رسول کریمﷺ اور نصرت الہٰی

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
214
جلد 4
وو
رسول کریم علی اور نصرت الہی
حضرت مصلح موعود نے 13 دسمبر 1935ء کے خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا:۔رسول کریم اللہ نے اہل مدینہ کی پہلی بیعت میں شرط منظور کی تھی کہ مدینہ
کے مسلمان اُسی وقت رسول کریم ﷺ کے دشمنوں سے جنگ کریں گے جب کہ وہ
مدینہ پر حملہ آور ہوں۔مدینہ سے باہر وہ لڑائی کے ذمہ دار نہ ہوں گے 1۔اگر اسی
طرح آج کوئی شرطی بیعت کرنا چاہتا ہے تو اسے بیعت سے پہلے واضح کر دینا چاہئے تا
کہ میں چاہوں تو اُس کی بیعت قبول کروں اور چاہوں تو رد کر دوں۔اور اگر ایسے
شخص کی بیعت منظور کروں تو بے شک میرا حق نہیں ہو گا کہ اُسے اُس حد سے آگے
لے جاؤں جس حد تک ساتھ چلنے کا اُس کا وعدہ ہو۔لیکن جو شخص پہلے بے شرط بیعت
کرتا اور بعد میں شرطیں باندھتا ہے، دین کے لئے قربانی کرنے سے ہچکچاتا اور بہانے
بنا تا ہے وہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھ سے کیوں مطالبہ کیا جاتا ہے۔میں کہوں گا کہ
تمہارے اپنے اقرار کی وجہ سے تم سے مطالبہ کیا جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ صحابہ کرام
سے رسول کریم ﷺ کے ذریعہ دریافت کرتا ہے کہ میں تو تم سے مدد مانگنے کے لئے
نہیں گیا تھا تم نے خود کہا تھا کہ ہم مہاجر اور انصار بنتے ہیں ورنہ جب تم نہیں تھے اُس
وقت بھی خدا اپنے رسول کی مدد کرتا تھا تم نے کہا ہم مدد کرتے ہیں خدا تعالیٰ نے کہا کہ
اچھا! ہم خدمت کا موقع تمہیں دیتے ہیں ہاں اگر تم خود مدد کرنا نہ چاہوتو ہم تمہیں مجبور
نہیں کر سکتے۔یہ دیکھ لو کہ جب ہمارا رسول صرف ایک ساتھی کے ساتھ مکہ سے باہر نکلا
تھا اُس وقت اُس کی کس نے مدد کی تھی ؟ یا د رکھنا چاہئے کہ بعض لوگ ثَانِيَ اثْنَيْنِ کا

سيرة النبي عمال
215
جلد 4
ترجمہ دو میں سے دوسرا کرتے ہیں اور اعتراض کرتے ہیں کہ اس میں ثانی کا لفظ زائد
آ گیا ہے لیکن یہ درست نہیں۔ثَانِيَ اثْنَيْنِ کے معنی ہی یہ ہیں کہ جب اُس کے ساتھ
صرف ایک شخص تھا یعنی دو شخصوں میں سے یہ ایک تھا۔اس میں کوئی لفظ زائد نہیں اور
جو اس کے کوئی اور معنے کرتا ہے وہ عربی سے ناواقفی کی وجہ سے ایسا کرتا ہے۔غرض
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کافروں نے ہمارے رسول کو نکال دیا تو اُس وقت جب
صرف ایک ساتھی اس کے ساتھ تھا اُس وقت بھی ہم نے اس کی مدد کی۔یہ اشارہ
غار ثور کے واقعہ کی طرف ہے۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ جب بعض صحابہؓ حبشہ
کو اور بعض مدینہ کو ہجرت کر گئے تو آنحضرت عمے کو بھی بعض صحابہ نے مشورہ دیا کہ
آپ بھی ہجرت کریں مگر آپ نے ہمیشہ یہی جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آنے پر
کروں گا۔حضرت ابو بکر نے بھی کئی بار ہجرت کی خواہش کی مگر اُن کو بھی آپ نے
روک دیا۔معلوم ہوتا ہے کہ الہاماً آپ کو معلوم ہو چکا تھا کہ وہ آپ کے ساتھی ہوں
گے۔ایک دن آپ حضرت ابوبکر کے پاس آئے اور فرمایا کہ آج ہجرت کا حکم مجھے
ہو گیا ہے اس پر حضرت ابو بکر نے کہا کہ يَا رَسُولَ اللَّهِ! مجھے بھی ساتھ چلنے کا موقع
دیجیے اور میرے پاس ایک تیز رفتار اونٹنی ہے اسے ہدیہ قبول فرمائیے۔آپ نے
فرمایا کہ ساتھ چلنے کی تو اجازت ہے مگر اونٹنی میں تحفہ نہیں لوں گا بلکہ اُس کی قیمت
دوں گا۔رات کے وقت آنحضرت
معہ ایسے وقت میں گھر سے نکلے جب ہر قوم کا
ایک ایک آدمی تلواریں لئے مکان کے باہر اس نیت سے کھڑا تھا کہ آپ باہر نکلیں تو
قتل کر دیا جائے۔آپ کو اُن کے اس منصو بہ کا علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو چکا تھا
اس لئے آپ نے حضرت علی کو اپنے بستر پر لٹا دیا تا کفار مطمئن رہیں کہ آپ گھر میں
سور ہے ہیں۔وہ دروازوں کی دراڑوں میں سے دیکھتے تھے اور اس انتظار میں تھے
صلى الله
کہ گھر سے باہر آئیں تو آپ کو قتل کریں۔مگر آ نحضرت ﷺ اندھیرے میں نکل کران
کے سامنے باہر نکل گئے اور کفار سمجھے کہ یہ کوئی اور شخص ہے آپ اندر لیٹے ہوئے ہیں۔

سيرة النبي علي
216
جلد 4
رسول کریم ﷺ نے مقررہ جگہ پر پہنچ کر حضرت ابو بکر کو ساتھ لیا اور غار ثور پر جا پہنچے۔میں اُس غار کے قریب تک گیا ہوں لیکن افسوس ہے کہ دل کے ضعف کی وجہ سے میں
عین اُس کے دہانہ پر نہیں پہنچ سکا۔سو پچاس گز کے فاصلہ پر تھک کر رہ گیا۔رستہ سخت
دشوار گزار ہے اور میرا دل چونکہ زیادہ چڑھائی پر چڑھنے سے دھڑ کنے لگتا ہے اس
لئے میں عین وہاں تک نہ پہنچ سکا مگر اپنے ایک ساتھی کو وہاں تک بھیجا جس نے بتایا
کہ کئی گز چوڑا منہ ہے۔غرض آنحضرت علیہ حضرت ابو بکر کو لے کر وہاں پہنچ گئے۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ چونکہ تہجد کی نماز پڑھنے کے لئے کعبہ میں جایا کرتے تھے اس
لئے کفار کا ارادہ یہ تھا کہ جب تہجد کے لئے گھر سے باہر نکلیں گے تو قتل کر دیا جائے گا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسا تصرف کیا کہ آپ جب گھر سے نکلے تو کسی نے یہ دریافت ہی
نہیں کیا کہ کون ہے۔انہیں یقین تھا کہ آپ لیٹے ہوئے ہیں ( چار پائی پر یا زمین پر
جہاں بھی آپ سوتے تھے ) کیونکہ حضرت علی انہیں آپ کی جگہ پر لیٹے ہوئے نظر
آتے تھے۔صبح کے وقت جب آپ گھر سے نہ نکلے بلکہ ان کی جگہ حضرت علی گھر سے
نکلے تو اُن کو بہت حیرت ہوئی اور اُن کو پتہ لگ گیا کہ آپ رات کو چلے گئے ہیں اس
لئے کھوجیوں کو بلایا گیا اور تعاقب کیا گیا۔کھوجی تعاقب کرنے والوں کو لے کر اس
غار پر پہنچا اور کہا کہ نشان یہیں تک ہے یا تو وہ اس غار کے اندر ہیں اور یا آسمان پر
چلے گئے ہیں۔عرب کے کھو جی بہت ماہر ہوتے تھے اور اُن کی بات پر اعتبار کیا جاتا
تھا لیکن اُس وقت اللہ تعالیٰ نے کچھ ایسا تصرف اُن کے دلوں پر کیا کہ باوجود کھوجی
کے اصرار کے اُنہوں نے یقین نہ کیا کہ آپ اس غار میں ہیں۔وجہ یہ ہوئی کہ غار
کے ارد گرد اُس کے دہانہ پر جھاڑیاں ہیں۔رسول کریم ﷺ کے اندر جانے کے بعد
ان پر کڑیوں نے جالا تن دیا۔ہر شخص جانتا ہے کہ مکڑی ایک منٹ میں جالاتن دیتی
ہے۔ہم بچپن میں یہ کھیل دیکھا کرتے تھے کہ ایک مکڑی نے جالا تنا شروع کیا ہے
اور ایک منٹ میں تن دیا ہے مگر تصرف الہی کے ماتحت اُن کی عقل ایسی ماری گئی کہ

سيرة النبي علي
217
جلد 4
انہوں نے خیال کیا کہ اس غار میں کوئی نہیں اترا کیونکہ اگر کوئی اثر تا تو یہ جالے ٹوٹ
جاتے۔اُس وقت جب کھوجی یہ باتیں کر رہا تھا کہ آپ یا اس غار میں ہیں یا آسمان
پر چلے گئے ہیں اُس وقت کیا مشکل تھا کہ وہ نیچے جھانک کر دیکھ لیتے مگر یہ بھی ایک
معجزہ ہے کہ کسی کو اس کی توفیق نہ ہوئی۔لیکن کھوجی کے یہ الفاظ کہنے سے خطرہ پیدا ہو
گیا تھا کہ مکہ کے لوگ ضرور غار کے اندر اتر کر دیکھیں گے۔پس اُس وقت حضرت
ابوبکر نے گھبرا کر کہا کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! اب کیا ہوگا ؟ آپ نے فرمایا کہ گھبراہٹ کی
بات نہیں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! مجھے اپنے متعلق تو کوئی
گھبراہٹ نہیں۔کیونکہ اگر میں مارا گیا تو میں ایک فرد ہوں مجھے آپ کے متعلق فکر ہے
کیونکہ اگر آپ مارے گئے تو دین اور امت تباہ ہو جائیں گے۔یہ محبت بھرے الفاظ
اللہ تعالیٰ کو اس قدر پسند آئے کہ رسول کریم ﷺ کو وحی ہوئی کہ اپنے ساتھی سے کہہ دو
کہ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا 2 - جس کا مطلب یہ تھا کہ اے رسول! تو ابو بکر
سے کہہ دے کہ رسول کے لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔اللہ نہ صرف اس کا بلکہ اس
کا ساتھی ہونے کی وجہ سے تیرا بھی محافظ ہے۔بعض نادان اعتراض کرتے ہیں کہ
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ گھبرا گئے مگر یہ نہیں سوچتے کہ یہ گھبراہٹ اپنے لئے نہیں تھی
بلکہ رسول کریم ﷺ کی خاطر تھی۔آپ کی اس حرکت پر ایک اعتراض ہو سکتا ہے
اور وہ یہ کہ کیا ان کا یہ ایمان نہ تھا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور آپ کو کوئی
نقصان نہیں پہنچ سکتا ؟ اور اس کا جواب یہ ہے کہ عشق است و ہزار بد گمانی جب
عشق کمال کو پہنچ جائے تو اس کے ماتحت کئی قسم کے تو ہمات شروع ہو جاتے ہیں اور وہ
بھی قابل قدر ہوتے ہیں۔حضرت خلیفہ اوّل مجھ سے بہت محبت کرتے تھے۔بعض دفعہ کوئی غیر میری
شکایت کر دیتا تو مجھ سے پوچھتے۔جب میرا جواب سن لیتے تو کہتے میاں برا نہ منانا
د عشق است و هزار بدگمانی

سيرة النبي ما
218
جلد 4
مجھے اس وقت بچپن کی ایک بات یاد آ گئی مجھے اس پر ہنسی بھی آیا کرتی ہے اور
اس پر ناز بھی۔ہے تو وہ جہالت کی بات مگر ایسی جہالت جس پر عقل کے ہزاروں فعل
قربان کئے جا سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ رات کے وقت صحن میں
سور ہے تھے کہ بادل زور شور سے گھر آئے اور بجلی نہایت زور سے کڑکی۔وہ کڑک
اس قدر شدید تھی کہ ہر شخص نے یہی سمجھا کہ گویا بالکل اُس کے پاس بجلی گری ہے۔اس
کیفیت کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ ہمارے بورڈنگ ہاؤس کا ایک لڑکا اُس وقت
گھبرا کر چار پائی سے گر پڑا اور اس نے خیال کیا کہ بجلی مجھ پر گری ہے اور اس خوف
سے اس نے شور مچانا شروع کیا مگر دہشت کی وجہ سے اُس کی زبان سے لفظ تک نہیں نکلتا
تھا۔سننے والے حیران تھے کہ وہ چار پائی کے نیچے پڑا ہوا بلی بلی کا شور کر رہا تھا آخر
کچھ دیر کے بعد وہ سمجھے کہ یہ بجلی بجلی کر رہا ہے۔خیر تو جب بادل زور سے آئے تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام جو صحن میں سو رہے تھے چار پائی سے اٹھ کر کمرہ کی طرف
جانے لگے۔دروازہ کے قریب پہنچے کہ بجلی زور سے کڑکی۔میں اُس وقت آپ کے پیچھے
تھا میں نے اُسی وقت اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر آپ کے سر پر رکھ دیئے۔اس خیال۔کہ اگر بجلی گرے تو مجھ پر گرے آپ پر نہ گرے۔اب یہ ایک جہالت کی بات تھی
بجلیاں جس خدا کے ہاتھ میں ہیں اُس کا تعلق میری نسبت آپ سے زیادہ تھا بلکہ آپ
کے طفیل میں بھی بجلی سے بچ سکتا تھا اور یہ بھی ظاہر ہے کہ ہاتھوں سے بجلی کو نہیں روکا
جاسکتا مگر عشق کی وجہ سے مجھے ان سب باتوں میں سے کوئی بات بھی یاد نہ رہی۔محبت
کے وفور کی وجہ سے یہ سب باتیں میری نظر سے اوجھل ہو گئیں اور میں نے اپنے آپ کو
قربانی کے لئے پیش کر دیا۔یہ جہالت کی بات تھی مگر اس جہالت پر میں آج بھی ہزار
عقل قربان کر دینے کے لئے تیار ہوں کیونکہ یہ جہالت عشق کی وجہ سے تھی۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا تعلق بھی آنحضرت ﷺ سے عشقیہ تھا۔جب آپ
مدینہ میں داخل ہونے کے لئے مکہ سے نکلے تو اُس وقت بھی آپ کا تعلق عاشقانہ تھا

سيرة النبي عمال
219
جلد 4
اور جب آپ کی وفات کا وقت آیا تو اُس وقت بھی تعلق عاشقانہ تھا۔چنانچہ جب
آنحضرت ل پر اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي
دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا 3 کی
وحی قرآنی نازل ہوئی جس میں مخفی طور پر آپ کی وفات کی خبر تھی تو آپ نے خطبہ
پڑھا اور اُس میں اس سورۃ کے نزول کا ذکر فرمایا اور فرمایا اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک
بندہ کو اپنی رفاقت اور دنیوی ترقیات میں سے ایک کے انتخاب کی اجازت دی اور
اُس نے خدا تعالیٰ کی رفاقت کو ترجیح دی۔اس سورۃ کوسن کر سب صحابہؓ کے چہرے
خوشی سے تمتما اٹھے اور سب اللہ تعالیٰ کی تکبیر کرنے لگے اور کہنے لگے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ
اب یہ دن آ رہا ہے مگر جس وقت باقی سب لوگ خوش تھے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی
چیخیں نکل گئیں اور آپ بے تاب ہو کر رو پڑے اور آپ نے کہا يَا رَسُولَ اللَّهِ!
آپ پر ہمارے ماں باپ اور بیوی بچے سب قربان ہوں۔آپ کے لئے ہم ہر چیز
قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔گویا جس طرح کسی عزیز کے بیمار ہونے پر بکرا ذبح کیا
جاتا ہے اُسی طرح حضرت ابو بکر نے اپنی اور اپنے سب عزیزوں کی قربانی آنحضرت
کے لئے پیش کی۔آپ کے رونے کو دیکھ کر اور اس بات کو سن کر بعض صحابہ نے کہا
دیکھو! اس بڑھے کو کیا ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ نے کسی بندہ کو اختیار دیا ہے کہ خواہ وہ رفاقت
کو پسند کرے یا دنیوی ترقی کو اور اُس نے رفاقت کو پسند کیا یہ کیوں رو رہا ہے؟ اس جگہ
تو اسلام کی فتوحات کا وعدہ پیش کیا جا رہا ہے۔حتی کہ حضرت عمرؓ جیسے جلیل القدر صحابی
نے بھی اس کا اظہار حیرت کیا۔رسول کریم علیہ نے لوگوں کے اس استعجاب کو محسوس کیا
اور حضرت ابو بکر کی بیتابی کو دیکھا اور آپ کی تسلی کے لئے فرمایا کہ ابو بکر مجھے اتنے
محبوب ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ کے سوا کسی کو خلیل بنانا جائز ہوتا تو میں ان کو خلیل بناتا۔مگر
اب بھی یہ میرے دوست اور صحابی ہیں 4۔پھر فرمایا کہ میں حکم دیتا ہوں کہ آج سے
سب لوگوں کے گھروں کی کھڑکیاں جو مسجد میں کھلتی ہیں بند کر دی جائیں سوائے ابو بکر

سيرة النبي علي
220
جلد 4
کی کھڑکی کے۔اور اس طرح آپ کے عشق کی آنحضرت ﷺ نے داد دی کیونکہ یہ
عشق کامل تھا جس نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو بتا دیا کہ اس فتح ونصرت کی خبر کے
پیچھے آنحضرت ﷺ کی وفات کی خبر ہے اور آپ نے اپنی اور اپنے سب عزیزوں کی
جان
کا فدیہ پیش کیا کہ ہم مر جائیں مگر آپ زندہ رہیں۔رسول کریم ﷺ کی وفات پر
بھی حضرت ابوبکر نے اعلیٰ نمونہ عشق کا دکھایا۔غرض حضرت ابو بکر نے غار ثور میں اپنی
جان کے لئے گھبراہٹ کا اظہار نہیں کیا بلکہ رسول کریم مے کے لئے۔اور اسی لئے
اللہ تعالیٰ نے اُن کو خاص طور پر تسلی دی۔اس واقعہ کی طرف ان آیات میں اشارہ
کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس خطر ناک موقع پر کس نے رسول کریم علیہ کی
صلى الله
مدد کی تھی ؟ اُس وقت بھی ہم نے ہی اُسے بچایا تھا اور اگر آج بھی تم جواب دے دو تو
ہم خود اس کی مدد کریں گے۔پس اس بات کو اچھی طرح یاد رکھو کہ یہ طریق بالکل غلط ہے کہ نہ کام کیا جائے
اور نہ جواب دیا جائے کوئی شریف انسان اس طریق کو اختیار کرنا پسند نہیں کرے گا۔میرے ہاتھ میں تلوار نہیں کہ کوئی کہہ دے میں ڈر گیا تھا اور ڈر کر میں نے اقرار کر لیا
تھا۔جب کوئی شخص کام کرنا نہیں چاہتا تو وہ کہہ دے یا جس حد تک کرنا چاہتا ہے وہ بتا
دے مگر جب کوئی شرط نہیں تو پھر کیوں تساہل سے کام لیا جاتا ہے۔بے شک جس کا دل
چاہے ہٹ جائے اللہ تعالیٰ اپنے سلسلہ کی ترقی اور حفاظت کے سامان خود پیدا کر دے
گا۔گھبراہٹ اگر ہو سکتی ہے تو مجھے جس پر ذمہ داری ہے مگر میں جانتا ہوں کہ خواہ
سارے مجھے چھوڑ جائیں اللہ تعالیٰ خود میری مدد کا سامان پیدا کر دے گا اور مجھے کامیابی
عطا کرے گا لیکن بفرض محال اُس نے میرے لئے اس جدو جہد میں موت ہی مقدر کی
ہوئی ہے تو میں اس موت کو برانہیں سمجھتا۔خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنا بھی خواہ بظاہر نا کامی
کی شکل میں بہت پیارا ہوتا ہے پس جسے دنیا نا کامی سمجھتی ہے وہ بھی میرے لئے کامیابی
ہے اور جو اس کے نزدیک کامیابی ہے وہ بھی میرے لئے کامیابی ہی ہے۔

سيرة النبي عمال
221
جلد 4
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَأَنْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَاءٍ
اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف سے رسول کے دل پر سکینت نازل کی اور جب ظاہری لشکر
نا پید تھے اُس نے اس کی مدد ایسے لشکروں کے ذریعہ سے کی جو دنیا کو نہ نظر آتے تھے۔اب بھی دیکھ لو کہ احمدی جماعت جس قدرستی تبلیغ میں کرتی ہے اللہ تعالیٰ کے فرشتے
اس کی کسر پوری کر دیتے ہیں۔کئی لوگ بیعت کے لئے آتے ہیں اور پوچھنے پر بتاتے
ہیں کہ بیعت کا حکم ہمیں کشف یا رویا میں ہوا تھا۔کئی دفعہ حکم ہوا لیکن ہم سستی کرتے
رہے آخر اللہ تعالیٰ کی طرف سے انذار آیا کہ اگر بیعت نہ کرو گے تو تمہارا خاندان تباہ
کر دیا جائے گا اس پر ہم بیعت کے لئے آمادہ ہو گئے۔جس پیرے کا قصہ میں نے
سنایا ہے اُس کے ایک بھتیجے کو بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔وہ پہلے نماز نہیں پڑھتا تھا
پھر یکدم نمازیں پڑھنے لگ گیا اور اُس نے بیعت کر لی۔دو چار دن برابر نمازوں میں
دیکھ کر حضرت خلیفہ اول نے اُس سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ تم با قاعدہ نماز پڑھتے ہو
پہلے تو باوجود بار بار کی تاکید کے تم نمازوں سے بھاگتے تھے۔اُس نے اپنے پنجابی لہجہ
میں کہا کہ مولوی صاحب! مجھے بھی ہلام ہوا تھا (الہام ہوا تھا ) کہ تو نماز پڑھا کر۔حضرت خلیفہ اول نے پوچھا کیا الہام ہوا تھا ؟ تو اُس نے کہا یہ الہام ہوا تھا اوٹھ اوئے
سورا ! نماز پڑھ۔یعنی اوسو راٹھ کر نماز پڑھ۔غرض خدا تعالیٰ کو آدمیوں کی ضرورت
نہیں وہ کام لینا چاہے تو ملائکہ سے ہی کام لے لیتا ہے۔خدا تعالیٰ کے سلسلہ کی ترقی
کے لئے دیانت اور امانت کی آدمیوں سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے جو لوگ
دیانتداری کے ساتھ چلنا نہیں چاہتے انہیں چاہئے کہ پیچھے ہٹ جائیں اور میدان
سے الگ ہو جائیں اور یہ بالکل نہ کہیں کہ ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار
ہیں کیونکہ وہ اس طرح اپنے آپ کو اور گنہگار بناتے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا السُّفْلَى ، باوجود
اس کے کہ ہمارا رسول اکیلا تھا گو ابو بکڑ ساتھ تھے مگر وہ بھی آپ میں مدغم تھے کیونکہ

سيرة النبي علي
222
جلد 4
صدیق اُسی کو کہتے ہیں جو نبی سے کامل اتحاد رکھتا ہو پس ان کے ساتھ ہونے کے
باوجود آپ اکیلے تھے پھر بھی اللہ تعالیٰ نے کفار کی مجموعی تدابیر کو ناکام بنا دیا اور اُس
نے فتح دی۔پس ظاہری تدبیروں سے کچھ نہیں بنتا ہم تو صرف تمہیں ثواب کا موقع
دیتے ہیں۔وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ الله تعالیٰ غالب اور حکمت والا ہے پس اُسے کسی
کی احتیاج ہی کیا ہو سکتی ہے۔پھر فرمایا انفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا و جَاهِدُوا
بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ 2 -
یعنی ہم اپنے قول کو دوبارہ دہراتے ہیں کہ اتنی نصیحت کے بعد شاید تمہارے دل نرم
ہو گئے ہوں اور تم حکم خدا وندی کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو۔اور کہتے ہیں کہ تم کو
چاہئے کہ حالات کے تقاضا کے مطابق تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکل کھڑے ہو۔خواہ
خفیف ہونے کی حالت میں خواہ ثقیل ہونے کی حالت میں۔خفیف اور ثقیل کے معنی
جوان اور بوڑھے کے بھی ہو سکتے ہیں، غریب اور امیر کے بھی ، تندرست اور بیمار کے
بھی ، فارغ اور مشغول کے بھی ، مجرد اور متاہل کے بھی، بے سروسامان اور ساز وسامان
والے کے بھی ، سوار اور پیادہ کے بھی اور اکیلے اور جتھے والے کے بھی۔ان
حالتوں میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم کو خدا کی راہ میں نکل کھڑا ہونا چاہئے اور اپنے
اموال اور اپنی جانوں سے اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنا چاہئے۔“
الفضل 21 دسمبر 1935ء )
صلى الله 1: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول استيثاق الرسول عليه من امر الانصار
صفحه 675 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
2 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول حديث هجرته الى المدينة صفحه 542 تا
544 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى السيرة الحلبية الجزء الثاني باب عرض
صلی الله عليه وسلم نفسه على القبائل صفحہ 206 مطبوعہ بیروت 2012 ء
رسول ا الله
الطبعة الأولى

سيرة النبي علي
3: النصر : 2 تا 4
223
جلد 4
4 ترمذی ابواب المناقب باب لو كنت متخذا خليلا صفحہ 833 حدیث نمبر 3660،3659
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى
6،5: التوبة: 40
7: التوبة: 41

آج 10 میں سے 10 باقی