺ نے
صحابہ کو بلایا اور فرمایا میں نے اس قوم میں دودھ پیا ہے کیا تم اس تعلق کی وجہ سے ان
کے قیدی چھوڑ سکتے ہو؟ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! ہمیں اس سے زیادہ خوشی
اور کس میں ہو سکتی ہے چنانچہ انہوں نے سب قیدی رہا کر دیے 2۔تو مومن کو طاقت
اور تعداد ڈرا نہیں سکتی بلکہ جتنا زیادہ اسے ڈرایا اور دھمکایا جائے اور جتنا زیادہ اُس پر
دباؤ ڈالا جائے اتنا ہی زیادہ وہ اونچا ہوتا ہے مگر جتنا زیادہ اس کے سامنے جھکو اتنی ہی
زیادہ وہ محبت کرتا ہے۔“
(الفضل 13 نومبر 1935 ء )
66
1 : بخاری کتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد والمصالحة مع اهل الحرب وكتابة
الشروط صفحه 448،447 حدیث نمبر 2731 ، 2732 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2: بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى و يوم حنين اذ اعجبتكم كثرتكم صفحه 730
حدیث نمبر 4318، 4319 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية