رسول کریمﷺ بہترین مصلح

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
255
جلد 4
رسول کریم بہترین مصلح
حضرت مصلح موعود 17 جولائی 1936ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔”رسول کریم ﷺ کی زندگی میں دونوں پہلو نظر آتے ہیں اور صاف معلوم ہوتا
ہے کہ آپ دنیا کے مادی مصلح بھی ہیں ، اخلاقی مصلح بھی ہیں اور روحانی مصلح بھی ہیں
اور آپ کی حیات طیبہ تمام کی جامع نظر آتی ہے۔اگر ایک طرف آپ تعلیم دیتے ہیں کہ
اَلدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ 1 تو دوسری طرف روحانیت کی تکمیل کے متعلق زور دیتے ہیں۔دعا کا تعلق اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان ایسا ہے جیسے بچے اور ماں کا تعلق۔دعا کے
معنے پکارنے کے ہیں۔پکارنے والا تب پکارتا ہے جب اسے یقین ہو کہ کوئی میری مدد
کرے گا کیونکہ کون اپنے دشمن کو مدد کیلئے پکارتا ہے کہ مجھے آکر بچاؤ بلکہ انسان ایسے
وقت میں خاموش رہتا ہے تا کہ کوئی اس پر ہنسے نہیں۔دعا میں تین چیزیں پائی جاتی ہیں۔اوّل یہ کہ اپنے دل میں یقین کرے کہ میری
بات قبول کی جائے گی۔دوسرے یہ اعتما در کھے کہ جس کو میں پکارتا ہوں اس میں میری
مدد کرنے کی طاقت ہے۔تیسرے ایک فطری لگاؤ جو انسان کو باقی ہر قسم کے لگاؤ سے
پھیر کر اُسی کی طرف لے جاتا ہے۔پہلے دو تو عقلی نکتے ہیں۔تیسری فطرتی محبت ہے جو
دوسری طرف سے اس کی آنکھ کو بند کر کے محبوب کی طرف لے جاتی ہے۔بچہ اور ماں
کی مثال کو دیکھ لو بچہ کا ماں سے فطرتی تعلق ہوتا ہے قطع نظر اس سے کہ ماں اس کی مدد
کر سکے یا نہ کر سکے وہ اسے پکارتا ہے۔ایک سمندر میں ڈوبنے والا بچہ با وجود یہ جاننے
کے کہ میری ماں تیرنا نہیں جانتی پھر بھی اپنی ماں کو آواز دیتا ہے کہ مجھے بچاؤ۔کسی

سيرة النبي علي
256
جلد 4
دوسرے کو آواز نہیں دیتا کہ کوئی مجھے بچائے بلکہ بے اختیار اپنی ماں کو پکارتا ہے۔یہ
جذباتی تعلق ہے جس کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا الدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ
بغیر دعا کے انسان کے ایمان کو کامل نہیں کیا جاسکتا۔پس آنحضرت ﷺ نے بندے اور
اللہ تعالیٰ کے درمیان تعلق کو ماں اور بچہ کا ساتعلق قرار دیا ہے کہ دنیا سے آنکھ بند کر کے
اس کی طرف بھاگے جب بھی دکھ پہنچے تو بھاگ کر اسی کے آستانہ پر گرے۔دوسری چیز اخلاق میں ہم دیکھتے ہیں تو آنحضرت ﷺ کی زندگی میں ایسے باریک
در بار یک اخلاقی پہلو معلوم ہوتے ہیں کہ بار یک نگاہ والے بھی دیکھ نہیں سکتے۔مثلاً
بیویوں کے معاملہ میں ہی آپ کے متعلق آتا ہے کہ جب کوئی آپ کی بیوی پانی پیتی
آپ اُسی جگہ منہ لگا کر پانی پیتے جہاں سے اس نے پیا ہوتا2۔یہ کتنی چھوٹی سی بات ہے
مگر کیسا باریک نکتہ ہے کہ انسانی محبت بڑے بڑے معاملات سے نہیں بلکہ چھوٹی چھوٹی
باتوں سے ظاہر ہوتی ہے۔اخلاق کے بڑے معاملات میں بھی آپ نے ایسی تعلیم دی ہے
کہ ایسا معلوم ہوتا ہے یہ شخص ساری عمر اخلاقیات کا مطالعہ کرتا رہا ہے۔بنی نوع انسان
کے باہمی تعلقات، رشتہ داروں کے باہمی تعلقات، انسان کے ذاتی کیریکٹر کی
تفصیلات، جھوٹ ، خیانت، بدگمانی سے پر ہیز تمام امور نظر آتے ہیں اور کوئی ایسی بات
نہیں جس کا ذکر نہ آیا ہو بلکہ اپنی ذات میں ایسا کامل نمونہ دکھا یا ہے کہ اگر کسی شخص
کو بیسیوں زندگیاں عطا ہوں تب بھی اس کمال کو نہیں پہنچ سکتا۔تیسری چیز مادیات ہیں
ان کے لحاظ سے ہم دیکھتے ہیں تو رسول کریم ﷺ کی زندگی میں مادیات میں اصلاح
کی تعلیم بھی معلوم ہوتی ہے۔سڑکوں کو کھلا کرو، پانی کی صفائی رکھو، راستہ کی صفائی کرو،
مکان کشادہ بناؤ وغیرہ احکام سے آپ کی تعلیم پر ہے۔پس مادیات کے لحاظ سے بھی
آپ کی تعلیم ایسی مکمل ہے کہ حیرت آجاتی ہے۔تمام ضروری مادی چیزیں خواہ وہ
سیاست سے تعلق رکھتی ہوں یا تمدن سے تعلق رکھتی ہوں یا تجارت سے یا صنعت سے
صلى الله
متعلق ہوں ہر ایک شے کو رسول کریم ﷺ نے اپنی اپنی جگہ پر بیان فرمایا ہے لیکن

سيرة النبي عمال
257
جلد 4۔با وجود اس کے رسول کریم ﷺ نے اس زمانہ کے لوگوں کی طرح یہ نہیں کیا کہ دنیا کی
ہر شے کو مذہب کا حصہ قرار دے دیا ہو۔مثلاً آپ کے متعلق واقعہ آتا ہے کہ ایک دفعہ
کچھ لوگ کھیتی باڑی کر رہے تھے۔آپ پاس سے گزرے تو وہ کر اور مادہ پودوں کو
ملا رہے تھے آپ نے فرمایا کیا حرج ہے اگر نہ لگاؤ۔لوگوں نے لگانے چھوڑ دیئے تو
دوسرے سال پھل بہت کم آیا۔آپ نے ان درختوں کو دیکھ کر دریافت فرمایا تو لوگوں
نے کہايَارَسُولَ اللهِ ! آپ ہی نے فرمایا تھا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں نے حکم نہیں
دیا تھا آپ لوگ اپنی دنیاوی باتوں کو مجھ سے اچھا جانتے ہو 3۔اب گویا رسول اللہ
نے مادیات کو مذہب سے جدا کر دیا۔وہ زبان بھی خدا کے رسول کی زبان تھی مگر
باوجود اس کے کہ وہ خدا کے رسول کی زبان تھی آپ نے مادیات کو مادیات قرار دے
کر فرمایا کہ تم ان باتوں کو زیادہ جانتے ہو مگر آج کل کے مولوی تو ایسا کرتے ہیں کہ
خواہ اُن کے منہ سے انہونی بات بھی نکلے اس کے نہ ماننے سے اسلام کے دائرہ سے
خارج اور کافر و مرتد ہونے کا سوال پیدا ہو جاتا ہے۔دوسری طرف مغربی گروہ ہے اس کے نزدیک مذہب پر نہ ایمان لانا ضروری ہے، نہ
ان کے نزدیک آپ کی تعلیم کی عزت ہے، نہ اخلاق کی حرمت، وہ ہر شے کو مادی قرار
دیتے ہیں یہاں تک کہ اُن کے فلاسفروں نے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ خدا نے دنیا کوکس
طرح پیدا کیا بلکہ یہ ہے کہ انسان نے خدا کو کس طرح پیدا کیا۔ان کے نزدیک خدا کا
سوال انسانی ارتقاء کا نتیجہ ہے اور یہ کہ بے شک خدا کا وجود ایک حقیقت ہے لیکن دماغی
ترقی کی وہ انتہائی کڑی ہے اور کچھ نہیں۔ان کے نزدیک انسان نے اپنے لئے ایک اچھا
نمونہ تلاش کرنا چاہا جب وہ انسانوں میں ایک عمدہ نمونہ تلاش نہ کر سکے تو انہوں نے
انسانوں سے باہر ایک ذہنی نقشہ تیار کیا۔پہلی کوشش انسان کی ایسی کامیاب نہ تھی مگر جوں
جوں وہ زیادہ غور کرتا گیا زیادہ ترقی کرتا گیا یہاں تک کہ اس نے ایک کامل نقشہ تیار کر لیا
اُس کا نام خدا ہے اور ہر انسان کا فرض ہے کہ اس کا حکم مانے یعنی اس کی نقل کرنے کی

سيرة النبي علي
258
جلد 4
کوشش کرے بغیر اس کی نقل اتارنے کے انسان کامیاب نہیں ہوسکتا۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بھی خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں اور اس کی فرمانبرداری کرتے
ہیں مگر اس لئے نہیں کہ خدا نے انسان کو پیدا کیا ہے بلکہ اس لئے کہ انسان نے آخر
ایک کامل وجود کو دریافت کر لیا۔غرض ان لوگوں نے خدا کو بھی مادیات کا حصہ قرار
دے لیا ہے اور دوسری طرف ہندوستان کے مولویوں نے ہر ایک شے حتی کہ اخبار،
سوسائٹی اور جلسہ کو بھی مذہب کا حصہ ٹھہرا لیا ہے۔لیکن اس طریق سے نہ دنیا کی اصلاح
ہوسکتی ہے نہ مذہب کی۔جس گروہ نے مادیات کو روحانیات کے تابع کیا وہ کہتا ہے کہ
نماز پڑھنے سے دنیا حاصل ہو جاتی ہے۔دوسرا فریق کہتا ہے کہ دنیا میں کما نا ، کھانا کھلانا
خدا کے حصول کا موجب ہیں۔یہ دین کو خیالی نقطہ سے حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ دنیا
کے پیچھے تمام روحانیات کو قربان کرنا چاہتا ہے۔پس یہ دونوں دھوکا خوردہ اور دھوکا
دینے والے ہیں اصل حقیقت رسول کریم ﷺ نے بیان فرمائی ہے کہ یہ دونوں الگ
الگ ہیں اور دونوں ضروری ہیں اور ان کو ملانا جائز نہیں۔جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ
بے شک عبادت ضروری ہے لیکن وَ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ 4 وَلِزَوْجِكَ عَلَيْكَ
حَقِّ وَلِجَارِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ 5۔مگر تیرے نفس کا بھی تجھ پر حق ہے اور تیری بیوی
کا بھی تجھ پر حق ہے اور تیرے ہمسایہ کا بھی تجھ پر حق ہے۔66
(الفضل 25 جولا ئی 1936ء)
1 ترمذى كتاب الدعوات باب منه الدعاء مخ العبادة صفحہ 770 حدیث نمبر 1 337
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
2: ابوداؤد كتاب الطهارة باب مؤاكلة الحائض و مجامعتها صفحه 47 حديث نمبر 259
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
3: مسلم كتاب الفضائل باب وجوب امتثال ما قاله شرعًا صفحه 1039 حدیث نمبر 6128
مطبوعہ ریاض 2000 الطبعة الثانية

سيرة النبي علي
259
جلد 4
4 بخارى كتاب الصوم باب من اقسم على اخيه صفحه 316 حدیث نمبر 1968+ بخاری
کتاب الصوم باب حق الجسم في الصوم صفحه 317 حدیث نمبر 1975 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
5 بخاری کتاب الصوم باب حق الضيف في الصوم حديث نمبر 1974 صفحہ 317 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی