رسول کریمﷺ کے طرزِ عمل سے وقار کا مفہوم
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
289
جلد 4
رسول کریم ﷺ کے طرز عمل سے وقار کا مفہوم
وو
حضرت مصلح موعود نے 2 اکتوبر 1936ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔رسول کریم علیہ کی ساری اولاد ہی عزت کے قابل ہے۔اگر آپ نے اپنی ایک
بیوہ بیٹی کی بھی شادی کی ہے تو دوسری بیٹی کی نسل میں سے کوئی شخص اپنی بیوہ بہن یا لڑکی کی
شادی کیوں نہیں کر سکتا مگر میرا یہ جواب ان کی سمجھ میں نہ آیا اور وہ یہی کہتے رہے کہ یہ ہتک
ہے میں اسے کس طرح برداشت کر سکتا ہوں۔اب یہ موجودہ زمانہ کے بڑے خاندانوں
میں وقار کے خلاف بات سمجھی جاتی ہے کہ ان میں سے کوئی اپنی کسی عزیزہ کی دوبارہ شادی
کر دے مگر رسول کریم ﷺ کو اس میں کوئی بات وقار کے خلاف نظر نہیں آتی تھی۔اسی طرح اور ہزاروں باتیں ہیں جو عرب میں اُس وقت رائج تھیں مگر آج
ہمارے زمانہ میں اگر وہی باتیں کی جائیں تو سب لوگ انہیں وقار کے خلاف سمجھنے لگ
جائیں۔اس کی وضاحت کیلئے ایک اور مثال بھی دے دیتا ہوں۔تاریخ سے ثابت
ہے کہ بڑے بڑے صحابہ جب جنگ میں جاتے تو اشعار پڑھتے۔رسول کریم می ان
کے شعر سنتے اور انہیں داد دیتے لیکن ہمارے زمانہ میں اگر کوئی معز شخص شعر پڑھنے
لگ جائے تو سب کہنے لگ جائیں گے کہ یہ وقار کے خلاف بات ہے حالانکہ تاریخ
سے صاف طور پر نظر آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ جب کسی جنگ پر تشریف لے جاتے تو
صحابہ ایسے اشعار پڑھتے جن میں لوگوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں جانیں دینے کی
ترغیب دی جاتی اور رسول کریم مع صحابہ کے ایسے اشعار سن کر اُن کی تعریف
کرتے اور کوئی شخص اسے وقار کے خلاف نہ سمجھتا۔لیکن اس زمانہ میں وہی بات وقار
سيرة النبي عمر
290
جلد 4
کے خلاف سمجھی جاتی ہے حالانکہ صحابہ میں ہمیں یہ بات دکھائی دیتی ہے بلکہ صحابہ تو الگ
الله
رہے خود رسول کریم عملے کے گھروں میں بعض اشعار گائے جاتے کیونکہ رسول کریم
صلى الله نے جہاں مزامیر سے روکا ہے وہاں گانے یا بعض قسم کے باجوں کی اجازت بھی
دی ہے۔چنانچہ شریفانہ اشعار کا رسول کریم ﷺ کے گھروں میں پڑھا جانا ثابت
ہے۔چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم ﷺ گھر تشریف لائے تو
دیکھا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بعض عورتوں سے گانا سن رہی ہیں۔وہ پیشہ ور
گانے والی عورتیں نہیں تھیں جنہیں اسلام نے ناپسند کیا بلکہ محلہ کے معزز گھرانوں کی
بہو بیٹیاں یا بیویاں تھیں اور وہ بعض دفعہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آکر گاتی
تھیں۔رسول کریم ﷺ نے ان کے فعل کو نا پسند نہیں کیا بلکہ ایک دفعہ عورتوں کے
گانے کی وجہ سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عائشہ پر ناراضگی کا اظہار کیا تو
رسول کریم ہم نے انہیں منع کیا اور فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں 1۔مگر آج کسی گھر
میں کوئی شریف عورت گا تو جائے تم دیکھ لو گے کہ باوجود حدیثیں پڑھنے کے ، باوجود
تاریخی واقعات سے آگاہی رکھنے کے گھر گھر یہ چرچا ہوتا ہے کہ نہیں کہ فلاں عورت تو
بڑی بری ہے وہ تو خوش الحانی سے شعر پڑھتی ہے۔گویا لوگ اب صرف اتنا سمجھتے ہیں
کہ میراثنیں اور ڈومنیاں ہی گا سکتی ہیں شرفاء کا حق نہیں کہ وہ گائیں۔مگر ہندوستان
سے باہر نکل کر انگلستان چلے جائیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ معزز سے معزز گھرانوں کی
عورتیں گاتی ہیں، جرمنی چلے جائیں تو وہاں بھی یہی نظر آتا ہے، فرانس چلے جائیں تو
وہاں بھی یہی دکھائی دیتا ہے اور پھر شریعت پر غور کرنے سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ
اسلام نے اس قسم کے گانے سے منع نہیں کیا۔“ ( الفضل 10 اکتوبر 1936ء)
1:بخارى كتاب العيدين باب الحراب والدّرق يوم العيد حديث نمبر 949 صفحہ 153
مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
عروسة