رسول کریمﷺ کی اہل و عیال سے محبت
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
228
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی اہل وعیال سے محبت
حضرت مصلح موعود نے 11 جنوری 1936 ء کو حضرت مولانا غلام رسول صاحب
را جیکی کی دو صاحبزادیوں کے نکاحوں کے اعلان کے موقع پر آنحضرت ﷺ کی
صلہ رحمی کے بارہ میں فرمایا:۔رسول کریم میے کے متعلق احادیث میں آتا ہے ماں باپ تو آپ کے موجود
نہ تھے مگر آپ کی رضاعی والدہ تھیں اور جب وہ تشریف لاتیں تو حضور دور ہی سے دیکھ
کر تیز تیز دوڑ کر جاتے اور فرماتے امی امی اور اپنی چادر بچھا دیتے۔بیویوں کے
ساتھ سلوک کے متعلق میں نے بتایا ہے کہ اس قدر خیال رکھتے جہاں سے بیوی برتن کو
منہ لگا کے پانی پیتیں آپ بھی اسی جگہ پر منہ لگا کر پیتے 1۔حضرت عائشہ کے متعلق ایک
واقعہ آتا ہے کہ ایک دفعہ ان کے سر میں درد تھا آنحضرت ﷺے گھر میں تشریف لائے تو
انہوں نے فرمایا میرے سر میں درد ہے۔آپ نے فرمایا معمولی بات ہے انشاء اللہ آرام
ہو جائے گا کوئی فکر کی بات نہیں۔حضرت عائشہ نے کہا آپ کا کیا ہے میں مرجاؤں گی تو
آپ کسی اور سے شادی کر لیں گے۔آپ نے فرمایا عائشہ انہیں۔میں فوت ہو جاؤں گا
صلى الله
اور تم زندہ رہوگی 2۔چنانچہ نبی کریم ﷺ کی وفات آپ سے پہلے ہوئی۔پھر حضرت عائشہ فرماتی ہیں میں جب بھی یہ واقعہ یاد کرتی ہوں تو مجھے ہمیشہ اس
بات سے دکھ ہوتا ہے کہ میں نے اس رنگ میں اُس وقت کیوں گفتگو کی۔اسی طرح اولاد کی محبت کے متعلق بھی نبی کریم ﷺ کا طریق نہایت ہی کامل
نظر آتا ہے۔انبیاء در حقیقت اس بات کو دیکھتے ہیں کہ اولاد کی محبت خدا تعالیٰ کی ظلمی
سيرة النبي علي
229
جلد 4
محبت ہے جو آئندہ زمانے کے لئے خدا تعالیٰ نے مرد بنائی ہے۔رسول کریم ﷺ کی
نرینہ اولاد تو بڑی عمر کی نہیں ہوئی۔لیکن آپ کی لڑکیاں تھیں اور نواسے تھے ان کے
ساتھ ہمیشہ آپ محبت اور پیار کا جو سلوک فرماتے اس سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کس قدر
محبت ان سے کرتے تھے۔بعض دفعہ کوئی کم سن بچہ نماز میں آپ کے اوپر آ بیٹھتا مگر
آپ سجدہ میں ہی رہتے جب تک کہ بچہ خود بخود نہ اٹھتا۔پھر آپ نے فرمایا کہ اپنی
اولاد کی عزت کرو 3۔اولاد چونکہ خدا تعالیٰ کا ظل قرار پائی اس لئے عزت کے قابل
66
الفضل 18 جنوری 1936ء)
1: ابو داؤد كتاب الطهارة باب مؤاكلة الحائض صفحه 47 حديث نمبر 259 مطبوعہ ریاض 1999 ء
الطبعة الأولى
2 بخاری کتاب المرضى باب ما رخص للمريض أن يقول انى وجع صفحه 1003 حدیث نمبر
5666 مطبوعه رياض 1999 الطبعة الثانية
3 ابن ماجه كتاب الادب باب بر الوالد و الاحسان الى البنات صفحہ 526 حدیث نمبر 3671
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى