رسول کریمﷺ پر اعتراض کے خطرناک نتائج

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
306
جلد 4
صلى الله
رسول کریم ﷺ پر اعتراض کے خطرناک نتائج
وو
حضرت مصلح موعود نے 4 دسمبر 1936ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔صلى الله
رسول کریم ﷺ نے جب مکہ فتح کیا تو مکہ کے لوگ آپ کے پاس آئے جن
کی نگاہیں بوجہ ایمان سے پوری طرح روشناس نہ ہونے کے ابھی دنیا ہی کی طرف تھیں
اس کے بعد کی ایک جنگ میں کچھ اموال مسلمانوں کے ہاتھ آئے تھے۔آنحضرت
نے وہ اموال ان لوگوں میں تقسیم کر دئیے۔ایک انصاری نوجوان نے کسی مجلس
میں کہا کہ ہماری تلواروں سے خون ٹپک رہا ہے اور رسول کریم ﷺ نے اموال اپنے
رشتہ داروں کو دے دیئے۔آپ کو اس کا علم ہوا تو ا کا برانصار کو بلایا اور دریافت کیا کہ
مجھے ایسی بات پہنچی ہے۔انصار رو پڑے اور کہا کہ کسی نادان نے کی ہے۔آپ نے
فرمایا کہ نہیں اے انصار ! تم کہہ سکتے ہو کہ ہم نے محمد (ﷺ) کو اس وقت جگہ دی جب
اسے کوئی جگہ نہ دیتا تھا اور اس کے شہر والوں نے اسے نکال دیا تھا پھر اس کیلئے
عزت اور فتح مندی حاصل کی تو اس نے اموال اپنے رشتہ داروں کو بانٹ دیئے۔اس پر انصار کی چیخیں نکل گئیں اور انہوں نے پھر کہا کہ يَارَسُولَ اللَّهِ! ہم ایسا نہیں
کہتے۔پھر آپ نے فرمایا کہ تم اسی بات کو ایک اور طرح بھی کہہ سکتے ہو اور وہ اس
طرح کہ جس شخص کو خدا نے تمام دنیا کی ہدایت کیلئے مبعوث کیا وہ مکہ کی چیز تھی مگر خدا
اُسے مدینہ میں لے گیا اور پھر خدا نے اپنے زور اور طاقت سے مکہ کو اُس کیلئے فتح
کیا۔اُس وقت مکہ والوں کا خیال تھا کہ ان کی چیز انہیں مل جائے گی مگر مکہ والے بھیٹر
اور بکریوں کو لے گئے اور مدینہ والے خدا کے رسول کو لے کر اپنے شہر کی طرف چلے

سيرة النبي عمال
307
جلد 4
گئے۔پھر آپ نے فرمایا بے شک یہ بات ایک نادان کے منہ سے نکلی ہے مگر اس کی
وجہ سے اب تمہیں اس دنیا کی حکومت نہیں مل سکتی۔اب تمہاری خدمات کا بدلہ تمہیں
حوض کوثر پر ہی ملے گا 1۔دیکھ لو تیرہ صدیاں گزر چکی ہیں اور چودھویں صدی گزر رہی
ہے اس عرصہ میں ہر قوم ہی اسلام کی بدولت بادشاہ بنی ہے مگر کوئی انصاری بادشاہ نہیں
ہوسکا۔سو بعض اوقات ایک شخص کا قول ساری قوم کیلئے نقصان کا موجب ہو سکتا ہے۔“
66
( الفضل 12 دسمبر 1936ء)
1:بخاری کتاب فرض الخمس باب ما كان النبى الله يعطى المؤلفة صفحه 523 حديث نمبر
3147 مطبوعہ رياض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی