رسول کریمﷺ کا بطور بادشاہ نمونہ
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
270
جلد 4
رسول کریم ع کا بطور بادشاہ نمونہ
الله
حضرت مصلح موعود 31 جولائی 1936ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔پہلے انبیاء کو لو اور دیکھو کہ نبوت کا انعام کس حد تک اُن کو دنیوی مراتب عطا
کرتا ہے۔اس حد تک ہمارے لئے بھی جائز ہوگا کہ ہم دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم کو یہ
مراتب بخشے۔نبی کریم ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھو جس حد تک ان
کے دنیا سے تعلقات تھے اُس حد تک جاہ کی طلب ہمارے لئے جائز ہے اور جس جگہ پر
جا کر وہ کھڑے ہو جاتے ہیں اس سے آگے بڑھنا ہمارے لئے جائز نہ ہوگا۔ان انبیاء
میں سے بعض بادشاہ بھی تھے۔مثلاً حضرت نبی کریم ع ، حضرت موسیٰ علیہ السلام
اور حضرت نوح علیہ السلام وغیرہ۔حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہم السلام۔حضرت آدم علیہ السلام کو بھی ایک حد تک تنفیذ امر کا مقام حاصل تھا۔حضرت ابراہیم
علیہ السلام کو ایسی حکومت حاصل نہ سہی لیکن کم از کم اپنے قبیلہ میں وہ ضرور حکومت کرتے
تھے۔غرض بادشاہت کا ثبوت بعض انبیاء میں ضرور ملتا ہے اور یہ بات تاریخ سے بھی
ثابت ہے اس کے حصول اور قیام کیلئے کس حد تک انہوں نے دین کو تابع کیا ہے اس کی
مثال ہمارے سامنے آنحضرت
علی کے وجود مبارک میں موجود ہے۔حضور آخری
عمر میں ایک بادشاہ تھے اس میں کسی کو شک نہیں ہوسکتا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس
بادشاہت سے حضور نے دنیاوی فوائد کیا حاصل کئے ہیں۔مثلاً بیوی بچوں کی آسائش،
دوستوں کی آسائش اور رشتہ داروں کی آسائش اس بادشاہت سے حضور نے کہاں تک
حاصل کی۔غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور نے اس بادشاہت سے دنیاوی فائدہ
سيرة النبي علي
271
جلد 4
کوئی بھی حاصل نہیں کیا بلکہ حضور نے اپنی تمام تر زندگی میں لوگوں کیلئے قربانی ہی پیش
کی۔حضور نے ممالک مفتوحہ اور جائیدادوں کو اپنا ہرگز قرار نہیں دیا۔حضور کی وفات
کے بعدسنی شیعہ کا جو اختلاف پیدا ہوا اس عظیم الشان اختلاف کی بنیاد ہی اس بات پر
ہے کہ حضور نے جائیدادوں اور ممالک مفتوحہ کو اپنی ذاتی چیز اور ملکیت قرار نہیں دیا اور
یہ جائزہ نہیں ٹھہرایا کہ یہ اشیاء حضور کے خاندان کی طرف بطور ورثہ کے منتقل ہوسکیں۔پس حکومت سے حضور نے اپنی ذات کیلئے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔حضور کی اولاد کے بارہ
میں ہم دیکھتے ہیں کہ حضور نے ان کیلئے کوئی چیز بھی دنیا میں نہیں چھوڑی۔حتی کہ حضور کی
وفات کے وقت حضور کی بہت سی اشیاء گرو رکھی ہوئی ثابت ہوئیں۔انسان کو اپنی
زندگی میں بعض اوقات ایسی ضروریات پیش آجاتی ہیں کہ اسے اپنی مملوکہ اشیاء گرو
رکھنی پڑتی ہیں اسی طرح حضور پر بھی تنگی اور فراخی کے زمانے آتے رہتے تھے۔خود
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بارہ میں آتا ہے کہ ایک جنگ میں جب بہت سا مال آیا
تو حضرت فاطمہ نے حضور سے درخواست کی کہ اس مال میں سے ایک لونڈی مجھے
عنایت فرمائی جائے جو میرا کام کاج کرے۔حضور نے حضرت فاطمہ سے فرمایا کہ یہ
مال میرا تو نہیں ہے یہ تو خدا تعالیٰ کا ہے۔میں تم کو اس مال میں سے کچھ نہیں دے سکتا
تم خدا تعالیٰ کا ذکر کیا کرو اور لونڈی کا خیال ترک کر دو 1۔پھر حضور کے دوستوں کو لو۔رسول کریم عمل کے دوست ایسے لوگ تھے
جنہوں نے حضور کی بہت خدمات کیں لیکن حضور نے ان سے کوئی ایسا سلوک نہیں کیا
جن میں دوسرے لوگوں پر ان کو ترجیح دی گئی ہو۔حضرت عباس حضور کے چا بھی تھے
اور دوست بھی کیونکہ عمر میں برابر کے تھے ان کے تعلقات حضور سے اس قدرا ہم تھے
کہ جب کچھ لوگ مدینہ منورہ کے مسلمانوں میں سے حج کرنے آئے اور انہوں نے
چاہا کہ حضور کو اپنے ساتھ مدینہ لے چلیں تاکہ حضور مکہ کی تکالیف سے محفوظ ہو جاویں
اُس وقت حضور نے ان کی ملاقات کیلئے صرف حضرت عباس کو اپنے ساتھ لیا اور
سيرة النبي عمار
272
جلد 4
معاہدہ بھی ان کی منشا کے مطابق کیا۔یہی حضرت عباس جب بدر کی جنگ میں مسلمان
ہونے سے پہلے قید ہوئے تو حضور نے ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا۔جس
طرح باقی قیدیوں کو رسیوں میں جکڑا گیا اسی طرح ان کو جکڑا گیا اور بوجہ رفاہیت کی
زندگی کی عادت کے ان کو کئی دوسرے قیدیوں سے زیادہ تکلیف پہنچی اور وہ شدت درد
سے کراہتے رہے۔چنانچہ بعض صحابہ نے رات کے وقت حضور علیہ السلام کو دیکھا کہ
آپ بار بار کروٹیں بدل رہے ہیں اور آپ کو بے چینی کی تکلیف معلوم دیتی ہے۔اس
پر بعض صحابہ نے عرض کی کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حضور کو نیند نہیں آرہی اور کچھ بے چینی
سی ہے۔حضور نے فرمایا ہاں میں بے چین ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شاید عباس کی
رسیاں زیادہ سخت باندھی گئی ہیں کیونکہ وہ کراہ رہے ہیں ان کی تکلیف کو دیکھ کر مجھے
بے چینی محسوس ہو رہی ہے اور میں سو نہیں سکتا۔صحابہ نے عرض کیا کہ حضور! یہ تو معمولی
بات ہے ہم اسی وقت حضرت عباس کی رسیاں ڈھیلی کر دیتے ہیں۔حضور نے فرمایا
نہیں! یا تو سب قیدیوں کی رسیاں ڈھیلی کر دی جائیں ورنہ عباس کی رسیاں بھی اسی
طرح رہنے دی جائیں۔چنانچہ حضرت عباس اور باقی تمام قیدیوں کی رسیاں ڈھیلی
کر دی گئیں 2 اور حضرت عباس کو آرام مل گیا تب حضور آرام کی نیند سوئے۔پس
بادشاہت سے حضور نے یا حضور کے دوستوں اور رشتہ داروں نے قطعاً کوئی فائدہ نہیں
اٹھایا۔وہ بادشاہت تو خدا تعالیٰ کیلئے تھی اور اس بادشاہت میں آپ کو ویسی ہی
انفرادی عزت حاصل تھی جیسی اور لوگوں کو تھی۔“ ( الفضل 9 اگست 1936ء)
66
1 ابوداؤد كتاب الخراج باب فى بيان مواضع قسم الخمس صفحہ 436 حدیث نمبر 2987
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الأولى
2: اسد الغابة الجزء الثانى عباس بن عبدالمطلب صفحہ 530 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى