اعلیٰ مقصد کے لئے قربانی بارے رسول کریمﷺ کے دو ارشادات

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
293
جلد 4
اعلیٰ مقصد کے لئے قربانی بارے
رسول کریم ماہ کے دوارشادات
21 اکتوبر 1936 ء کو دو مبلغین کی الوداعی دعوت میں حضرت مصلح موعود نے
مبلغین کو ہدایات دیتے ہوئے فرمایا:۔تاریخوں میں آتا ہے رسول کریم ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جو جنگ میں
کفار سے بڑے زور سے لڑ رہا تھا مجھے صحیح یاد نہیں کہ اُحد کی جنگ تھی یا کوئی اور،
بہر حال ایک جنگ میں ایک شخص نہایت جوش سے لڑائی کر رہا تھا اور کفار کو قتل کر رہا
تھا۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا اگر کسی شخص نے دنیا کے پردہ پر چلتا پھرتا دوزخی دیکھنا
ہو تو وہ اس شخص کو دیکھ لے۔صحابہؓ نے جب یہ سنا تو وہ سخت حیران ہوئے کہ یہ کس
طرح ہو سکتا ہے کہ جو شخص اس وقت سب سے زیادہ اسلام کیلئے قربانی کر رہا ہے وہ
دوزخی ہو۔ایک صحابی کہتے ہیں بعض لوگوں کے چہروں پر تردد کے آثار دیکھ کر میں
نے فیصلہ کیا کہ میں اس شخص کو نہیں چھوڑوں گا جب تک اس کا انجام نہ دیکھ لوں۔چنانچہ وہ اس کے ساتھ ہو لئے یہاں تک کہ اسی لڑائی میں وہ زخمی ہوا۔جب اُسے
میدانِ جنگ سے الگ لے جایا گیا تو شدید کرب کی حالت میں وہ اس قسم کے الفاظ
اپنی زبان سے نکالتا جن میں خدا تعالیٰ کی رحمت سے مایوسی اور اُس کے متعلق اظہارِ شکوہ
ہوتا۔لوگوں نے جب دیکھا کہ اس کی حالت نازک ہے تو انہوں نے اُس کے پاس
آنا شروع کیا اور کہنے لگے ابشِرُ بِالْجَنَّةِ تجھے جنت کی بشارت ہو۔مگر وہ اس کے

سيرة النبي متر
294
جلد 4
جواب میں کہتا مجھے جنت کی بشارت نہ دو بلکہ دوزخ کی بشارت دو کیونکہ میں خدا کیلئے
نہیں لڑا تھا بلکہ اپنے نفس کیلئے جنگ میں شامل ہوا تھا اور کفار کا میں نے اس لئے
مقابلہ کیا تھا کہ میں نے بعض پرانے بدلے ان سے لینے تھے۔آخر جب درد کی
شدت زیادہ ہو گئی تو اُس نے زمین میں ایک نیزہ گاڑا اور اس پر اپنا پیٹ رکھ کر
خودکشی کر لی۔وہ صحابی جو اُس شخص کا انجام دیکھنے کیلئے اُس کے ساتھ لگے ہوئے تھے
جب انہوں نے دیکھا کہ اُس نے خود کشی کر لی تو وہ رسول
کریم ﷺ کے پاس آئے۔رسول کریم ہے اس وقت صحابہ میں لیٹے ہوئے تھے۔اُس صحابی نے آتے ہی بلند
صلى الله
آواز سے کلمہ شہادت پڑھا اور کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور میں گواہی
دیتا ہوں کہ آپ اُس کے رسول ہیں۔رسول کریم ﷺ نے بھی فرمایا میں بھی گواہی
دیتا ہوں کہ خدا ایک ہے اور یہ کہ میں اُس کا رسول ہوں۔پھر آپ نے دریافت فرمایا
تم نے یہ کلمہ شہادت کیوں پڑھا ہے؟ اُس نے عرض کیا يَا رَسُولَ اللہ ! جب آپ نے
ایک شخص کے متعلق آج یہ کہا تھا کہ اگر کسی نے دنیا کے پردہ پر چلتا پھرتا دوزخی دیکھنا
ہو تو وہ اس کو دیکھ لے تو مجھے محسوس ہوا کہ بعض لوگوں کے دل میں تر ڈر پیدا ہوا ہے۔اس وجہ سے میں اُس کے ساتھ ہی رہا تا کہ میں اُس کا انجام دیکھوں چنانچہ میں اب
بتانے آیا ہوں کہ حضور کی بات درست نکلی اور اس نے خود کشی کر لی ہے 1۔تو دنیا میں
انسان ادنیٰ سے ادنی چیز کیلئے بھی قربانیاں کر لیتا ہے۔دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ وہ قربانی
کس مقصد کیلئے کی جا رہی ہے۔جب قربانی کسی اعلیٰ مقصد کیلئے کی جا رہی ہو تو وہ
قابل قدر ہوتی ہے لیکن وہی قربانی جب ادنیٰ مقاصد کیلئے کی جائے تو اُس کی حیثیت
کچھ بھی نہیں رہتی۔ہجرت دیکھ لو کیسی اعلیٰ چیز ہے۔مگر رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ
مہاجر بھی ایک درجہ کے نہیں ہوتے بلکہ لوگ کئی چیزوں کیلئے ہجرت کرتے ہیں۔کوئی
کسی عورت کیلئے ہجرت کرتا ہے، کوئی کسی کیلئے ، کوئی کسی کیلئے مگر فر مایا اصل ہجرت وہی
ہے جو خدا تعالیٰ کیلئے کی جائے 2۔“۔الفضل 22 فروری 1961 ء )

سيرة النبي عليه
295
جلد 4
1:بخاری کتاب المغازى باب غزوة خيبر صفحہ 714 ، 715 حدیث نمبر 4207 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
2: بخارى كتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله صلی
عليه وسلم صفحه 1 حدیث نمبر 1 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
الله

آج 10 میں سے 10 باقی