رسول کریمﷺ کی بعثت انسانوں کی طرف تھی نہ کہ جنوں کی طرف
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي علي
320
جلد 4
رسول کریم ﷺ کی بعثت انسانوں کی طرف تھی نہ
کہ جنوں کی طرف
28 دسمبر 1936 ء کو حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالا نہ قادیان میں فضائل القرآن
کے موضوع پر چھٹی تقریر کی۔اس تقریر میں آپ فرماتے ہیں:۔اللہ تعالیٰ سورۃ نساء میں فرماتا ہے وَاَرْسَلْنَكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا ا یعنی ہم نے
تجھے تمام انسانوں کیلئے رسول بنا کر بھیجا ہے۔اس آیت میں صاف طور پر بتایا ہے کہ ہم
نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آدمیوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے حالانکہ اگر
آدمیوں کے علاوہ کوئی اور نرالی مخلوق بھی جسے جن کہتے ہیں آپ پر ایمان لائی تھی تو یہ کہنا
چاہئے تھا کہ اَرْسَلْنَكَ لِلنَّاسِ وَالْجِنِّ مگر وہ یہ نہیں فرما تا بلکہ فرماتا ہے کہ ہم نے
تجھے آدمیوں کیلئے بھیجا ہے۔پس جب آدمیوں کی طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
مبعوث کئے گئے تھے تو صاف پتہ لگ گیا کہ جہاں یہ ذکر ہے کہ جن آپ پر ایمان
لائے وہاں ان سے جنّ الانس ہی مراد ہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے
متعلق بھی قرآن کریم میں آتا ہے وَإِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ إِنَّكُمْ
ظَلَمْتُمُ انْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ 2 یعنی اے میری قوم! تم نے اپنی جان
پر بڑا ظلم کیا کہ ایک بچھڑے کو پوجا۔اب یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ بنی اسرائیل تھے
جنہوں نے بچھڑے کی پرستش کی جن نہیں تھے حالانکہ قرآن سے ثابت ہے کہ جن
آپ پر ایمان لائے تھے۔پس صاف ثابت ہوا کہ ان جنوں سے آدمی جن ہی مراد
سيرة النبي عمال
321
جلد 4
تھے نہ کہ وہ جن جن کا نقشہ عام لوگوں کے دماغوں میں ہے۔اسی طرح ایک حدیث میں جس کے راوی حضرت جابر بن عبد اللہ ہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مجھے پانچ ایسی خصوصیتیں دی گئی ہیں جو
پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں۔ان میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ
إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً کہ پہلے ہر نبی صرف اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا وَبُعِثْتُ إِلَى
النَّاسِ كَافَّةً 2 مگر میں روئے زمین کے تمام آدمیوں کی طرف بھیجا گیا ہوں۔یہاں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قطعی طور پر بیان فرماتے ہیں کہ انبیائے سابقین میں ایک
نبی بھی ایسا نہیں جو اپنی قوم کے سوا کسی اور قوم کی طرف مبعوث ہوا ہو۔لیکن مسلمان یہ
کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان جنوں اور طیور کی طرف بھیجے گئے تھے۔اگر واقعہ میں
حضرت سلیمان جنوں اور طیور کی طرف مبعوث ہوئے تھے تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے نَعُوذُ بِاللهِ درجہ میں بڑھ گئے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو صرف
انسانوں کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔“
1: النساء : 80
2: البقرة: 55
66
فضائل القرآن نمبر 6 صفحہ 409 410 مطبوعه الشركة الاسلامیۃ لمیٹڈ ربوہ 1963ء)
3: نسائى كتاب الغسل والتيمم باب التيمم بالصعيد صفحه 58 حدیث نمبر 432 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الاولى