رسول کریمﷺ کی دعویٰ سے قبل کی زندگی
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
316
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی دعوئی سے قبل کی زندگی
27 دسمبر 1936 ء کے خطاب میں آپ نے رسول کریم ﷺ کی دعوئی سے قبل
کی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں رسول کریم ﷺ کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ اپنے
دشمنوں سے کہو کہ میں نے نبوت سے پہلے تم میں ایک عمر گزاری ہے اور تم اقرار کرتے
ہو کہ میں نے بندوں پر کبھی جھوٹ نہیں بولا1 تو کیا جب میں رات کو سو یا صبح اٹھ کر خدا پر
صلى الله
جھوٹ بولنے لگ گیا ؟ رسول کریم ﷺ کی امانت اور دیانت کا یہ حال تھا کہ حضرت
خدیجہ جو مکہ میں سب سے زیادہ مال دار عورت تھیں اور آپ کنگال اور آپ کے کنگال
ہونے کا یہ ثبوت تھا کہ عرب کا دستور تھا کہ اپنے بچے باہر دائیوں کے پاس بھیج دیتے
تھے تو اس سال جو دائیاں مکہ میں بچے لینے آئیں تو ہر دائی آپ کے لے جانے سے
انکار کرتی رہی کیونکہ دائیاں جب بچے پال کر لاتیں تو اُن کو خوب انعام و اکرام ملتا۔اُن کو خیال تھا کہ یہاں سے ہم کو کیا ملے گا۔چنانچہ مائی حلیمہ بھی ایک دفعہ آپ کو دیکھ کر
چھوڑ گئیں لیکن پھر جب شہر میں دوسرا کوئی بچہ نہ ملا تو پھر واپس آ کر وہی بچہ لے گئیں 2۔تو آپ کی مالی حالت یہ تھی کہ دایہ بھی نہ ملی تھی۔پھر جب والدہ فوت ہو گئیں تو اپنے چا
کے پاس رہے۔گویا وہ تمام زمانہ بے کسی کی حالت میں گزارا۔چچا کے بچے کھانے پینے
کے وقت شور و شر کرتے لیکن آپ آرام سے ایک طرف بیٹھے رہتے 3 کیونکہ چا کے
لڑکے جانتے تھے کہ یہ تو ہمارے ٹکڑوں پر پل رہا ہے اصل مالک تو ہم ہیں۔اکثر آپ
کے چا کہتے بچہ تو نہیں ہنستا کھیلتا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بچی کے دل میں بھی وہ محبت
سيرة النبي عمال
317
جلد 4
صلى الله
الله
نہ تھی۔آپ کے مقابلہ میں خدیجہ بہت مالدار عورت تھی، کئی تو اُن کے غلام تھے، اُن کی
تجارت کے قافلے دور دور جاتے ، اُن کی عادت تھی کہ اپنے غلاموں سے سب حالات
دریافت کرتی رہتیں۔رسول کریم ﷺ آپ کے پاس نوکر ہو گئے اور ان کو ایک قافلہ
کے ساتھ باہر بھیجا گیا۔جب واپس آئے تو بہت نفع ہوا۔انہوں نے جب آپ کی
نسبت دریافت کیا تو غلاموں نے کہا کہ پہلے لوگ بہت سے نفعے خود رکھ لیتے تھے لیکن
ہم نے ان کو بہت امین پایا ہے۔وہ آپ کی تعریف سن کر اس قدر متاثر ہوئیں کہ اپنے
چا کو بلا کر پیغام شادی بھیجا۔رسول کریم ﷺ نے کہا کہ میرے چا سے پوچھ لو اگر وہ
رضا مند ہوں تو پھر میں نکاح کرلوں گا۔پھر چچا کی رضا مندی سے اپنا نکاح حضرت
خدیجہ سے کر لیا 4۔آپ کی امانت اور دیانت کا یہ حال تھا کہ تھوڑے ہی عرصہ میں
حضرت خدیجہ نے آپ کے اس جو ہر کو پہچان لیا اور حضرت خدیجہ نے اپنا تمام مال وزر
آپ کے سپر د کر دیا۔جب حضرت خدیجہ نے کہا کہ یہ میرا تمام مال آپ کا ہے تو آپ
نے فرمایا کہ خدیجہ سچ کہتی ہو؟ پھر جس طرح میرا اختیار ہے میں کروں؟ پس آپ نے
کہا کہ سب سے پہلے یہ جو غلام ہیں ان کو آزاد کر دو۔حضرت خدیجہ کے دل پر آپ کی
نیکی کا اس قدر اثر تھا کہ انہوں نے کہا بے شک آپ کو اختیار ہے۔ان غلاموں
میں ایک زیڈ بھی تھے یہ ایک بہت بڑے رئیس کے لڑکے تھے۔بچپن میں کوئی اُن کو پکڑ
کر بیچ گیا تھا۔اُن کا باپ تمام جگہ اُن کی تلاش کرتا کرتا بہت سا روپیہ لے کر مکہ پہنچا اور
کہا جس قدر آپ مال لینا چاہتے ہیں لے لیں اور لڑ کا ہمارے ساتھ کر دیں۔اس کی
ماں دس سال سے روتی روتی اندھی ہو گئی ہے اور میں دس سال سے اس کو ڈھونڈتا پھرتا
ہوں۔رسول کریم ﷺ نے خانہ کعبہ میں جا کر کہا لوگو! گواہ رہو یہ آزاد ہے اور کہا کہ یہ
تیرا باپ ہے اس کے ساتھ چلا جا۔دس سال سے اُس نے اپنا کاروبار چھوڑ کر تیری
خاطر اپنی عمر کا ایک حصہ یوں برباد کیا ہے۔زیڈ نے کہا بے شک یہ میرا باپ ہے اور
ایک مدت کے بعد ملا ہے اور اس نے میری خاطر بہت تکلیف اٹھائی ہے اور کون ہے
سيرة النبي عمال
318
جلد 4
جس کو اپنے ماں باپ سے محبت نہیں ہوتی۔بے شک اس نے دس سال میری محبت کے
پیچھے برباد کئے ہیں لیکن مجھ کو تو آپ کے سوا کوئی ماں باپ نظر نہیں آ تا5۔خیال کرو کہ
آپ کو کس قدر انس تھا۔باپ روتا ہوا چلا جاتا ہے لیکن وہ آپ کی جدائی پسند نہیں کرتا۔پس یہ تھا آپ کی دیانت، امانت، صداقت، راستبازی کا حال۔آپ نے اعلانیہ فرمایا
کہ اے لوگو! میں نے تم میں عمر گزاری ہے بتلاؤ میں نے کبھی جھوٹ بولا ہے؟ تو کیا میں
خدا پر ہی جھوٹ بولوں گا؟ یہی وجہ تھی کہ حضرت ابوبکر سن کر فوراً ایمان لے آئے۔کہتے
ہیں کہ جب آپ نے نبوت کا دعویٰ کیا تو حضرت ابوبکر صدیق باہر گئے ہوئے تھے اور
واپس آتے ہوئے راستہ میں اپنے ایک دوست کے مکان پر ٹھہرے اور آپ اپنی چادر
بچھا کر لیٹنے ہی لگے تھے کہ اس گھر کی لونڈی نے آ کر کہا افسوس ! تمہارا دوست پاگل
ہو گیا اور کہتا ہے کہ مجھ پر فرشتے نازل ہوتے ہیں۔حضرت ابوبکر فر ماتے ہیں کہ وہ لیٹے
صلى الله
بھی نہیں فوراً چادر سنبھال کر بیٹھ گئے اور رسول
کریم ﷺ کے گھر پہنچے اور کہنے لگے کہ
میں نے سنا ہے کہ آپ پر فرشتے نازل ہوتے ہیں کیا یہ درست ہے؟ حضرت
ابوبکر چونکہ آنحضرت ﷺ کے گہرے دوست تھے آپ کو یہ خیال تھا کہ کہیں ان کو ٹھوکر
نہ لگ جائے آپ ان کو تسلی سے بتانا چاہتے تھے لیکن حضرت ابوبکر نے آپ کو قسم دے
کر کہا کہ آپ صاف بتا ئیں۔آپ نے کہا درست ہے۔حضرت ابوبکر صدیق نے کہا
پس آپ میرے ایمان کے گواہ رہیں اور کہنے لگے کہ آپ مجھ کو دلیلیں دے کر میرا
ثواب کیوں کم کرتے ہیں؟۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد رسول اللہ ﷺ کو دیکھا۔“
الازھار لذوات الخمار صفحه 303 ،305 مطبوعہ بار دوم )
1: يونس : 17
2 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاوّل حديث حليمة عما رأته من الخير بعد
تسلمها له ل لا لا لو صفحه 201 تا 203 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
صلى الله 3 السيرة الحلبية الجزء الاوّل وفاة عبد المطلب وكفالة عمه أبي طالب له عليه
سيرة النبي علي
319
جلد 4
صفحہ 196 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الأولى
صلى الله
4 السيرة النبوية لابن هشام خديجة ترغب فى الزواج منه علي صفحه 231 232
مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
5 اسد الغابة الجزء الثاني زيد بن حارثة صفحه 190 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى
صلى الله
6: السيرة الحلبية الجزء الاول باب ذكر اوّل الناس ايمانا به علا صفحه 446 مطبوعه
بیروت 2012 ء الطبعة الاولى