جنگ احزاب کی مشکلات اور نصرتِ الہٰی
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
235
جلد 4
جنگ احزاب کی مشکلات اور نصرت الہی
حضرت مصلح موعود 20 مارچ 1936ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔جنگِ احزاب کے موقع پر جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے منافق مدینہ کی
گلیوں میں یہ کہتے تھے کہ یہ مسلمان تو کہا کرتے تھے کہ دنیا کی بادشاہت ہمیں مل جائے
گی آج ان کی عورتوں کیلئے پاخانہ پھرنے کی جگہ بھی نہیں رہی۔کہاں گئے ان کے وہ
دعاوی۔اس جنگ میں دس ہزار کفار کا لشکر مسلمانوں کے مقابل پر تھا اور سارے عرب
قبائل جمع ہو کر آئے تھے اُدھر یہودیوں نے مدینہ میں بغاوت کر دی تھی اُس وقت
سوائے اس کے کہ مسلمان خندق بنا لیتے ان کے بچاؤ کی کوئی صورت نظر نہ آتی تھی۔چنانچہ حضرت سلمان فارسی کے مشورہ سے رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو حکم دیا کہ خندق
کھودیں اور جب وہ خندق کھود رہے تھے تو ایک پتھر ایسا آیا جو ٹوٹنے میں نہ آتا تھا۔صلى الله
رسول کریم علیہ کو اطلاع دی گئی آپ وہاں تشریف لائے اور جب زور سے کدال مارا
تو پتھر میں سے آگ نکلی اور آپ نے زور سے نعرہ تکبیر بلند کیا۔صحابہ نے بھی نعرہ
لگایا۔پھر کدال مارا تو پھر آگ نکلی اور آپ نے پھر نعرہ تکبیر بلند کیا اور صحابہ نے بھی
آپ کی تقلید کی۔تیسری دفعہ کدال مارا تو پھر آگ نکلی اور آپ نے پھر زور سے الله
اکبر کہا اور صحابہ نے بھی ایسا ہی کیا۔جب وہ پتھر ٹوٹ گیا تو آپ نے صحابہ سے
دریافت کیا کہ تم نے نعرے کیوں لگائے ہیں؟ صحابہ نے عرض کیا کہ آپ نے لگائے
تھے اس لئے ہم نے بھی لگائے۔آپ نے فرمایا ہاں میں نے تین بار نعرہ تکبیر بلند کیا
جس کی وجہ یہ تھی کہ جب پہلی دفعہ پتھر میں سے آگ نکلی تو میں نے اُس شعلہ میں یہ
سيرة النبي علي
236
جلد 4
نظارہ دیکھا کہ مسلمانوں کے ہاتھوں قیصر کے قلعے تباہ ہو گئے ہیں۔دوسرے شعلہ میں
مجھے کسریٰ کے قلعوں کی تباہی کا نظارہ دکھائی دیا اور تیسرے میں حمیر کے قلعے بھی سرنگوں
نظر آئے 1۔اُس وقت بھی منافقوں نے ہنسی اڑائی اور کہا کہ جان بچانے کیلئے خندق
کھودرہے ہیں اور مدینہ سے باہر نکل نہیں سکتے مگر خواب دیکھ رہے ہیں قیصر و کسری کے
محلات کے۔گویا وہ زمانہ مسلمانوں کیلئے اس قدر مشکلات کا زمانہ تھا کہ منافق جو بز دل
ہوتے ہیں وہ بھی دلیری سے ان پر ہنسی کرنے لگ گئے تھے۔قرآن کریم نے بھی غزوہ
احزاب یا خندق کا نظارہ بیان کر کے بتایا ہے کہ اُس وقت مسلمانوں کی یہ حالت تھی کہ
گویا وہ زلزلہ میں مبتلا ہیں اور زمین اپنی فراخی کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی تھی۔2۔بظاہر اس زبردست لشکر کے مقابل پر صحابہ کا زور نہیں چلتا تھا مگر پندرہ روز کے
بعد آدھی رات کے وقت رسول کریم ﷺ نے آواز دی اور فرمایا کوئی ہے؟ مگر کسی نے
جواب نہ دیا۔ایک صحابی نے عرض کیا یا رَسُولَ اللہ ! میں حاضر ہوں۔آپ نے فرمایا
تم نہیں کوئی اور۔پھر فرمایا کوئی جاگتا ہے؟ مگر کوئی نہ بولا۔اُسی صحابی نے پھر کہا
يَارَسُوْلَ اللہ ! میں حاضر ہوں مگر آپ نے پھر فرمایا تم نہیں کوئی اور۔اور پھر تیسری دفعہ
آواز دی مگر پھر بھی کوئی نہ بولا اور پھر اُسی نے آواز دی اور آپ نے فرمایا کہ جاؤ دیکھو
مجھے اللہ تعالیٰ نے اطلاع دی ہے کہ کفار کا لشکر تتر بتر ہو گیا ہے۔وہ صحابی باہر نکلے تو
دیکھا کہ سب میدان خالی پڑا ہے، نہ غنیم کا کوئی خیمہ تھا اور نہ سامان۔ایک اور صحابی
بیان کرتے ہیں کہ میں اُس وقت جاگتا تھا مگر سردی شدید تھی اور کپڑے نا کافی تھے اور
سردی کی وجہ سے باوجود جاگنے کے منہ سے بات نہ نکلتی تھی 3۔کفار کے بھاگنے کا واقعہ یہ ہے کہ ایک عرب سردار کی آگ بجھ گئی ، اہل عرب
اس بات کو منحوس خیال کرتے تھے ، اس نحوست کے دور کرنے کیلئے اس قبیلہ نے اپنے
رواج کے مطابق یہ طریق تجویز کیا کہ رات کے وقت اپنے خیمے وہاں سے اٹھا کر
چند میل کے فاصلے پر لے جا کر لگائیں اور اگلے روز پھر وہیں آلگائیں اور جب رات کو
سيرة النبي عمال
237
جلد 4
چپکے سے انہوں نے خیمے اکھاڑنے شروع کئے تو ساتھ والوں نے خیال کیا کہ شکست
ہوگئی ہے اور یہ لوگ بھاگ رہے ہیں انہوں نے بھی فوراً اپنے خیمے اٹھانے شروع
کر دئیے۔ان کو دیکھ کر ان کے پاس والوں نے بھی ایسا ہی کیا حتی کہ ابوسفیان کو جو
اس لشکر کا سپہ سالار تھا خبر ہوئی تو اُس نے خیال کیا کہ مسلمانوں نے شب خون مارا ہے
اس لئے یہاں سے جلدی بھاگنا چاہئے۔چنانچہ وہ اس قد رگھبرایا کہ اونٹ کو کھولے
بغیر اُس پر سوار ہو کر اُسے مارنے لگ گیا مگر وہ چلتا کس طرح۔آخر اس کے کسی ساتھی
نے اُس پر اُس کی غلطی کو واضح کیا۔یہ البہی نصرت تھی جس نے اُس وقت جب انسانی
تدابیر بیکار ہو چکی تھیں آسمان سے نازل ہوکر رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہؓ کو
نجات دی۔پس آسمانی نصرت اُسی وقت آتی ہے جب ساری تدابیر انتہا کو پہنچ کرختم
ہو جاتی ہیں اور کامیابی کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتیں۔جب وہ دنیا دار نگاہوں میں
مضحکہ خیز اور روحانی نظر والوں کے لئے رقت انگیز ہو جاتی ہیں اُس وقت خدا تعالیٰ
کے فضل کے دروازے کھلتے ہیں مگر اس کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ بندہ چلائے۔“
( الفضل 27 مارچ 1936ء)
1: السيرة الحلبية الجزء الثالث غزوة الخندق صفحہ 11 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
2: الاحزاب : 12
3: السيرة الحلبية الجزء الثالث غزوة الخندق صفحہ 28 تا 30 مطبوعہ بیروت 2012 ء
الطبعة الاولى