رسول کریمﷺ کا دعوت اِلی اللّٰہ میں حیرت انگیز استقلال

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
296
جلد 4
رسول کریم ع کا دعوت الی اللہ میں حیرت انگیز
ے
استقلال
حضرت مصلح موعود 21 اکتوبر 1936 ء کو اپنے خطاب میں مبلغین کو دعوت الی اللہ
میں استقلال کی تلقین کرتے ہوئے رسول کریم علیہ کا ذکر بایں الفاظ فرماتے ہیں:۔رسول کریم ﷺ نے اسی وجہ سے فرمایا ہے کہ جس شخص سے کوئی ہدایت پاتا
ہے اُس کی نیکیوں کا ثواب جس طرح اُس شخص کو ملتا ہے جو نیکی کر رہا ہو اس طرح ایک
حصہ ثواب کا اُس شخص کو بھی ملتا ہے جس کے ذریعہ اُس نے ہدایت پائی ہو۔اسی طرح
آپ نے فرمایا کہ جس شخص کے ذریعہ کوئی دوسرا شخص گمراہ ہوتا ہے اُس کی گمراہی اور
ضلالت کا گناہ جس طرح اسے ملتا ہے اسی طرح اُس شخص کو بھی گناہ ہوتا ہے جس کی
وجہ سے وہ گمراہ ہوا ہو 1۔محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات میں یہ بات ہمارے لئے موجود ہے۔اللہ تعالیٰ
خود فرماتا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ 2 - تمہارے لئے
رسول کریم ﷺ کے وجود میں نمونہ پایا جاتا ہے۔آپ نے تبلیغ شروع کی ، چند لوگوں
نے آپ کی تبلیغ سے متاثر ہو کر آپ کو قبول کر لیا مگر باقیوں نے انکار کر دیا۔نہ مانا، نہ
مانا ، نہ مانا یہاں تک کہ سال گزر گیا، دوسرا سال گزر گیا، تیسرا سال گزر گیا، چوتھا سال
گزر گیا حتی کہ دس سال گزر گئے ، گیارہ سال گزر گئے اور لوگ انکار کرتے چلے گئے۔ایک ظاہر بین شخص کی نگاہ میں اس کا مایوسی کے سوا اور کوئی نتیجہ پیدا نہیں ہوسکتا تھا مگر

سيرة النبي عليه
297
جلد 4
صلى الله
رسول کریم ع مایوس نہ ہوئے۔تب اسی حالت میں مکہ کے لوگوں نے یہ تجویز پیش
کی کہ اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) بعض باتوں میں نرمی کر دیں تو ہم ان کے ساتھ مل
جاتے ہیں۔ہم یہ نہیں کہتے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) شرک کریں، ہم یہ نہیں کہتے محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنا مذہب چھوڑ دیں، ہم صرف اتنا کہتے ہیں کہ ہمارے بتوں کے
متعلق سخت الفاظ کا استعمال نہ کریں اور ان کی تحقیر اور تذلیل نہ کریں۔کیا یہی وہ چیز
نہیں جو مغرب میں ہمارے مبلغین کے سامنے پیش کی جاتی ہے؟ مگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم
نے اس کا کیا جواب دیا؟ باوجود اس کے کہ گیارہ سال کی لمبی مایوسی کے بعد امید کی
جھلک دکھائی دی تھی، گیارہ سال کی لمبی تاریکی کے بعد روشنی کی ایک شعاع نکلی تھی اور
کفار صرف اتنی سی بات پر آپ سے ملنے کیلئے تیار تھے کہ بتوں کے متعلق سخت الفاظ
کہنا اور انہیں برا بھلا کہنا چھوڑ دیا جائے کیونکہ اس سے ان کی ہتک ہوتی ہے اور
باوجود اس کے کہ اس تجویز کے پیش کرنے کیلئے انہوں نے ذریعہ بھی وہ اختیار کیا جو
ہمارے مبلغوں کے سامنے پیش نہیں ہوتا۔وہ ایک ایسے شخص کے پاس جاتے ہیں جو محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم ) کا سب سے زیادہ محسن ہے۔محمد ﷺ کی بچپن کی زندگی کے لمحات
اس کے ممنونِ احسان ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کا ایک معتد بہ حصہ اس کے گھر
الله
سے کھائی ہوئی روٹیوں سے غذا حاصل کرتا رہا ہے اور محمد ﷺ کا جسم سالہا سال تک
اس کے دیئے ہوئے کپڑوں سے اپنے آپ کو ڈھانکتا رہا ہے۔پھر نبوت کے زمانہ
میں باوجود اس کے کہ مذہبی طور پر وہ محمد علے سے متفق نہ ہوا ہر تکلیف میں وہ آپ کا
ساتھ دیتا اور ہر مشکل میں وہ آپ کا ہاتھ بٹاتا۔محمد علیہ کے ایسے محسن کے پاس وہ
لوگ جاتے اور اسے کہتے ہیں کہ اب تک تو تم نے یہ خطر ناک غلطی کی کہ تم محمد ﷺ کا
ساتھ دیتے رہے اور اپنی قوم کی جڑیں کٹوانے میں تم اس کی مدد کرتے رہے مگر اب ہم
اس کی باتوں کی برداشت نہیں کر سکتے ، ہم اس بات کیلئے بالکل تیار ہیں کہ اس کے
ساتھ مل جائیں مگر یہ ہم سے نہیں دیکھا جاتا کہ وہ ہمارے بتوں کو گالیاں دے۔پس
صلى
الله
الله

سيرة النبي علي
298
جلد 4
اگر وہ اس بات کو منظور کرے کہ ہمارے بتوں کو گالیاں نہ دے تو ہم اسے کچھ نہیں کہیں
گے لیکن اگر وہ نہ مانے اور آپ بھی اس سے اپنا تعلق منقطع نہ کریں تو پھر آپ سے بھی
الله
ہمارے تعلقات جاتے رہیں گے۔رسول کریم ﷺ کے چچا جن کا اس واقعہ میں میں
ذکر کر رہا ہوں ان کا نام ابو طالب تھا۔انہوں نے آپ کو بلایا اور کہا اے میرے بھتیجے !
تجھے معلوم ہے کہ میں نے تیری خاطر اپنی قوم سے لڑائی کی ، پھر تجھ کو معلوم ہے کہ تیری
تعلیم سے تیری قوم کتنی متنفر اور کس قدر بیزار ہے، آج اس قوم کے بہت سے معزز
افراد مل کر میرے پاس آئے تھے اور وہ کہتے تھے کہ تو صرف اتنی سی نرمی کر دے کہ
بتوں کے متعلق سخت الفاظ کا استعمال چھوڑ دے اگر تو اس بات کیلئے تیار نہ ہو تو پھر وہ
کہتے ہیں کہ ہم ابو طالب سے بھی اپنے تعلقات منقطع کر لیں گے۔تجھ کو معلوم ہے کہ
میں اپنی قوم کو نہیں چھوڑ سکتا اور نہ اپنے تعلقات اس سے منقطع کر سکتا ہوں۔پس کیا تو
میری خاطر اپنی تعلیم میں اتنی معمولی سی کمی نہیں کرے گا ؟ یہ مطالبہ ایسے منہ سے نکلا تھا
کہ یقیناً دنیوی لحاظ سے اس کا رد کرنا نہایت مشکل تھا۔ہمارے مبلغ جو مغرب میں
تبلیغ اسلام کیلئے جاتے ہیں ان کے سامنے اس قسم کی جذباتی تقریر کرنے والا کوئی نہیں
الله
ہوتا ، پس ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اُس وقت رسول کریم ﷺ کے کیا جذبات تھے۔ایک
طرف آپ کا یہ عقدِ ہمت تھا کہ زمین و آسمان مل سکتے ہیں مگر میں وہ تعلیم نہیں چھوڑ سکتا
جس کی اشاعت کیلئے خدا تعالیٰ کی طرف سے میں مبعوث کیا گیا ہوں۔اور دوسری
طرف ابو طالب جو آپ کا نہایت محسن اور آپ کا چچا تھا اُس کے جذبات آپ کے
سامنے تھے اور آپ چاہتے تھے کہ اس کے اُن احسانوں کا جو اُس نے آپ پر کئے اور
اُن قربانیوں کا جو اُس نے آپ کی خاطر کیں کسی نہ کسی صورت میں بدلہ دیں لیکن
خدا تعالیٰ کی تعلیم کے مقابلہ میں بندوں کا احسان کیا حقیقت رکھتا ہے کہ اُس کی طرف
توجہ کی جاتی۔ان جذبات کے تلاطم نے رسول کریم ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہا
دیئے اور آپ نے اپنے چچا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا میرے چا! میں آپ کیلئے ہر

سيرة النبي علي
299
جلد 4
قربانی کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن خدا تعالیٰ کی تعلیم کی اشاعت میں میں کسی فرق اور
امتیاز کو روا نہیں رکھ سکتا۔اے چچا ! آپ کی تکلیف مجھے تکلیف دیتی ہے اور آپ کا دکھ
مجھے دکھ دیتا ہے لیکن اس معاملہ میں اگر آپ کی قوم آپ کی مخالفت کرتی ہے اور آپ
میرا ساتھ نہیں دے سکتے تو مجھے چھوڑ دیجئے۔باقی رہی نرمی کرنی سو خدا کی قسم ! اگر
میری قوم سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں بھی لا کر رکھ دے تو میں اُس
تعلیم کے پھیلانے میں کسی قسم کی کمی نہیں کروں گا جو خدا نے میرے سپرد کی ہے 3۔کتنی
مایوسی کی گھڑیوں میں رسول کریم ﷺ کے سامنے ایک بات پیش کی گئی اور کس رنگ
میں آپ سے ایک مطالبہ کیا گیا مگر رسول کریم ﷺ نے کتنا شاندار جواب دیا کہ
معمولی حالات نہیں اگر کفار زمین و آسمان میں بھی تغیر پیدا کر دیں اور حالات ان کے
ایسے موافق ہو جائیں کہ سورج پر بھی ان کا قبضہ ہو جائے اور نہ صرف مکہ میں یہ مجھے پناہ
نہ لینے دیں بلکہ آسمان کے ستارے بھی ان کے ساتھ مل جائیں اور یہ سب مل کر مجھے کچلنے
اور مجھے تباہ و برباد کرنے کیلئے اکٹھے ہو جائیں تب بھی میں خدا تعالیٰ کے حکم کو چھوڑنے
کیلئے تیار نہیں۔یہ وہ ایمان تھا کہ جب محمد اللہ سے اس کا خدا تعالیٰ نے مظاہرہ کرایا تو
اس کے بعد آپ کو حکم دیا کہ جاؤ ایک نئی زمین ہم نے تمہارے لئے تیار کر دی ہے اُس
میں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچاؤ۔وہ زمین مدینہ تھی جہاں خدا تعالیٰ نے ایک ایسی جماعت
کھڑی کر دی جس نے اسلام کیلئے اپنے آپ کو قربانیوں کیلئے پیش کیا اور اپنے دعوئی کو
نباہا۔یہ چیز ہے جس کی اس وقت بھی ضرورت ہے۔(الفضل 22، 23 فروری 1961ء)
66
:1 مسلم كتاب العلم باب من سن سنة حسنة صفحه 1165 حدیث نمبر 6800 مطبوعہ ریاض
2000 الطبعة الثانية
2: الاحزاب :۔22:
صلى الله
3 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول وفد قريش مع ابى طالب في شأن الرسول عليه
صفحہ 312،311 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی