رسول کریمﷺ کی وفات پر صحابہؓ کی حالت
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
313
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی وفات پر صحابہ کی حالت
27 دسمبر 1936ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر مستورات سے خطاب
کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے فرمایا:۔وو
صلى الله
رسول کریم میے کے ارشادات کو وہی لوگ جان سکتے تھے جنہوں نے اپنی
زندگیاں رسول کریم علی اللہ کی خدمت میں گزاریں یعنی صحابہ رسول کریم۔جیسا کہ
حدیثوں سے ثابت ہے رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد صحابہ میں ایک شور پڑ
کیونکہ رسول کریم ﷺ کی وفات اچانک ہوئی۔ان صحابہ کو خبر نہ تھی کہ آپ کی وفات
اس قدر جلدی ہو جائے گی۔وفات کے قریب حضور انور علیہ السلام پر یہ سورۃ نازل
ہوئی إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ
أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا - 1 یعنی اے لوگو !
جب تم دیکھو لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہونے لگ گئے تو خدا تعالیٰ کی تسبیح کرو
ساتھ حمد اپنے رب کی۔اور غفران و حفاظت مانگو یقیناً وہ ہے رجوع برحمت ہونے
والا۔یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلایا کہ تو خدا کے قرب میں حاضر ہونے والا ہے
اور کامیابی کا زمانہ آ گیا۔اس پر صحابہ بہت خوش ہوئے مگر حضرت ابوبکر صدیق رو پڑے
اور اس قدر روئے کہ گھیگی بندھ گئی۔پھر حضرت ابو بکر سنبھل کر بیٹھ گئے اور کہنے لگے
يَارَسُولَ الله ! ہم اپنی جانیں، اپنے ماں باپ، اپنے بیوی بچوں کی جانیں قربان
کرنے کو تیار ہیں۔لوگ حیران تھے اور کہتے تھے کہ بڑھے کی عقل کو کیا ہو گیا ہے۔لیکن
رسول کریم ﷺ نے فرمایا اس کو ابو بکر نے خوب سمجھا۔رسول کریم ﷺ حضرت ابو بکر سے
سيرة النبي مله
314
جلد 4
بہت محبت کرتے تھے چنانچہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ مجھے سب سے زیادہ پیارا
ابوبکر ہے اگر خدا کے سوا کسی کو خلیل بنانا جائز ہوتا تو ابوبکر کو بناتا۔پھر آپ نے فرمایا
سب کھڑکیاں بند ہو جائیں گی صرف ابو بکر کی کھڑ کی کھلی رہے گی 2۔ایسا فرمانا بطور
پیشگوئی کے تھا کہ ابوبکر خلیفہ ہو کر نماز پڑھانے کیلئے کھڑکی سے مسجد میں داخل ہوا
کریں گے۔پس رسول کریم ﷺ کو جو محبت حضرت ابو بکر سے تھی اور جو ابو بکر کو
رسول کریم ﷺ سے تھی اس سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت ابو بکر کا درجہ کس قدر بلند تھا۔لوگوں نے حضرت ابوبکر سے پوچھا آپ اس بشارت نصرت پر کیوں روئے؟ آپ
نے کہا خدا کے نبی دین پھیلانے کیلئے آتے ہیں جب دین کی ترقی ہو گئی تو آپ
بالضرور اپنے مولیٰ کے حضور واپس چلے جائیں گے۔اسی لئے حضرت ابوبکر نے قرآن
کی یہ آیت سن کر کہا کہ يَارَسُولَ اللہ ! ہماری جانیں، ہمارے ماں باپ کی جانیں،
ہمارے بیوی بچوں کی جانیں آپ کی جان پر قربان ہوں۔اب اس سے اندازہ لگایا
جاسکتا ہے کہ حضرت ابوبکر صحابہ نہیں سب سے بہتر قرآن کریم کو سمجھنے والے تھے۔رسول کریم ﷺ کی جب وفات ہوئی تو اُس وقت حضرت ابوبکر صدیق باہر
تھے۔حضرت عمرؓ کو جب علم ہوا کہ رسول کریم علاوہ فوت ہو چکے ہیں تو آپ میان سے
تلوار نکال کر کھڑے ہو گئے اور کہا کہ اگر کوئی کہے کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے ہیں
تو میں تلوار سے سر اڑا دوں گا رسول کریم یہ فوت نہیں ہوئے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ سے
ملنے گئے ہیں جیسا کہ حضرت موسی اللہ تعالیٰ سے ملنے گئے تھے۔اور حضرت عمرؓ کی اس
بات کا اثر تمام مسلمانوں پر ہوا۔ایک صحابی مسلمانوں کی حالت دیکھ کر بہت گھبرائے۔وہ بہت سمجھدار تھے انہوں نے کہا دوڑ کر جاؤ اور حضرت ابوبکر کو خبر کر دو کہ مسلمان بگڑ
رہے ہیں جلدی آئیں۔پس ابوبکر جو اتفاق سے باہر گئے ہوئے تھے فوراً پہنچے اور آپ
کے پاس گئے اور کپڑا چہرے پر سے ہٹایا ، زیارت کی اور کہا کہ میرے ماں باپ آپ
پر فدا ہوں خدا تعالیٰ آپ پر دو موتیں وارد نہیں کرے گا۔ایک آپ کی موت اور
سيرة النبي علي
315
جلد 4
دوسری قوم گمراہ ہو۔ہر چندا ابو بکر کمزور اور نرم مزاج آدمی تھے حضرت عمر جو تلوار لئے
کھڑے تھے اُن کے پاس آئے اور کہا اے عمر! بیٹھ جاؤ لیکن حضرت عمرؓ جوش میں آکر
پھر کھڑے ہو جاتے۔حضرت ابوبکر اُن کے اس جوش کو دیکھ کر کھڑے ہو گئے اور یہ
آیت پڑھی مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ 3 اے لوگو !۔محمد تو فوت ہو چکے ہیں۔جو کوئی سیدنا محمد کو پوجتا ہے وہ سن لے کہ خدا کبھی نہیں مرتا۔محمد خدا کے ایک رسول تھے اگر محمد فوت ہو جائیں تو کیا تم پھر جاؤ گے؟ حضرت عمرؓ کہتے
ہیں کہ جب میں نے یہ آیت سنی ، میری یہ حالت تھی کہ میری ٹانگیں مجھ کو کھڑا نہیں کر
سکتی تھیں اور مجھ کو یہ معلوم ہوتا تھا کہ قرآن کریم میں یہ آیت آج ہی نازل ہو رہی
الازهار لذوات الخمار صفحہ 298 299 مطبوعہ بار دوم )
66
-44
1: النصر : 2 تا آخر
صلى الله
صلى الله
2 بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي علة باب قول النبي علي سدوا الابواب الا
باب ابی بکر صفحہ 613 حدیث نمبر 3654 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
3: ال عمران : 145
4: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى مقالة عمر بعد وفاة الرسول عليه صفحه
1459 ،1460 مطبوعہ دمشق 2005 ءالطبعة الاولى