رسول کریمﷺ کا دعوت الی اللّٰہ کا طریق
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
300
جلد 4
فرمایا:۔رسول کریم علیہ کا دعوت الی اللہ کا طریق
حضرت مصلح موعود نے 21 اکتوبر 1936ءکو مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے
مدینہ میں ایک منافق نے جب یہ بات کہی کہ مہاجرین نے یہاں آ کر فتنہ وفساد
مچا دیا ہے تو اُس شخص کا لڑکا رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے
عرض کیا مجھے یہ بات سننے میں آئی ہے کہ میرے باپ نے کوئی ایسی بات کہی ہے جس
سے آپ کو تکلیف ہوئی ہے۔يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں اپنے
باپ کا سرکاٹ کر آپ کی خدمت میں لے آؤں تا ایسا نہ ہو آپ کسی اور شخص کے
ذریعہ اُسے مروا دیں تو کسی مسلمان کے متعلق میرے دل میں برائی پیدا ہو جائے 1 تو
تم سے پہلے لوگوں نے اس قسم کا نظارہ دکھایا ہے اور قربانی کی شاندار مثالیں پیش کی
ہیں۔پس تمہیں بھی اگر سلسلہ کیلئے اس قسم کی غیرت کا مظاہرہ کرنا پڑے تو تمہیں اس قسم
کی غیرت کے اظہار میں کسی قسم کا دریغ نہیں کرنا چاہئے۔چونکہ تم میں ایسے کئی بچے
ہوں گے جو گیارہ سال کی عمر رکھتے ہوں گے یا گیارہ سال کے قریب قریب اُن کی عمر
ہوگی اس لئے ممکن ہے تم کہو ہم اتنی چھوٹی عمر میں دین کیلئے کیا قربانی کر سکتے ہیں اس
لئے میں تمہیں ایک گیارہ سالہ بچے کا واقعہ سناتا ہوں۔الله
رسول کریم ﷺ نے جب دعوی نبوت کیا اور لوگوں نے آپ کی باتوں کو نہ مانا
تو آپ نے یہ تجویز کی کہ ایک دعوت کی جائے جس میں مکہ کے رؤسا کو اکٹھا کیا جائے
اور انہیں اسلام کی تبلیغ کی جائے۔چنانچہ اس کے مطابق ایک دعوت کا انتظام کیا گیا
سيرة النبي عمال
301
جلد 4
جس میں مکہ کے رؤسا اکٹھے ہوئے مگر جب کھانا کھانے کے بعد آپ نے فرمایا کہ میں
آپ لوگوں کو بعض باتیں سنانی چاہتا ہوں تو انہوں نے کہہ دیا کہ ہمیں فرصت نہیں اور
صلى الله
سب ایک ایک کر کے اٹھ گئے۔اس پر رسول کریم علیہ نے دوبارہ ایک دعوت کا
انتظام کیا اور اب کی دفعہ یہ تجویز فرمایا کہ پہلے ہم انہیں اپنی باتیں سنائیں گے اور بعد
میں دعوت کھلائیں گے۔چنانچہ رو سا آئے اور بیٹھ رہے۔رسول کریم ﷺ نے اُس
وقت ایک وعظ کیا جس میں اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے فرمایا خدا تعالیٰ کی طرف سے
ایک نعمت آئی ہے اور اُس کو پھیلانا میرا فرض ہے۔کیا آپ لوگوں میں سے کوئی ہے
جو اس انعام کا حصہ دار بنے اور کیا آپ لوگوں میں سے کوئی سعید روح ہے جو میرا
ہاتھ بٹائے ؟ ان رؤسا نے جب یہ سنا تو خاموش رہے۔مگر ایک گیارہ سال کا بچہ بھی
وہیں بیٹھا تھا اُس نے اپنے دائیں بھی دیکھا تو رؤسا کو خاموش پایا، پھر اُس نے اپنے
بائیں دیکھا تو اس طرف کے رؤسا کے منہ پر بھی اس نے مہر سکوت دیکھی۔اس نے
دیکھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک آواز آئی اور دنیا میں سے کسی نے اسے قبول نہیں
کیا اور اس کی غیرت نے برداشت نہ کیا کہ اللہ تعالیٰ کی آواز بغیر کسی جواب کے
رہے۔وہ ایک چھوٹا بچہ تھا مگر اس نظارہ کو دیکھ کر وہ برداشت نہ کر سکا وہ کھڑا ہو گیا اور
اُس نے کہا يَا رَسُولَ الله ! میں اپنے آپ کو اس خدمت کیلئے پیش کرتا ہوں اور اس
الله
تعلیم کے پھیلانے میں میں آپ کی مدد کروں گا۔رسول کریم ﷺ نے اُسے بچہ سمجھتے
ہوئے اُس کی بات کی طرف زیادہ توجہ نہ کی اور پھر انہیں ترغیب دی تا ان میں سے
کوئی شخص مدد کیلئے اٹھے۔آپ نے پھر اُن مردہ دلوں میں زندگی کی روح پھونکنے کی
کوشش کی۔پھر اسلام کے متعلق تقریر کی اور جب اپنی تقریر کو ختم کر چکے تو آپ نے
پھر فرمایا کیا کوئی ہے جو خدا تعالیٰ کی آواز کو پھیلانے میں میری مدد کرے؟ پھر وہ تمام
لوگ ساکت رہے اور پھر اس گیارہ سالہ بچہ نے دیکھا کہ مجلس میں کامل خاموشی ہے
اور کوئی خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہنے کیلئے تیار نہیں اس لئے پھر اس کی غیرت نے
سيرة النبي عمال
302
جلد 4
برداشت نہ کیا کہ خدا تعالیٰ کی آواز بغیر جواب کے رہے۔وہ گیارہ سالہ بچہ پھر کھڑا
صلى الله
ہو گیا اور اس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! میں ہوں۔آخر رسول کریم ﷺ نے جب دیکھا
کہ وہی بچہ خدا تعالیٰ کی آواز کے جواب میں کھڑا ہوتا ہے تو آپ نے فرمایا یہ
خدا تعالیٰ کی دین ہے وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اس سے محروم
66
رکھتا ہے 2۔“
الفضل 26 ، 28 فروری 1961ء)
1: السيرة الحلبية الجزء الثانى غزوة بنى مصطلق صفحہ 581 مطبوعہ بیروت 2012 ء
الطبعة الاولى
2: السيرة الحلبية الجزء الاول استخفاؤه واصحابه فى دار ارقم صفحه 466،465
مطبوعہ بیروت 2012 ، الطبعة الاولى