رسول کریمﷺ کی محنت ہائے شاقہ اور معمور الاوقاتی

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
239
جلد 4
رسول کریم اللہ کی محنت ہائے شاقہ
کی
اور معمور الاوقاتی
حضرت مصلح موعود 24 اپریل 1936 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔” میں نے متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ ستی اور غفلت بہت بڑی لعنت ہے
اور ہمیں اس لعنت کو بہت جلد اپنے آپ سے دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اگر
ہم اس کو دور نہیں کر سکتے تو ہمیں کم از کم اپنی اولادوں سے تو اس کو دور کرنے کی کوشش
کرنی چاہئے۔ڈاکٹروں نے اس بات پر بخشیں کی ہیں کہ ایشیائی لوگ سست کیوں
ہوتے ہیں۔بعض کا خیال ہے کہ چونکہ ایشیا میں ملیریا زیادہ ہوتا ہے اس لئے ملیریا کی
وجہ سے ایشیا والے ستی کا شکار رہتے ہیں۔لیکن میں سمجھتا ہوں یہ بات غلط ہے۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ ملیر یاستی پیدا کرتا ہے اور جب ملیریا کا انسانی جسم پر اثر ہونے
لگے تو بخار چڑھنے سے کئی دن پہلے ہی انسان کا کام کرنے کو جی نہیں چاہتا اور پھر بخار
کی حالت میں بھی جمائیاں آتی ہیں ، اعضاء شکنی ہوتی ہے اور پژمردگی سی چھائی رہتی
ہے۔پس یہ صحیح ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایشیا میں ملیریا نہایت سخت ہوتا ہے
لیکن اسی ایشیا میں وہ لوگ بھی ہوئے ہیں جنہوں نے دنیا میں اتنے مہتم بالشان اور
حیرت انگیز کام کئے ہیں کہ دنیا ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔چنانچہ اسی ایشیا
صلى الله
میں رسول کریم ﷺے ہوئے ہیں جن کی زندگی پر جب اس لحاظ سے غور کیا جائے کہ
وہ کیسی محنتی زندگی تھی تو ہمیں اس میں محنت کا ایسا اعلیٰ نمونہ نظر آتا ہے کہ اُسے دیکھ

سيرة النبي عليه
کر حیرت آجاتی ہے۔240
جلد 4
دنیا میں ایک شخص جرنیل ہوتا ہے اور وہ جرنیلی کے کاموں میں ہی تھکا رہتا ہے،
کوئی استاد ہوتا ہے اور وہ یہ کہتا ہے کہ سکول کا کام اتنا زیادہ ہے کہ دماغ تھک جاتا
اور جسم پھر چور ہو جاتا ہے ، ایک حج ہوتا ہے اور وہ یہ شور مچاتا رہتا ہے کہ نجی کا کام اتنا
زیادہ ہے کہ میری طاقت برداشت سے بڑھ کر ہے، ایک وکیل ہوتا ہے اور وہ یہ شہ
شکوه
کرتا رہتا ہے کہ وکالت کا کام اتنا بھاری ہے کہ مجھے اس سے ہوش ہی نہیں آتا، ایک
میونسپل کمیٹی کا پریذیڈنٹ ہوتا ہے اور وہ اس امر کا اظہار کرتا رہتا ہے کہ اتنا زیادہ کام
ہے کہ میں سمجھ ہی نہیں سکتا اسے کس طرح کروں ،ایک لیجسلیٹو اسمبلی کا سیکرٹری ہوتا
ہے اور وہ کہتا رہتا ہے کہ قانون سازی کا کام اتنا بھاری ہے کہ میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس
سے کس طرح عہدہ برآ ہوں۔غرض ایک ایک کام انسان کی کمر توڑ دینے کیلئے کافی
ہے مگر محمد ﷺ کی زندگی میں یہ سارے کام بلکہ ان کے علاوہ اور بھی بیسیوں کام ہمیں
ایک جگہ اکٹھے نظر آتے ہیں۔محمد علی معلم بھی تھے کیونکہ آپ لوگوں کو دین پڑھاتے
اور رات دن پڑھاتے
، محمد اے جی بھی تھے کیونکہ آپ لوگوں کے جھگڑوں کا تصفیہ
کرتے محمد ﷺ پریذیڈنٹ میونسپل کمیٹی کے فرائض بھی سرانجام دیتے کیونکہ بلدیہ کے
حقوق کی نگرانی و صفائی کی نگہداشت اور چیزوں کے بھاؤ کا خیال رکھنا یہ سب کام آپ
کرتے ، پھر رسول کریم اللہ مفتن بھی تھے کیونکہ آپ قرآن کریم کے احکام کے ماتحت
لوگوں کو قانون کی تفصیلات بتاتے اور ان کا نفاذ کرتے ، اسی طرح رسول کریم علی
جرنیل بھی تھے کیونکہ آپ لڑائیوں میں شامل ہوتے اور مسلمانوں کی جنگ میں راہبری
صلى الله
فرماتے ، رسول کریم ﷺ بادشاہ بھی تھے کیونکہ آپ تمام قسم کے ملکی اور قومی انتظامات
صلى الله
کا خیال رکھتے ، پھر اس کے علاوہ اور بھی بیسیوں کام تھے جو رسول کریم ﷺ کے سپرد
تھے مگر آپ یہ سب کام کرتے اور اسی علاقہ میں رہ کر کرتے جس میں رہنے والوں کی
ستی کی دلیل بعض ڈاکٹر یہ پیش کرتے ہیں کہ یہ ملیریا زدہ علاقہ ہے۔آخر آپ بھی تو

سيرة النبي علي
241
جلد 4
ایشیا کے ہی رہنے والے تھے یورپ کے رہنے والے تو نہ تھے۔اس میں شبہ نہیں کہ ہمیں اپنی صحت کی درستی کا خیال رکھنا چاہئے اور ملیریا کو اس
بات کا موقع نہیں دینا چاہئے کہ وہ ہماری تندرستی بر باد کرے مگر ملیر یا بھی تو بعض
کمزوریوں کی وجہ سے ہی آتا ہے یا روحانی کمزوریاں ملیریا کا شکار بنادیتی ہیں یا
جسمانی سستیاں ملیریا کا شکار بنادیتی ہیں یا امنگوں کی کمی ملیریا کا شکار بنا دیتی ہے۔دنیا میں امنگ بھی بہت حد تک بیماریوں کا مقابلہ کرتی ہے۔بے شک بداحتیاطی اور
بد پر ہیزی بھی بیماری لانے کا باعث بنتی ہے مگر امنگیں بیماری کو دبا لیتی ہیں لیکن وہ
جو پہلے ہی اپنے ہتھیار ڈال چکا ہو اور کہے کہ آبیل مجھے مار اور بیماریوں کے مقابلہ
کی تاب اپنے اندر نہ رکھتا ہو اس پر بیماری بہت جلد غلبہ پالیتی ہے۔لیکن وہ جو اپنی
امنگوں کو زندہ رکھتا، اپنی قوتِ ارادی کو مضبوط کرتا اور اپنے حوصلہ کو بلند رکھتا
بیماری اس پر غلبہ نہیں پاسکتی کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے سوا اور کسی کی حکومت تسلیم کرنے
کیلئے تیار نہیں ہوتا۔اگر بیماری اس پر حکومت کرنا چاہے تو وہ اس کی حکومت سے بھی
انکار کر دیتا ہے۔پس میں تسلیم کرتا ہوں کہ بیماری کا علاج ہونا چاہئے مگر میں یہ ہرگز
تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کہ یہ ست اور نکما بنانے کا کافی سبب ہے۔ایسے ہی حالات
میں رسول کریم ﷺ نے جس محنت اور مشقت کا ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیا ہے
اسے دیکھتے ہوئے آپ کے متبعین میں سے کسی کو یہ جرات نہیں ہوسکتی کہ وہ کہے کہ ملیریا
ہے
کا ہمارے ملک میں پایا جانا ہمارے ملک کی سستی اور غفلت کیلئے کافی عذر ہے۔ہم جب رسول کریم ﷺ کی زندگی دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے آپ آدھی رات
کے بعد اٹھ بیٹھتے اور عبادت شروع کر دیتے ہیں۔اسی عبادت کے دوران میں فجر کی
اذان ہوتی ہے اور آپ کو نماز کیلئے اطلاع ملتی ہے۔رسول کریم ﷺ نما ز پڑھانے
چلے جاتے ہیں۔نماز پڑھا کر آپ مسجد میں ہی بیٹھ جاتے ہیں اور فرماتے ہیں جس کو
کوئی ضرورت اور احتیاج ہو وہ بیان کرے۔اس پر پہلے جن جن لوگوں کو رات کو کوئی

سيرة النبي عمال
242
جلد 4
خواب آیا ہوتا وہ بیان کرتے اور آپ تعبیریں بتاتے ، اس کے بعد جنہیں کوئی دوسری
حاجتیں ہوتیں وہ آپ کے سامنے اپنی حاجات بیان کرتے اور آپ مناسب مشورے
دیتے۔پھر صحابہؓ کو آپ قرآن کی تعلیم دیتے۔بعض کو حفظ کراتے اور بعض کو معانی
بتاتے۔پھر مقدمات والے آجاتے اور آپ ان کے جھگڑوں کو سنتے اور فیصلہ کرتے۔مقدمات سننے کے بعد ظہر کا وقت آجاتا ہے اور آپ کھانا کھانے اندر تشریف لے
جاتے ہیں۔اس کے بعد ظہر کی نماز ادا کرنے کیلئے نکلتے ہیں۔ظہر کی نماز کے بعد پھر
وہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، درس و تدریس ہوتا ہے، اسلامی ضروریات پر مشورے
ہوتے ہیں ، قانون کی تفصیلات بیان کی جاتی ہیں ، افتاء کا کام کیا جاتا ہے اسی میں عصر
کا وقت آجاتا ہے اور آپ عصر کی نماز پڑھانے کھڑے ہو جاتے ہیں پھر یا تو نصائح کا
سلسلہ شروع ہو جاتا ہے یا فوجی مشقیں ہونے لگتی ہیں کیونکہ بالعموم عصر کے بعد
رسول کریم ﷺ صحابہ سے فوجی مشقیں کراتے۔کہیں تیر اندازی ہوتی ، کہیں کشتی
ہوتی ، کہیں گھڑ دوڑ ہوتی۔اسی طرح بالعموم ظہر سے پہلے اور اشراق کے بعد رسول کریم
بازار تشریف لے جاتے اور بھاؤ وغیرہ معلوم کرتے اور دیکھتے کہ کہیں دکاندار
دھو کا تو نہیں کر رہے یا لوگ دکانداروں پر تو ظلم نہیں کر رہے اور عصر کے بعد وعظ ونصیحت
کا سلسلہ شروع ہوتا یا صحابہ کو فوجی مشقیں کرائی جاتیں اور انہیں جنگ کیلئے تیار کیا
جاتا۔گویا اُس وقت رسول کریم کے جرنیل کے فرائض سرانجام دیتے۔پھر مغرب کی
نماز پڑھا کر کھانا کھا کر آپ مسجد میں آجاتے اور مجلس لگ جاتی۔پھر عشاء تک یا تو
مقدمات کے تصفیے ہوتے یا شکایات سنی جاتی ہیں یا تعلیم دی جاتی ہے اسی دوران میں
عشاء کی نماز کا وقت آجاتا ہے اور عشاء کی نماز پڑھ کر اور نوافل سے فارغ ہو کر آپ
سو جاتے۔اور آدھی رات کے بعد پھر اٹھ بیٹھتے اور اسی کام کا سلسلہ شروع ہو جاتا
ہے۔غرض اس زندگی میں ایک منٹ بھی تو ایسا نہیں آتا جسے ہمارے ہاں گئیں ہانکنے
کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے اور نہایت قیمتی وقت محض بکو اس میں ضائع کر دیا جاتا ہے
صلى الله

سيرة النبي عمار
243
جلد 4
کہ فلاں کا یہ حال ہے اور فلاں کا یہ۔اور اصل کام کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔اسی
وقت کے اندر رسول کریم ﷺ اپنی بیویوں کے حقوق بھی ادا کر تے تھے اور اتنی توجہ
سے ادا کرتے تھے کہ ہر بیوی سمجھتی تھی کہ سب سے زیادہ میں ہی آپ کی توجہ کے نیچے
ہوں۔پھر بیوی بھی ایک نہیں آپ کی 9 بیویاں تھیں اور 9 بیویوں کے ہوتے ہوئے
ایک بیوی بھی یہ خیال نہیں کرتی تھی کہ میری طرف توجہ نہیں کی جاتی۔چنانچہ عصر کی نماز
کے بعد رسول کریم ﷺ کا معمول تھا کہ آپ ساری بیویوں کے گھروں میں ایک چکر
لگاتے اور ان سے ان کی ضرورتیں دریافت فرماتے۔پھر بعض دفعہ خانگی کاموں میں
آپ ان کی مدد بھی فرما دیتے۔اس کام کے علاوہ جو میں نے بیان کئے ہیں اور بھی
بیسیوں کام ہیں جو رسول کریم ﷺ سرانجام دیتے ہیں۔پس آپ کی زندگی کا کوئی لمحہ
ایسا نہیں جو فارغ ہو مگر آپ بھی اسی ملیر یا والے ملک کے رہنے والے تھے۔“
( الفضل 30 اپریل 1936 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی