رسول کریمﷺ کی غیرتِ ایمانی

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
251
جلد 4
وو
رسول کریم عملہ کی غیرت ایمانی
حضرت مصلح موعود 19 جون 1936 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔رسول کریم و احد کی جنگ میں جب زخمی ہوئے تو کفار میں یہ خبر مشہور
ہوگئی کہ رسول کریم ﷺ نَعُوذُ بِاللہ مارے گئے ہیں اس سے قدرتی طور پر ان میں
خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ان کا لشکر ایک جگہ اکٹھا ہو کر اس بات پر فخر کر رہا تھا کہ ہم نے
صلى الله
صلى الله
محمد (ﷺ) کو نَعُوذُ بالله مار دیا ہے اس موقع پر ابوسفیان نے کفار کے لشکر کی طرف
سے آواز دی اور کہا کہاں ہے محمد (ع ) ؟ رسول کریم ﷺ اس وقت تک ہوش میں
صلى
الله
آچکے تھے آپ نے جب سنا کہ ابوسفیان کہہ رہا ہے کہ کہاں ہے محمد (ع ) ؟ اور صحابہ
نے اس کا جواب دینا چاہا تو رسول کریم ﷺ نے انہیں منع فرما دیا اور کہا مت جواب دو
خاموش رہو۔صحابہ کی طرف سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے سمجھا کہ شاید یہ بات
درست ہے کہ محمد ( ﷺ ) نَعُوذُ باللہ مارے گئے ہیں۔چنانچہ انہوں نے خوشی سے نعرہ
بلند کیا اور کہا ہم نے محمد (ﷺ) کو مار دیا۔اس کے بعد انہیں قدرتی طور پر خیال پیدا ہوا
کہ رسول کریم ﷺ کے بعد اگر کوئی شخص مسلمانوں کو سنبھال سکتا ہے تو وہ ابو بکر ہے اس پر
ابوسفیان نے آواز دی کہاں ہے ابوبکر ؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جواب دینے لگے تو
رسول کریم ﷺ نے منع فرما دیا اور کہا مت جواب دو۔اس پر پھر کفار نے خوشی سے ایک نعرہ
مارا اور کہا کہ ہم نے ابو بکر کو بھی مار دیا۔پھر ابوسفیان نے پوچھا کہاں ہے عمر؟ حضرت عمر
نہایت تیز مزاج تھے وہ یہ کہنے کو ہی تھے کہ عمر تمہارا سر توڑنے کیلئے موجود ہے کہ
رسول کریم اللہ نے انہیں منع کر دیا اور فرمایا خاموش رہو کیونکہ اس وقت اسلامی لشکر

سيرة النبي م
صلى الله
-
252
جلد 4
تتر بتر ہو چکا ہے اور صحابہ سخت زخمی تھے اور رسول کریم ﷺ یہ مناسب نہیں سمجھتے تھے
کہ ایسی حالت میں دشمن کو چھیڑا جائے اسی لئے آپ صحابہ کو جواب دینے سے منع
فرماتے رہے کہ دشمن کو انگیخت کرنے کا کیا فائدہ۔جب انہوں نے سمجھ لیا کہ رسول کریم
بھی مارے گئے ہیں اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بھی مارے
گئے ہیں تو ابوسفیان زور سے چلایا اور اُس نے بلند آواز سے نعرہ مار کر کہا اُعْلُ هُبل
أغلُ هُبل - قبل مشرکین مکہ کا بہت بڑا دیوتا سمجھا جاتا تھا، اُس کا نام لے کر ابوسفیان
نے پکارا اُس کی شان بلند ہو کیونکہ صبل آخر تو حید پرستوں کے مقابلہ میں جیت گیا، یہ
لوگ مارے گئے اور ھبل کو فتح ہوئی۔جب ابوسفیان نے یہ نعرہ لگایا تب وہی محمد
جو تینوں موقعوں پر صحابہ کو خاموش کرتے چلے آئے تھے اور صحابہ بھی اس لئے
خاموش تھے کہ رسول کریم ع کے جواب دینا پسند نہیں فرماتے تھے جب ابوسفیان نے کہا
أعْلُ هُبَل اُعْلُ هُبل تو آپ کی ساری احتیاط اور سارا حرم جاتا رہا اور آپ نے صحابہ
سے فرمایا کیوں جواب نہیں دیتے ؟ انہوں نے کہا کہ يَارَسُوْلَ اللهِ! ہم تو اس لئے
خاموش ہیں کہ آپ نے ہمیں جواب دینے سے منع فرمایا ہے۔آپ نے فرمایا
نہیں اب جواب دو۔انہوں نے کہا يَارَسُولَ اللهِ! کیا جواب دیں ؟ آپ نے فرمایا
کہو اللهُ عَزَّ وَجَلَّ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ 1 تمہارا میل جھوٹا ہے، اللہ ہی ہے جو عزت اور
الله
جلال والا ہے۔تو محمد ﷺ کے طریق عمل نے ہم کو بتا دیا کہ ہماری غیرتیں کیا اور
ہمارے جوش کیا اور ہماری ہمتیں کیا سب خدا اور اس کے رسول کیلئے ہونی چاہئیں۔پس ہزاروں قربانیوں کے موقعے تمہارے لئے موجود ہیں۔سات ہزار کی
قادیان کی احمدی آبادی ہے اس میں سے کم سے کم ڈیڑھ ہزار مرد ہوں گے۔میں نے
تبلیغ عام کا اعلان کیا ہوا ہے مگر ان میں سے کتنے ہیں جو سال میں سے ایک مہینہ قربان
کر کے خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کا نام دنیا میں پہنچانے کیلئے گھروں سے نکل کھڑے
ہوئے ہیں۔اگر ہم واقعہ میں غیرت مند ہیں تو کیوں ہماری غیرتیں خدا تعالیٰ کے نام

سيرة النبي متر
253
جلد 4
صلى الله
صلى
صلى الله
کیلئے جوش میں نہیں آتیں۔آخر خدا کے سپاہی اور گاؤں کے گنوار لٹھ باز میں کوئی فرق
بھی تو ہونا چاہئے۔وہ فرق یہی ہے کہ گنوار لٹھ باز کی غیرت اُس وقت بھڑکتی ہے جب
اس کے گھر پر کوئی شخص حملہ آور ہو لیکن خدا تعالیٰ کے سپاہی کی غیرت اُس وقت بھڑکتی
ہے جب خدا تعالیٰ کے گھر پر کوئی شخص حملہ آور ہو۔محمد ﷺ کے گھر پر حملہ کیا گیا آپ
نے اپنا گھر چھوڑ دیا، محمد ہے کے وطن پر حملہ کیا گیا آپ نے اپنا وطن چھوڑ دیا لیکن
جب خدا تعالیٰ کی ذات پر حملہ ہوا تو اُس وقت محمد ﷺ خاموش نہ رہے بلکہ آپ نے
الله
کفار کو جواب دیا۔محمد حملے کی جائیدادیں اور آپ کے اموال اور آپ کے املاک اور
آپ کی زمینیں چھین چھین کر دشمنوں نے جو حالت کر دی تھی وہ اس سے ظاہر ہے کہ
جب آپ حج کیلئے فتح مکہ کے بعد مکہ تشریف لائے تو کسی نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! آپ
کہاں ٹھہریں گے؟ کیا ہی وہ دردناک جواب ہے جو رسول کریم ﷺ نے دیا۔آپ نے
فرمایا ہمارے لئے تو عقیل نے کوئی گھر چھوڑا ہی نہیں ہم کہاں ٹھہریں گے 2۔وہ شخص
جس کے باپ دادے مکہ پر حکومت کرتے چلے آئے تھے سات سال کے بعد مکہ میں
ایک اجنبی کی حیثیت میں آتا ہے اور جب اُس سے ایک شخص پوچھتا ہے کہ آپ کہاں
ٹھہریں گے؟ تو وہ مسیح علیہ السلام کی طرح کہتا ہے درندوں کیلئے ماندیں ہیں اور چڑیوں
کیلئے گھونسلے مگر ابن آدم کیلئے سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں 3۔ہمارے لئے تو کوئی گھر ہی
باقی نہیں رہا ہم کہاں ٹھہریں گے۔مگر خدا تعالیٰ کیلئے انہی محمد ﷺ کی غیرت دیکھو کہ حنین
کے موقع پر صحابہ ایک وجہ سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں ، اسلامی لشکر کفار کی شمولیت کی وجہ
سے تتر بتر ہو جاتا ہے صرف بارہ آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد رہ جاتے ہیں
اور چار ہزار کا لشکر دونوں طرف سے تیروں کی بارش برسا رہا ہے ایسی حالت میں گھبرا کر
صحابہ عرض کرتے ہیں کہ يَا رَسُولَ اللَّهِ ! یہ کھڑے رہنے کا موقع نہیں میدانِ جنگ
سے پیچھے بیٹے اور ایک تو وفور محبت کی وجہ سے آپ کے گھوڑے کا باگ پکڑ لیتا اور اسے
آگے بڑھنے سے روک دیتا ہے مگر رسول کریم ہے اس کو ہٹا دیتے ہیں اور فرماتے ہیں

سيرة النبي متر
254
جلد 4
چھوڑ دو میرے گھوڑے کی باگ۔اور اپنی سواری کو ایڑ لگا کر دشمن کی طرف بڑھتے ہیں
اور لشکر کفار میں نڈر ہو کر گھس جاتے اور فرماتے ہیں
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ 4
یعنی کیا اس وقت صحابہ کی ایک غلطی کی وجہ سے تم یہ سمجھتے ہو کہ میں جھوٹا ہوں؟
ہرگز نہیں میں خدا کا سچا نبی ہوں اور دیکھو! میں اکیلا اس وقت تمہاری طرف بڑھ رہا
ہوں۔لیکن اس طرح میرا دشمنوں کی طرف بڑھتے چلے جانا لوگوں کو حیرت میں ڈال
دے گا اور وہ کہیں گے شاید یہ خدا ہے مگر سنو! یہ درست نہیں میں خدا نہیں بلکہ
(الفضل 25 جون 1936ء)
66
عبدالمطلب کا بیٹا ہوں۔“
1: بخاری کتاب المغازى باب غزوة أحد صفحه 685،684 حدیث نمبر 4043 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
2 السيرة الحلبية الجزء الثالث فتح مكة صفحه 187 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
3: متی باب 8 آیت 20 پاکستان بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور 2011ء
4: مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين صفحہ 790 ، 791 حدیث نمبر 4615 تا 4617 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی