رسول کریمﷺ کی رحم دلی
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
260
جلد 4
رسول کریم اللہ کی رحم دلی
حضرت مصلح موعود 24 جولائی 1936ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔مکہ والوں نے جب آنحضرت ﷺ کی تبلیغ کو سننے سے انکار کر دیا تو آپ کو
خیال آیا کہ طائف کے لوگوں کو تبلیغ کروں۔مکہ کے بد باطن مخالفوں کو جب علم ہوا تو
انہوں نے طائف والوں کے پاس آدمی بھیجا کہ اس شخص کیلئے ہم نے مکہ میں تو کوئی
جگہ چھوڑی نہیں ہمیں امید ہے کہ تم لوگ اپنے مذہب کیلئے ہم سے کم غیرت مند ثابت
نہ ہو گے۔طائف والوں نے جواب دیا کہ تم اسے یہاں آنے دو تم سے زیادہ بدسلوکی
ہم کریں گے۔رسول کریم علی ہے جب طائف پہنچے تو ان لوگوں نے دھوکا سے آپ کو
ایک جگہ بلایا کہ آپ کی باتیں سنیں گے اور ادھر شہر کے لڑکوں کو جمع کر لیا جن کی جھولیوں
میں پتھر بھرے ہوئے تھے اور ساتھ کتے تھے۔جب آپ نے وہاں پہنچ کر بات شروع
کی تو لڑکوں نے پتھر مارنے شروع کر دئیے اور کتے بھی چھوڑ دیئے گئے۔پھر آپ پر
گرتے اور جسم اطہر پر زخم لگتے جاتے تھے اور خون بہتا جاتا تھا 1۔آپ واپس بھاگتے
ہوئے کسی جگہ دم لینے کیلئے ٹھہرتے تو جسم اطہر سے خون پونچھتے جاتے اور ساتھ فرماتے
اے میرے رب ! یہ لوگ نہیں جانتے میں کون ہوں تو انہیں معاف کر 2۔عربوں میں شرافت کا مادہ تھا اس لئے دشمن بھی بعض اوقات دل میں در دمحسوس
کرتا تھا۔رستہ میں ایک عرب سردار کا باغ تھا جب اُس نے آپ کو اس حالت میں
آتے دیکھا تو اس کے دل میں درد پیدا ہوا اور اپنے عیسائی غلام سے کہا انگور تو ڑ کر لے
جاؤ اور اس شخص کو بلالا ؤ اور اسے بٹھا کر کھلاؤ۔چنانچہ غلام جا کر آپ کو بلا لایا، بٹھایا
سيرة النبي عمال
261
جلد 4
اور انگور کھلائے اور پھر دریافت کیا کہ آپ مے کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ہے؟ آپ
نے اسے ساری بات سنائی اور پھر کہا کہ میں جب طائف سے واپس آ رہا تھا تو مجھ پر
جبریل نازل ہوئے اور کہا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ اگر تو کہے تو طائف والوں
کا تختہ اُسی طرح اُلٹ دوں جس طرح لوط کی بستی کا اُلٹا گیا تھا مگر میں نے اسے جواب
دیا کہ اگر یہ لوگ تباہ ہو گئے تو مجھ پر ایمان کون لائے گا۔آپ کی باتیں سن کر عیسائی
غلام کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔جب اس کے آقا نے یہ دیکھا تو اس کی مذہبی
غیرت جوش میں آگئی اور اپنے غلام کو واپس بلالیا اور کہنے لگا کہ کیا تو بھی اس کے
پھندے میں آ گیا ہے 3۔۔معلوم ہوتا ہے کہ یہی واقعہ حضرت صاحبزادہ صاحب کی نظر کے سامنے تھا اور
آپ نے نہ چاہا کہ آپ کا قدم کسی ایسی جگہ پڑے جہاں آنحضرت ﷺ کا قدم نہ پڑا
تھا۔اس واقعہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مومن کو ایک ہی وقت میں بہادر بھی اور رحیم بھی
ہونا چاہئے۔یہ دو جذبات بہت کم اکٹھے مل سکتے ہیں۔مگر وہ بہادری حقیقی نہیں ہوتی
جس میں ظلم ہو۔وہ شجاعت شجاعت نہیں بلکہ تہو ر ہوتا ہے۔حقیقی بہادری مومن میں ہی
ملتی ہے کیونکہ اس کے ساتھ رحم کا جذبہ ضروری ہے۔مومن بیک وقت بہادر بھی اور
رحیم بھی ہوتا ہے۔اگر وہ ایک طرف اپنی جان کو اخروٹ اور بادام کے چھلکے سے بھی
حقیر سمجھتا ہے تو دوسری طرف اس کے اندر اتنا رحم ہوتا ہے کہ وہی لوگ جو اس پر ظلم
کرتے ہیں ان سے وہ عفو کا معاملہ کرتا ہے۔الله
ایک واقعہ میں نے رسول کریم ﷺ پر کفار کے مظالم کا سنایا ہے جو ایک لمبی زنجیر
کی کڑی ہے۔متواتر تیرہ سال تک آپ پر یہ مظالم جاری رہے۔کبھی آپ پر تلواروں
سے حملہ کیا جاتا تو کبھی تیروں اور سونٹوں اور پتھروں سے، کبھی آپ کے اوپر نجاست
پھینکی جاتی اور کبھی گلا گھونٹا جاتا۔حتی کہ آخری ایام میں جب آپ کو مکہ چھوڑنا پڑا مسلسل
تین سال تک آپ کا اور آپ کے صحابہ کا ایسا شدید بائیکاٹ کیا گیا کہ کسی سے سودا بھی
سيرة النبي عمال
262
جلد 4
مسلمان نہ خرید سکتے تھے۔حضرت ابوبکر کی روایت ہے کہ اتنی تنگی ہوگئی تھی کہ بعض دفعہ
دنوں کھانے کو کچھ نہیں ملتا تھا۔پاخانے سوکھ گئے اور جب پاخانہ آتا تو بالکل مینگنیوں
کی طرح ہوتا کیونکہ بعض اوقات درختوں کے پتے کھا کر گزارہ کرتے تھے 4 اور
بعض اوقات کھجور کی گٹھلیاں۔احادیث میں ہے کہ آنحضرت ﷺ کی چہیتی بیوی جس
نے اسلام کیلئے ہر چیز قربان کر دی تھی یعنی حضرت خدیجہ ان کی وفات انہی مظالم کے
باعث ہوئی۔ہر شخص خیال کر سکتا ہے کہ جن بی بی کے بیسیوں غلام تھے اور جو لاکھوں
روپے کی مالک اور جو مکہ کے مالدار اشخاص میں سے تھیں، جو بیسیوں گھرانوں کو کھانا
کھلا کر خود کھاتی تھیں بڑھاپے میں ان کو کئی کئی فاقے کرنے پڑتے اور اگر کچھ کھانے کو
ملا بھی تو درختوں کے پتے وغیرہ۔اُس وقت ان کی صحت پر کیا اثر پڑا ہوگا۔چنانچہ اسی
تکلیف کی وجہ سے وہ فوت ہو گئیں۔آنحضرت ﷺ کے چچا ابو طالب بھی انہی تکالیف
کی وجہ سے فوت ہو گئے۔ان حالات میں تو ایک عام انسان تو در کنار بہادر سے بہادر
اور جری سے جری انسان کے ساتھ بھی اگر ایسی حالت ہوتی تو اس کے دل کا غصہ
انسان بآسانی سمجھ سکتا ہے۔اگر ایسی ہی وفادار بیوی انہی حالات میں کسی اور شخص کی
ضائع ہوتی تو وہ ان وفاداریوں اور قربانیوں کو یاد کر کے اور ان بچوں پر نگاہ ڈال کر
جنہیں بے نگران چھوڑ کر وہ دنیا سے رخصت ہوتی ، بہادر سے بہادر انسان بھی قسم کھاتا
کہ اس صدمہ کے عوض قریش کی ہر عورت کو بھی قتل کرنا پڑا تو میں اس سے دریغ نہ
کروں گا۔رسول کریم ﷺ نے کیا کیا؟ ایک صحابی کا بیان ہے کہ ایک جنگ میں جب
رسول کریم علیہ نے قریش کی ایک عورت کی لاش دیکھی تو آپ اس قدر غصہ میں آئے کہ
میں نے آپ کو اس قدر غصہ میں کبھی نہ دیکھا تھا اور آپ نے سخت غصہ کی حالت میں
دریافت کیا کہ اسے کس نے قتل کیا ہے؟ اور پھر فرمایا کہ عورتوں، بچوں، بوڑھوں،
ضعیفوں، بیماروں اور مذہبی لیڈروں پر کبھی ہاتھ مت اٹھا ؤ5۔کجا وہ سلوک اور کجا یہ۔ہر
شخص سمجھ سکتا ہے کہ بہادری کا مفہوم یہی ہے جو آنحضرت ﷺ نے بتایا۔مگر میں اپنی
سيرة النبي علي
263
جلد 4
الله
جماعت سے دریافت کرتا ہوں کہ کیا ان میں بھی وہی جرات اور وہی رحم ہے جو
آنحضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ نے دکھایا ؟ ہمارے دوستوں کی حالت یہ ہے کہ
جب کوئی مصیبت آتی ہے تو دوست گھبرا جاتے ہیں کہ اب ہم قید ہو جائیں گے ، پکڑے
جائیں گے۔کیا انہیں پتہ نہیں کہ جب انہوں نے احمدیت کو قبول کیا تھا تو اُس وقت یہ
سب چیزیں ان کے سامنے رکھ دی گئی تھیں۔کیا انہیں کسی نے دھوکا سے احمدیت میں
داخل کر لیا تھا ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب میں صاف لکھا ہے کہ جو
لوگ تکالیف کو برداشت نہیں کر سکتے ان کا راستہ مجھ سے الگ ہے۔میرا راستہ پھولوں
کی سیج پر نہیں بلکہ کانٹوں پر ہے۔کسی سے کوئی دھوکا نہیں کیا گیا۔ہر شخص جو احمدیت
میں داخل ہوتا ہے یہ سمجھ کر ہوتا ہے کہ یہ سب تکالیف اسے برداشت کرنی پڑیں گی پھر
شکایت کیسی ! اگر تو ہم کسی سے کہتے کہ آؤ احمدی ہو جاؤ ہم تمہیں بڑے بڑے عہدے
دلائیں گے، دولت دیں گے، بیماریوں اور تکلیفوں سے بچائیں گے ، عمدہ عمدہ عورتوں
سے شادیاں کر دیں گے ، تمہارے بچوں کی تعلیم کا انتظام کر دیں گے تو شکایت ہوسکتی تھی
مگر ہم تو شروع دن سے یہی کہتے کہ خدا نے ہمیں اس لئے چن لیا ہے کہ دین کے لئے
ہمیں قربانی کی بھیڑیں بنائے۔اگر ابتلاؤں کی تلواروں سے گردن کٹوانی ہے، اگر
اپنے اور اپنے عزیزوں کے خون سے ہولی کھیلنی ہے تو آؤ۔تو پھر کوئی شکایت کا موقع۔نہیں۔یہ بزدل کا کام نہیں اور ڈرپوک ہمارے ساتھ نہیں چل سکتا۔ہمیں خدا تعالیٰ نے اس لئے کھڑا کیا ہے کہ تا محمد علی کی بادشاہت کو پھر قائم
کریں اور ظاہر ہے کہ شیطان کے چیلے جنہیں اس سے پہلے انسانوں پر بادشاہت
حاصل ہے وہ سیدھے ہاتھوں اپنی بادشاہتیں ہمارے حوالے نہیں کریں گے۔وہ ہر
تدبیر اختیار کریں گے جس سے ہمیں کچلا جا سکے اور ہر سامان مہیا کریں گے جس سے
ہماری طاقت کو توڑا جا سکے۔لیکن ہمیں خدا تعالیٰ کا یہی حکم ہے کہ جاؤ اور اُس وقت تک
دم نہ لو جب تک محمد رسول اللہ ﷺ کا وہ جھنڈا دنیا کے تمام مذاہب کے قلعوں پر نہ گاڑ
سيرة النبي علي
264
جلد 4
دو جو صدیوں سے گرا ہوا ہے، جس کی عزت کو دشمنوں نے خاک میں ملانے کی ہر ممکن
کوشش کی ہے۔اس مقصد کو ہم نے کبھی نہیں چھپایا گو یہ ہمیشہ کہا ہے کہ ہم اس مقصد کو
امن کے ذریعہ اور دلوں کو فتح کر کے حاصل کریں گے۔مگر یہ تو ہم نے کہا ہے کہ ہم ہر
حال میں سچائی کو اختیار کریں گے۔کیا ہمارے دشمنوں نے بھی یہ اقرار کیا ہوا ہے؟
اگر نہیں تو پھر یہ شکوہ کیسا کہ حکومت کے بعض افسر کیوں آئین کو توڑتے ہیں؟ کیا
انہوں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی ہوئی ہے؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنایا کرتے تھے کہ ایک بادشاہ تھا اس نے خیال کیا
کہ فوج پر اتنا روپیہ صرف کرنے کی کیا ضرورت ہے۔قصائی جو روز چھری چلاتے ہیں
ان سے ہی فوج کا کام لیا جا سکتا ہے۔چنانچہ سب فوج موقوف کر دی گئی۔اردگرد کے
بادشاہوں کو جب یہ اطلاع ملی تو ایک بادشاہ نے جو اپنی حکومت کو وسیع کرنا چاہتا تھا اور
ہمت والا تھا حملہ کر دیا۔بادشاہ نے قصائیوں کو جمع کر کے حکم دیا کہ جا کر مقابلہ کرو۔وہ
گئے اور تھوڑی دیر کے بعد شور مچاتے ہوئے آگئے کہ ظلم ! داد، فریاد، بے انصافی۔بادشاہ نے دریافت کیا تو کہنے لگے کہ دشمن کا لشکر بہت بے انصافی کرتا ہے۔ہم تو
چار چار مل کر ایک آدمی کو پکڑتے اور سر اور پاؤں کو پکڑ کر با قاعدہ بسم اللہ کہہ کے
چھری پھیرتے ہیں لیکن دشمن بے تحاشا تلواریں مار مار کر ہمارے بیسیوں آدمی ہلاک
کر دیتا ہے اس لئے اس کا ازالہ کیا جائے۔اسی طرح ہمارے بعض نادان بھی یہی شور
کرتے ہیں کہ ہم سچ بولتے ہیں اور آئینی طریق اختیار کرتے ہیں مگر ہمارے دشمن
غیر آئینی کا رروائیاں کرتے اور جھوٹ بولتے ہیں۔ان کی بات ایسی ہی ہے جیسے
قصائیوں نے کی تھی۔کیا ہمارا دشمن بھی سچائی کا پابند ہے؟ کیا وہ بھی میری ہدایتوں پر
نے کیلئے تیار ہے؟ کیا اس کے اخلاق کا بھی وہی معیا ر ہے جو تمہارے سامنے پیش کیا
جاتا ہے؟ کیا اس نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کی ہوئی ہے؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی یہ بھی ایک دلیل ہے کہ تم سچ بولتے ہو اور
سيرة النبي عليه
265
جلد 4
تمہارا دشمن جھوٹ ، تم آئین کے مطابق چلتے ہو اور وہ غیر آئینی ذرائع اختیار کرتا ہے،
تم رحم کرتے ہو اور وہ بختی ، اگر تم میں اور اس میں یہ فرق نہ ہوتا تو تم کو احمدیت
میں داخل ہونے کی ضرورت ہی کیا تھی۔دوسری طرف رحم کا معاملہ ہے۔بہت تم میں ہیں جو چاہتے ہیں کہ اگر دشمن قابو
آئے تو اس سے پوری طرح بدلہ لیا جائے لیکن یاد رکھو یہ طریق مسلمان کا نہیں ہوتا۔مومن سے جب معافی طلب کی جاتی ہے تو وہ معاف کر دیتا ہے سوائے اس کے کہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کی ممانعت آچکی ہو۔بعض اوقات اللہ تعالیٰ اپنی خاص
مصلحتوں کے ماتحت رحم سے روک دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا وسیع علم ہر چیز پر حاوی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم علیہ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے عَفَا الله
عَنْكَ لِمَ اَذِنْتَ لَهُمْ 7 منافق جنگ میں نہ جانے کی اجازت لینے آئے اور تُو نے
اجازت دے دی۔اللہ تعالیٰ اس مصیبت کو دور کرے جو اس رحم سے پیدا ہوگی تو نے
کیوں اجازت دی؟ محمد رسول اللہ علیہ سے خدا کا علم زیادہ تھا اس لئے یہ فرمایا۔پس
ایسے مواقع کے علاوہ جہاں خدا کا حکم ہم کو رو کے شدید سے شدید دشمن بھی اگر ہتھیار
ڈال دے تو ہمارا غصہ دور ہو جانا چاہئے۔ہاں مومن بیوقوف نہیں ہوتا اور وہ کسی کے
دھوکا میں نہیں آتا۔رسول کریم ﷺ تو یہاں تک احتیاط فرمایا کرتے تھے کہ ایک شخص
نے میدانِ جنگ میں جب ایک مسلمان اسے مارنے لگا تھا کہہ دیا کہ میں صابی
ہوتا ہوں۔کفار مسلمانوں کو صابی کہا کرتے تھے جس طرح آج ہمیں مرزائی کہتے ہیں
حالانکہ یہ سخت بداخلاقی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ مسلمانوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا انکار کر کے اللہ تعالیٰ کی سخت ناراضگی اپنے اوپر لے لی مگر پھر بھی ہم انہیں مسلمان
ہی کہتے ہیں۔عیسائیوں کو عیسائی اور یہودیوں کو یہودی کہتے ہیں۔یہ نہیں کہتے کہ تم
کہاں کے ہدایت یافتہ ہو۔مگر جو لوگ دین سے بے بہرہ ہوں ان کے اخلاق
گر جاتے ہیں اور وہ دوسرے کا نام بھی ٹھیک طرح نہیں لینا چاہتے۔تو اُس وقت کے
صلى
سيرة النبي علي
صلى
الله
266
جلد 4
کفار مسلمانوں کو صابی کہا کرتے تھے اور ایک شخص نے لڑائی کے دوران میں کہا کہ میں
صابی ہوتا ہوں مگر چونکہ یہ نام غلط تھا اور لڑائی ہو رہی تھی مسلمان نے اسے مارڈالا۔رسول کریم ﷺ کو جب علم ہوا تو آپ نے فرمایا تم نے ظلم کیا۔اسے مارنے کا تمہیں کیا
حق تھا۔اُس صحابی نے عرض کیا کہ اس نے صابی کا لفظ بولا تھا۔آپ نے فرمایا کہ وہ
لوگ صابی ہی کہتے ہیں۔اسی طرح ایک اور شخص نے لڑائی میں کلمہ پڑھا اور ایک صحابی
نے اُسے مار دیا۔اس پر بھی رسول کریم و سخت ناراض ہوئے 8۔تو ایک طرف رحم
اور دوسری طرف بہادری جب تک انتہا کو نہ پہنچی ہوئی ہو کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا۔رسول کریم ﷺ نے جب مکہ فتح کیا تو وہ دشمن مجرموں کی حیثیت سے آپ کے
سامنے پیش کئے گئے۔وہ لوگ جن کے مظالم کی وجہ سے آپ کو راتوں رات مکہ چھوڑ
کر بھاگنا پڑا تھا آپ کے سامنے پیش ہوئے۔جو ان کے ظلم سے اپنے عزیز وطن کو،
اپنے پیارے خدا کے گھر کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے اور ان لوگوں کی موجودگی میں
پیش ہوئے جن میں سے بعض کی بیویوں کی شرمگاہوں میں نیزے مار مار کر انہوں نے
لاک کر ڈالا تھا ، جن کے باپوں اور بھائیوں اور دوستوں کو ایک اونٹ کے ساتھ ایک
ٹانگ اور دوسرے سے دوسری ٹانگ باندھ کر اور انہیں مختلف جہتوں میں چلا کر چیر
چاڑ کر ہلاک کر دیا تھا ، ان غلاموں کے سامنے جنہیں جیٹھ اور ہاڑ کی گرمیوں میں گرم
پتھروں پر لٹا لٹا کر جلایا جاتا تھا اور پھر کوڑے لگائے جاتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ اپنے
دین سے تو بہ کرو پھر چھوڑیں گے ، مکہ کے وہ ظالم سردار جنہوں نے تیرہ سال تک
صحابہ کے وطن کو ان کے لئے جہنم بنا رکھا مجرموں کی حیثیت سے حاضر تھے۔صحابہ
کہتے ہیں کہ تلواریں میانوں سے اُچھل اچھل پڑتی تھیں کہ ان ظالموں سے اپنے
بزرگوں کے خون کا بدلہ آج لیں گے۔مہاجر تو مہاجر انصار کی آنکھوں سے خون ٹپک
رہا تھا حتی کہ ایک انصاری سردار کے منہ سے بے اختیار نکل ہی گیا کہ مکہ کے ظالم لوگو!
آج تمہارے درودیوار کی اینٹ سے اینٹ ہم بجادیں گے۔لیکن محمد رسول اللہ علی
سيرة النبي علي
267
جلد 4
نے بجائے اُن کو سزا دینے کے خود اُن ہی سے دریافت کیا کہ اے مکہ کے رہنے والو!
بتاؤ تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے ؟ انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ وہی
جو یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔آپ نے فرمایا جاؤ میں نے تم کو معاف کیا۔تم
مجھے یوسف سے کم رحم کرنے والا نہیں پاؤ گے اور سب کو معاف کر دیا۔یوسف کے
بھائیوں نے انہیں صرف جلا وطن کیا تھا مگر رسول کریم علیہ پر کفار کے مظالم کے مقابلہ
میں جلا وطن کرنا کچھ چیز نہیں۔یہاں جلا وطنی تو ہزاروں ظلموں میں سے ایک ظلم تھی۔پھر
یوسف کے سامنے اُس کے باپ جائے بھائی کھڑے تھے جن کی سفارش کرنے والے
اُن کے ماں باپ موجود تھے مگر یہ لوگ محمد رسول اللہ ﷺ کے عزیزوں اور بھائیوں کے
قاتل تھے۔حضرت حمزہ کو قتل کرنے والے کون لوگ تھے؟ رسول
کریم ﷺ کی چہیتی بیٹی
کو مارنے والے کون تھے جبکہ وہ حاملہ تھیں؟ اور خاوند نے اس خیال سے کہ والد کی
عداوت کی وجہ سے لوگ انہیں مکہ میں تنگ کرتے تھے مدینہ روانہ کر دیا تھا مگر کفار نے
راستہ میں انہیں سواری سے گرا دیا جس سے اسقاط ہو گیا اور اسی کی وجہ سے بعد میں
آپ کی وفات ہو گئی۔حضرت یوسف کے سامنے کون سے جذبات تھے سوائے اس کے
کہ ان کے بھائیوں نے اُن کو وطن سے نکال دیا تھا مگر یہاں تو یہ حالت تھی کہ
ابوطالب کی روح آنحضرت علی سے کہہ رہی تھی کہ میرے (جس نے تیری خاطر تیرہ
سال تک اپنی قوم سے مقابلہ کیا ) یہ لوگ قاتل ہیں۔عالم خیال میں حضرت خدیجہ آپ
کے سامنے کھڑی کہہ رہی تھیں کہ میں نے اپنا مال و دولت، اپنا آرام آسائش سب کچھ
آپ کیلئے قربان کر دیا تھا اور یہ لوگ میرے قاتل ہیں۔حضرت حمزہ کھڑے کہہ رہے
تھے کہ ان میں ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے میری لاش کی بے حرمتی کی تھی اور میرے جگر
اور کلیجہ کو باہر نکال کر پھینک دیا تھا۔آپ کی بیٹی آپ کے سامنے کھڑی کہہ رہی تھیں کہ
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ایک عورت پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے شرم نہ آئی اور ایسی حالت میں
مجھ پر حملہ کیا جبکہ میں حاملہ تھی اور مجھے ایسا نقصان پہنچایا جس سے بعد میں میری وفات
سيرة النبي عمال
268
جلد 4
ہوگئی۔پھر وہ سینکڑوں صحابہ جو آنحضرت
عیہ کو اپنے بچوں سے زیادہ عزیز تھے اور
جن میں ایسے لوگ بھی تھے کہ جب ان میں سے ایک کو مکہ میں کفار نے پکڑا اور قتل
کرنے لگے تو کہا کہ کیا تم یہ پسند نہ کرو گے کہ اس وقت تمہاری جگہ محمد ﷺ ہوں اور تم
صلى الله
آرام سے اپنے بیوی بچوں میں بیٹھے ہو؟ تو اُس نے جواب دیا کہ میں تو یہ بھی پسند نہیں
کرتا کہ میں تو آرام سے گھر میں بیٹھا ہوں اور محمد رسول اللہ ﷺ کے پاؤں میں کانٹا
بھی چھے 2۔ایسے عزیز صحابہ کے ناک پاؤں اور ہاتھ کاٹ کاٹ کر انہیں مارا گیا اور
اُن کی روحیں اُس وقت آنحضرت
عے کے سامنے کھڑی کہہ رہی تھیں کہ یہ لوگ ہمارے
قاتل ہیں مگر باوجود ان سب جذبات کے آنحضرت ﷺ نے کہا تو یہ کہا کہ لا تَشْرِيْبَ
عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ جاؤ آج تم سے کوئی باز پرس نہیں کی جائے گی 10۔پس غور کرو کیا ان سے زیادہ تکالیف ہمیں دی جاتی ہیں؟ میں جانتا ہوں کہ بعض
چیزیں جسمانی اذیت سے زیادہ ہوتی ہیں مگر یہ محمد رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں بھی
تھیں اور ان میں بھی صحابہ ہمارے شریک ہیں۔رسول کریم ﷺ کی ذات پر بھی ایسے
حملے کئے جاتے تھے اور ایسی گالیاں دی جاتی تھیں جیسی آج دی جاتی ہیں۔یہ ممکن ہے
بلکہ اغلب ہے کہ ہمارے دشمن گالیاں دینے میں زیادہ ہوشیار ہیں اور ان کی فطرت
زیادہ گندی ہے اور کفار عرب کی شرافت سے یہ لوگ نا آشنا ہیں مگر یہ نہیں کہ اُس زمانہ
میں گالیاں وغیرہ بالکل دی ہی نہیں جاتی تھیں۔اس زمانہ میں بھی رسول اللہ علیہ کے
گھر کی مستورات کے متعلق ویسے ہی گندے اتہام لگائے جاتے تھے جیسے آج لگائے
جاتے ہیں اور عرب کے شاعر شعروں میں ان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا کرتے تھے۔پس یہ ممکن ہے کہ آج کل کے لوگ اس خباثت میں ان سے زیادہ ہوں مگر جسمانی
تکالیف صحابہ کو ہم سے بہت زیادہ تھیں۔اُس زمانہ میں ساری حکومت اسلام کے
مخالف تھی مگر آج ساری نہیں۔آج گورنمنٹ بحیثیت گورنمنٹ ہمارے مقابل پر نہیں
بلکہ بعض حکام ہمارے خیر خواہ بھی ہیں اور بعض اپنے عہدہ سے ناجائز فائدہ اٹھا کر
سيرة النبي عمال
269
جلد 4
ہماری مخالفت کرتے ہیں۔پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہم رسول کریم ﷺ کی اتباع کا دعویٰ
کرتے ہوئے آج وہی رحم نہ دکھا ئیں جو آنحضرت ﷺ نے دکھایا اور جسے قریب کے
زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ظاہر فرمایا۔( الفضل 2 اگست 1936 ء )
صلى الله 1 السيرة الحلبية الجزء الثانى باب ذكر خروج النبى الله الى الطائف صفحه 54،53
مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
2:بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب حديث الغار صفحہ 586 حدیث نمبر 3477 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
صلى الله 3: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول قصة عداس النصرانی معه الا صفحه 476،
477 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الأولى
صلى الله
4 بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي عل باب مناقب سعد بن ابی وقاص صفحہ 628
حدیث نمبر 3728 مطبوعہ رياض 1999 الطبعة الثانية
5:ابوداؤد كتاب الجهاد باب في قتل النساء صفحه 385 حدیث نمبر 2669،2668
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
6 انوار الاسلام روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 23 ، 24 مطبوعہ 2008 ء
7: التوبة: 43
8 مسلم کتاب الایمان باب تحريم قتل الكافر صفحہ 56 حدیث نمبر 277 مطبوعہ ریاض 2000ء
الطبعة الثانية
9 اسد الغابة الجزء الثاني زيد بن الدثنة صفحه 195 مطبوعہ بیروت 2006 ء الطبعة الاولى
10: السيرة الحلبية الجزء الثالث فتح مكة صفحه 207 208 مطبوعہ بیروت 2012ء الطبعة الاولى