رسول کریمﷺ کی زندگی کا اثر انگیز واقعہ

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

سيرة النبي علي
308
جلد 4
رسول کریم علیہ کی زندگی کا اثر انگیز واقعہ
حضرت مصلح موعود نے 25 دسمبر 1936ء کے خطبہ جمعہ میں رسول کریم ﷺ کی
زندگی کے ایک واقعہ پر درج ذیل عارفانہ تبصرہ فرمایا:۔الله
”رسول
کریم ﷺ کی زندگی کا ہر واقعہ دوسرے سے بڑھ کر ہے اور ہر واقعہ ایسے
انسان کی نگاہ کو جس کے دل میں محبت اور عشق کی چنگاری ہو اپنی طرف کھینچنے کیلئے کافی ہے
مگر ان تمام نوادر ، سوانح اور واقعات میں سے جو آپ کو اپنی زندگی میں پیش آئے میرے
مذاق کے مطابق لطیف تر اور جاذب تر واقعہ حنین کا ہے اور زیادہ روحانیت کو بڑھانے والا
ہے۔اُس وقت بعض حدیث العہد اور نئے مسلمان ہونے والوں کی کمزوری اور بعض کفار کی
خود پسندی اور خودی کی وجہ سے جو صرف اظہار شان کی غرض سے مسلمانوں سے مل گئے تھے
اسلامی لشکر پر ایک سخت ابتلا آیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ مسلمانوں کی تعداد کفار سے زیادہ تھی مگر
پھر بھی تمام اسلامی فوج تتر بتر ہو گئی اور رسول کریم کے صرف 12 صحابہ کے ساتھ چار ہزار
تیراندازوں کے نرغہ میں گھر گئے۔حضرت ابو بکر اور بعض دوسرے صحابہ نے آپ سے عرض
کیا کہ اب ٹھہرنے کا وقت نہیں گھوڑے کی باگ پھیریں اور واپس چلیں تا اسلامی فوج کو
دوبارہ جمع کر کے حملہ کیا جائے مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ خدا کے نبی میدانِ جنگ
سے پیٹھ نہیں موڑا کرتے اور گھوڑے کی باگ اُٹھائی اور اُسے ایڑ لگا کر اور بھی آگے بڑھایا
اور کفار کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب
أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب 1

سيرة النبي علي
309
جلد 4
یعنی میں خدا کا نبی ہوں اور جھوٹا نہیں ہوں اور میری اس طاقت اور جرأت کو دیکھ کر کہ
میں چار ہزار تیر اندازوں کے نرغہ میں ہونے کے باوجود آگے ہی بڑھتا جارہا ہوں غلطی
سے یہ خیال نہ کرنا کہ مجھ میں خدائی صفات ہیں میں وہی عبدالمطلب کا بیٹا ہوں۔پھر
آپ نے حضرت عباس کو جو آپ کے چا بھی تھے مخاطب کر کے
فرمایا آپ کی آواز
کچی ہے زور سے آواز دیں کہ اے انصار! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے۔اُس وقت
رسول کریم ﷺ نے صرف انصار کو آواز دی۔اس میں
کئی حکمتیں تھیں۔ان میں سے
ایک یہ تھی کہ اس شکست کی وجہ مکہ کے بعض لوگ تھے اور چونکہ مہاجرین کے اہل وطن
نے کمزوری اور غداری دکھائی اس لئے اس رنگ میں آپ نے لطیف طور پر ان کو زجر
کی اور صرف انصار کو آواز دی چنانچہ آپ نے فرمایا عباس! انصار کو آواز دو۔اور جس
وقت حضرت عباس نے بلند آواز سے یہ فقرہ دہرایا کہ اے انصار! خدا کا رسول تم کو
بلاتا ہے اُس وقت اسلامی لشکر کی یہ حالت تھی کہ ایک صحابی کا بیان ہے کہ ہمارے
گھوڑے اور اونٹ ہمارے قبضوں سے نکلے جارہے تھے اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ مکہ
اور مدینہ سے ورے یہ نہیں رکیں گے۔میدان سے بھا گنا مسلمان جانتے ہی نہ تھے
اور ان کی غیرتیں یہ برداشت ہی نہیں کر سکتی تھیں کہ ان کی سواریاں ان کو بھگالے
جائیں اس لئے وہ کہتے ہیں کہ ہم سارا زور انہیں روکنے کیلئے لگا رہے تھے مگر کامیاب
نہ ہو سکتے تھے۔ہر بھاگنے والا گھوڑا دوسرے کو اور بھگاتا تھا اور ہر بھاگنے والا سپاہی
دوسروں کو اور پراگندہ کرتا تھا۔وہ صحابی بیان کرتے ہیں کہ ہم بالکل بے بس ہو گئے اور
سمجھتے تھے کہ میدان میں واپس آنا ہماری طاقت سے باہر ہے کہ اتنے میں حضرت عباس
کی گونجنے والی آواز آئی کہ اے انصار! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے جسے سنتے ہی یوں
معلوم ہوا کہ گویا ہم پر بجلی گر گئی ہے، حشر کا دن ہے اور صور اسرافیل پھونکا جارہا ہے۔ہمیں دنیا وَمَافِیهَا کا کوئی ہوش نہ تھا صرف ایک ہی آواز تھی جو ہمارے کانوں میں
گونج رہی تھی اور وہ عباس کی آواز تھی۔ہم نے گھوڑوں کو موڑنے کی آخری کوشش کی

سيرة النبي عمال
310
جلد 4
جو مڑ گئے مڑ گئے اور جو نہ مُڑے ہم نے تلوار میں نکال کر اُن کی گردنیں اڑا دیں اور
پیدل دوڑ پڑے اور لَبَّيْكَ يَارَسُولَ الله ! لبیک کہتے ہوئے آنا فانا آپ کے گرد
الله
جمع ہو گئے 2۔یہ حالت اخلاص اور اس طرح رسول کریم ﷺ کی آواز پر لبیک کہنے کا واقعہ میں
نہیں جانتا لوگوں کے قلوب پر کیا اثر کرتا ہو مگر میرے پر یہ اثر ہوتا ہے کہ سر سے لے
کر پاؤں تک لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔تیرہ صدیاں اس پر گزر چکی ہیں جب بھی یہ واقعہ
میرے سامنے آتا ہے میری روح لبیک کہتی ہوئی رسول کریم ﷺ کی طرف جاتی ہے
اور میں ہمیشہ اس واقعہ کو حشر کے میدان سے تشبیہ دیا کرتا ہوں۔آج بھی خدا تعالیٰ کی آواز محمد مے میں سے ہوتی ہوئی خدا کے مامور اور آخری
زمانہ کے مصلح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ بلند ہوئی اور کہ رہی ہے کہ اے
احمد یو! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے اور آپ وہ لوگ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو توفیق
دی اور اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے جمع ہو گئے۔پس ان کیفیات کو سامنے رکھتے
ہوئے دیکھیں کہ آپ کو یہ ایام کس تقویٰ ، کس محبت و عشق سے گزار نے چاہئیں۔بظاہر ان ایام میں ہم ایک دوسرے کی طرف دیکھتے نظر آتے ہیں لیکن دراصل
خدا تعالیٰ نے ایک ہاتھ بڑھایا ہے جو ہمیں بلا رہا ہے اور ہماری نگاہیں اس کی طرف
ہیں پس اپنی ذمہ داری کو محسوس کرو اور ان ایام کو بیکاری اور آوارگی ، سستی وغفلت
میں نہ گزارو بلکہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرنے ، ذکر الہی کرنے اور اللہ تعالیٰ کی باتوں کو
سننے میں گزارو۔ذرا سوچو تو سہی کہ کون ایسا محبت و عشق کا دعوی کرنے والا ہو سکتا ہے
کہ جب اللہ تعالیٰ کا رسول اسے آواز دے تو وہ راستہ میں کھڑا ہوکر بندروں کا تماشا
دیکھنے لگے۔یہ دن حشر کے ایام سے مشابہ ہیں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
ماں اپنے دودھ پینے والے بچہ کو بھی بھلا دے گی۔آج اپنی ضرورتوں ، رشتہ داروں ،
دوستوں ، اپنے کاموں ، اپنے جذبات اور احساسات کو بھی بھول جاؤ تمہارے کانوں

سيرة النبي عليه
311
جلد 4
میں ایک ہی آواز گونجے اور وہ خدا تعالیٰ کی آواز ہو اور تمہارا فرض ہے کہ لبیک کہتے
ہوئے آگے بڑھو۔ہم میں سے کتنے ہوں گے جو کہتے ہوں گے کاش! ہم محمد علی لے کے
زمانہ میں ہوتے اور اس شمع کے گرد پروانوں کی طرح جل کر راکھ ہو جاتے۔پھر کتنے
ہوں گے جن کے دل میں یہ حسرت ہوگی کہ کاش! ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
زمانہ پاتے اور خدا تعالیٰ کے اس مامور، آخری مصلح، رسول کریم اے کے بروز ، مظہر
صلى الله
اور خلیفہ کے اردگرد اپنے نفوس اور اپنے اموال قربان کر دیتے۔ایسے تمام لوگوں سے
میں یہ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے بندے کبھی مرا نہیں کرتے بلکہ وہ ہمیشہ کی زندگی پاتے
ہیں۔دنیا میں لوگ مرتے آئے ہیں اور سب مرتے جائیں گے مگر رسول کریم
دائمی زندگی پانے والے انسان ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے حتی ہونے کی چادر آپ
علوس
پر ڈال دی ہے اور آپ
کو کوئی نہیں مار سکتا۔اسی طرح سب دنیا مرتی ہے اور مرتی جائے
گی مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔خدا تعالیٰ نے ابدی زندگی کی
چادر انہیں اوڑھا دی ہے اور اب کوئی انہیں نہیں مارسکتا۔پس یہ مت خیال کرو کہ تم کس طرح
محمد رسول
اللہ ﷺ کے صحابی بن سکتے ہو اور کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مل
سکتے ہو۔اگر آج تمہاری روحیں ان کے آستانہ پر گر جائیں اور ان کے روحانی وجود کی
طرف بڑھیں تو تم آج بھی وہی رہتے حاصل کر سکتے ہو جو تم سے پہلوں نے حاصل
کئے۔ضرورت صرف تقویٰ ، اخلاص اور ایثار کی ہے۔تم ہرگز ہرگز یہ خیال مت کرو کہ جو
کچھ پہلوں
کو ملا وہ تم کو نہیں مل سکتا صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ اپنے اندر اصلاح
پیدا کرو، تقویٰ اور خشیت اللہ پیدا کرو۔یہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ ایک سچا عاشق اپنے معشوق
کے پیارے سے محبت نہ کرے اور اس کے قریب نہ ہو۔کیا یہ ممکن ہے کہ تم کسی کے ملازم
ہو اور تمہارے آقا کا بچہ تمہیں جنگل میں اکیلا ملے اور تم اسے وہیں چھوڑ کر چلے آؤ ؟ پھر
یہ خیال کرو کہ اگر تقویٰ اور خشیت سے تم اللہ تعالیٰ کی محبت اپنے اندر پیدا کرلو اور اس
کے محبوب بن جاؤ تو اس کا کامل عبد محمد عل ہے کس طرح تم سے الگ ہوسکتا ہے یقیناً جو محمد

سيرة النبي علي
312
جلد 4
صلى الله کا ہو خدا تعالیٰ اُس کا ہو جاتا ہے اسی طرح جو خدا تعالیٰ کا ہو جائے محمد رسول اللہ
خود بخود اس کے ہو جاتے ہیں۔اسی طرح جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
صلى الله
ہو جائے خدا تعالیٰ اُس کا ہو جاتا ہے اور جو خدا کا ہو جائے حضرت مسیح موعود علیہ السلا
اس کے ہو جاتے ہیں۔پس اگر جسمانی طور پر محمد ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہم
صلى الله
صلى الله
سے جدا ہو جائیں تو ہمارا خدا تو ہم سے جدا نہیں تم اگر خدا کے ہو جاؤ تو محمد عے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود بخود تمہارے ہو جائیں گے۔پس اے بعد میں آنے والو! گھبراؤ نہیں کہ خدا تعالیٰ نے ترقیات کے رستے
تمہارے لئے بند نہیں کئے۔ایک بزرگ لکھتے ہیں کہ احادیث پڑھتے وقت میرے دل
میں یہ خیال آیا کرتا تھا کہ کیا خوش قسمت تھے وہ لوگ جنہوں نے محمد ﷺ کی زبان
مبارک سے کلمات سنے اور لوگوں تک پہنچائے۔یہ حسرت میرے دل میں بڑھتی گئی
یہاں تک کہ ایک شب خواب میں آنحضرت
عم تشریف لائے اور فرمایا بخاری لاؤ
اور اس میں سے ایک حدیث خود مجھے پڑھائی اور پھر فرمایا کہ اب یہ براہ راست تم
لوگوں کو ہماری طرف سے سنا سکتے ہو۔پس اگر حقیقی محبت پیدا ہو جائے تو خدا تعالیٰ پر
کیا مشکل ہے کہ محمد ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو روحانی طور پر تم سے
ملا دے اور اس طرح ان کے صحابہؓ میں داخل کر دے لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ تم
خودی اور خود پسندی ، سستی ،غفلت اور دین سے بے اعتنائی ترک کر دو۔“
66
الفضل 16 جنوری 1937 ء )
:1 مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين صفحه 790 ،791 حدیث نمبر 4615 تا 4617
مطبوعہ ریاض 2000 ، الطبعة الثانية
:2 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى رجوع الناس بنداء العباس والانتصار بعد
الهزيمة صفحه 1240 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی