تقسیم غنائم پر ایک انصاری کا اعتراض

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
211
جلد 4
تقسیم غنائم پر ایک انصاری کا اعتراض
حضرت مصلح موعود آل انڈیا نیشنل لیگ کی والنٹیئرز کور سے خطاب کرتے ہوئے
الله
24 نومبر 1935 ء کو فرماتے ہیں:۔میں اس موقع پر یہ بات بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ انسان کے اعمال کے دو قسم
کے بدلے ہوا کرتے ہیں ایک وہ بدلہ جو چاندی اور سونے کی صورت میں اسے ملتا ہے
اور ایک وہ بدلہ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی رضا کی صورت میں حاصل ہوتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا اور اس موقع پر کچھ اموال ہاتھ آئے
اور رسول کریم ﷺ نے بعض کمزور لوگوں میں انہیں تقسیم کر دیا تو بعض نوجوانوں نے
صلى الله
اعتراض کیا کہ خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے مگر رسول کریم ﷺ نے اموال
مکہ والوں کو دے دیئے کیونکہ وہ آپ کے رشتہ دار تھے۔اس پر رسول کریم ﷺ نے
تمام انصار کو جمع کیا اور ان کے سامنے یہ بات بیان فرمائی کہ آپ لوگ یہ کہہ سکتے ہیں
صلى الله
کہ جب مکہ والوں نے محمد (ﷺ) کو باوجود بھائی بند ہونے کے اپنے شہر سے نکال دیا
تو مدینہ کے لوگوں نے پناہ دی، ان کے لئے ہر قسم کی قربانی کی ، اپنی جانیں تک دیں
اور ہر رنگ میں مدد اور اعانت کی لیکن جب مکہ فتح ہو گیا تو انہوں نے تمام اموال اپنے
رشتہ داروں میں تقسیم کر دیئے۔آپ لوگ یہ کہہ سکتے ہیں۔صحابہ نے عرض کیا يَا رَسُولَ الله!
یہ ہم نہیں کہتے۔ہم میں سے ایک بے وقوف نوجوان نے یہ بات کہی ہے۔آپ نے
فرمایا مگر اس بات کی ایک اور صورت بھی تھی اور اگر تم چاہتے تو اس رنگ میں بھی کہہ
سکتے تھے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا ایک نبی بھیجا ایسا نبی جسے اللہ تعالیٰ نے تمام نبیوں کا

سيرة النبي علي
212
جلد 4
سردار بنایا اور روئے زمین کے تمام انسانوں کے لئے اسے ہادی بنا کر مبعوث کیا،اس
کے بعد اللہ تعالیٰ نے نہ انسانی کوششوں سے بلکہ محض اپنے فضل اور رحم سے فرشتوں کی
فوج کی مدد کے ساتھ اسے فتح دی اور مکہ جو اُس کا وطن تھا اس کے قبضہ میں دے دیا۔لیکن جب اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مکہ میں اسے فاتحانہ طور پر داخل کیا تو مکہ جہاں
کا وہ رہنے والا تھا اس کے باشندے تو اونٹوں اور بھیڑوں کے گلے اپنے گھروں کو لے
گئے لیکن مدینہ کے لوگ جہاں کا وہ رہنے والا نہ تھا اپنے گھروں میں خدا کے رسول کو
لے آئے 1۔تو دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو چاندی اور سونے کے لئے محنتیں
کرتے ہیں جیسے مکہ والے تھے کہ وہ اونٹوں کے گلے اپنے گھروں کو لے گئے۔ان کا
بھی کام کرنے سے مقصد و مدعا یہ ہوتا ہے کہ سونا اور چاندی ان کی جیبوں میں پڑے۔لیکن بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے مد نظر مال و دولت نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ کی
رضا کا حصول ان کا منتہائے نظر ہوتا ہے۔تو آپ لوگوں نے جو کام کیا ہے اگر چہ صرف
آپ نے ہی یہ کام نہیں کیا گورنمنٹ کے سپاہی بھی اس کام پر متعین تھے اور جب وہ
جائیں گے تو کسی کو رستہ کے اخراجات کے لئے روپیہ ملے گا اور کسی کو بھیتا ملے گا لیکن
اس قسم کی کوئی چیز آپ لوگوں کو نہیں ملی اور گو بظاہر یہی نظر آتا ہے کہ آپ لوگوں کا وقت
ضائع گیا لیکن جیسا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ مکہ کے لوگ تو اونٹوں کے گلے
اپنے گھروں کو لے گئے اور مدینہ کے لوگ خدا کا رسول لے آئے۔اسی طرح اس کام
کے بدلے جو چیز آپ لوگوں کو ملی ہے وہ ان لوگوں کو نہیں ملی۔آپ لوگوں نے سلسلہ کی
حفاظت کا کام کر کے خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی ہے جس کے مقابلہ میں سونے
(الفضل 26 نومبر 1935ء )
66
اور چاندی کی کوئی حیثیت نہیں۔“
1: بخاري كتاب فرض الخمس باب ما كان النبي صلى الله عليه وسلم يعطى المؤلفة قلوبهم
صفحہ 523 حدیث نمبر 3147 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی