رسول کریمﷺ کے پیدا کردہ اخلاق
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
209
جلد 4
رسول کریم اللہ کے پیدا کردہ اخلاق
صلى اللحم
علوس
حضرت مصلح موعود 8 نومبر 1935ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔ایک دفعہ کسی بات میں جھگڑا ہو گیا۔حضرت عمر دوڑے دوڑے رسول کریم علی
کے پاس پہنچے اور جا کر کہا مجھ سے آج سخت غلطی ہوئی حضرت ابو بکر کی میں بے ادبی کر
بیٹھا حضور! میرا قصور معاف کرا دیں۔ادھر حضرت ابو بکر جلدی جلدی رسول کریم علی
کے حضور پہنچے تا آپ انہیں حضرت عمرؓ سے معافی دلوا دیں۔جب حضرت ابو بکر
رسول کریم ﷺ کی مجلس میں پہنچے تو حضرت عمر اس سے پہلے پہنچ چکے تھے اور واقعہ
عرض کر چکے تھے۔رسول کریم ﷺ کو اسے سن کر سخت تکلیف ہوئی کہ کیوں حضرت
ابوبکر سے وہ جھگڑے اور آپ نے ناراضگی سے کہنا شروع کیا کہ کیوں تم لوگ اُسے
ستاتے ہو جو اُس وقت مجھ پر ایمان لایا جب دوسرے لوگ اسلام کو رد کر رہے تھے؟
صلى الله
جب رسول کریم ہے اس طرح اپنی ناپسندیدگی کا اظہار فرما رہے تھے حضرت ابو بکر
بھی وہاں آپہنچے اور بجائے اس امر پر خوش ہونے کے فوراً دو زانو ہو کر بیٹھ گئے اور
عاجزانہ طور پر عرض کرنے لگ گئے کہ يَا رَسُولَ اللهِ! عمر کا قصور نہیں غلطی میری تھی۔الله
یہ وہ اخلاق ہیں جو رسول کریم ﷺ نے پیدا کئے اور یہ وہ اخلاق ہیں جو تو ارث کے
طور پر مسلمانوں میں چلتے رہے یہاں تک کہ ان میں بداعمالیوں کی کثرت ہو گئی اور
ہوتے ہوتے اسلامی اخلاق ان میں سے بالکل مٹ گئے۔پہلے لوگوں کو تو ہم فخر کے
ساتھ دوسری قوموں کے سامنے پیش کر سکتے اور ان سے کہہ سکتے تھے کہ یہ ہیں جو
اسلامی اخلاق کا نمونہ ہیں۔مگر کیا آج کے مسلمانوں کو بھی ہم دوسری قوموں کے
سيرة النبي عليه
210
جلد 4
ع
سامنے پیش کر سکتے ہیں اور کیا کہہ سکتے ہیں کہ یہ وہ امت ہے جو رسول کریم ہ نے
تیار کی ؟ اگر نہیں تو اس لئے کہ ان کا رسول کریم ﷺ کی طرف منسوب ہونا آپ
کی ہتک ہے۔پھر میں پوچھتا ہوں کیا ہمارا فرض نہیں کہ اس ہتک کو دور کریں جو
رسول کریم ﷺ کی دنیا میں ہو رہی ہے؟ اور کیا ہمارا فرض نہیں کہ اس دھبہ کو آپ پر
سے ہٹائیں؟ پس جب تک مسلمانوں کی حالت کو اس رنگ میں نہ بدل دو کہ انہیں
کھیل نہ بنایا جا سکے ، نہ انہیں اسلام کی تعلیم سے پھرایا جا سکے نہ انہیں بغاوت پر آمادہ
کیا جا سکے ، نہ آپس میں لڑوایا جا سکے اور نہ اخلاق سے عاری اور بے بہرہ کر کے گندی
گالیاں دینے پر آمادہ کیا جا سکے ، اُس وقت تک تمہارا فرض ہے کہ مسلمانوں کی درستی
کی کوشش کرتے چلے جاؤ اور دم نہ لو جب تک کہ ان کی اصلاح نہ ہو جائے۔کس طرح
ممکن ہے کہ رسول کریم ﷺ کی طرف منسوب ہونے والوں کی ایسی گندی حالت ہو
اور ہم گھروں میں چین سے بیٹھے رہیں۔آخر یہ لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف منسوب ہوتے ہیں۔“
(الفضل 13 نومبر 1935ء)