رسول کریمﷺ کی بہادری اور توکل
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
244
جلد 4
رسول کریم علیہ کی بہادری اور توکل
حضرت مصلح موعود یکم مئی 1936 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔حضرت ابراہیم علیہ السلام جب بچے تھے اور یتیم بچے ، ان کا چچا ان کو پال رہا
تھا ان کو جس وقت ساری قوم نے شرک کیلئے مجبور کیا جسے ان کی فطرت قبول کرنے
کیلئے تیار نہ تھی ان کے چچا اور چچازاد بھائیوں نے ان کو مشورہ دیا کہ ہم پر وہت 1 ہیں
اور ہمارا گزارا ہی اس پر ہے اگر آپ نے بتوں کی پرستش نہ کی تو ہمارا رزق
بند ہو جائے گا۔اُس وقت اس نہایت ہی چھوٹی عمر کے بچے نے دلیری سے یہ جواب
دیا کہ جن بتوں کو انسان اپنے ہاتھ سے گھڑتا ہے ان کو میں ہرگز سجدہ نہیں کرسکتا۔اس
جواب کا اندازہ ہر شخص نہیں کرسکتا صرف وہی کرسکتا ہے جسے قربانی کرنے کا موقع
ملا ہو۔آج جبکہ ایک منظم حکومت ہندوستان میں موجود ہے اور میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ
ظلم ہوتا نہیں کیونکہ ہمیں خود ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اکثر حکام انصاف کی کوشش
مرور کرتے ہیں۔ایک قانون موجود ہے جو چاہتا ہے کہ انصاف ہو گو ظالم اپنے ظلم
کیلئے اس میں سے رستے نکال لیتے ہیں لیکن پھر بھی ظلم حد کے اندر رہتا ہے۔اس
پُر امن زمانہ میں بھی میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگوں پر جب صداقت کھل جاتی ہے تو
وہ مجھے لکھتے ہیں کہ اگر ہم مسلمان یا احمدی ہو جائیں تو ہمارے گزارہ کی کیا صورت
ہوگی ؟ ہمارے ساتھ ہمدردی کی کیا صورت ہوگی ؟ آج جب احمدیت کو قبول کرنے میں
کوئی خاص تکالیف نہیں سوائے معمولی تکالیف کے اچھے اچھے تعلیم یافتہ ، بڑی عمر کے اور
سيرة النبي عمال
245
جلد 4
بیوی بچوں والے یہ سوال کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہمدردی کی کیا صورت ہوگی؟
گزارہ کا کیا انتظام ہوگا ؟ لیکن حضرت ابراہیم جو یتیم ہونے کی وجہ سے پہلے ہی
شکستہ دل تھے اور جن کا پہلے ہی کوئی ٹھکانہ نہ تھا اپنے چچا کے ہاں اور اس کی مہربانی سے
پرورش پارہے تھے وہ اپنے دل سے یہ سوال نہیں کرتے کہ اب گزارہ کی کیا صورت
ہوگی بلکہ بلا سوچے بہادرانہ طور پر یہ جواب دیتے ہیں کہ جن بتوں کو انسان خود گھڑتے
ہیں اُن کو میں سجدہ نہیں کرسکتا۔بعینہ اسی قسم کا واقعہ رسول کریم ﷺ کو پیش آیا جب ایک لمبے عرصہ تک آپ نے
شرک کے خلاف تعلیم دی اور ایک لمبی کوشش کے بعد اہلِ مکہ آپ کو اور آپ کے صحابہ کو
دوبارہ اپنے دین میں شامل کر لینے سے مایوس ہو گئے تو مکہ کے رؤسا آپ کے چچا
بوطالب کے پاس گئے اور کہا کہ آپ کی خاطر ہم اب تک آپ کے بھتیجے سے نرمی
کرتے رہے ہیں مگر ہمارے سایہ کے نیچے رہتے ہوئے اس نوجوان نے ہمارے
معبودوں کو بہت بری طرح ذلیل کیا ہے ہم اس پرختی کر سکتے تھے مگر ہمیں آپ کا لحاظ تھا
اس لئے اس سے وہ سلوک نہ کیا جس کا وہ مستحق تھا مگر اب یہ بات ہمارے لئے
نا قابل برداشت ہوگئی ہے اور ہم یہ آخری پیغام لے کر آپ کے پاس آئے ہیں کہ آپ
اسے سمجھا ئیں۔ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ اپنی تعلیم پیش نہ کرے بلکہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ
ہمارے معبودوں پر سختی سے حملہ نہ کرے اور تبلیغ میں نرمی کا پہلو ر کھے۔اور اگر وہ آپ
کے کہنے سے اتنا بھی کرنے کیلئے تیار نہ ہو تو آپ اس سے قطع تعلق کر لیں اور ہم پر اس
کا معاملہ چھوڑ دیں۔اگر آپ اس کیلئے تیار نہیں ہیں تو گو ہمارے دلوں میں آپ کا
ادب بہت ہے اور آپ کے خاندان کو فضیلت حاصل ہے لیکن اب معاملہ اس حد تک
پہنچ گیا ہے کہ ہم صبر نہیں کر سکتے اور آپ سے بھی ہمیں مجبوراً قطع تعلق کرنا پڑے گا۔ابو طالب مومن نہ تھے اور ایمان کے بعد جس بہادری سے انسان کا تعلق ہو جاتا ہے اس
سے محروم تھے۔وہ رئیس تھے اور سب سے بڑی بات یہ تھی کہ ریاست سے ہاتھ
سيرة النبي علي
246
جلد 4
دھو بیٹھنے کا خطرہ تھا۔سارا مکہ اُن کو سلام کرتا تھا اور اب ان کے سامنے جو صورتِ
حالات تھی اس کا نتیجہ یہ ہوسکتا تھا کہ کوئی اُن کو منہ بھی نہ لگاتا اور یہ کوئی معمولی
بات نہ تھی۔اس قسم کی عزتوں کیلئے لوگ بڑی بڑی قربانیاں بھی کر دیتے ہیں اور
ایک ایک سلام کیلئے مرا کرتے ہیں۔حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ جب آپ
تعلیم سے فارغ ہو کر نئے نئے بھیرہ میں آئے تو بعض مولویوں نے شور مچانا شروع
کر دیا کہ یہ وہابی ہیں اور بعض نے آپ کے خلاف کفر کے فتوے کی تحریک شروع کی۔اُس وقت اس علاقہ میں ایک معزز پیر صاحب تھے جن کا بھیرہ اور نواح میں بہت
اثر تھا اور فتویٰ کفر شائع کرانے والے ان کے پاس بھی گئے کہ دستخط کر دیں۔باقی
مولویوں سے تو حضرت خلیفہ اول کے دوست نہ ڈرتے تھے مگر ان پیر صاحب کے
متعلق انہیں ضرور خیال تھا کہ اگر یہ بھی مولویوں کے ساتھ مل گئے تو فساد بڑھ جائے گا
اس لئے آپ کے دوستوں میں سے ایک زیرک دوست پیر صاحب کے پاس پہنچے اور
کہا کہ سنا ہے مولوی لوگ آپ سے فتویٰ لینے آئے تھے۔پیر صاحب نے کہا ہاں
آئے تھے اور جو باتیں وہ کہتے ہیں ٹھیک ہیں اور میرا ارادہ ہے کہ فتویٰ دے دوں۔اس پر اس دوست نے کہا کہ آپ تو پیر ہیں اور سب نے آپ کو سلام کرنا ہے نور دین
خواہ کچھ ہو آپ کو سلام تو ضرور کرتا ہے اور اگر آپ نے فتویٰ دے دیا تو وہ اور ان کے
دوست آئندہ آپ کو سلام نہیں کریں گے۔اس پر پیر صاحب گھبرا گئے اور کہا کہ بھلا
ہم پیروں کا فتووں سے کیا تعلق ہے آپ مولوی صاحب سے کہہ دیں کہ سلام نہ
چھوڑیں۔اس دوست نے آکر حضرت خلیفہ اول سے کہا کہ میں اس طرح کر آیا ہوں
اور اب پیر صاحب چاہیں گے کہ آپ اُن کو سلام کریں۔آپ نے فرمایا کہ ہمارا کیا
حرج ہے کر دیں گے۔چنانچہ وہ دوست پھر پیر صاحب کے پاس گئے اور پیر صاحب
سے کہا کہ مولوی صاحب کہتے ہیں کہ پیر صاحب بڑے آدمی ہیں ہم ان کو سلام کیوں نہ
کریں گے۔اس پر پیر صاحب بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے کہ اچھا ہم فلاں روز اس
سيرة النبي عمال
الله
247
ا
جلد 4
طرف سے گزریں گے مولوی صاحب سے کہنا کہ ضرور سلام کریں۔چنانچہ پیر صاحب
حضرت مولوی صاحب کے مطب کے سامنے سے گزرے اور حضرت مولوی صاحب
نے اپنے دوستوں سمیت باہر نکل کر اُن کو سلام کیا۔پیر صاحب نے گھوڑا کھڑا کر لیا اور
حضرت مولوی صاحب سے باتیں کرنے لگے کہ دیکھو! ہمارے پاس مولوی لوگ
فتوے کیلئے آئے تھے مگر ہم نے انکار کر دیا کہ ہم کو ان باتوں سے کیا تعلق ہے ہمیں
سب نے سلام کرنا ہوتا ہے۔یہ واقعہ شہر میں پھیل گیا اور پیر صاحب کے مرید اس تحریک
سے الگ ہو گئے اور مخالفت کا زور ٹوٹ گیا۔غرض ابو طالب کے لئے یہ بڑا امتحان تھا
وہ سارے شہر میں مکرم سمجھے جاتے تھے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اب اُن کی عزت جاتی
رہے گی انہوں نے رسول کریم ﷺ کو بلوایا اور کہا کہ اے میرے بھتیجے ! میں سمجھتا ہوں
کہ تو جو کرتا ہے سچ سمجھ کر کرتا ہے اور میں نے بھی ہمیشہ تیری مدد کی ہے اور تجھے دشمنوں
سے بچایا ہے مگر اب میری قوم کے لوگ میرے پاس آئے ہیں اور کہا ہے کہ یا تو اپنے
بھتیجے سے کہو کہ تبلیغ میں نرمی کرے اور یا پھر اس سے قطع تعلق کرلو اور اگر میں ایسا نہ کروں
تو قوم میرے ساتھ قطع تعلق کر لے گی اور تو جانتا ہے کہ قوم کا مقابلہ کرنا مشکل ہوتا ہے
اب تو بتا تیری کیا رائے ہے؟ رسول کریم ﷺ نے جس وقت یہ بات سنی آپ کی
آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور آپ نے فرمایا اے میرے چا! میرے دل میں آپ کا بڑا
ادب ہے مگر سچائی کے مقابلہ میں میں آپ کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوں۔اگر دشمن
میری دائیں طرف سورج اور بائیں طرف چاند لا کر کھڑا کر دیں تو بھی میں تبلیغ میں نرمی
نہیں کروں گا اور توحید کی اشاعت سے باز نہیں رہوں گا2۔میں آپ کیلئے ہر قربانی
کرنے کو تیار ہوں لیکن یہ بات آپ کی نہیں مان سکتا آپ مجھے میرے حال پر چھوڑ دیں
اور اپنی قوم سے صلح کرلیں میرے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہے۔اس پر باوجود اس کے کہ
ابو طالب کیلئے قوم کا چھوڑ نا مشکل تھا اس دلیرانہ جواب کو سن کر ان پر یہ اثر ہوا کہ انہوں
نے کہا کہ اگر قوم مجھے چھوڑتی ہے تو بے شک چھوڑ دے میں تجھے نہیں چھوڑوں گا۔
سيرة النبي عمال
248
صلى الله
جلد 4
ابوطالب کے اس جواب کی اہمیت کا پورا اندازہ وہ لوگ نہیں کر سکتے جو تاریخ
سے ناواقف ہونے کی وجہ سے ایک اور واقعہ کو نہیں جانتے جس سے ابو طالب کی قلبی
کیفیت کا پتہ چلتا اور یہ معلوم ہوتا کہ انہیں اپنی قوم سے کتنی محبت تھی۔جب ان کی
وفات کا وقت قریب آیا تو چونکہ رسول کریم ﷺ کو ان سے بہت ہی محبت تھی اُن کی
قربانیوں اور حسن سلوک کی وجہ سے ، اس لئے آپ کو سخت دکھ تھا کہ آپ مسلمان
ہوئے بغیر مررہے ہیں۔آپ کبھی ان کے دائیں جاتے اور کبھی بائیں اور کہتے کہ
اے چچا! اب موت کا وقت قریب ہے لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله كبر
دیجئے مگر ابو طالب خاموش رہے اور کچھ جواب نہ دیا۔آخر رسول کریم ﷺ نے بہت
اصرار کیا، آپ پر رقت طاری تھی اور آپ بار بار کہتے تھے کہ اے چچا! ایک دفعہ کلمہ
پڑھ لیں تاکہ میں خدا کے حضور کہہ سکوں کہ آپ نے اسلام قبول کر لیا تھا لیکن
ابوطالب نے آخر میں یہی جواب دیا کہ میں اپنی قوم کے دین کو نہیں چھوڑ سکتا 3۔گویا
ان کو اپنی قوم سے اتنی محبت تھی کہ وہ اس کے بغیر جنت میں بھی جانا نہ چاہتے تھے۔اسی قوم سے اس قدر شدید محبت رکھنے والے شخص پر رسول کریم ﷺ کے بہادرانہ
جواب کا یہ اثر ہوا کہ اُس نے کہہ دیا کہ اچھا اگر قوم مجھے چھوڑتی ہے تو چھوڑ دے میں
آپ
کو نہیں چھوڑوں گا۔صلى الله
غرض ایسے واقعات کو دیکھ کر دوست تو کیا دشمن بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا
اور ہر شخص خواہ اس کے دل میں کتنا عنا د بھی کیوں نہ ہو ان واقعات کوسن کر سر جھکا لیتا
ہے اور ایسے بہادر کی عظمت کے اقرار پر مجبور ہو جاتا ہے۔رسول کریم ﷺ کی زندگی
میں ایسے بیسیوں نہیں سینکڑوں واقعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ
بہادری کے ایسے بلند مقام پر تھے کہ اس سے اوپر خیال بھی نہیں کیا جاسکتا
بہادری کہاں سے پیدا ہوئی؟ یہ تو کل ہی سے تھی۔دنیا دار جسے بہادری کہتے ہیں
مذہبی لوگ اسے تو کل کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔فرق صرف یہی ہے کہ بہادری۔
سيرة النبي عمال
-
249
صلى الله
جلد 4
کے لفظ سے یہ معلوم نہیں ہوتا یہ چیز کہاں سے آئی اور توکل کا لفظ بتا دیتا ہے کہ اس
قسم کی بہادری اعلیٰ مقصد سے پیدا ہوتی ہے۔تو کل کے یہی معنی ہیں کہ خدا کے مقابلہ
میں انسان ہر چیز کی قربانی کیلئے تیار ہو گویا تو کل کا لفظ بہادری کے اسباب وجوہ اور
اس کا منبع بھی بتا دیتا ہے اور بہادری و توکل میں صرف یہی فرق ہے ورنہ دونوں
چیزیں ایک ہی ہیں۔اسی بہادری کو ہم رسول کریم علیہ کے صحابہ میں بھی دیکھتے ہیں
اور صحابہ میں ہی نہیں بلکہ صحابیات میں بھی ہمیں یہ چیز نظر آتی ہے اور نہ صرف
عورتوں بلکہ بچوں میں بھی موجود ہے۔آج وہ زمانہ آیا ہے کہ لوگ اسلام اور ایمان
کیلئے قربانی سے بچنے کیلئے عذر اور بہانے تلاش کرتے ہیں اور وقت آنے پر کے
ہیں کہ ہمیں یہ وقت ہے وہ روک ہے لیکن رسول کریم ﷺ کی قوت قدسیہ کے
ما تحت مسلمانوں میں قربانی کا وہ جذبہ پیدا ہو چکا تھا کہ مرد اور بالغ عورتیں تو الگ
رہیں بچے بھی اسی جذبہ سے سرشار نظر آتے تھے یہاں تک کہ بدر کی جنگ کے موقع
پر رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو بلایا تاکہ ان میں سے ان لوگوں کا انتخاب کریں جو
جنگ کے قابل ہوں۔اُس وقت ایک لڑکے کے متعلق آتا ہے دوسرے صحابہ اور وہ
خود بھی بیان کرتا ہے کہ جس وقت وہ لوگ کھڑے ہوئے وہ بھی اس جوش میں کہ
اسلام کی خاطر جان قربان کرنے کا موقع ملے اُن میں کھڑا ہو گیا مگر چونکہ قد چھوٹا
تھا دوسرے لوگوں کے مقابلہ میں چھوٹا معلوم ہوتا تھا اس وجہ سے خطرہ تھا کہ شاید
منتخب نہ ہو سکے اس لئے وہ اپنی انگلیوں کے بل کھڑا ہو گیا اور ایڑیاں اوپر اٹھا لیں تا
قد اونچا معلوم ہو اور چھاتی تان لی تا کمزور نہ سمجھا جائے۔رسول کریم ﷺ نے
فرمایا تھا کہ پندرہ سال سے کم عمر کا کوئی لڑکا نہ لیا جائے اور جب آپ انتخاب
کرتے ہوئے اس کے پاس پہنچے تو فرمایا کہ یہ بچہ ہے اسے کس نے کھڑا کر دیا ہے
اسے ہٹا دو۔مگر آج ایسا ہوتا تو شاید ایسا بچہ خوشی سے اچھلنے لگتا کہ میں بچ گیا لیکن
جب اُس بچہ کو الگ کیا گیا تو وہ اتنا رویا اتنا رویا کہ رسول کریم ﷺ کو رحم آگیا اور
الله
سيرة النبي علي
250
آپ نے فرمایا اچھا اسے لے لیا جائے 4۔“
جلد 4
( الفضل 7 مئی 1936 ء )
1 پروہت : برہمن یا پنڈت جو پوجاپاٹ یا بیاہ شادی اور موت کی رسوم ادا کرتا ہے۔(فیروز اللغات اردو جامع صفحه 393 فیروز سنز، مطبوعہ لاہور 2010ء)
2: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول وفد قريش مع ابى طالب في شان الرسول
صفحہ 312،311 مطبوعہ دمشق 2005 الطبعة الاولى
3 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول طمع الرسول فى اسلام ابی طالب صفحہ 472
مطبوعہ دمشق 2005 الطبعة الأولى
:4 السيرة الحلبية الجزء الثانى باب غزوة بدر الكبرى عمير بن ابی وقاص صفحه 370
371 مطبوعہ بیروت 2012 ، الطبعة الأولى