رسول کریمﷺ کا راہ خدا میں مصائب اٹھانا
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
273
جلد 4
رسول کریم ﷺ کا راہ خدا میں مصائب اٹھانا
حضرت مصلح موعود نے 31 جولائی 1936ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔قرآن مجید کے نزدیک ذلت یہ نہیں کہ لوگ ہم کو گالیاں دیں کیونکہ گالیاں تو
آنحضرت ﷺ کو بھی دی گئیں ، حضور پر اوجھڑی بھی پھینکی گئی تو کیا گالیاں دی جانے
اور اوجھڑی پھینکے جانے سے حضور کی ذلت ہوئی ؟ ہرگز نہیں۔حضور کا نام ہی محمد ہے جس
کے معنی عزت دیا گیا کے ہیں۔پس جو واقعہ بھی حضور سے گزرا وہ یقیناً سراسر عزت
ہے۔اگر یہ بات نہیں تو خدا تعالیٰ جھوٹا ٹھہرتا ہے کیونکہ اس کے یہ معنے ہوں گے کہ
ایک طرف تو خدا تعالیٰ حضور کو محمد کہتا ہے اور دوسری طرف نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ
ذلیل ہونے دیتا ہے۔پس اگر گالیوں کا ملنا ذلت ہے تو یہ ہرگز آنحضرت ﷺ کو نہ دی
جاسکتیں۔ہاں ایک فرق ضرور ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کیلئے گالیاں کھانا عزت ہے
لیکن اپنی ذات کیلئے گالیاں کھانا کبھی ذلت کا موجب بھی ہوسکتا ہے۔رسول کریم می
صلى الله
کو ذاتی طور پر لوگ صادق اور امین کے نام سے یاد کیا کرتے تھے لیکن جونہی حضور نے
اللہ تعالیٰ کا نام لیا لوگوں نے حضور کو کاذب کہنا شروع کر دیا۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے
قرآن مجید میں آنحضرت ﷺ کی طرف یہ قول نقل فرمایا که فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمُ عُمُرًا
مِنْ قَبْلِهِ اَفَلَا تَعْقِلُونَ 1 یعنی دعوی نبوت سے قبل کیا کسی نے تم میں سے مجھے گالی
دی یا کوئی اعتراض کیا ؟ ہاں جو نہی میں نے خدا تعالیٰ کا نام لیا تو تم نے مجھ کو گالیاں دینا
شروع کر دیں۔تو یہ گالیاں وہ لوگ حضور کو نہیں دے رہے تھے بلکہ در حقیقت خدا تعالیٰ کو د۔الله
سيرة النبي عمال
274
جلد 4
رہے تھے اور وہ اوجھڑی حضور پر نہیں پھینکی گئی تھی بلکہ دراصل خدا تعالیٰ پر پھینکی گئی تھی
اور جب حضور کے گلے میں رسی ڈالی گئی تھی تو محض محمد اللہ کے گلے میں نہیں بلکہ اُس
محمد کے گلے میں ڈالی گئی تھی جو رسول اللہ ہونے کا مدعی اور خدا تعالیٰ کا نام لینے والا
تھا۔پس یہ سلوک گویا حضور سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ سے تھا۔“
نیز فرمایا:۔( الفضل 9 اگست 1936 ء )
پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ تکالیف اور مصائب کو اسی نقطہ نگاہ سے
دیکھے کہ یہ قرب الہی کے حصول کیلئے ایک ذریعہ ہیں۔ہم کو تو صرف گالیاں دی جاتی
ہیں اور کچھ تھوڑی سی تکالیف دی گئی ہیں۔نبی کریم ﷺ کے صحابہ کو تو گالیاں بھی دی
گئیں اور انہیں قتل بھی کیا گیا اور جلا وطن بھی کیا گیا حتی کہ عورتوں تک کو شدیدا بتلاؤں
میں سے گزرنا پڑا۔خود رسول کریم ﷺ کی ایک صاحبزادی جب اُن کے خاوند نے
اس وجہ سے انہیں مدینہ روانہ کر دیا کہ مکہ والے ان کو تکلیف دیتے تھے ان پر بزدل
کفار نے حملہ کیا اور سواری سے گرا دیا۔اُس وقت وہ حاملہ تھیں اسی صدمہ سے اُن
کا حمل ساقط ہو گیا اور اسی تکلیف کی وجہ سے وہ آخر فوت ہو گئیں 2۔پس خدا کی راہ
میں تکلیف پانا عزت ہے کیونکہ نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ عزت کیلئے پیدا کئے
66
گئے تھے اگر یہ چیزیں عزت نہ ہوتیں تو آپ کو ہرگز ان باتوں سے واسطہ نہ پڑتا۔“
1: يونس: 17
الفضل 9 اگست 1936 ء )
2 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول خروج زينب الى المدينة صفحه 716،715
مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى