رسول کریمﷺ کی حفاظتِ الہٰی
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
230
جلد 4
رسول کریم مے کی حفاظت الہی
حضرت مصلح موعود نے 31 جنوری 1936ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔’ایک دفعہ ایران کے بادشاہ نے گورنر یمن کو لکھا کہ رسول کریم ﷺ کو
گرفتار کر کے ہمارے پاس بھیج دیا جائے۔گورنر نے بعض آدمی مدینہ میں بھیجے جنہوں
نے جا کر کہا کہ ہمارے شہنشاہ کا ایسا حکم ہے۔آپ نے انہیں فرمایا کہ ٹھہر و ہم دو تین
دن تک جواب دیں گے۔جب ایک دو دن گزر گئے تو انہوں نے کہا کہ دیر ٹھیک نہیں
گورنر یمن نے کہا ہے کہ بادشاہ نے غلط خبروں کی بنا پر ایسا حکم دیا ہے آپ آجائیں
تو میں سفارش کر دوں گا۔آپ نے فرمایا کہ ٹھہر وہم جواب دیں گے۔اگلے روز انہوں
نے پھر از راہ نصیحت کہا کہ دیر اچھی نہیں بادشاہ بگڑ جائے گا۔آپ نے فرمایا کہ جاؤ
اپنے گورنر سے کہہ دو کہ ہمارے خدا نے اس کے خدا کو مار دیا ہے۔انہوں نے پھر
خیر خواہی کے طور پر کہا آپ انکار نہ کریں بادشاہ ناراض ہو گیا تو آپ کی ساری قوم کو
تباہ کر دے گا مگر آپ نے فرمایا کہ بس جاؤ اور یہ جواب دے دو۔وہ چلے گئے اور گورنر
کو یہ جواب دے دیا۔اُس نے کہا اچھا ہم دیکھیں گے اگر یہ بات ٹھیک نکلی تو یہ شخص سچا
ہوگا۔چند روز کے بعد ایک جہاز ایران سے آیا جس میں سے کچھ افسر نکلے اور انہوں
نے گورنر کو ایک سر بمہر لفافہ دیا۔مہر کو دیکھتے ہی گورنر نے کہا کہ مدینہ والے شخص کی
بات سچی معلوم ہوتی ہے کیونکہ خط پر مہر نئی تھی۔جب اس نے لفافہ کھولا تو اُس میں لکھا
تھا کہ ہمارا باپ ظالم تھا اس لئے ہم نے اسے قتل کر کے زمام حکومت خود سنبھال لی ہے
تم لوگوں سے ہماری وفاداری کا عہد لو۔نیز ہمارے باپ نے مدینہ کے ایک شخص کے
سيرة النبي علي
231
جلد 4
66
متعلق ایک ظالمانہ حکم دیا تھا ہم اسے بھی منسوخ کرتے ہیں 1۔“
نیز فرمایا:۔( الفضل 10 مارچ 1936ء)
ایک جنگ کے بعد رسول کریم ﷺ کو قتل کرنے کی غرض سے ایک شخص
اسلامی لشکر کے پیچھے پیچھے بڑی دور تک چلا آیا۔صحابہ ایک جگہ آرام کرنے کے لئے
لیٹے تو انہوں نے غلطی سے رسول کریم علیہ کیلئے پہرہ کا کوئی انتظام نہ کیا اور خیال کیا
کہ تھوڑی دیر ٹھہرنا ہے اور اس جنگل میں کون حملہ کرنے آئے گا۔رسول کریم عہ بھی
ایک درخت کے نیچے سو گئے۔وہ دشمن آیا اور آپ ہی کی تلوار جو درخت سے لٹک رہی
تھی اتار کر اُس نے آپ کو جگایا اور پوچھا کہ اب تمہیں کون بچا سکتا ہے؟ آپ نے
سادگی سے فرمایا اللہ 2 اور اس بہادرانہ ایمانی رنگ کا اُس پر ایسا اثر ہوا کہ اُس کے
ہاتھ سے تلوار گر گئی۔آپ نے اُسے اٹھایا اور پوچھا اب تمہیں کون بچا سکتا ہے؟ اس
نے کہا آپ ہی رحم کریں تو کریں۔آپ نے فرمایا کہ نہیں اللہ تعالیٰ ہی بچا سکتا ہے جاؤ
( الفضل 10 مارچ1936ء )
چلے جاؤ۔1 تاريخ الطبرى الجزء الثانى ذكر الاحداث التى كانت فى سنة ست من الهجرة
صفحہ 133 134 مطبوعہ بیروت 2012 ، الطبعة الخامسة
2: بخارى كتاب المغازى باب غزوة ذات الرقاع صفحه 700 حدیث نمبر 4135 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
3: السيرة الحلبية الجزء الثاني غزوة ذات الرقاع صفحه 558 مطبوعہ بیروت 2012 ء
الطبعة الاولى